- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,584
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
87- بَاب الْحِجَامَةِ لِلْمُحْرِمِ
۸۷- باب: محرم کا پچھنا لگوانا
3081- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ احْتَجَمَ وَهُوَ صَائِمٌ مُحْرِمٌ۔
* تخريج: خ/جزاء الصید ۱۱ (۱۸۳۵)، الصوم ۳۲ (۱۹۳۸)، الطب ۱۲ (۵۶۹۵)، ۱۵ (۵۷۰۰)، م/الحج ۱۱ (۱۲۰۲)، د/الحج ۳۶ (۱۸۳۵)، ت/الحج ۲۲ (۸۳۹)، ن/الحج ۹۲ (۲۸۴۹)، (تحفۃ الأشراف: ۵۷۰۹)، وقد أخرجہ: حم (۱/۲۱۵، ۲۲۱، ۲۲۲، ۲۳۶، ۲۴۸، ۲۴۹، ۲۶۰، ۲۸۳، ۲۸۶، ۲۹۲، ۳۰۶، ۳۱۵، ۳۳۳، ۳۴۶، ۳۵۱، ۳۷۲، ۴، ۳)، دي/المناسک ۲۰ (۱۸۶۰) (صحیح)
۳۰۸۱- عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صوم کی حالت میں پچھنے لگوائے، اور آپ احرام کی حالت میں تھے ۱؎ ۔
وضاحت ۱؎ : اگر پچھنا سینگی لگانے میں بال اتروا نے پڑے تو فدیہ لازم ہوگا ،اسی لیے بعض علما ء نے سرے سے محرم کے لیے پچھنا لگوانے کو مکروہ جاناہے ورنہ حقیقت میں حالت احرام میں پچھنا لگوانامکروہ نہیں ہے۔
3082- حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ أَبُو بِشْرٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الضَّيْفِ عَنِ ابْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ احْتَجَمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ، عَنْ رَهْصَةٍ أَخَذَتْهُ۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۲۷۷۸، ومصباح الزجاجۃ: ۱۰۶۹)، وقد أخرجہ: حم (۳/۳۵۷، ۳۶۳) (صحیح)
( سند میں محمد بن أبی الضیف ضعیف راوی ہے، لیکن حدیث دوسرے طرق سے صحیح ہے)
۳۰۸۲- جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام کی حالت میں ایک دردکی وجہ سے جو آپ کو ہو ا تھا،پچھنے لگوائے۔