- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,584
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
7- بَاب التَّسْمِيَةِ عِنْدَ الطَّعَامِ
۷ - باب: کھانے کے وقت بسم اللہ کہنے کا بیان
3264- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ، عَنْ بُدَيْلِ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ عَاءِشَةَ؛ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ يَأْكُلُ طَعَامًا فِي سِتَّةِ نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَجَاءَ أَعْرَابِيٌّ فَأَكَلَهُ بِلُقْمَتَيْنِ،فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: " أَمَا أَنَّهُ لَوْ كَانَ قَالَ: بِسْمِ اللَّهِ لَكَفَاكُمْ، فَإِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ طَعَامًا فَلْيَقُلْ: بِسْمِ اللَّهِ فَإِنْ نَسِيَ أَنْ يَقُولَ: بِسْمِ اللَّهِ فِي أَوَّلِهِ، فَلْيَقُلْ: بِسْمِ اللَّهِ فِي أَوَّلِهِ وَآخِرِهِ "۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۶۲۶۷، ومصباح الزجاجۃ: ۱۱۲۲)، وقد أخر جہ: د/الأطعمۃ ۱۶ (۳۷۶۷)، ت/الأطعمۃ ۴۷ (۱۸۵۸)، حم (۶/۱۴۳، ۲۰۷، ۲۴۶، ۲۶۵)، دي/الأطعمۃ ۱(۲۰۶۳) (صحیح)
(عبد بن عبیدبن عمیراورام المو منین عائشہ رضی اللہ عنہا کے درمیان سند میں انقطاع ہے، لیکن حدیث امیہ بن مخشی اور ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے شواہد کی بناء پر صحیح ہے ، ملاحظہ ہو : الإرواء : ۱۹۶۵)
۳۲۶۴- ام المو منین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چھ صحابہ کے ساتھ کھانا کھا رہے تھے کہ ایک اعرابی (دیہاتی )آیا، اور اس نے اسے دولقموں میں کھالیا، توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''سنو ، اگر یہ شخص (بِسْمِ اللهِ) کہہ لیتا، تو یہی کھانا تم سب کے لئے کافی ہوتا،لہٰذا تم میں سے جب کوئی کھانا کھائے تو چاہیے کہ وہ (بِسْمِ اللهِ) کہے ،اگر وہ شروع میں (بِسْمِ اللهِ) کہنا بھول جائے تو یوں کہے : (بِسْمِ اللهِ فِيْ أَوَّلِهِ وَآخِرِهِ)'' ۱؎ ۔
وضاحت ۱ ؎ : یعنی اللہ تعالی کا نام لیتا ہوں شروع اور اخیر دونوں میں ۔
3265- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ؛ قَالَ: قَالَ لِيَ النَّبِيُّ ﷺ وَأَنَا آكُلُ: " سَمِّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ "۔
* تخريج: ت/الأطعمۃ ۴۷ (۱۸۵۷)، (تحفۃ الأشراف: ۱۰۶۸۵)، وقد أخرجہ: خ/الأطعمۃ ۲ (۵۳۷۶)، م/الأشربۃ ۱۳ (۲۰۲۲)، د/الأطعمۃ ۲۰ (۳۷۷۷)، ط/صفۃ النبیﷺ ۱۰ (۳۲)، حم (۴/۲۷)، دي/الأطعمۃ ۱ (۲۰۶۲) (صحیح)
۶۵ ۳۲- عمربن ابی سلمہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جب میں کھانے جارہا تھا تو مجھ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: '' اللہ کا نام لو'' یعنی ''بسم اللهِ'' کہہ کر کھانا شروع کرو ۔