- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,584
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
17- بَاب الاجْتِمَاعِ عَلَى الطَّعَامِ
۱۷- باب: ایک ساتھ کھا نے کا بیان
3286- حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، وَدَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، قَالُوا: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا وَحْشِيُّ بْنُ حَرْبِ بْنِ وَحْشِيِّ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ وَحْشِيٍّ؛ أَنَّهُمْ قَالُوا: يَارَسُولَ اللَّهِ! إِنَّا نَأْكُلُ وَلا نَشْبَعُ، قَالَ: " فَلَعَلَّكُمْ تَأْكُلُونَ مُتَفَرِّقِينَ؟ " قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: " فَاجْتَمِعُوا عَلَى طَعَامِكُمْ، وَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ يُبَارَكْ لَكُمْ فِيهِ "۔
* تخريج: د/الأطعمۃ ۱۵ (۳۷۶۴)، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۷۹)، وقد أخرجہ: حم (۳/۵۰۱) (حسن)
(تراجع الألبانی: رقم: ۹۷)۔
۳۲۸۶- وحشی بن حرب حبشی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لو گوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول !ہم لوگ کھا تے ہیں لیکن سیرنہیں ہوتے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''شاید الگ الگ متفرق ہو کر کھا تے ہو'' ،لو گوں نے کہا: ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''کھا نا مل جل کر ایک ساتھ کھائو ،اور اللہ کا نام لیا کرو، تو اس میں تمہا رے لئے برکت ہو گی '' ۱؎ ۔
وضاحت ۱؎ : اس سے معلوم ہوا اجتماعی کھاناشکم سیری اور حصول برکت کا سبب ہے اور اس سے گریزبے برکتی کا باعث ہے۔
3287- حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلاَّلُ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ قَهْرَمَانُ آلِ الزُّبَيْرِ؛ قَالَ: سَمِعْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِاللَّهِ بْنِ عُمَرَ؛ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ؛ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: "كُلُوا جَمِيعًا، وَلا تَفَرَّقُوا، فَإِنَّ الْبَرَكَةَ مَعَ الْجَمَاعَةِ "۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۰۵۳۵، ومصباح الزجاجۃ: ۱۱۲۷) (ضعیف جدا)
(عمر وبن دینار قہرمان آل الزبیرنے سالم سے منکر احادیث روایت کی ہے ،اس لئے حدیث ضعیف ہے،لیکن پہلاجملہ''كلوا جميعا ولا تفرقوا'' ثابت ہے، ملاحظہ ہو : الصحیحہ : ۲۶۹۱، تراجع الألبانی: رقم: ۳۶۱)
۳۲۸۷- عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''تم سب مل کر کھانا کھا ئو، اور الگ الگ ہو کرمت کھائو، اس لئے کہ برکت سب کے ساتھ مل کر کھانے میں ہے '' ۔