161- بَاب مَا جَاءَ فِي الْخُرُوجِ إِلَى الْعِيدِ مَاشِيًا
۱۶۱- باب: عید کے لیے عید گاہ پیدل چل کر جانے کا بیان
1294- حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ سَعْدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ سَعْدٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يَخْرُجُ إِلَى الْعِيدِ مَاشِيًا، وَيَرْجِعُ مَاشِيًا۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۳۸۳۱، ومصباح الزجاجۃ: ۴۵۲) (حسن) (شواہد کی بناء پر یہ حدیث حسن ہے، ورنہ اس کی سند میں عبد الرحمن ضعیف، اور ان کے والد و دادا مجہول الحال ہیں، ملاحظہ ہو: الإرواء : ۶۳۶)
۱۲۹۴- سعد مؤذن سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ عید کے لئے پیدل جاتے اور پیدل ہی واپس آتے۔
1295- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، أَنْبَأَنَا عَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِاللَّهِ الْعُمَرِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، وَعُبَيْدُاللَّهِ، عنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ يَخْرُجُ إِلَى الْعِيدِ مَاشِيًا، وَيَرْجِعُ مَاشِيًا۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۷۷۴۰ و ۸۰۲۰، ومصباح الزجاجۃ: ۴۵۳) (حسن)(شواہد کی بناء پر یہ حدیث حسن ہے، ورنہ اس کی سند میں عبد الرحمن بن عبد اللہ العمری ضعیف ہیں، نیز ملاحظہ ہو: الإرواء : ۶۳۶)
۱۲۹۵- عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ عید کے لئے پیدل جاتے، اور پیدل ہی واپس آتے۔
1296- حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: إِنَّ مِنَ السُّنَّةِ أَنْ يُمْشَى إِلَى الْعِيدِ۔
* تخريج: ت/الجمعۃ ۳۰ (۵۳۰)، (تحفۃ الأشراف: ۱۰۰۴۲) (حسن)
(سند میں الحارث ضعیف ہے، لیکن سابقہ حدیث سے یہ حسن ہے، ملاحظہ ہو: الإرواء : ۶۳۶)
۱۲۹۶- علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ سنت یہ ہے کہ لوگ عید کی صلاۃ کے لئے پیدل چل کر جائیں۔
1297- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، حَدَّثَنَا عَبْدُالْعَزِيزِ بْنُ الْخَطَّابِ، حَدَّثَنَا مِنْدَلٌ، عَنْ مُحَمَّدِ ابْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ كَانَ يَأْتِي الْعِيدَ مَاشِيًا۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۲۰۲۱، ومصباح الزجاجۃ: ۴۵۴) (حسن) (شواہد کی بناء پر یہ حدیث حسن ہے، ورنہ اس کی سند میں دو راوی: مندل و محمد بن عبید اللہ ضعیف ہیں، ملاحظہ ہو: الإرواء: ۶۳۶)
۱۲۹۷- ابو رافع کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ عید گاہ کے لئے پیدل چل کرآتے تھے۔
وضاحت۱؎: ان حدیثوں سے معلوم ہوا کہ سنت یہی ہے کہ عید گاہ کو پیدل جائے، اگر عید گاہ دور ہو یا کوئی پیدل نہ چل سکے تو سواری پر جائے۔