- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,588
- ری ایکشن اسکور
- 6,779
- پوائنٹ
- 1,207
10- بَاب هَلْ يَرِثُ الْمُسْلِمُ الْكَافِرَ
۱۰-باب: کیا مسلمان کافر کا وارث ہوتا ہے؟
2909- حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: < لا يَرِثُ الْمُسْلِمُ الْكَافِرَ، وَلا الْكَافِرُ الْمُسْلِمَ >۔
* تخريج: خ/المغازي ۴۸ (۴۲۸۳)، الفرائض ۲۶ (۶۷۶۴)، م/الفرائض (۱۶۱۴)، ت/الفرائض ۱۵ (۲۱۰۷)، ق/الفرائض ۶ (۲۷۳۰)، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۳)، وقد أخرجہ: حم (۵/۲۰۰، ۲۰۱، ۲۰۸، ۲۰۹) (صحیح)
۲۹۰۹- اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ''مسلمان کافر کا اور کافر مسلمان کا وارث نہیں ہوسکتا ''۔
2910- حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَلِيِّ ابْنِ حُسَيْنٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَيْنَ تَنْزِلُ غَدًا؟ فِي حِجَّتِهِ، قَالَ: < وَهَلْ تَرَكَ لَنَا عَقِيلٌ مَنْزِلا؟ > ثُمَّ قَالَ: < نَحْنُ نَازِلُونَ بِخَيْفِ بَنِي كِنَانَةَ حَيْثُ تَقَاسَمَتْ قُرَيْشٌ عَلَى الْكُفْرِ >، يَعْنِي: الْمُحَصَّبِ، وَذَاكَ أَنَّ بَنِي كِنَانَةَ حَالَفَتْ قُرَيْشًا عَلَى بَنِي هَاشِمٍ: أَنْ لايُنَاكِحُوهُمْ، وَلا يُبَايِعُوهُمْ، وَلا يُؤْوُوهُمْ.
قَالَ الزُّهْرِيُّ: وَالْخَيْفُ الْوَادِي۔
* تخريج: انظر حدیث رقم: (۲۰۱۰) (تحفۃ الأشراف: ۱۱۴) (صحیح)
۲۹۱۰- اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا:اللہ کے رسول! کل آپ(مکہ میں) کہاں اتریں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا:''کیاعقیل نے ہمارے لئے کوئی جائے قیام چھوڑی ہے؟''، پھرآپ ﷺ نے فرمایا: ''ہم بنی کنانہ کے خیف یعنی وادی محصّب میں اتریں گے، جہاں قریش نے کفر پر جمے رہنے کی قسم کھائی تھی ''۔
بنوکنانہ نے قریش سے عہد لیا تھا کہ وہ بنو ہاشم سے نہ نکاح کریں گے، نہ خرید وفروخت، اور نہ انہیں اپنے یہاں جگہ ( یعنی پناہ) دیں گے۔
زہری کہتے ہیں : خیف ایک وادی کا نام ہے ۱؎ ۔
وضاحت ۱؎ : اس حدیث کی باب سے مطابقت اس طرح ہے کہ نبی اکرم ﷺ کے چچا ابوطالب کی وفات کے وقت عقیل اسلام نہیں لائے تھے، اس لئے وہ ابوطالب کی میراث کے وارث ہوئے، جب کہ علی اور جعفر رضی اللہ عنہما اسلام لانے کے سبب ابوطالب کی میراث کے حقدار نہ بن سکے۔
2911- حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ حَبِيبٍ الْمُعَلِّمِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِاللَّهِ بْنِ عَمْروٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: < لا يَتَوَارَثُ أَهْلُ مِلَّتَيْنِ شَتَّى >۔
* تخريج: تفرد بہ أبو داود، (تحفۃ الأشراف: ۸۶۶۹)، وقد أخرجہ: ت/الفرائض ۱۶ (۲۱۰۹)، ق/الفرائض ۶ (۲۷۳۲)، حم (۲/۱۷۸، ۱۹۵) (حسن صحیح)
۲۹۱۱- عبد اللہ بن عمرورضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''دو دین والے(یعنی مسلمان اورکافر) کبھی ایک دوسرے کے وارث نہیں ہو سکتے ''۔
2912- حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُالْوَارِثِ، عَنْ عَمْرِو [بْنِ أَبِي حَكِيمٍ] الْوَاسِطِيِّ، حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ أَنَّ أَخَوَيْنِ اخْتَصَمَا إِلَى يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ: يَهُودِيٌّ وَمُسْلِمٌ، فَوَرَّثَ الْمُسْلِمَ مِنْهُمَا، وَقَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الأَسْوَدِ أَنَّ رَجُلا حَدَّثَهُ أَنَّ مُعَاذًا [حَدَّثَهُ] قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ يَقُولُ: < الإِسْلامُ يَزِيدُ وَلا يَنْقُصُ > فَوَرَّثَ الْمُسْلِمَ۔
* تخريج: تفردبہ أبوداود، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۳۱۸)، وقد أخرجہ: حم (۵/۲۳۰، ۲۳۶) (ضعیف)
(اس کی سند میں ایک راوی ''رجلا'' مبہم ہیں)
۲۹۱۲- عبداللہ بن بریدہ کہتے ہیں کہ دو بھائی اپنا جھگڑا یحییٰ بن یعمر کے پاس لے گئے ان میں سے ایک یہودی تھا، اور ایک مسلمان، انہوں نے مسلمان کو میراث دلائی، اور کہا کہ ابوالاسود نے مجھ سے بیان کیا ہے کہ ان سے ایک شخص نے بیان کیا کہ معاذ رضی اللہ عنہ نے اس سے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے: ''اسلام بڑھتا ہے گھٹتا نہیں ہے''، پھر انہوں نے مسلمان کو ترکہ دلایا۔
2913- حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي حَكِيمٍ، عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ يَحْيَى ابْنِ يَعْمَرَ، عَنْ أَبِي الأَسْوَدِ الدِّيلِيِّ، أَنَّ مُعَاذًا أُتِيَ بِمِيرَاثِ يَهُودِيٍّ وَارِثُهُ مُسْلِمٌ، بِمَعْنَاهُ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ۔
* تخريج: انظر ما قبلہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۳۱۸) (ضعیف)
۲۹۱۳- ابو الا سود دیلی سے روایت ہے کہ معاذ رضی اللہ عنہ کے پاس ایک یہودی کا ترکہ لایا گیا جس کا وارث ایک مسلمان تھا، اور اسی مفہوم کی حدیث انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے روایت کی۔