- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,584
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
230- بَاب رَفْعِ الْيَدَيْنِ عَلَى الْمِنْبَرِ
۲۳۰-باب: خطبہ میں امام کا منبر پر دونوں ہاتھ اٹھانا کیسا ہے؟
1104- حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِالرَّحْمَنِ، قَالَ: رَأَى عُمَارَةُ ابْنُ رُوَيْبَةَ بِشْرَ بْنَ مَرْوَانَ وَهُوَ يَدْعُو فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ، فَقَالَ عُمَارَةُ: قَبَّحَ اللَّهُ هَاتَيْنِ الْيَدَيْنِ! قَالَ زَائِدَةُ: قَالَ حُصَيْنٌ: حَدَّثَنِي عُمَارَةُ، قَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ مَا يَزِيدُ عَلَى هَذِهِ، يَعْنِي السَّبَّابَةَ الَّتِي تَلِي الإِبْهَامَ۔
* تخريج: م/الجمعۃ ۱۳ (۸۷۴)، ت/الصلاۃ ۲۵۴ (الجمعۃ ۱۹) (۵۱۵)، ن/الجمعۃ ۲۹ (۱۴۱۳)، (تحفۃ الأشراف: ۱۰۳۷۷)، وقد أخرجہ: حم (۴/۱۳۵، ۱۳۶، ۲۶۱)، دي/الصلاۃ ۲۰۱ (۱۶۰۱) (صحیح)
۱۱۰۴- حصین بن عبدالر حمن کہتے ہیں: عمارہ بن رویبہ نے بشر بن مروان کو جمعہ کے دن (منبر پر دونوں ہاتھ اٹھا کر ) دعا مانگتے ہوئے دیکھا توعمارہ نے کہا: اللہ ان دونوں ہا تھوں کو برباد کرے۔
زائدہ کہتے ہیں کہ حصین نے کہا : مجھ سے عما رہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر دیکھا ہے، آپ اس سے (یعنی شہا دت کی انگلی کے ذریعہ اشارہ کرنے سے (جو انگو ٹھے کے قریب ہو تی ہے) زیادہ کچھ نہ کرتے تھے۔
1105- حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا بِشْرٌ -يَعْنِي ابْنَ الْمُفَضَّلِ- حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحْمَنِ -يَعْنِي ابْنَ إِسْحَاقَ- عَنْ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاوِيَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذُبَابٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم شَاهِرًا يَدَيْهِ قَطُّ يَدْعُو عَلَى مِنْبَرِهِ، وَلا [عَلَى] غَيْرِهِ، وَلَكِنْ رَأَيْتُهُ يَقُولُ هَكَذَا، وَأَشَارَ بِالسَّبَّابَةِ، وَعَقَدَ الْوُسْطَى بِالإِبْهَامِ۔
* تخريج:تفردبہ ابوداود، (تحفۃ الأشراف: ۴۸۰۴)، وقد أخرجہ: حم (۵/۳۳۷) (ضعیف)
(اس کے راوی ’’عبد الرحمن بن اسحاق -اور- عبد الرحمن بن معاویہ‘‘ پر کلام ہے )
۱۱۰۵- سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے کبھی بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دونوں ہاتھ اٹھا کراپنے منبر پر دعا مانگتے ہوئے نہیں دیکھا اور نہ غیر منبر پر، بلکہ میں نے آپ کو اس طرح کرتے دیکھا اور انہوں نے شہا دت کی انگلی سے اشارہ کیا اور بیچ کی انگلی کا انگوٹھے سے حلقہ بنا یا ۔