- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
تاثرات مولانا حفاظت اللہ بن عنایت اللہ السلفی -حفظہ اللہ-
(ناظم اعلی جمعیۃ اہل حدیث راجستھان)
الحمد للہ رب العالمین، والصلاۃ والسلام علی رسولہ الامین، ومن تبعہ باحسان الی یوم الدین ، اما بعد:
بلا شک وشبہ امت ِ وسط میں ہمیشہ ایسی جماعت موجود رہی ہے، جس نے کتاب وسنت کی عملی تصویر کے ذریعہ حق کی شہادت پیش کی ہے، اور یہ بات اس وقت تک ممکن نہ تھی جب تک کہ صحیح احادیث اور غیر صحیح کی تعیین نہ ہوجائے، جس کی ذمہ داری علمائے سلف نے نبھائی،( فجزاھم اللہ احسن الجزاء)، تاکہ اہل باطل کے بے بنیاد عقائد واعمال سے مکمل اجتناب کیا جاسکے،علم حدیث سے ناواقفیت امت مسلمہ کے گمراہ ہونے میں ایک بڑا سبب رہا ہے، وقت کی اہم ضرورت تھی کہ امت کو حدیث رسول سے لگاؤ پیدا کرا کے اصل دین سے ربط وتعلق کو مضبوط کیا جائے۔
الحمد للہ اس عظیم الشان کام کی ذمہ داری ڈاکٹر عبدالرحمن الفریوائی کی زیر نگرانی دار الدعوۃ دہلی نے اٹھائی ہے، فی الحال سنن ابی داود کا اردو ترجمہ تخریج وصحت وضعف کے حکم اور اس کی تعلیل وتوجیہ اور مختصر حواشی پر مشتمل قارئین کے پیش خدمت ہے، رب ذو الجلال سے دعا ہے کہ وہ اس عمل کو شرف ِ قبولیت بخشے، آمین۔
تاثرات جناب طارق سہراب غازی پوری -حفظہ اللہ-
(ڈبل ایم اے، بی ایڈ، ریاض سعودی عرب)
الحمد للہ رب العالمین، والصلاۃ والسلام علی رسولہ الأمین، ومن تبعہ باحسان الی یوم الدین ، اما بعد:
معلومات میں اضافے کے لئے کتابوں کی اہمیت سے کسے انکار ہوسکتا ہے، لیکن دنیا وآخرت کی کامیابی اور اس سلسلہ میں صحیح معلومات کے لئے صحیح کتابوں کا ہونا انتہائی ضروری ہے، دوسرے لفظوں میں بغیر صحیح کتابوں کے صحیح رہنمائی نہیں مل سکتی ہے۔
برصغیر ہند وپاک میں سینکڑوں برس سے جتنی بھی دینی کتابیں منظر عام پر نمایاں ہوئیں ان میں بیشتر کتابیں ایسی ہیں جو صحیح معنوں میں صحیح اسلام کا تعارف پیش کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں، جس کے نتیجے میں خواہشمند اشخاص بھی بدعات وخرافات کے دائرے سے اپنے آپ کو باہر نہ لاسکے اور دوسری طرف اہل بدعت کو بدعات کی ترویج کا موقع ملتا رہا۔
میرے خیال سے زیر نظر کتاب ’’سنن ابو داود‘‘ (مترجم ومحقق ) جو پہلی بار اردو زبان میں اس اہتمام کے ساتھ شائع ہورہی ہے، اسلام کی صحیح ترجمانی کرنے کے لئے کافی ہے، وقت کی ضرورت اور اس کے تقاضے کے پیش نظر مجلس علمی دار الدعوۃ نے جس اسلوب کے ساتھ اس کتاب کو پیش کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔
ڈاکٹر عبدالرحمن فریوائی صاحب نے تعارف نامے میں جس طرح اپنے ادارے دار الدعوۃ کا پروجیکٹ عوامی سطح پر نمایاں کیا ہے، اس سے ایسا لگتا ہے کہ خطہ ہند سے صحیح اسلام کا تعارف کرانے میں اِس ادارے کی اپنی ایک خاص اہمیت ہوگی -ان شاء اللہ-، آج مسلم معاشرے میں بگاڑ کی سب سے بنیادی وجہ یہ ہے کہ لوگ غلط قسم کی کتابوں کو پڑھ کر اسلام کی حقیقتوں سے ناآشنا ہوتے جارہے ہیں، بازار میں اسلام کے نام پر زیادہ تر کتابیں ایسی ملتی ہیں جو بدعات وخرافات والے اسلام کے لبادے میں لوگوں کو گمراہ کرتے ہوئے انہیں عقیدہ خالص اور اتباع سنت سے دور رکھے ہوئے ہیں۔
اس تقریب کی مناسبت سے میں دعا گو ہوں کہ کارکنانِ دار الدعوۃ کواللہ تعالی اس عظیم خدمت پر جزائے خیر دے، (آمین)
آخر میں میں اُن تمام لوگوں کے لئے دعا گو ہوں جو برصغیر ہند وپاک میں اسلامی تعلیمات کے فروغ کی جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں۔
* * * * *