• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سنن ابو داود

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
كلمة فضيلة الشيخ الدكتور خالد بن علي العنبري -حفظه الله-
الحمد لله رب العالمين، وصلى الله وسلم على سيد الأولين والآخرين رحمة للعالمين وبعد:
فإن فضيلة الشيخ الدكتور عبدالرحمن بن عبدالجبار الفريوائي -وفقه الله وسدد خطاه- (عضو هيئة التدريس بكلية أصول الدين بجامعة الإمام محمد بن سعود الإسلامية بالرياض) والرئيس المؤسس لمؤسسة دار الدعوة التعليمية الخيرية بالهند، صاحب دعوة علمية سلفية في شبه القارة الهندية، وقد نفع الله به كثيراً، وقد أنشأ مؤسسة دار الدعوة التعليمية الخيرية في الهند لتكون نواة لنشر علوم السلف وأهل السنة، ومؤسسة دار الدعوة تقوم بالأنشطة التعليمية والدعوية والخيرية.
وأذكر أننا هاتفنا شيخنا الإمام القدوة محمد ناصر الدين الألباني -رحمه الله- فأخبره الدكتور عبدالرحمن الفريوائي- وكان معروفاً عند الشيخ -رحمه الله- فأخبره عن مشروعه الكبير في نقل علوم السلف إلى اللغة الأردية وطباعة كتب الحديث مع تراجمها والحكم على أحاديثها صحة وضعفاً، ففرح بذلك جداً ودعا له بالخير.
وصفوة القول أن الشيخ الدكتور الفريوائي موضع ثقة، وصاحب دعوة سلفية علمية، أهل للتعاون معه على البر والتقوى ونشر الدعوة وترجمة علوم السلف والسنة، وفقه الله الجميع لما يحبه ويرضى، وصلى الله وسلم على نبينا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين.

كلمة فضيلة الشيخ عبدالرحمن بن عبدالله العيدان والشيخ عيسى بن محمد الخريف -حفظهما الله-
الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على أشرف الأنبياء والمرسلين أما بعد:
قد يسر الله لنا زيارة مؤسسة دار الدعوة التعليمية الخيرية في دلهي والتي يديرها فضيلة الشيخ الدكتور عبدالرحمن بن عبدالجبار الفريوائي، وهذا المركز له نشاطات تعليمية ودعوية يشكر القائمون عليها إضافة إلى عزم المركز على نقل علوم السلف إلى اللغات المختلفة، وهو مركز يعنى بالدعوة إلى التوحيد والسنة، ونصرة منهج سلف الأمة، وقد سرنا ما رأينا من برامج وخطط نافعة لدى هذا المركز الحيوي الواقع في بلادٍ يكثر فيها الشرك والكفر والبدع والضلالات.
فنوصي أهل الخير والإحسان ممن يبلغه شأن هذا المركز أن يجتهد في دعم أعماله ونشاطاته وإكمال ما لديهم من مشاريع تحت التنفيذ، وأسأل الله لنا ولهم التوفيق والسداد وأن يبارك في الجهود والخطى، وأن ينفع بهذا المركز الإسلام والمسلمين، ونوصيهم بتقوى الله تعالى والصدق في الدعوة إليه وجمع كلمة أهل السنة والجماعة، وصلى الله على نبينا محمد وعلى آله وسلم.

كلمة فضيلة الشيخ حسين بن أحمد الزهراني والشيخ سمير بن حسين الحوسني -حفظهما الله- جمعية الشارقة الخيرية (الإمارات العربية المتحدة)
الحمد لله والصلاة والسلام على رسول الله وبعد: فقد يسر الله لنا زيارة مؤسسة دار الدعوة ومؤسسها الشيخ عبدالرحمن بن عبدالجبار الفريوائي والإخوة الأعضاء العاملين بها وقد سعدنا بما رأينا من جهود واهتمام بتراث السلف ونشره وتحقيقه بالهند ولقيت منهم الحفاوة وحسن الضيافة وسعدت بهذه الزيارة وخصوصاً باطلاعي على المشروع الضخم الذي تبنته هذه الإدارة مع قلة الإمكانات وهو مشروع نقل علوم السلف إلى لغات الهند، ونرجو الله أن يبارك جهودهم ويتقبل أعمالهم وأعمالنا المتواضعة ويجزي القائمين خير الجزاء في الدارين.

كلمة فضيلة الشيخ أبي عبدالرحمن هاني بن عبدالجليل بن عبدالخالق شيخ - حفظه الله - ( الجمهورية اليمنية )
الحمد لله والصلاة والسلام على أشرف الأنبياء والمرسلين محمد وعلى آله وأصحابه أجمعين.
وبعد: أحمد الله حمداً كثيراً أن وفقني أن أزور إخواني في هذا المكان مكتب دار الدعوة، وقد التقيت بالإخوة العاملين في هذا المركز، فجزاهم الله خيراً فقد قاموا بما ينبغي من الإكرام، ويكفي في هذا اللقاء أن أهل السنة يلتقون فيما بينهم ويقوون صلتهم في العالم أجمع ولله در القائل:
دين النبي محمد أخبار
نعم المطية للفتى آثار
لا ترغبن عن الحديث وأهله
فالرأي ليل والحديث نهار
ولربما غلط الفتى طرق الهدى
والشمس بازغة لها أنوار
وقد اطلعت على مشاريعهم العلمية في الترجمة في قضية ترجمة كتب السنن وكتب ابن تيمية وكتب ابن القيم -رحمهم الله الجميع- وحقيقة هذا الجهد يدل على حرص أهل السنة في نشر السنة والدفاع عن العقيدة وعلى ذم التعصب المذهبي، وأسأل الله أن يوفق إخواننا على جهودهم الميمونة، وأسال الله أن يسدد خطاهم ويوفقهم إلى ما يحبه ويرضاه. ويصرف عنهم كل شر وبلية.
وأطلب من جميع المسلمين بمساعدة هذا المركز الشامخ وتقديمهم بكل ما يحتاجون في الدعوة والعمل على حسب قدرتهم وطاقتهم وأوصي إخواني بتقوى الله في السر والعلن والعمل على ما كان عليه سلف الأمة، رضي الله عنهم أجمعين وصلى الله على محمد وعلى آله وأصحابه أجمعين.

* * * * *
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
کلمات تہنیت وتاثرات
از علماء ودعاۃ واساتذہ جامعات بلاد عربیۃ اسلامیہ


تاثرات عزت مآب شیخ صالح بن عبدالرحمن الحصین -حفظہ اللہ-
(ڈائرکٹر ادارہ حرمین شریفین، مکہ مکرمہ)
الحمد للہ رب العالمین، والصلاۃ والسلام علی أشرف المرسلین، نبینا ورسولنا محمد وعلی آلہ وصحبہ أجمعین۔
برادرم شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالجبار الفریوائی استاذ حدیث جامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیۃ سے ایک طویل عرصہ سے گہرا تعلق ہے، موصوف صاحب علم وفضل، اسلامی کاز کے لئے بلند ہمت، صحت عقیدہ اور منہاج نبوت پر اسلام کی دعوت دینے والے عالم کے حیثیت سے میرے نزدیک بڑی مدت سے معروف ہیں، آپ ہندوستان میں کئی تعلیمی اور دعوتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں ، جن میں امہات کتب حدیث ، سیرت انسائیکلوپیڈیا ، نیز کتب سلف کی اردو زبان میں اشاعت کے منصوبے ہیں، میں نے ۶؍ ۲۹؍ ۱۴۲۱ھ میں دار الدعوۃ دہلی کی زیارت کی، اخوان نے کتب سلف کے تراجم عالیشان منصوبے کی تفصیل بیان کی، اور اب تک کے کاموں کی تفصیل بتائی، اور ادارہ کی متعدد تعلیمی سرگرمیوں سے مطلع کیا، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ دار الدعوۃ کے کارکنان کو اپنی رضا وخوشنودی والے کاموں کے ا نجام دینے کی توفیق دے، اور ہمیں اور انہیں نیت اور عمل میں اخلاص کی توفیق دے، اخلاص سب سے اہم چیز ہے، جس کی وصیت آپس میں لوگ کرے رہے ہیں، اس لئے کہ یہ نفس انسانی پر سب سے زیادہ شاق اور دشوار چیز ہے، اس لئے کہ بقول امام جنید رحمۃ اللہ علیہ نفس کا اس میں کوئی حصہ نہیں ہوتا۔
وصلی اللہ علی نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ وسلم۔

تاثرات فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر سلیمان ابا الخیل -حفظہ اللہ-
(وکیل جامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیۃ)
فضیلۃ الدکتور ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالجبار الفریوائی (صدر دار الدعوۃ واستاذ کلیۃ اصول الدین، جامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیۃ)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دارا لدعوۃ کی دینی مساعی پر میں آپ کا شکر یہ ادا کرتا ہوں، اور یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آپ ایک معزز پیغام اور بلند مقصد کے حامل ذمہ داری کو ادا کررہے ہیں، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس کی توفیق آپ کی شامل حال ہو، اور آپ اپنی کوششوں میں کامیاب وکامراں ہوں ، ہم اپنے ذمہ داران حکومت (حفظہم اللہ) کی تعلیمات وہدایات کی روشنی میں آپ کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہیں ، اور اس پروگرام میں آپ کے ساتھ ہیں، والسلام۔

تاثرات فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صالح بن غانم السدلان -حفظہ اللہ-
(استاذ جامعۃ ا لا ِمام محمد بن سعود الا ِسلامیۃ ریاض)
الحمد للہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی رسول الکریم اما بعد:
فاضل دوست شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالجبار الفریوائی استاد جامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیۃ وفقہ اللہ کی زیر نگرانی دار الدعوۃ کے علوم سلف کو اردو میں منتقل کرنے کے عظیم علمی ودعوتی منصوبے سے واقفیت حاصل کر کے مجھے بڑی خوشی ہوئی۔
اس وقت میرے سامنے سنن ابی داود کے بعض اوراق ہیں، اس کتاب کو دار الدعوۃ اپنے حدیث انسائیکلوپیڈیا اردو کی پہلی کتاب کے طور پر شائع کر رہا ہے، اس انسائیکلوپیڈیا میں صحاح ستہ اور موطا امام مالک ، اور سنن دارمی جیسے اہم مراجع شامل ہیں، متن حدیث کے ساتھ اردو ترجمہ، تخریج ا حادیث، احادیث صحیحین کے علاوہ کی تصحیح وتضعیف ، اور مختصر حواشی وتعلیقات کی موجودگی میں اس عظیم منصوبہ سے خواص اور عوام جو بھی احادیث شریفہ پر عمل، اور اس کی دعوت وتبلیغ کا کام کرنا چاہیں یکساں طور پر فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
اس سنہری موقع پر میں اس منصوبہ پر کام کرنے والے بھائیوں کو مبارک دیتا ہوں، اور ان کے حق میں توفیق الہی کی دعا کرتا ہوں، اور اس عمدہ انداز میں کتب حدیث کی خدمت واشاعت کو انتہائی بہترین کام سمجھتا ہوں۔
اس کام کی تحسین وتائید کے ساتھ ساتھ میں کار کنان دار الدعوۃ سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اس منصوبہ اور علوم سلف کی اشاعت کے دوسرے منصوبہ (میری مراد معارف وافادات ابن تیمیہ وابن قیم وابن عبدالوہاب - رحمہم اللہ- سے ہے) کی اردو میں ترتیب و اشاعت کا کام جاری رکھیں، اہل خیر سے میری پرزور گزارش ہے کہ وہ افادہ عام، اور اجر وثواب کے لئے ان اہم منصوبوں کی تکمیل ، اوراس کی طباعت وتقسیم میں ہاتھ بٹائیں۔
وصلی اللہ علی نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ اجمعین۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
تاثرات ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمن الاعظمی -حفظہ اللہ-
(سابق استاذ حدیث وپرنسپل کلیۃ الحدیث ، جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ )
حمدو صلاۃ کے بعد : فضیلۃ الدکتور عبدالرحمن بن عبدالجبار الفریوائی (صدر دار الدعوۃ، واستاذ حدیث جامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیہ، ریاض) کی زیر نگرانی دار الدعوۃ میں علوم سلف کی اردو وغیرہ زبانوں میں منتقلی کے منصوبے کو میں نے دیکھا، دار الدعوۃ حدیث انسائیکلوپیڈیا اردوکو تیار کر رہا ہے جو ’’کتب ستہ‘‘ (صحیح بخاری، صحیح مسلم، سنن ابی داود، سنن نسائی، سنن ترمذی، سنن ابن ماجہ) اور موطأ امام مالک وسنن دارمی کے تراجم وتحقیق پر مشتمل ہے، اس کے بعد دوسری ہندوستانی زبانوں میں یہ کام ہوگا، یقینا مسلمانوں کے لئے عموماً اور غیرمسلموں کے لئے خصوصاً اس پروگرام کی بڑی اہمیت ہے کہ اصول اسلام کو ان لوگوں کے پاس پہنچا دیا جائے جو ان کے صحیح اسلام کے فہم میں معاون ہوں گے، اور کتاب وسنت سے تمسک، اور بر صغیر میں پھیلی ہوئی بدعات وخرافات سے دور کرنے میں مددگار ہوں گے۔
میرے لئے اس پروگرام میں خوشی کی بات یہ ہے کہ اس کے ذمہ داروں سے لے کر مترجمین حضرات سب کے سب سعودی یونیورسٹیوں کے فضلاء ہیں، اور یہ ہمارے ایسے برادران ہیں جو اپنی سرگرمیوں اور نشاطات میں اور سلفی دعوت سے مخلصانہ تعلق میں معروف ومشہور ہیں، اور عربی زبان کے ساتھ ساتھ انہیں اردو زبان میں مہارت ہے، اسلامی علوم کو ہندوستانی زبانوںبالخصوص اردو میں منتقل کرنے کا کام جس کو برصغیر کے اکثر مسلمان بولتے اور سمجھتے ہیں، پھر ہندی زبان جو پورے ہندوستان میں رائج ہے، اور اس وقت ہندوستان کی سرکاری زبان ہے، اور جسے ہندواور مسلمان یکساں طور پر بولتے اور سمجھتے ہیں، اس منصوبہ سے کتاب وسنت پر مبنی صحیح عقائد کی نشر وتبلیغ میں مدد ملے گی، اس لئے میں اس عظیم منصوبہ کو خوش آمدید کہتا ہوں، اور اس کا بیڑا اٹھانے والے بھائیوں کا شکر گزار ہوں اور اہل علم ودعوت سے گزارش ہے کہ وہ اس پروگرام کی سرپرستی کریں اور اس سے استفادہ کی راہیں تلاش کریں، تاکہ ہندوستان اور ہندوستان سے باہر اس سے عام فائدہ اٹھایا جا سکے۔
سنن ابی داود کے بعض اجزاء کو میں نے دیکھا تو ترجمہ میں معتبر شروط وقیود یعنی زبان، احادیث کی تخریج، اور صحت وضعف کا حکم، نیز احادیث سے علمی فوائد کا استنباط وغیرہ وغیرہ باتیں بدرجہ تمام وکمال موجود ہیں۔
میں اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ اس پروگرام کے ذمہ داروں کو اپنی توفیق سے نوازے، اور اسلامی علوم اور تراث سلف کو ہندوستانی زبانوں میں منتقل کرنے میں راست اقدام کی توفیق دے، جس میں مسلمانوں کے لئے عام طور سے اور غیر مسلموں کے لئے صحیح اسلام کی دعوت وتبلیغ مضمر ہے۔
وصلی اللہ علی نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ وسلم۔

تاثرات فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبدالعزیز السعید -حفظہ اللہ-
(صدر شعبہ حدیث، کلیۃ اصول الدین، جامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیۃ)
الحمد للہ وصلی اللہ وسلم علی رسول اللہ وآلہ وصحبہ وسلم
أما بعد: برادرم فضیلۃ الدکتور عبدالرحمن بن عبدالجبار الفریوائی استاذ حدیث ، کلیۃ اصول الدین (ریاض) نے مجھے حدیث انسائیکلوپیڈیا اردو کے فلاحی منصوبہ کو دکھایا، جو اردو کے علاوہ دوسری زبانوں میں بھی شائع ہوگا، اس منصوبہ پر ڈکٹر فریوائی کی زیرنگرانی دار الدعوۃ (دہلی) کام کررہا ہے، مجھے یہ منصوبہ بہت پسند آیا، یہ کوشش مبارک اور شکریہ کی مستحق ہے، جس سے مجھے بے حد خوشی ہوئی، مجھے اس پروگرام کے چلانے والوں پر رشک آرہا ہے، کیونکہ اس سے بڑے اچھے ثمرات ونتائج کی توقع ہے، اس سے سنت صحیحہ اور صحابہ وتابعین وغیرہ أئمہ دین وہدایت کے عقائد حقہ کی تعلیم ہوگی ، بالخصوص ہمیں اس پروگرام کے نگراں کے بارے میں معلوم ہے کہ وہ صحیح العقیدہ عالم ہیں، صحت ِعقیدہ کی شرح وترجمانی میں بڑی سخت ضرورت ہوتی ہے، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کوششوں کوبا برکت بنا دے ، اور اس منصوبہ کے ذمہ داروں کو سیدہی راہ دکھائے، اس سے مسلمانوں کو فائدہ ہو، وآخر دعوانا ان الحمد للہ رب العالمین، وصلی اللہ علی نبینا محمد وآلہ وصحبہ ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
تاثرات ڈاکٹر ولید الکندری -حفظہ اللہ-
( صدر شعبۂ کتاب وسنت،کلیۃ الشریعہ، کویت یونیورسٹی، کویت)
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی رسول اللہ وعلی آلہ واصحابہ اجمعین
اما بعد: دار الدعوۃ عربی زبان اور اسلامی علوم کی تدریس، دعوت وتبلیغ اور علمی کتابوں کی اشاعت کے ذریعے دعوت الی اللہ کے فرائض انجام دے رہا ہے، اس کے صدر فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمن بن عبدالجبار فریوائی استاذ جامعۃ الامام ہمارے یہاں حدیث وعلوم حدیث میں اپنی تحقیقات اور علمی تصنیفات سے مشہور ومعروف ہیں، ادارہ برصغیر میں اپنے پہلے پروجیکٹ علوم سلف کی اردو زبان میں اشاعت کے لئے کوشاں ہے، واضح رہے کہ برصغیر کے مسلمانوں کی یہ زبان ہے جو دنیا کی مسلم آبادی کا آدھا حصہ ہیں، اس منصوبے میں تفسیر، سیرت اور حدیث انسائیکلو پیڈیا اردو،نیز شیخ الاسلام ابن تیمیہ و ابن القیم اور شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب رحمہم اللہ کے علوم وافادات کی اردو میں محققانہ نشر واشاعت ہے، صحیح اسلام کے تعارف کے باب میں اس علمی اور دعوتی منصوبے کی اہمیت کے پیش نظر ہم اس منصوبے کی تائید وتحسین کرتے ہیں، ا ور اہل خیر سے اس کی نشر واشاعت اور تقسیم کے سلسلے میں مدد کے طالب ہیں، کاش کہ ہماری محبوب حکومت کویت اس منصوبے کو اپنا کر عالم اسلام کے لئے ایک نئی چیز اور دعوت الی اللہ کے لئے ایک قائدانہ کام پیش کرے ، وصلی اللہ علی نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ اجمعین۔

تاثرات ڈاکٹر باسم بن فیصل الجوابرہ - حفظہ اللہ-
(استاذ حدیث اُردن یونیورسٹی، عمان)
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی رسول اللہ وعلی آلہ واصحابہ اجمعین
امابعد:اللہ تبارک وتعالی کے فضل وتوفیق سے میں نے ہندستان کی تین بار زیارت کی، پہلی بار مدینہ یونیورسٹی میں طالب علمی کے زمانے میں اور دوسری اور تیسری بار جامعۃ الامام میں تدریس کے دوران، آخری دونوں سفر دعوتی پروگرام سے متعلق تھے، میرے رفیق سفر شیخ محمد بن عبدالعزیز اللحیدان تھے، یہ سفر دار الدعوۃ کی دعوت پر ہوئے جس کے مسئول برادرم ڈاکٹر عبدالرحمن فریوائی میرے مدینہ منورہ سے لے کر جامعۃ الامام تک کے پڑھنے پڑھانے کے ساتھی ہیں، اور موصوف اپنی مؤلفات وتحقیقات کی وجہ سے علمی حلقوں میں معروف ومشہور ہیں، نیز ہمارے مشائخ کے یہاں بھی عقیدے ومنہج کی سلامتی اور تعلیمی ودعوتی سرگرمیوں میں مشہور ہیں، موصوف کی تعلیمی اور دعوتی مساعی ، اہتمام وتوجہ کی مستحق ہیں، کہ مسلمانوں کی ترقی اور انہیں خیر وسعادت کی طرف پہنچانے کا یہی صحیح راستہ ہے، دینی تعلیم اور علومِ سلف کی نشر واشاعت کا منصوبہ ہر دور اور ہر جگہ میں اہمیت کا حامل ہے، بالخصوص غیر عربی زبانوں میں ان کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے، اللہ سب کو اسلامی معاشروں میں دینی تعلیم اور علومِ سلف کے فروغ کی توفیق عطا فرمائے، وصلی اللہ علی نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ اجمعین۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
تاثرات فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عاصم بن عبداللہ القریوتی -حفظہ اللہ-
(استاذ حدیث، کلیۃ أصول الدین، جامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیۃ)
حمد وصلاۃ کے بعد : اللہ رب العزت کیفضل کے بعد چند دہائیوں سے پہلے سنت نبویہ کی اشاعت ، اور احیاء سنت کے سلسلے میں بر صغیر والوں کو فضیلت وسبقت حاصل تھی، اور دوسرے اسلامی ملکوں نے کتب حدیث وغیرہ کی اشاعت میں ان کی اقتدا کی، ہمارے یہ برادران بالخصوص بر صغیر کے اہل حدیث اس وقت بھی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور سلف صالحین کے عقیدہ ومنہج پر قائم ودائم ہیں، برادرم ڈاکٹر عبدالرحمن الفریوائی کی زیر نگرانی کتب حدیث کے اردو تراجم سنت نبویہ سے اہتمام اور شغف کی ا یک مثال ہے کہ اس کے ذریعہ سے عربی سے نا بلد لوگوں تک سنت کے علم کو پہنچایا جائے ، تاکہ وہ صاف وشفاف چشموں سے سیراب ہوں،گرچہ میرے خیال میں عربی زبان سے شغف اور اس کو سیکھنے سکھانے کی جد وجہد زیادہ مناسب بات ہے کہ لوگ اسلامی شریعت کے مآخذ ومصادر سے براہ راست فائدہ اٹھائیں،لیکن خود یہ پروگرام ان شاء اللہ لوگوں کو اس سے قریب کریگا، اور معاشرے کا ایک بڑا طبقہ اس سے فائدہ اٹھائے گا، بے شک کتاب اللہ اور سنت صحیحہ کی طرف رجوع میں نور وہدایت ہے، اور اللہ تعالی کی حکمت کے تقاضے میں لوگ مختلف قوموں اورقبیلوں میں بٹے ہوئے ہیں تاکہ یہ چیزیں آپس میں تعارف کا ذریعہ بنیں، اور اللہ رب العزت نے زبان اور رنگ کے اس اختلاف وتنوع کو دنیا والوں کے لئے نشانی بنایا ہے۔
اللہ تعالی سے میں دعا کرتا ہوں کہ وہ اس منصوبہ کو مفید بنائے، اور اسے سنت نبویہ کو غلبہ دے، اور اس سے سنت کا دفاع ہو، والحمد للہ رب العالمین۔

تاثرات فضیلۃ الشیخ محمد بن عبدالعزیز اللحیدان - حفظہ اللہ-
(مشرف تربوی وزارۃ تعلیم وتربیت،سعودی عرب)
حمد صلاۃ کے بعد: ہم نے الحمدللہ دار الدعوۃ(نئی دہلی) کی دو بار زیارت کی،جس کی تا ٔسیس ڈاکٹر عبدالرحمن عبدالجبار الفریوائی (استاذ حدیث جامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیۃ، ریاض) نے اردو وغیرہ ہندوستانی زبانوں میں علوم سلف کی نشر واشاعت کے لئے کی ہے، ادارہ کی مساعی کو دیکھ کر ہمیں خوشی ہوئی، ہم ادارہ کے دعاۃ اور باحثین سے ملے، اور اسلامی تراث اور سنت نبویہ کی خدمت میں اس کی بہترین مساعی اور جد وجہد سے واقف ہوئے، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کے اعمال کو اپنی رضا کے لئے خالص کردے۔
چونکہ اس ادارہ کے مؤسس ڈاکٹر عبدالرحمن الفریوائی ہمارے اور ہمارے مشایخ کے نزدیک عقیدہ اور منہج کی سلامتی میں معروف ہیں، اور آپ کی اپنے ملک میں بڑی دعوتی مساعی ہیں، اور آپ اپنی مؤلفات اور تحقیقات سے معروف ومشہور ہیں، اس لئے ادارہ کے دعوتی اور تعلیمی منصوبوں سے آپ کے اشراف میں بڑے فوائد اور خیر کی توقع ہے، اور اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمارے اور ان حضرات کے اعمال کو اپنی رضا کے لئے خالص کر دے، وصلی اللہ علی نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ أجمعین۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
تاثرات فضیلۃ الشیخ أحمد بن محمد بن عثمان المنیعی -حفظہ اللہ-
(لیکچرر جامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیۃ، ریاض، وصدر وقف السلام الخیری)
حمد وصلاۃ کے بعد: بروز دوشنبہ ۲۸؍ ۶؍۱۴۲۴؁ھ، دار الدعوۃ نئی دہلی کی زیارت کی سعادت حاصل ہوئی، ادارہ کے بانی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالجبار الفریوائی اور دوسرے اخوان سے وہاں ملاقات ہوئی، دار الدعوۃ کا مکتبہ دیکھا، اور وہاں کتب حدیث کے تراجم کا کام دیکھا، یہ سنت نبوی کی نشرواشاعت اور اس کی دعوت وتبلیغ کا منصوبہ ہے، دراصل یہ کام برصغیر کے علمائے اہل حدیث کے معروف اور مسلسل ہونے والی جدوجہد کی ایک کڑی ہے، ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ اس منصوبہ کے ذمہ داران کو ان کے اپنے علمی اور دعوتی منصوبوں میں اخلاص وللہیت عطا کرے، اور اپنی توفیق سے نوازے اور ان اعمال کو قبول کرے۔
اس منصوبے کو جاری رکھنے اور اس کو پھیلانے میں اہل علم اور اہل ثروت کے تعاون کی ضرورت ہے، اللہ تعالی سب کو اپنے محبوب اور رضا مندی والے کام کی توفیق دے، ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی ان مساعی کونفع بخش بنائے ، اور اسے بابرکت بنادے، اور ان کو راہ صواب دکھائے ، اور انہیں اپنے اجر وصواب سے نوازے۔آمین

تاثرات فضیلۃ الشیخ عبدالوہاب بن عبدالعزیز الزید -حفظہ اللہ-
(اِدارہ عامہ برائے تعلیم بنات، وزارت تربیت وتعلیم ،ریاض)
الحمد للہ وحدہ والصلاۃ والسلام علی من لا نبی بعدہ:
اما بعد: کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق کاموں میں مسابقت ومنافست اور اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا سب سے اچھا کام ہے، اسلامی شریعت کے اہم مراجع کتاب اللہ اور صحاحِ ستہ وغیرہ ہیں، اس لئے ان سے شغف واہتمام اور عالم اسلام میں ان کی ترویج واشاعت اور مختلف زبانوں میں ان کو پیش کرنا ضروری ہے، فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن عبدالجبار الفریوائی نے برصغیر کے پانچ سوملین مسلمانوں کی زبان اردو میں حدیث انسائیکلوپیڈیا اردو کی نشرواشاعت میں سعی بلیغ فرمائی ہے، ڈاکٹر موصوف کا یہ کام در اصل ممتاز علمائے ہند کے کاموں کی کڑی ہے، جن کے ہاتھوں سے اللہ تعالی نے کتب حدیث اورشروح حدیث کی اہم تصنیفات کی نشر واشاعت کا کام کرایا، جیسے نواب صدیق حسن قنوجی، سید نذیر حسین محدث دہلوی ، علامہ شمس الحق عظیم آبادی، علامہ عبدالرحمن مبارکپوری ، علامہ ثناء اللہ امرتسری نیز شیخ فریوائی کے اساتذہ کرام جیسے شیخ الحدیث مولانا عبیدا للہ مبارکپوری ، مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی، مولانا بدیع الدین راشدی، وغیرہ وغیرہ۔
میں اپنے اردو بولنے والے بھائیوں کو اس انسائیکلو پیڈیا کی پہلی کتاب سنن ابی داود کی اشاعت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اس منصوبے کی سب سے امتیازی چیز اس کام سے متعلق با استعداد ٹیم کا موجود ہوناہے، میں نے دار الدعوۃ دہلی کی زیارت کی، جہاں پر یہ کام ہورہا ہے، اس منصوبہ سے جڑے علماء اعلی ڈگریوں والے ہیں، بالخصوص جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کے فضلاء، ڈاکٹر عبدالرحمن فریوائی کی بنفس نفیس تحقیق وترجمے کے کام میں شرکت اس منصوبے کے لئے ایک ممتاز علمی سند ہے، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس منصوبے میں برکت دے اور اس کی تکمیل کے مراحل آسان کردے ، وآخر دعوانا ان الحمد للہ رب العالمین۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
تاثرات ڈاکٹر حسین بن عبداللہ العبیدی -حفظہ اللہ-
(استاذ کلیۃ الشریعۃ ووکیل مرکز دراسات الطالبات بجامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیۃ ،ریاض)
حمد وصلاۃ کے بعد : برادر محترم ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالجبار الفریوائی کی دعوت پر دار الدعوۃ کی زیارت کا موقعہ ملا، اور اس کے پروگراموں سے واقفیت حاصل ہوئی، کتاب وسنت کی خدمت میں ان کے پاس عقائد، سنت وتفسیر کی کتابوں کے دوسری زبانوں میں تراجم کا منصوبہ ہے، ہم ا للہ تبارک وتعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ ان کی مدد فرمائے ، اور ان کی مساعی میں برکت ڈال دے، اور ان کے ذریعہ سے اسلام اور مسلمانوں کو فائدہ پہنچے۔

تاثرات ڈاکٹر عیاض بن نامی السلمی -حفظہ اللہ-
(صدر شعبہ اصول فقہ واستاذ کلیۃ الشریعۃ، جامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیۃ، ریاض)
حمد وصلاۃ کے بعد: اللہ تعالی نے مجھے دار الدعوۃ کی زیارت کی توفیق دی میں نے اس ادارہ کے کارکناں کی عظیم مساعی کو دیکھا ، ادارہ کے روح رواں استاذ ڈاکٹر عبدالرحمن فریوائی ہیں، حدیث کی خدمت اور احادیث کو اردو میں منتقل کرنے اور دعوۃ الی ا للہ کے میدان کی مبارک کوششوں کو دیکھ کر بڑی خوشی ومسرت ہوئی، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان حضرات کی مساعی میں برکت عطاء فرمائے ، اور ان کے اعمال کو شرف قبولیت بخشے، والحمد للہ اولاً وآخراً۔

تاثرات ڈاکٹر علی بن عبدالعزیز الشبل -حفظہ اللہ-
(استاذ جامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیۃ ، ریاض)
حمد وصلاۃ کے بعد: میں نے اپنے دوستوں کے ساتھ دار الدعوۃ جس کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمن الفریوائی ہیں کی زیارت کی، اس کے کار کنان سے ملا، ان حضرات نے یہاں ہونے والے علمی پروگرام اور انٹرنیٹ سے استفادہ کے بابت ہمیں مطلع کیا، یہ قابل شکر مساعی ہیں، اللہ تعالی سے میں ان کے حق میں توفیق واعانت کے لئے دعا گو ہوں۔

تاثرات فضیلۃ الشیخ عبداللہ المعتاز -حفظہ اللہ-
(صدر ادارۃ المساجد والمشاریع الخیریۃ، ریاض)
الحمد للہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی رسولہ الکریم اما بعد:
دار الدعوۃ تعلیم، دعوت،تالیف اور ترجمہ کے میدان میں سرگرم عمل ہے، اس کے صدر شیخ عبدالرحمن بن عبدالجبار الفریوائی ہمارے اور مشائخ کے نزدیک اپنے عقیدہ اور منہج کی سلامتی میں معروف اور مشہور ہیں، دار الدعوۃ سلفی کتابوں کی نشر واشاعت میں سرگرم ہے، اللہ ان کو جزائے خیر دے، اور ان کے کاموں میں برکت دے۔
وصلی اللہ علی نبینا محمد وآلہ وصحبہ وسلم
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
تاثرات فضیلۃ الشیخ احمد بن حمد البو علی -حفظہ اللہ -
(صدر ھیئۃ الا ِغاثۃ الا ِسلامیۃ العالمیۃ، احساء، سعودی عرب)
الحمد للہ وحدہ والصلاۃ والسلام علی من لا نبی بعدہ، اما بعد:
اسلامی دعوت کی سوچ اور فکر بڑی بھاری امانت ہے، جس کے لئے داعی الی اللہ کوشاں رہتے ہیں، کہ وہ قول وعمل کے ذریعہ میسر وسائل سے دعوت کا کام کریں، دعوت کی نشر واشاعت کا بہترین وسیلہ غیر عرب مسلمانوں اور طلبا کی ان کی اپنی مادری زبانوں میں کتاب وسنت کی ترویج واشاعت ہے، برصغیر کے پانچ سوملین مسلمان جو مسلم آبادی کا نصف حصہ ہیں، اور جو اردو، ہندی بولتے اور سمجھتے ہیں، ھیئۃ الاغاثہ الاسلامیہ العالمیۃ سے تعلق کی بنا پر برصغیر کے مسلمانوں کے حالات کا مجھے علم ہے، اور اس حوالے سے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ہمارے ان بھائیوں کے لئے کتب حدیث بالخصوص صحاح ستہ کی اردو میں نشر واشاعت ان کے عقائد اور دین کے اصلاح کے لئے بہت ہی مؤثر اور مفید تدبیر ہے، بالخصوص جب کہ یہ کام صحیح عقیدہ اور منہج کے حامل علمی ادارہ کے زیرنگرانی انجام پا رہا ہو تو اس کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے، میری مراد اس میدان میں دعوتی اور علمی کام کی تاریخ رکھنے والے ادارہ دار الدعوۃ سے ہے جو ڈاکٹر عبدالرحمن الفریوائی حفظہ اللہ کی نگرانی میں یہ کام کررہا ہے۔
سنن ابی داود کے محقق اور مترجم ایڈیشن کی اشاعت کے موقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے شیخ عبدالرحمن اور ان کے ادارہ کے کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے کتاب وسنت کی اشاعت کی یہ مخلصانہ جدوجہد کی ، جو اہل علم کی نظر میں پسندیدہ ہے، میں اپنی طرف سے اور اپنے بھائیوں کے طرف سے ان کا شکر گزار ہوں اور اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ ان کے کاموں میں آسانی دے، اور حسب خواہش ان کی تکمیل فرمائے، والحمد للہ رب العالمین

تاثرات فضیلۃ الشیخ عبداللہ المرزوقی -حفظہ اللہ-
(صدر مؤسسۃ الا ِعمار الخیریۃ ، ریاض)
الحمد للہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی رسولہ الکریم ، اما بعد:
برادر محترم ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالجبار الفریوائی استاذ جامعۃ الامام میرے نزدیک اور مشائخ کے نزدیک اپنے علم وفضل وسلفی عقیدہ اور منہج اور واضح دعوتی سرگرمیوں میں معروف ومشہور ہیں، هذا ما نحسبه ولا نزكي على الله أحدا.موصوف نے دار الدعوۃ کی طرف سے اردو ،ہندی اور انگریزی زبانوں میں علوم سلف کی اشاعت کا پروگرام بنایا ہے، جو بہت ہی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، اور مسلمانوں کی دینی بصیرت وآگہی کے لئے انتہائی بہترین پروگرام ہے، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس منصوبہ کے ذمہ داران اور ان کے معاونین کو توفیق دے اور اپنی مرضی والے کام کا راستہ دکھائے، والصلاۃ والسلام علی رسولنا محمد وعلی آلہ وصحبہ وسلم۔

تاثرات فضیلۃ الشیخ ولید بن احمد الحسین -حفظہ اللہ-
(رئیس تحریر مجلۃ الحکمۃ، مدینہ منورہ، سعودی عرب)
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی نبینا محمد وآلہ وصحبہ وسلم اما بعد:
فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن الفریوائی ہمارے معروف ومشہور مشائخ میں ہیں، دار الدعوۃ کے پلیٹ فارم سے آپ کی ہندوستان میں علمی اور دعوتی سرگرمیاں ہیں، میں نے آپ سے ہندستان میں ملاقات کی، آپ میرے یہاں معروف شخصیت ہیں، بلادِ حرمین وغیرہ کے علماء اور طلباء کے درمیان اپنے مقام ومرتبہ کی بنا پر وہ کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں، وہ اس بات کے مستحق ہیں کہ دینی خدمت کی جدوجہد میں مقاصد کی تکمیل میں ان کے ساتھ تعاون کیا جائے، موصوف کا دعوتی منصوبہ اردو انسائیکلو پیڈیا کی تیاری اور اشاعت ہے، اور یہ منصوبہ صحیح اسلام کے تعارف میں بڑی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، اللہ تعالی آپ کو اور آپ کے ساتھیوں کو توفیق دے، واللہ الموفق۔

تاثرات ڈاکٹر محمد حسن المبعوث الغامدی -حفظہ اللہ-
(ریڈر جامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیۃ)
حمد وصلاۃ کے بعد: ہمیں دار الدعوۃ نئی دہلی کی زیارت سے مسرت حاصل ہوئی، سب سے اہم بات ان فضلاء سے ملاقات ہے، جو اردو زبان میں کتب سلف کی اشاعت میں کوشاں ہیں، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ دار الدعوۃ کو ہمت ، طاقت، ثابت قدمی اور راہ حق پر استقامت نصیب فرمائے، اور حق کی اشاعت میں توفیق دے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
تاثرات شیخ علی حسن عبدالحمید الاثری الحلبی -حفظہ اللہ-
(شاگرد رشید علامہ محمد ناصر الدین الالبانی)
حمد وصلاۃ کے بعد : شیخ ابو عبداللہ عبدالرحمن بن عبدالجبار الفریوائی - نفع اللہ بہ- کی زیر نگرانی دار الدعوۃ کے بعض علمی، دعوتی اور تربیتی پروگراموں سے واقفیت حاصل ہوئی، تو اسے بہت نفع بخش اور مفید پایا، خاص کر علمائے سلف کے علوم کی ہندوستانی زبانوں میں منتقلی کے منصوبہ کا پہلا سلسلہ یعنی حدیث انسائیکلوپیڈیا اردو، در حقیقت یہ بڑے مہتم بالشان پروگرام ہیں، جن میں نہایت مناسب تعاون اور بڑی امداد کی ضرورت ہے، تاکہ یہ منصوبہ اشاعت پذیر ہوجائے، اور اس کا فائدہ واقعی طور پر بڑھ جائے ، اور اس سے سلف کے منہج کی تائید او ر سنت مشرفہ کی اشاعت کا کام پایۂ تکمیل کو پہنچ جائے، جو شخص بھی بھلائی اور تعاون کی استطاعت رکھتا ہے، اس سے اس پروگرام میں تعاون کی اپیل ہے ، واللہ الموفق۔

تاثرات شیخ سلیم بن عید الہلالی -حفظہ اللہ-
(شاگرد رشید علامہ محمد ناصر الالبانی)
حمد وصلاۃ کے بعد: دار الدعوۃ کے حدیث انسائیکلوپیڈیا اردوکے نمونوں کو دیکھا، یہ مفید علمی پروگرام ہے جو بر صغیر کے مسلمانوں کی خدمت کرے گا، اور سنت نبویہ کو صحیح اور ضعیف کی تمییز کے ساتھ لوگوں کے قریب کرے گا ، جس سے سلف صالحین کے منہج اور طریقے کے مطابق اسلام کے صحیح فہم میں مدد ملے گی، ذمہ داران سے اپیل ہے کہ وہ اس پروگرام کی تکمیل میں ہمارے بھائیوں کے ساتھ تعاون کریں، جزاہم اللہ خیراً۔

تاثرات شیخ صالح بن عبدالمحسن الحسین -حفظہ اللہ-
(ڈائرکٹر ادارہ خارجی تعلقات، شاہ فہد قرآن کمپلیکس، مدینہ منورہ)
حمد وصلاۃ کے بعد: میں دار الدعوۃ کے دعوتی پروگراموں خاص طور پر ہندوستانی زبانوں میں علوم سلف کے منصوبہ سے آگاہ ہوا، اپنے بھائیوں کو میں اس کام پر مبارک باد دیتا ہوں،اور انہیں اس بات کی دعوت دیتا ہوں کہ وہ اخلاص اور فنائیتکے ساتھ اس سلسلے میںمسلسل جد وجہد کریں، اور دین اور امت کی خدمت کے ہر وسیلہ کو استعمال کریں، اللہ تعالی سے دعاء گو ہوں کہ وہ ان کی خدمات کو شرف قبولیت بخشے، اور مزید کی توفیق دے ،اور دنیا وآخرت میں سرخ رو کرے، آمین۔

تاثرات ڈاکٹر خالد بن علی العنبری -حفظہ اللہ-
(استاذ حدیث جامعۃ الامارات العربیۃ ،شارقہ)
حمد وصلاۃ کے بعد: ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالجبار الفریوائی بر صغیر کی سلفی علمی دعوت کی معروف شخصیت ہیں، جن سے اللہ تبارک وتعالی نے دعوت کو بڑا فائدہ پہنچایا، موصوف نے دار الدعوۃ کو سلف اور اہل سنت کے علوم ومناہج کی بنیاد استوار کرنے کے لئے قائم کیا ہے، مجھے یاد ہے کہ ہم لوگوں نے اپنے شیخ امام قدوہ شیخ محمد ناصر الدین الالبانی رحمہ اللہ سے ٹیلفون پر گفتگو کی، شیخ عبدالرحمن الفریوائی نے جو شیخ البانی کے نزدیک مشہور ومعروف تھے، شیخ البانی کو اردو میں علوم وسلف کی نشر واشاعت اور کتب حدیث کے ایسے تراجم جس میں احادیث کی تصحیح وتضعیف کا کام بھی موجود ہو، کے بارے میں مطلع کیا توآپ نے بڑی خوشی کا اظہار فرمایا، ا ور دعائے خیر کی۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
تاثرات شیخ عبدالرحمن بن عبداللہ العیدان -حفظہ اللہ-
(ریاض، سعودی عرب)
وشیخ عیسی بن محمد الخریف -حفظہ اللہ-
(جلاجل، سعودی عرب)
حمد وصلاۃ کے بعد: اللہ تبارک وتعالی نے دار الدعوۃ دہلی کی زیارت کی توفیق عطا فرمائی، اس مرکز کے تعلیمی اور دعوتی کام ہیں جن پر ذمہ دارانِ ادارہ ہمارے شکریہ کے مستحق ہیں، نیز مختلف زبانوں میں علوم سلف کو منتقل کرنے کا پروگرام،یہ مرکزتوحید وسنت اورمنہج سلف کی نصرت وتائید کا کام کررہا ہے، ہم نے جو پروگرام یہاں دیکھے وہ اس کفر وشرک وبدعت وگمراہی کے گڑھ میں بڑے خوش کن اور مفید ہیں، اہل خیر سے ان پروگراموں کی تکمیل میں تعاون ومدد کی پر زور اپیل ہے، اور اللہ تبارک وتعالی سے دعا ہے کہ وہ اس مرکز سے اسلام اور مسلمانوں کو فائدہ پہنچائے، آمین۔
وصلی اللہ علی نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ وسلم۔

تاثرات شیخ عبداللہ بن صالح بن محمد العبید - حفظہ اللہ-
(مدرس وزارۃ تعلیم وتربیت، ریاض)
الحمد للہ وحدہ والصلاۃ والسلام علی رسولہ، وصحبہ ومن تبعہ اما بعد:
برصغیر کے سفر میں دہلی میں دار الدعوۃ کی زیارت کا موقع ملا، وہاں دینی بھائیوں سے ملنے کا اتفاق ہوا، یہ مرکز برادرم شیخ عبدالرحمن بن عبدالجبار الفریوائی -حفظہ اللہ- کی نگرانی میں کام کررہا ہے، میرے خیال میں ان کے اور برصغیرمیں برادران اہل حدیث کے ساتھ تعاون امت پرقرض ہے، بالخصوص بلادِ حرمین شریفین پر، کہ نورِ اسلام کا ظہور یہیں سے ہوا، اور اللہ تعالی کے بعد بلادِ حرمین ہی توقعات کا مرکز ہے۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہمیں اور ہمارے بھائیوں کو اپنی مرضی کے کام کرنے کی توفیق دے، اور ہمارے اعمال سے راضی وخوش ہوجائے،وصلی اللہ علی نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ وسلم

تاثرات وفد جمعیۃ دار البر
(دبی ، امارت عربیہ متحدہ)
حمد وصلاۃ کے بعد: ہم ا للہ تبارک وتعالی کا شکر بجا لاتے ہیں کہ اس نے ہمیںدار الدعوۃ کی زیارت نصیب فرمائی ، ہم نے وہاں پر خوش کردینے والی چیزیں دیکھیں، اور ذمہ داروں سے ملنے کی سعادت نصیب ہوئی، جن میں سرفہرست ہمارے شیخ محترم ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالجبار فریوائی حفظہ اللہ ہیں۔
دار الدعوۃ کے کاموں کے دیکھنے کے بعد ہمیں وہاں پر وہ کام نظر آیا جو صحیح عقیدہ کی نشر واشاعت اور لوگوں کو دین حق کی تعلیم کے سلسلے میں اکثر ملکوں میں نظر نہ آیا ، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی سلفی دعوت کی خدمت میں ہونے والی جدوجہد کو کامیاب کرے ، اورمقصد تک پہنچنے ا وردعوتی پروگراموں کی تکمیل کے سارے وسائل کی تسخیر فرمائے اور انہیں علم کا مینار اور ہدایت کا چراغ بنادے، اور اہل بدعت واہواء کے مقابلے میں ان کی مدد فرمائے ،انہ سمیع علیم۔
محمد احمد الحمادی
رئیس شعبہ ایتام ۔جمعیۃ دار البر
رضاء الحسن ابو ناصر
ثقافتی کمیٹی جمعیۃ دار البر

تاثرات شیخ حسین بن احمد الزہرانی -حفظہ اللہ-
(نزیل حیدرآباد دکن)
شیخ سمیر الحسین الحوسنی -حفظہ اللہ-
(جمعیۃ الشارقۃ الخیریۃ، شارقۃ)
حمد وصلاۃ کے بعد: اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ہمیں دار الدعوۃ اور اس کے مؤسس ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالجبار الفریوائی کی زیارت کا موقعہ ملا، دار الدعوۃ کے کارکنان سے ملاقات ہوئی، اور وہاں پر سلف کی تراث کی خدمت میں ہونے والی جد وجہد ، اور تحقیق ونشر کے کام کو دیکھنے کی سعادت ملی، اخوان کی عمدہ ضیافت ، اور اپنائیت سے بھی ہم بہرہ ور ہوئے، اور خصوصی طور پر ادارہ کے اس عظیم منصوبے سے واقفیت حاصل کر کے خوشی ہوئی کہ ادارہ علوم سلف کو محدود وسائل کے علی الرغم اردو اور دوسری زبانوں میں منتقل کرنے کا کام انجام دے رہا ہے، اللہ تبارک وتعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی کوششوں میں برکت ڈال دے، اور ہمارے اور ان کے اعمال کو قبول فرمائے، اور ذمہ داراں کو دینا اور آخرت میں جزائے خیر دے، آمین۔
 
Top