• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سنن ابو داود

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
تاثرات شیخ ابو عبدالرحمن ہانی بن عبدالجلیل بن عبدالخالق شیخ -حفظہ اللہ-
(جمہوریہ یمن)
حمدوصلاۃ کے بعد : میں اللہ تعالی کی بے حد حمد وثنا بیان کرتا ہوں کہ اس نے دار الدعوۃ میں بھائیوں کی زیارت کی توفیق دی، کارکنانِ ادارہ نے میری ازحد تکریم کی، اس ملاقات میں یہی کافی ہے کہ اہل سنت آپس میں ملیں اور پوری دنیا میں ان کے تعلقات پختہ ہوں۔
شاعر نے کیا خوب ہی کہاہے:

دين النبي محمد أخبار
نعم المطية للفتى آثار
لا ترغبن عن الحديث وأهله
فالرأي ليل والحديث نهار
ولربما غلط الفتى طرق الهدى
والشمس بازغة لها أنوار


نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا دین احادیث ہیں ، اور نوجوان کی بہترین سواری آثار ہیں۔
حدیث اور اہل حدیث سے بے رغبتی نہ کرو، رائے رات ہے اور حدیث دن ہے۔
بسا اوقات راہِ ہدایت کے بارے میں نوجوان غلطی کرتا ہے، اور سورج اپنی روشنی کے ساتھ نمودار ہوتا ہے۔
میں نے حدیث اور کتب شیخ الاسلام ابن تیمیہ اور ابن قیم کے اردو ترجمہ کے منصوبے کو دیکھا، فی الحقیقت یہ کوشش اس بات پر دال ہے کہ اہل سنت سنت کی اشاعت اور عقیدے کی دفاع اور مذہبی تعصب کی مذمت کے شیدائی ہیں، دعا ہے کہ ہمارے بھائیوں کی مبارک مساعی میں اللہ کی توفیق شامل حال ہو، اور اپنی محبت اور رضا کی راہ پر چلائے، ا ور ہر فتنہ وفساد سے ان کو محفوظ رکھے، سارے مسلمانوں سے اس عظیم مرکز کے سلسلے میں حسب مقدور تعاون کی اپیل ہے، میں اپنے برادران کو ظاہر وباطن میں خوفِ الہی اور سلف صالحین کے نقش قدم پر چلنے کی وصیت اور تلقین کرتا ہوں ۔
وصلی اللہ علی محمد وعلی آلہ وصحبہ اجمعین۔

* * * * *
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
برصغیر کے علماء ،دعاۃ، ذمہ دارانِ جامعات ومدارس وتنظیماتِ اسلامیہ کے تاثرات

تاثرات محترم ومکرم جناب حافظ محمد یحییٰ صاحب دہلوی -حفظہ اللہ-
(امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند)
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی رسولہ الکریم اما بعد:
مجھے یہ جان کر انتہائی مسرت ہوئی کہ دار الدعوۃ اپنے بڑے منصوبے کے ایک جزء یعنی سنن ابی داودکو شائع کرنے جارہا ہے۔
حدیث وعلوم حدیث کی خدمت مسلمانوں کی نہ صرف ذمہ داری ہے بلکہ یہ ان کی زندگی کا مقصد اولیں ہے، اسلام کواس کی اصلی شکل وصورت میں اگر دیکھنا ہو تو قرآن وسنت ہی میں دیکھا جاسکتاہے، اس کے علاوہ حالات زمانہ کے تحت مختلف مذاہب فکریہ اور مسالک مذہبیہ نے اس کے اندر جو کچھ داخل کردیا ہے، وہ وقتی طورپر کتنا ہی ضروری سمجھا گیا ہو لیکن اسے اصل اسلام نہیں کہا جاسکتا، اسلام کو اس کے اصل ماخذ قرآن و سنت، اور سیرت نبوی میں ہی تلاش کیاجاسکتاہے، انسانیت کی ہدایت ورہنمائی کے لئے ہر زمانہ میں دین اسلام کی اہمیت وضرورت مسلّم رہی ہے، انسانیت آج کے دور میں اس سچے دین کی کل سے زیادہ محتاج ہے، کتاب وسنت کی انہیں روشن تعلیمات سے زمانۂ جاہلیت کا اندھیرا ختم ہوا، اور انسانیت نے اسلام کے سایۂ عافیت میں ترقی کے منازل طے کئے، عصر حاضر میں اسی دعوتی ضرورت کے ا حساس نے اہل علم کو آمادہ کیا کہ وہ اس منبع صافی کو مختلف زبانوں میں ترجمہ وتنقیح کے ساتھ شائع کریں، تاکہ اسلام کا تعارف صحیح طور پر ممکن ہو۔
دار الدعوۃ (جو محض کتاب وسنت اور علوم سلف کی علمی میراث کا محافظ اور امین ہے ) نے اس باب میں ایک عظیم علمی منصوبہ پر کام شروع کیا ہے، ادارہ کے بانی محترم ڈاکٹر عبدالرحمن فریوائی ،اور ان کے قابل قدر رفقاء مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اس عظیم کام کے لئے مختلف منصوبوں کے ساتھ حدیث انسائیکلو پیڈیا اردو پر نہ صرف کام شروع کیا ، بلکہ یہ منصوبہ اب پایۂ تکمیل کو پہنچ چکا ہے،فالحمد للہ۔
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند دارالدعوۃ اور اس کے ذمہ دار ان کو سنن ابو د اود (مترجم ومحقق ) کی تکمیل واشاعت پر مبارکباد پیش کرتی ہے، اور اس کو اپنا کام تصور کرتی ہے،میں احباب جماعت اور برادران اسلام سے اپیل کرتاہوں کہ وہ اس کا ر خیر کی قدر کریں، اور اس میں جس قدر ممکن ہو تعاون کریں، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر صاحب موصوف اور ان کی ٹیم کو ایمان، صحت اورسلامتی سے رکھے، اور ان سے اپنے دین کاکام لے اور قبول عام سے نوازے ، آمین۔
الحمد للہ ذخیرۂ حدیث کی عظیم کتاب سنن ا بو داود کا اردو ترجمہ مع تصحیح وتنقیح وتحشیہ منظر عام پر آرہا ہے، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان تمام منصوبوں کو پایہ تکمیل کو پہنچائے، ا ور ہم سب کو اس بات کی توفیق دے کہ ہم اس کے ذریعہ سے صحیح اسلام کی دعوت لوگوں تک پہنچائیں۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
تاثرات مولانا عبدالرحمن بن عبیداللہ المبارکفوری -حفظہ اللہ-
(ناظم اعلی دار التعلیم، مبارک پور ، یوپی)
وڈاکٹر عبدالعزیز بن عبیداللہ المبارکفوری -حفظہ اللہ-
(استاذ حدیث کلیۃ فاطمۃ الزہرا ،مئو ناتھ بھنجن، یوپی)
الحمد للہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی رسولہ الکریم
اما بعد: یہ اطلاع ہمارے لئے باعث مسرت واطمینان ہے کہ الحمد للہ دار الدعوۃ (نئی دہلی) سے حدیث انسائیکلو پیڈیا اردو کی پہلی کتاب سنن ابی داود (مترجم ومحقق) منظر عام پر آرہی ہے، جس کی تیاری کا کام برادرِ محترم ڈاکٹر عبدالرحمن الفریوائی کی نگرانی میں دار الدعوۃ کی مجلس علمی کررہی ہے، اللہ تعالی اس منصوبہ کو پایۂ تکمیل تک پہنچائے اور اس سے زیادہ سے زیادہ لوگ صحیح دینی تعلیم حاصل کریں، اس مبارک مناسبت سے ہم ڈاکٹر صاحب اور مجلس علمی دار الدعوۃ ، نیز اراکین ادارہ کو ہدیۂ تبریک وتہنیت پیش کرتے ہیں، اور اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ اس مفید دینی خدمت کو قبول کرے۔آمین

تاثرات استاذ الاساتذہ ڈاکٹر مقتدی حسن ازہری -حفظہ اللہ-
(وکیل الجامعۃ السلفیۃ وایڈیٹر مجلہ صوت الامۃ،بنارس)
حمدو صلوۃ کے بعد : علوم سلف کو اردو میں منتقل کرنا یقینا بڑا مہتم بالشان منصوبہ ہے، کیونکہ برصغیر اور اس سے باہر مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد کی زبان اردو ہے، اور وہ اسے علم و ثقافت بالخصوص اسلام اور تاریخ اسلام کی زبان قرار دیتی ہے، یہیں سے دعوۃ و تعلیم سے دلچسپی رکھنے والوں نے اس زبان میں تصنیف وتالیف اور مقالہ نگاری کے بارے میں سوچا ، زیر نظر منصوبہ اس میدان کا ممتاز منصوبہ ہے ، اس لئے کہ اس کا مقصد یہ ہے کہ اردو اور دوسری ہندوستانی زبانوں میں حدیث وتفسیر کی مستند کتابوں کومنتقل کیا جائے، اور اسے شائقین تک پہنچانے کا انتظام کیا جائے، ڈاکٹر عبد الرحمن بن عبد الجبار الفریوائی استاذ حدیث کلیۃ اصول الدین، جامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیہ ،ریاض نے یہ منصوبہ بنایا ہے، دار الدعوۃ میں اردو وغیرہ زبانوںمیں ترجمہ وتالیف کا کام کرنے والی علماء کی ٹیم اس کام کی اہل ہے، اس کو تصنیف وتالیف کے میدان میں تجربہ ہے ، ان لوگوں نے اسلامی علوم وفنون کی تدریس کی ذمہ داریاں بھی نبھائی ہیں، تجر بہ کار علماء دقت سے ترجمہ کی مراجعت کا کام کرتے ہیں، مثلا معروف عالم دین مولانا محمد اعظمی بن شیخ عبد العلی نے (جنہوں نے پور ی زندگی درس وتدریس اور دعوت و تبلیغ کا کام کیا ہے، اور علمائے ہند کی ایک بہت بڑی تعداد نے ان سے علم حاصل کیا ہے) سنن ابن ماجہ کے ترجمہ کی مراجعت کی ہے، میں نے بھی سنن ابوداود کے جستہ جستہ مختلف مقامات کو دیکھا ہے، اور اس ترجمہ کی تقدیم میرے لئے باعث شرف ہے، سنن ابی داود کی مراجعت کا کام ڈاکٹر عبدالرحمن الفریوائی نے کیا ہے، اور یک بعد دیگرے دوسری کتابوں پر اسی طرح کام ہوتا رہے گا اور منظر عام پر آتی رہیں گی، اور کتب وتفسیر کے اہم مراجع انشا ء اللہ ہندوستانی زبانوں میں منتقل ہوتے رہیں گے۔
ان سطور کو لکھتے ہوئے میں اس منصوبے پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کررہا ہوں اور ذمہ داران سے میری پرزور اپیل ہے کہ وہ اس پروگرام کے ساتھ زیا دہ سے زیادہ تعاون کریں تاکہ مسلمانان ہند کے ہاتھوں میں اہم اسلامی کتابیں پہنچیں، واللہ ولی التوفیق وصلی اللہ علی رسولہ الکریم والحمد للہ رب العالمین۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
تاثرات مولانا ابو الاشبال صغیر احمد شاغف البہاری -حفظہ اللہ-
(اِدارہ اِعجاز علمی، رابطہ عالم اِسلامی، مکہ مکرمہ)
الحمد للہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی رسولہ الکریم اما بعد:
برصغیر میں مسلمانوں کی دینی تعلیم وتربیت کے لئے اردو اور علاقائی زبانوں میں کتب احادیث وتفسیر کے تراجم کا بنیادی کردار رہا ہے،ہمارے علمائے کرام نے اس سلسلہ میں بیش بہا اور زریں خدمات انجام دی ہیں، اس سلسلہ کی ایک کڑی محترم ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالجبار الفریوائی کی نگرانی میںدار الدعوۃ دہلی میں ہونے والے علمی ودعوتی منصوبے ہیں، جن میں حدیث انسائیکلوپیڈیا اردو کی پہلی کتاب سنن ا بی داود منظر عام پر آرہی ہے، جس پر ہم کارکنان دار الدعوۃ کو ہدیۂ تبریک پیش کرتے ہیں، اور اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ اس خدمت کو قبول فرمائے، اور مزید خدمت کی توفیق عطاء فرماے،آمین۔

تاثرات ڈاکٹر عبدالعلی بن حامد العلی الاعظمی -حفظہ اللہ-
(استاذ کلیہ اسلامیہ، لندن،برطانیہ)
الحمد للہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی نبیہ الکریم اما بعد:
ڈاکٹر عبدالرحمن الفریوائی -حفظہ اللہ- کا میں دار الدعوۃ میں مہمان بنا، جو جلد ہی قائم کیا گیا ہے، اس کے تعلیمی اور دعوتی پروگرام مجھے بہت ہی پسند آئے،گرچہ یہ ابتدائی کوششیں ہیں،لیکن اس کے اثرات دور ونزدیک محسوس کئے جارہے ہیں، ہمیں توقع ہے کہ یہ ادارہ عام مسلمانوں اور بالخصوص نوجوان نسل میں اسلام کے بارے میں پھیلی غلط فہمیوں کو دور کرنے اور صحیح دینی تعلیم کی اشاعت میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ذمہ دارانِ ادارہ کو ان پروگراموں کی توفیق عطا فرمائے، وھو علی کل شیء قدیر۔

تاثرات حضرت العلام مولانا محمد رئیس ندوی سلفی -حفظہ اللہ-
(شیخ الحدیث، ومفتی جامعہ سلفیہ، بنارس)
حمد وصلاۃ کے بعد: اسلامی شریعت مں حدیث شریف کا بلند وبالا مقام اہل علم سے مخفی نہیں، قرآن کریم کی شہادت ہے کہ حدیث نبوی قرآن کا بیان اورتشریح ہے، محدثین کرام نے اسی اہمیت کے پیش نظر فن حدیث پر غیر معمولی توجہ دی ہے، اور کتب حدیث کا قابل فخر ذخیرہ تیار کیا ہے۔
برصغیرمیں لوگ عام طور پر اردو زبان جنتے ہیں، اور عربی زبان سے صرف علماء کا طبقہ واقف ہے، ارشاد نبوی میں رشد وہدایت کا جو خزانہ موجود ہے اس سے برصغیر کے مسلمانوں کو بہرہ ور کرنے کے لئے ضروری تھا کہ ذخیرۂ حدیث کو اردو زبان میںمنتقل کیا جائے، الحمدللہ جامعہ سلفیہ کے ایک فاضل اور نامور عالم ومحقق ڈاکٹر عبدالرحمن الفریوائی صاحب نے اس عظیم منصوبہ کی ذمہ داری قبول فرمائی، اور معروف ومتداول کتب سنت کا ترجمہ اردو زبان میں تیار کرایا، اس نفع بخش سلسلہ کی پہلی کڑی کے طور پر سنن ابی داود کا اردو ترجمہ قارئین کے سامنے ہے، ان شاء اللہ دوسری کتابوں کے ترجمے بھی جلد ہی سامنے آئیں گے، اللہ تعالی سے دعاء ہے کہ اس مفید وضروری منصوبہ کو خیر وخوبی کے ساتھ انجام تک پہنچائے، آمین۔

تاثرات ڈاکٹر رضاء اللہ بن محمد ادریس المبارکفوری -رحمہ اللہ-
(شیخ الجامعۃ السلفیہ بنارس، ونائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند)
حمد وصلاۃ کے بعد: دار الدعوۃ (نئی دہلی) ایک علمی دعوتی اور فلاحی ادارہ ہے، جس کی ساری سرگرمیوں کا محور تعلیم، دعوت اور تصنیف وتالیف ہے، اور یہ کام فاضل برادران کے تعاون واشتراک سے انجام پا رہا ہے، دارالدعوۃ کے دعوتی اور علمی کاموں کی بڑی اہمیت ہے کہ جس کے بڑے اچھے آثار ونتائج مرتب ہوں گے، بالخصوص حدیث انسائیکلوپیڈیا کی اشاعت وتیاری کا منصوبہ بڑی اہمیت کا حامل ہے، اللہ رب العالمین سے دعا گو ہوں کہ ان مساعی کو شرف قبولیت بخشے، اور اسلامی دعوت کی بھلائی اور خیر کے لئے توفیق عطا فرمائے ، اور ہمیں صدق وصفا اور قول وعمل میں اخلاص وللہیت نصیب فرمائے، آمین۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
تاثرات مولانا اصغر علی امام مہدی السلفی -حفظہ اللہ-
(ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند)
حامداً ومصلیاً، اما بعد: سلف صالحین کے علمی کارنامے پوری ملت کے لئے سرمایہ ٔ افتخار اور سربلندی وسرفرازی کا رمز ہیں ، ان کی حفاظت اور ترویج واشاعت قومی زندگی کی علامت اور سعادت مندی کی دلیل ہے ، اس سلسلہ میں مختلف شخصیات اور ادارے سرگرم عمل رہے ہیں اور پوری امت کی طرف سے سعی مشکور فرماتے رہے ہیں، انہیں شاندار روایات کے تسلسل میں ایک نیا نام ’’مؤسسۃ دارالدعوۃ التعلیمیۃ الخیریۃ‘‘ کی شکل میں سامنے آیا ہے جس کے بانی ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالجبار صاحب فریوائی پروفیسر جامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیہ ریاض ، بے شمار کتابوں کے مؤلف ومحقق علمی دنیا میں محتاج تعارف نہیں ہیں، اس ادارے کی ایک نمایاں خوبی یہ ہے کہ وہ موجودہ دور کے تقاضوں اور طلب کے مطابق سلف کے عظیم علمی ذخیرے کو نئی آن بان کے ساتھ شائع کرنے کی جانب پیش قدمی کررہا ہے، جس سے عوام وخواص کو یکساں استفادہ کا موقع ملے گا اور ان کی علمی وتحقیقی آسودگی کا سامان فراہم ہوگا اور اسلام کے اصل سرچشمہ سے براہ راست مستفید ہونے میں رکاوٹ نہ ہوگی ۔
کتاب وسنت اور اسلاف کی اہم علمی میراث عربی زبان میں ہے، اسے عجمی زبانوں خاص طور پر اردو ہندی کے قالب میں ڈھالنے کے لئے مذکورہ ادارہ کی داغ بیل محترم ڈاکٹر عبدالرحمن فریوائی نے ڈالی تھی ، اس کی اہمیت وضرورت کل کے مقابلے میں آج کہیں زیادہ ہے ، اور خوشی ومسرت کا مقام ہے کہ اس ادارہ میں علماء وباحثین کی ایک پوری ٹیم علماءِ راسخین کے زیر سرپرستی سرگرم عمل ہے، اور اب تک متعدد کتب کے ترجمہ،تحقیق وتصحیح وتضعیف کا کام بھی مکمل ہوچکا ہے، ادارہ کو سب سے پہلے حدیث کی کتاب سنن ابوداد کی اشاعت کا شرف حاصل ہورہا ہے ، اہل خیرواصحابِ ثروت کی توجہ رہی تو یہ عظیم سلسلہ ان شاء اللہ جاری رہے گا ، اور جلد ہی اہم ترجمے وتحقیقات منصہ شہود پر آئیں گے ۔
اس خوبصورت موقع کی مناسب سے ہم ڈاکٹر صاحب اور ان کے رفقاء کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور پروردگار عالم سے دعاگو ہیں کہ وہ اس ادارے کو دن دونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے ، آمین ۔

تاثرات مولانا رضاء اللہ بن عبدالکریم بدایونی -حفظہ اللہ-
(نائب ناظم مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند وایڈیٹر جریدہ ترجمان، دہلی)
حامداً ومصلیاً اما بعد:
قرآن وسنت اسلامی علوم وفنون کا سرچشمہ ہیں، اسلام کے بقاء وتحفظ کا انحصار ان دونوں کی بقاء وتحفظ پرہے، زندگی کی اصل کامیابی اور رضائے الہی کا حصول بھی ان ہی دونوں سے وابستہ ہے،اس لئے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، تابعین عظام ، محدثین کرام اورمجتہدین امت نے ان دونوں سرچشموں کو اصلی حالت میں باقی رکھتے ہوئے ان سے استفادہ کا انتظام شروع ہی سے کیا، اس راہ میں ہر طرح کی مشکلات ا ور ہرقسم کے مصائب کا نہ صرف خندہ پیشانی سے سامنا کیا بلکہ اس کو اپنے لئے باعث عزت وافتخار سمجھا ۔
سلف صالحین کے منہج اور اصول کے مطابق زندگی کے معمولات کو استوار کر نے سے ہی ہمارا کھویا ہوا وقار دوبارہ بحال ہو سکتا ہے، آج ضروت اس بات کی ہے کہ علوم کتاب وسنت کو منہج سلف کے مطابق مروجہ زبانوں میں پیش کیا جائے، اور اصحاب خیر اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تا کہ کتاب وسنت کی بالادستی عام ہواورعام مسلمان رسم ورواج،تعصب وتحزب اور باہمی اختلافات اور نفرت سے چھٹکارا پاسکیں جس کی آج مسلمانوں کو سخت ضرورت ہے۔
آج ہم جس دور میں زندگی گزار ر ہے ہیں اس میںجہاں ایک طرف دین بیزاری کا بازار گرم ہے، وہیں کتاب وسنت سے استفادہ کو مشکل ترین کام باور کرانے کی مہم بھی تیزی سے جاری ہے، دوسری طرف احادیث رسول سے متعلق بے بنیاد شکوک وشبہات کو علمی حقائق بنا کر پیش کیا جارہا ہے، ایسے حالات میں کتاب وسنت کے خلاف ہو نے والی اس مکروہ اور نا پسندیدہ مہم کا اس کے علاوہ کوئی مناسب جواب نہ ہوگا کہ ہم وارثین علوم نبوت یعنی محدثین کرام کی مساعی جمیلہ کو آج کے دور میں معروف وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے عام لوگوں کے سامنے پیش کردیں تاکہ{لِيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَن بَيِّنَةٍ وَيَحْيَى مَنْ حَيَّ عَن بَيِّنَةٍ} [سورة الأنفال: 42] یقینا وہ دن بڑا بابرکت دن تھا جب محترم ڈاکٹر عبد الرحمن بن عبد الجبار الفرایوئی -حفظہ اللہ- (بانی صدردار الدعوۃ واستاذ حدیث جامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیۃ ، ریاض) کے ذہن میں علوم سلف کو برصغیر ہند وپاک میں پائی جانے والی زبانوں میں منتقل کرنے کا منصوبہ آیا، اور موصوف طویل غور وخوض اوراہل علم کے مشوروں کے بعد اس کے لئے ایک لائحہ عمل بنانے میں کامیاب ہوگئے، فالحمدللہ علی توفیقہ۔
کتب حدیث و تفسیراور سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو اردو زبان میں منتقل کرنے کا جو بڑا منصوبہ دارالدعوۃ نے بنایا ہے، وہ نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ انتہائی مفید نتیجہ خیز اور تاریخ ساز ہے، چونکہ اس منصوبہ کو ڈاکٹر صاحب موصوف (جو خود عالم اسلام کے ایک مشہورمحقق، نامور اہل علم، اور حدیث و علوم حدیث پر گہری نظر رکھنے والے ہیں) کی سر پرستی حاصل ہے، اس لئے ہمیں بفضلہ تعالی یہ امید رکھنی چاہئے کہ یہ ادارہ جو ابھی نوخیز ہے جلدہی ہندوستان کے صف اول کے تحقیقی اداروں میں اپنی جگہ بنالے گا، مقام مسرت ہے کہ دارالدعوۃ دہلی آج یہ کام بڑے منظم انداز میں کررہاہے، الحمد للہ کہ شبانہ روز جد وجہد کے نتیجے میںتعارف اسلام کی کلید یعنی حدیث انسائیکلوپیڈیا اردو کا منصوبہ آخری مرحلے میں ہے ۔
آج جب کہ تعصب وتحزب اور گروہ بندی نے اسلامی کاز کو زبردست نقصان پہنچایا ہے، اس مفید علمی کام سے استفادہ کے نتیجہ میںملت میں اتحاد بین المسلمین کی فضاء ہموار ہوگی اوراہل اسلام اپنے حقیقی قوت کے سرچشموں سے قریب سے قریب تر ہو جائیں گے، ان شاء اللہ ۔
ناچیز کے لئے یہ امر باعث عزت وتوقیر ہے کہ وہ اس ادارہ کا ممبر ہے اور مجلس علمی میں ایک رکن کی حیثیت سے حدیث انسائیکلوپیڈیا اردو میں سال بھر سے زیادہ کام کرنے کا موقع ملا، نیز دار الدعوۃ کے زیر نگرانی دوسرے مختلف دعوتی اور دینی پروگراموں میں حصہ لینے کا موقع ملا، ادھر کچھ دنوں سے جمعیت اہل حدیث ہند اور اس کے آرگن (جریدہ ترجمان) کی ذمہ داریوں کے باعث کما حقہ اس پروگرام کے لئے وقت نہیں مل رہا ہے، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس عظیم منصوبہ کی تکمیل کا انتظام فرمائے، اور اس سے جڑے کارکنان کے عمل میں برکت دے اور ہم سب کو اس بات توفیق دے کہ اس عظیم منصوبہ سے فائدہ اٹھائیں، اور اسے برصغیر کے باشندوں تک پہنچانے کی ذمہ داری سے عہدہ برآں ہوں۔
سنن ابی داود کا یہ نیا ایڈیشن اپنی تحقیق وتخریج اور تصحیح وتضعیف احادیث، اور اعلی طباعت میں اپنی مثال آپ ہے، میں اراکین دار الدعوۃ کو بالخصوص اور عام برادران اسلام کو ہدیہء تبریک و تہنیت پیش کرتا ہوں، اور اس کتاب، اور اس سلسلہ کی دوسری کتابوں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کی وصیت وتلقین کرتا ہوں، اور اللہ تعالی سے دعاگو ہوں کہ اس ادارہ کی تحقیقات سے عامۃ المسلمین کو بیش از بیش فائدہ پہنچائے، اور ادارہ کے اراکین اور معاونین کو دین ودنیا کی بھلائیوں سے سرفراز فرمائے آمین۔ وصلى الله على نبينامحمد وعلى آله وصحبه أجمعين.
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
تاثرات ڈاکٹر ف۔ عبدالرحیم مدراسی -حفظہ اللہ-
(سابق پروفیسر مدینہ یونیورسٹی وباحث شاہ فہد قرآن کمپلیکس، مدینہ منورہ)
حمد وصلاۃ کے بعد: دعوتِ اسلامی سے دلچسپی رکھنے والوں کے دل کو باغ باغ کردینے کی یہ بات ہے کہ دار الدعوۃ دہلی اپنے بانی صدر ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالجبار الفریوائی کی زیر نگرانی اس وقت ایک عظیم علمی منصوبہ کی تکمیل میں مصروف ہے، یعنی حدیث کی بنیادی کتابوں کے اردو اور دوسری ہندستانی زبانوں میں تراجم اور ان کی اشاعت نیز انٹرنیٹ کے ذریعہ اس منصوبے کو عام لوگوں تک پہنچانا، اس منصوبہ میں سنن ابو داود اور دوسری کتابوں کے تراجم مکمل ہوچکے ہیں، کام آخری مراحل میں ہے، اس زبردست کام کو خوش آمدید کہتے ہوئے میں اپنے غیرت مند بھائیوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اس مفید علمی منصوبہ میں دار الدعوۃ کا تعاون کریں، اس منصوبہ میں جو چیز مجھے پسند آئی ، وہ اس کا اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کا منصوبہ ہے، جو کسی مخصوص گروہ یا جماعت کے لئے مخصوص نہیں ہے۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس منصوبہ کے ذمہ داروں کو مزید نوازے، انہیں راہِ ہدایت پر چلائے اور بہترین اجر عنایت فرمائے، انہ سمیع مجیب، وآخر دعوانا ان الحمد للہ رب العالمین۔

تاثرات مولانا حافظ احمد شاکر بن مولانا عطاء اللہ حنیف -حفظہ اللہ-
(ناظم المکتبہ السلفیہ ومدیر مسئول مجلہ الاعتصام، لاہور )
الحمد للہ حمد الشاکرین والصلاۃ والسلام علی سید المرسلین وعلی اصحابہ الصابرین وآلہ الطاھرین اما بعد:
بر صغیر میں علم حدیث کے تعارف، تدریس، تعلیم، تبلیغ اور اس پر عمل کرنے کا عمل جہاں حضرت شاہ ولی اللہ دہلوی رحمہ اللہ کی اولیات میں سے ہے، وہاں اصول ربانی: {وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَسُولٍ إلاَّ بِلِسَانِ قَومِهِ} [سورة إبراهيم:4]کے مطابق قرآن حکیم کے فارسی واردو تراجم کی سعادت کی ابتدا بھی اسی خاندان کے حصہ میں آئی، جسے بلا شبہ اہل ہند تک براہِ راست علوم قرآن وسنت پہنچانے کے فرض کی بجاآوری کہا جاسکتا ہے، تاریخ ہند کی یہ بہت بڑی حقیقت ہے کہ حضرت شاہ صاحب کے ابناء واحفاد کے علاوہ جس نے بھی قرآن وحدیث کو اردو یا فارسی میں منتقل کیا یا علوم دینیہ پر ان دونوں زبانوں میں سے کسی میں تصنیف یا تالیف بھی ،وہ سب کے سب اسی ولی اللّہی آبشار سے مستفیض تھے، حضرت میاں نذیرحسین، مولانا شمس الحق ڈیانوی، مولانا عبداللہ غزنوی، مولانا عبدالرحمن مبارک پوری، مولانا نواب صدیق حسن قنوجی (ان کے واسطہ سے) مولانا وحید الزماں، مولانا بدیع الزماں وغیرہم رحمہم اللہ علیہم اجمعین آفتاب ولی اللّہی کے نور علم الہی سے مستنیر چراغ تھے۔
حضرت شاہ صاحب علیہ الرحمہ کی تدریس واشاعت ِ علم حدیث کے خدمت گزار ہر دور میں اپنی ذمہ داریاں محسوس کرتے رہے اور ہر طرح کے حالات میں ان سے عہدہ بر آ ہونے میں کوشاں رہے، چنانچہ قیام پاکستان کے بعد پاکستان میں والد ماجد مولانا محمد عطاء اللہ حنیف بھوجیانی رحمہ اللہ نے المکتبہ السلفیہ قائم کرکے علومِ سلف کی کتب کی اشاعت کی ابتدا کرکے التعلیقات السلفیہ علی سنن النسائی لکھ کر اور بھارت میں شیخ الحدیث مولانا عبیداللہ رحمانی رحمہ اللہ سے درخواست کرکے مرعاۃ المفاتیح جیسی عظیم شرح مشکاۃ المصابیح لکھوا کر اس جمود کو توڑنے کی ابتدا کی، جس سے برصغیر کے علمائے حدیث میں بیداری کی لہر اٹھی اور خدام الحدیث واھلہ میں حرکت ہوئی، ہم سمجھتے ہیں کہ دار الدعوۃ دہلی کا یہ اشاعتی پروگرام جس کے تحت سنن ابی داود کی اشاعت عمل میں آرہی ہے، اسی حرکت کی برکت ہے جس کے بانی اور روحِ رواں ہمارے بہت مہربان اور شفیق دوست ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالجبار الفریوائی حفظہ اللہ (صدر دار الدعوۃ واستاذِ حدیث جامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیہ) ہیں ۔
ڈاکٹر صاحب موصوف سے ۱۹۸۰؁ء میں مدینہ منورہ میں پہلی ملاقات ہوئی تھی، پھر ۱۹۹۲ء؁ میں ہوئی، پھر ۱۹۹۴ء؁ سے تو ملاقاتوں میں تسلسل رہا، یہ بات تو ۱۹۸۰ء؁ ہی میں محسوس ہوگئی تھی کہ علوم سلف کی اشاعت کا شوق ان میں جنون کی حد تک ہے پھر بعد مکانی کے باعث اشاعتی منصوبوں پر ان کے عمل درآمد سے مکمل آگاہی تو نہ رہی تاہم جب بھی ملے، جہاں ملاقات ہوئی، جو مجلس جمی، اس میں یہی اشاعتی منصوبوں کا ذکر ہوتا رہا جس کے لئے وہ ماہیٔ بے آب کی طرح بے چین رہتے تھے،صحیحین کے قبولیت عامہ اور ان کے متداول ہونے کی باعث ان کے حسن تدبر نے سنن اربعہ وموطا وسنن دارمی کے ترجمہ کی طرف توجہ فرمائی اور کچھ عرصہ سے وہ سنن ابن ماجہ کے مکمل ہونے اور اس کے اشاعت پذیر ہونے کی خبریں دے رہے تھے کہ مدینہ منورہ ۱۴۲۵؁ھ کی ملاقات میں انہوں نے سنن ابی داود کے مکمل ہونے کی خوشخبری سنائی، اور ساتھ میں سنن پر نظر ثانی اور کہیں کہیں اس پر تحقیقی حواشی کا اضافہ خود کرنے کی محنت شاقہ کا ذکربھی کیا جس سے بہرصورت کتاب کی خاطر خواہ افادیت میں یقینا اضافہ ہوا ہوگا، دار الدعوۃ کے اس اشاعتی منصوبے میں خوش آئند اور بابرکت بات یہ ہے کہ کتب حدیث اور علوم سلف کو بھارت کی علاقائی زبانوں (ہندی وغیرہ) میں اشاعت کرنا بھی ان کے پروگرام میں شامل ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالی ان کو یہ علمی ودینی منصوبے مکمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، عام انسانیت اور خصوصاً مسلمانوں کے لئے ذریعہ ہدایت فرمائے ، ان کو قبول عام بخشے، ناشرین، مترجمین اورمعاونین کے لئے ذریعہ آخرت اور ان سب کے والدین واساتذہ کے لئے صدقہ جاریہ فرمائے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
تاثرات شیخ عبدالقدوس بن محمد نذیر -حفظہ اللہ-
(صدر مرکز تحفیظ القرآن والدعوۃ السلفیہ ، سدھارت نگر، یوپی، وباحث وزارۃ العدل، ریاض)
حمد وصلاۃ کے بعد: میں نے دار الدعوۃ کی زیارت کی، باحثین فضلاء سے ملاقات ہوئی، ادارہ میں موجود مصادر ومآخذ اور شعبۂ کمپیوٹر دیکھ کر خوشی ومسرت ہوئی، ادارہ علوم سلف بالخصوص احادیث نبویہ کے اردو میں نقل واشاعت میں کوشاں ہے، اور یہ بڑی اچھی بات ہے جس کا فائدہ طلبہ کو پہنچے گا خاص کر دعوت وتبلیغ کے میدان میں کام کرنے والے اس سے استفادہ کریں گے، اللہ تبارک وتعالی اراکین ادارہ اور کارکنان جن میں ادارہ کے مؤسس ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالجبار فریوائی ہیں کو جزائے خیر دے، اورمنصوبوں کی تکمیل کی توفیق عطا فرمائے، آمین، واللہ الموفق والہادی الی سواء السبیل۔ وصلی اللہ علی نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ اجمعین۔

تاثرات مولانا عبدالمعید بن عبدالجلیل سلفی -حفظہ اللہ-
گرامی قدر جناب ڈاکٹر عبدالرحمن صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جلد ہی یہ پتہ چلا ہے کہ آپ نے صحاحِ ستہ کے اردو تراجم جنہیں نواب وحید الزماں نے آج سے تقریباً سو سال پہلے اردو داں طبقے کو پیش کیا تھا ، اس کی تصحیح کرکے شائع کرنا چاہتے ہیں، یہ پروجیکٹ بہت بہتر ہے، میرا دھیان بھی ادھر باربار جاتا رہا، اللہ کرے یہ کام صحیح ڈھنگ سے ہوجائے، اور ان کا جس طرح بری طرح استحصال ہورہا ہے انہیں اس سے بچایا جائے، یہ کام اگر زیر عمل آنا چاہتا ہے تو اس کو خوش آمدید کہنے کو ہم لوگ تیار ہیں۔

تاثرات مولانا محمد حسان سلفی -حفظہ اللہ-
(ناظم اعلی جامعہ ابی ہریرہ، لال گوپال گنج، الہ آباد)
الحمدللہ رب العالمین، والصلاۃ والسلام علی رسولہ الکریم، اما بعد:
انتہائی مسرت کا مقام ہے کہ بفضلہ تعالی دار الدعوۃ (نئی دہلی) کی طرف سے ’’سنن ابی داود‘‘ (مترجم ومحقق) شائع ہونے جا رہی ہے جس سے اہل علم علماء وطلبہ اور عام مسلمان یکساں طور پر فائدہ اٹھائیں گے ، ان شاء اللہ العزیز۔
میں محترم ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالجبار الفریوائی اور جملہ اراکین دار الدعوۃ واراکین مجلس علمی کا تہ دل سے شکریہ اداکرتا ہوں کہ اللہ تعالی نے ہمارے اخوان کو تعارف اسلام کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب کیا، اور اب اس کے نتائج سے ہم سب کو فائدہ ہوگا، اللہ تعالی ان اعمال حسنہ کو شرف قبولیت دے، اور مزیدنیک کاموں کی توفیق عطا فرمائے۔
وصلی اللہ علی نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ وسلم۔

تاثرات شیخ ازہر بن عبدالرحمن المبارکفوری -حفظہ اللہ-
(شیخ الجامعۃ، جامعۃ ابی ہریرہ، لال گوپال گنج، الہ آباد، یوپی)
الحمدللہ رب العالمین، والصلاۃ والسلام علی رسولہ الکریم، اما بعد:
بڑی خوشی کی بات ہے کہ دار الدعوۃ (نئی دہلی) نے کئی سالوں کی جد وجہد کے بعد تعارف اسلام کے اہم منصوبہ یعنی ’’حدیث انسائیکلوپیڈیا اردو‘‘ کا کام مکمل کر لیا ہے، اور اب سلسلہ وار اس کی اشاعت کا کام جاری ہے، میرے لئے سعادت کی بات یہ کہ محترم ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالجبار الفریوائی -حفظہ اللہ- کی رہنمائی میں میں نے ’’سنن ابی داود‘‘ کے ابتدائی ابواب کی مراجعت کا کام کیا، الحمدللہ ’’سنن ابو داود‘‘ کی یہ اشاعت اپنی من جملہ خوبیوں کی اپنی مثال آپ ہے، جس میں تحقیق ومراجعت اورتصحیح وتضعیف اور حواشی کا کام ہر سطح کے لوگوں کے لئے مفید ہے، اور بر صغیر کے علماء وفضلاء جن کے پاس اسلامی مراجع کی کمی رہتی ہے وہ اس کتاب میں اپنی تحقیقی اور تدریسی ذوق کی تسکین کا سامان پائیں گے، اور مدارس اسلامیہ کے طلبائے عزیز کے لئے یہ ایک انمول تحفہ ہے۔
اللہ تبارک وتعالی سے دعاء ہے کہ وہ ادارہ کے دوسرے علمی اور دعوتی منصوبوں کو پایۂ تکمیل تک پہنچائے، اور اسے کارکنان کے لئے توشۂ آخرت بنا دے۔
وصلی اللہ علی نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ وسلم۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
تاثرات مولانا حفیظ الرحمن بن محمد نعمان اعظمی -حفظہ اللہ-
(سابق مدیر جامعہ دار السلام عمرآباد، مدارس)
ومولانا خلیل الرحمن بن محمد عزیز الدین عمری مدنی -حفظہ اللہ-
( استاذ جامعۃ التوحید، رحیم آباد، بنگلور)
آج ہم بہت نیک بخت اور مسرور ہیں اور اللہ تعالی کے شکرگزار ہیں کہ اس نے ہمیں دار الدعوۃ دہلی کی زیارت کا سنہری موقع عطا فرمایا ، آج کا یہ دن میرے لئے تاریخی اور یاد گار کا دن ہے، جسے میں تاحیات نہیں بھول سکتا کہ ہمیں اسلامی علوم وفنون بالخصوص احادیث شریفہ کی تحقیق وتخریج اورتصحیح وتضعیف اور ترجمہ کے سلسلہ میں ہونے والی مخلصانہ مساعی کو اور اس کو اسلامی مراکز تک پہنچانے کے سلسلہ میں ہونے والی کوششوں سے آگاہی حاصل ہوئی ، برادر محترم ڈاکٹر عبدالرحمن الفریوائی کو ہم ایک مدت سے جانتے ہیں ، ہمیں پورا یقین تھا کہ وہ اس طرح کے مفید کام کو انجام دیں گے ، اور ماشاء اللہ ایساہی ہوا، ا ور آئندہ بھی ان شاء اللہ مزید کام ہوں گے۔

تاثرات مولانا جلال الدین عمری -حفظہ اللہ-
(نائب امیر جماعت اسلامی ہند)
موسسہ دار الدعوۃ کوآج دیکھنے کا موقعہ ملا، اس کی خدمات اور کوششوں سے واقفیت حاصل ہوئی، بڑی خوشی اور مسرت محسوس ہوئی، یہ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کا دور ہے، ان کے ذریعہ موسسہ میں اسلامی علوم کی خدمت کا کام لیا جا رہا ہے، ہمارے مستند ذخیرہ حدیث کو عربی متن اور اردو ترجمہ کے ساتھ انٹرنیٹ پر لانے کی کوشش ہور ہی ہے، صحاح ستہ میں سے ابن ماجہ پر کام پایہ تکمیل کوپہنچ چکا ہے، ابوداود شریف پر کام تکمیل کے قریب ہے، اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے چھوٹے چھوٹے کتابچے بھی شائع ہورہے ہیں، غیر مسلموں کو اسلام سے متعارف کرانے کی تدبیریں بھی کی جارہی ہیں۔
اس پورے کام کے نگراں اور روح رواں معروف عالم اور محقق اور جامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیۃ (ریاض) کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن فریوائی ہیں ، اللہ تعالی ان کوششوں کو قبول فرمائے۔

تاثرات مولانا رفیق احمد سلفی -حفظہ اللہ -
( جمعیۃ دار البر علی گڑھ)
محترمی ومکرمی ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالجبار الفریوائی حفظہ اللہ تعالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
امید ہے کہ مزاج گرامی بخیر ہوں گے، برادر مکرم مولانا ایوب عمری سے یہ معلوم ہوا کہ دار الدعوۃ میں علمی کاموں کا آغاز ہوچکا ہے، اس خبر سے بڑی مسرت حاصل ہوئی، کتب ِ صحاح کے تراجم نئے انداز میں شائع کرنے کا پروگرام بہت عمدہ ہے، اللہ کرے یہ کام بحسن وخوبی انجام پاجائے۔

تاثرات مولانا ابو سحبان روح القدس الندوی -حفظہ اللہ-
(استاذ دار العلوم ندوۃ العلماء ،لکھنو)
اللہ تعالی کی اس توفیق پر مجھے خوشی ومسرت ہے کہ اس نے مجھے دار الدعوۃ (نئی دہلی) کی زیارت کی توفیق بخشی فاضل اراکین ادارہ سے ملاقات ہوئی، دار الدعوۃ کے عظیم تصنیفی منصوبوں بالخصوص حدیث انسائیکلوپیڈیا اردو کو دیکھنے کا موقعہ ملا، یہ بڑے مفید علمی پروگرام ہیں جن سے ہر جگہ کا اردو طبقہ یکساں طور پر فائدہ اٹھائے گا ان شاء اللہ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
تاثرات مولانا عشرت جلال خاں قاسمی-حفظہ اللہ-
(صدر آل انڈیا ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، وایڈیٹر مجلہ سائبان، دہلی)
حامداً ومصلیاً اما بعد: دار الدعوۃ (نئی دہلی) علوم اسلامیہ کا ایک روشن مینار ہے، اس ادارہ نے اسلام کے تعارف کے سلسلے میں جن منصوبوں پر کام شروع کیا ہے سب بڑی اہمیت کے حامل منصوبے ہیں، میں نے متعدد بار دار الدعوۃ کی زیارت کی، وہاں کے ذمہ داران سے ملا، علماء ومشائخ سے ان منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا، میں نے حدیث انسائیکلوپیڈیا اردو کے مسودات بھی دیکھے ، محترم ڈاکٹر عبدالرحمن صاحب الفریوائی سے اس سلسلہ کو آگے بڑھانے کے بارے میں بات چیت ہوئی، الحمد للہ برصغیر کے مسلمانوں کے لئے اس ادارہ کی تصانیف وتراجم دین کی تعلیم کے سلسلے میں کلیدی اہمیت رکھتے ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ہر طرف سے یکسو ہو کر قرونِ اولی کے مسلمانوں کے طریقے پر کتاب وسنت کو سمجھیں، اور اس پرعمل کرنے کی کوشش کریں، اور عام مسلمانوں تک ان تعلیمات کو پہنچائیں ، یہ سب سے بڑی خدمت ہے اور اتحاد ملت کی سب سے سادہ اور اہم تدبیر، سنن ابی داود مترجم ومحقق کی اشاعت پر ہم کارکنانِ دار الدعوۃ اور برادرانِ مجلس علمی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہم سب کو صحیح دین پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے، وصلی اللہ علی نبینا محمد وآلہ وصحبہ وسلم۔

تاثرات ڈاکٹر شفیق احمد خان ندوی -حفظہ اللہ-
(استاذ وصدر شعبہ عربی زبان وادب جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی)
اللہ تبارک وتعالی کی حمد وثنا بیان کرتا ہوں کہ اس نے مجھے شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن فریوائی سے ملاقات کی توفیق دی، اور ان کی باتیں سننے کا موقع ملا، نیز عربی مجلہ ’’الدعوۃ‘‘ ریاض کے مندوب شیخ عبدالالہ الشایع سے ملاقات کا موقع ملا، میں نے دار الدعوۃ کا مکتبہ دیکھا اور ادارہ کے اسلامی پروگرام سے آگاہی حاصل کی، ان کوششوں سے ہم بہت مسرور ہیں کہ جامعہ ملیہ کے بغل میں عصری ثقافت کے وجود کے علی الرغم دینی اعتبار سے اس پچھڑے علاقہ میں قائم اس ادارہ کی مساعی بڑی مفید اور قیمتی ہیں۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ادارہ کو توفیق وترقی سے نوازے، والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔

تاثرات مولانا صغیر احمد بن محمد عیسی السلفی -حفظہ اللہ-
(نائب ناظم مدرسہ اسلامیہ بھوارہ، ونائب امیر جمعیت اہل حدیث، صوبہ بہار)
حمد وصلاۃ کے بعد: پہلی بار دار الدعوۃ کی زیارت کا موقع ملا، جس کی تاسیس فاضل برادر ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالجبار الفریوائی نے کی ہے، اردو زبان میںعلمی تراث کو منتقل کرنے اور تحقیق وتالیف کرنے بالخصوص کتب ِ حدیث کو اردو میں منتقل کرنے والی ٹیم کے کاموں کو دیکھ کر از حد خوشی ومسرت ہوئی، اللہ تعالی ان کو جزائے خیر دے اور ان کی زندگی میں برکت فرمائے، اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ وہ ادارہ کے ذمہ داروں کو اخلاص کی توفیق عطا فرمائے، اور ان کی کوششوں کو کامیاب کرے، وھو ولی التوفیق وصلی اللہ علی محمد وآلہ وصحبہ اجمعین
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
تاثرات مولانا عبدالرحمن قاسمی - حفظہ اللہ -
(مہتمم جامعۃ احسن البنات مراد آباد، یوپی)
الحمد للہ رب العالمین، والصلاۃ والسلام علی رسولہ الکریم، اما بعد:
دار الدعوۃ (نئی دہلی) اور اس کے بانی محترم جناب مولانا ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالجبار الفریوائی پروفیسر جامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیہ (ریاض) کے بارے میں کچھ عرصہ پہلے اسلامی علوم وفنون کی ہندستانی زبانوں میں اشاعت کے حوالے سے سرسری معلومات حاصل ہوئی تھیں ، برادرِمحترم جناب مولانا عشرت جلال خاں قاسمی سے اس سلسلے میں استفسار پرمعلوم ہوا کہ دار الدعوۃ کی زیارت اور اس کے بانی سے ملاقات بڑی آسان بات ہے، اور الحمد للہ ایسے ہی ہوا کہ میں دہلی آیا اور فوراً ہی ادارہ کی زیارت نصیب ہوئی،مجلس علمی کے فضلاء سے دار الدعوۃ کے علمی ودعوتی پروگراموں کی تفصیل معلوم کرکے بڑی خوشی ومسرت ہوئی، میں نے مختلف کتابوں کی موٹی موٹی جلدیں دیکھیں، اور طبیعت باغ باغ ہوگئی کہ گھر بیٹھے معیاری انداز کی محقق کتابیں جلد ہی شائع ہوں گی، اور اس سے فہم اسلام میں عام وخاص سب استفادہ کرسکیں گے، والحمد لله بنعمته تتم الصالحاتسنن ابو داود اور بقیہ کتابوں کی تیاری اور اشاعت پرمیں اراکین دار الدعوۃ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،اور اس پروگرام کی پرزور تائید کرتا ہوں، اللہ تعالی ہمیں اس طرح کے مفید علوم سے استفادہ کی توفیق عطا فرمائے، وصلی اللہ علی نبینا ورسولنا محمد وعلی آلہ وصحبہ اجمعین۔

تاثرات وفد علمائے اہل حدیث کرناٹک
وجمعیت اہل حدیث بمبئی عظمی
آج مؤرخہ ۱۵؍ اکتوبر ۲۰۰۱؁ء بروز پیر بعد نماز ظہر مع ا حباب جمعیت بمبئی (عظمی) دار الدعوۃ (نئی دہلی) میں حاضری کا شرف حاصل کیا، احادیث وغیرہ کے تراجم کے جو کام انجام دیئے جارہے ہیں وہ قابل تحسین وآفریں ہیں، یہ بہت ہی خوش آئند اقدام ہیں، اللہ اپنی خیر وبرکت اور فضل وکرم سے نوازے ، فقط والسلام۔
محمد ثناء اللہ نظامی
نائب امیر جمعیت اہل حدیث کرناٹک
عبدالوہاب جامعی
ناظم صوبائی جمعیت اہل حدیث کرناٹک
محمد سعید احمد
محمد امین ریاضی (بمبئی)

تاثرات شیخ محمد مرتضی بن عایش محمد -حفظہ اللہ-
(ریسرچ اسکالر جامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیۃ، وصدر مرکز الدعوۃ السلفیہ، بہار)
اللہ تعالی کی توفیق سے میں نے دار الدعوۃ کی کئی بار زیارت کی ہے، اور کارکنان اور دعاۃ سے ملاقات کی ہے، اور بر صغیر کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل منصوبوں سے واقف ہوا ہوں، دار الدعوۃ سلفی منہج کی تبلیغ کا کام انجام دے رہا ہے ، اس طرح کے منصوبوں کی بڑی سخت ضرورت تھی، اور اس سے پہلے کسی نے اس کام کے انجام دینے کی طرف سبقت نہیں کی تھی، ان شاء اللہ منصوبوں کو کامیابی ملے گی آمین۔
 
Top