- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,763
- پوائنٹ
- 1,207
24-التَّعْرِيسُ بِذِي الْحُلَيْفَةِ
۲۴-باب: رات ذوالحلیفہ میں پڑاؤ ڈالنے کا بیان
2660 - أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَثْرُودٍ، عَنْ ابْنِ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي يُونُسُ، قَالَ ابْنُ شِهَابٍ، أَخْبَرَنِي عُبَيْدُاللَّهِ بْنُ عَبْدِاللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ أَبَاهُ قَالَ: بَاتَ رَسُولُ اللَّهِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ مَبْدَأه وَصَلَّى فِي مَسْجِدِهَا۔
* تخريج: م/الحج۶ (۱۱۸۸)، (تحفۃ الأشراف: ۷۳۰۸) (صحیح)
۲۶۶۰- عبد اللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے ذوالحلیفہ کے شروع ہونے کی جگہ میں رات گزاری اور اس کی مسجد میں صلاۃ پڑھی۔
2661 - أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِاللَّهِ، عَنْ سُوَيْدٍ، عَنْ زُهَيْرٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَنَّهُ - وَهُوَ فِي الْمُعَرَّسِ بِذِي الْحُلَيْفَةِ- أُتِيَ فَقِيلَ لَهُ: إِنَّكَ بِبَطْحَائَ مُبَارَكَةٍ "۔
* تخريج: خ/الحج ۱۶ (۱۵۳۵)، المزارعۃ ۱۶ (۲۳۳۶)، مطولا، م/الحج ۷۷ (۱۳۴۶)، (تحفۃ الأشراف: ۷۰۲۵)، حم (۲/۸۷، ۹۰، ۱۰۴، ۱۳۶) (صحیح)
۲۶۶۱- عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کے پاس (خواب میں آیا گیا اور آپ ذوالحلیفہ کے پڑاؤ کی جگہ میں تھے اور کہا گیا کہ آپ بابرکت بطحاء میں ہیں۔
2662- أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ - قِرَائَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ - عَنْ ابْنِ الْقَاسِمِ قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَاخَ بِالْبَطْحَائِ الَّذِي بِذِي الْحُلَيْفَةِ، وَصَلَّى بِهَا۔
* تخريج: خ/الحج ۱۴ (۱۵۳۲)، م/الحج ۷۷ (۱۲۵۷)، د/المناسک ۱۰۰ (۲۰۴۴)، (تحفۃ الأشراف: ۸۳۳۸)، ط/الحج ۶۹ (۲۰۶)، حم (۲/۲۸، ۱۱۲، ۱۳۸) (صحیح)
۲۶۶۲- عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے بطحاء میں اپنا اونٹ بٹھا یا جو ذوالحلیفہ میں ہے اور اُسی جگہ آپ نے صلاۃ پڑھی۔