- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,763
- پوائنٹ
- 1,207
104-دُخُولُ مَكَّةَ لَيْلا
۱۰۴-باب: مکہ میں رات میں داخل ہونے کا بیان
2866- أَخْبَرَنِي عِمْرَانُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ شُعَيْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مُزَاحِمُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ، عَنْ عَبْدِالْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِاللَّهِ، عَنْ مُحَرِّشٍ الْكَعْبِيِّ: أَنَّ النَّبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ لَيْلا مِنْ الْجِعِرَّانَةِ حِينَ مَشَى مُعْتَمِرًا؛ فَأَصْبَحَ بِالْجِعِرَّانَةِ كَبَائِتٍ، حَتَّى إِذَا زَالَتْ الشَّمْسُ خَرَجَ عَنِ الْجِعِرَّانَةِ فِي بَطْنِ سَرِفَ، حَتَّى جَامَعَ الطَّرِيقَ، طَرِيقَ الْمَدِينَةِ مِنْ سَرِفَ۔
* تخريج: د/الحج ۸۱ (۱۹۹۶)، ت/الحج ۹۳ (۹۳۵)، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۲۲۰)، حم (۳/۴۲۶، ۴۲۷، ۴/۶۹، ۵/۳۸۰)، دي/المناسک ۴۱ (۱۹۰۳) (صحیح)
۲۸۶۶- محرش کعبی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم رات میں جعرانہ ۲؎ سے نکلے جس وقت آپ عمرہ کرنے کے لئے چلے پھر آپ رات ہی میں جعرانہ واپس آ گئے اور جعرانہ میں اس طرح صبح کی گویا آپ نے رات وہیں گزاری ہے یہاں تک کہ جب سورج ڈھل گیا تو آپ جعرانہ سے چل کر بطن سرف۳؎ پہنچے، سرف سے مدینہ کی راہ لی۔
وضاحت ۱؎: مکہ اور طائف کے درمیان ایک جگہ کا نام ہے۔
وضاحت ۲؎: ایک جگہ کا نام ہے۔
2867- أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ مُزَاحِمٍ، عَنْ عَبْدِالْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِاللَّهِ بْنِ خَالِدِ بْنِ أُسَيْدٍ، عَنْ مُحَرِّشٍ الْكَعْبِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ مِنْ الْجِعِرَّانَةِ لَيْلا، كَأَنَّهُ سَبِيكَةُ فِضَّةٍ؛ فَاعْتَمَرَ، ثُمَّ أَصْبَحَ بِهَا كَبَائِتٍ۔
* تخريج: انظر ماقبلہ (صحیح)
۲۸۶۷- محرش کعبی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم جعرانہ سے رات میں نکلے گویا آپ کھری چاندی کے ڈلے ہوں ۱؎ آپ نے عمرہ کیا، پھر آپ نے جعرانہ ہی میں صبح کی جیسے آپ نے وہیں رات گزاری ہو۔
وضاحت ۱؎: یعنی آپ کا رنگ سفید چاندی کی طرح چمک دار تھا۔