- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
43-الْقِرَائَةُ فِي الصُّبْحِ بِـ { ق }
۴۳-باب: صلاۃ فجر میں سورہ ٔ (ق) پڑھنے کا بیان
950- أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ يَزِيدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الرِّجَالِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ أُمِّ هِشَامٍ بِنْتِ حَارِثَةَ بْنِ النُّعْمَانِ قَالَتْ: مَا أَخَذْتُ { قٓ، وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ } إِلاِّ مِنْ وَرَائِ رَسُولَ اللَّهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، كَانَ يُصَلِّي بِهَا فِي الصُّبْحِ۔
* تخريج: تفرد بہ النسائي، (تحفۃ الأشراف: ۱۸۳۶۳) ، حم۶/۴۶۳ (شاذ)
(اس کے راوی'' ابن ابی الرجال'' حافظہ کے کمزور ہیں اس لیے کبھی غلطی کر جاتے تھے، اور یہاں کر بھی گئے ہیں، محفوظ یہ ہے کہ منبر پر خطبہ میں پڑھنے کی بات ہے، جیسا کہ مؤلف کے یہاں بھی آ رہا ہے، دیکھئے رقم: ۱۴۱۲)
۹۵۰- اُم ہشام بنت حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے ''ق، والقرآن المجيد'' کو رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کے پیچھے (سن سن کر) یاد کیا ہے، آپ اسے فجر میں (بکثرت) پڑھا کرتے تھے۔
951- أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِالأَعْلَى - وَاللَّفْظُ لَهُ - قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلاَقَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمِّي يَقُولُ: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولَ اللَّهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّبْحَ، فَقَرَأَ فِي إِحْدَى الرَّكْعَتَيْنِ: {وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَهَا طَلْعٌ نَضِيدٌ}، قَالَ شُعْبَةُ: فَلَقِيتُهُ فِي السُّوقِ فِي الزِّحَامِ، فَقَالَ: { قٓ }۔
* تخريج: م/ال صلاۃ ۳۵ (۴۵۷) ، ت/فیہ ۱۱۲ (۳۰۶) ، ق/إقامۃ ۵ (۸۱۶) ، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۰۸۷) ، حم۴/۳۲۲، دي/ال صلاۃ ۶۶ (۱۳۳۴، ۱۳۳۵) (صحیح)
۹۵۱- زیاد بن علاقہ کے چچا قطبہ بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کے ساتھ صلاۃ فجر پڑھی، تو آپ نے ایک رکعت میں {وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَهَا طَلْعٌ نَضِيدٌ} پڑھی ۱؎ ، شعبہ کہتے ہیں: میں نے زیاد سے پر ہجوم بازار میں ملاقات کی تو انہوں نے کہا: سورہ ٔ { ق ٓ } پڑھی۔
وضاحت ۱؎: یعنی وہ سورہ پڑھی جس میں یہ آیت ہے جزء بول کر کل مراد لیا گیا ہے۔