- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
53- بَاب الاعْتِدَالِ فِي السُّجُودِ
۵۳-باب: سجدہ میں اپنی ہیئت درمیانی رکھنے کا بیان
1111 - أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، ح و أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " اعْتَدِلُوا فِي السُّجُودِ، وَلاَ يَبْسُطْ أَحَدُكُمْ ذِرَاعَيْهِ انْبِسَاطَ الْكَلْبِ " اللَّفْظُ لإِسْحَاقَ۔
* تخريج: حدیث سعید عن قتادۃ عن أنس قد تقدم، انظرحدیث رقم: ۱۰۲۹، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۹۷)، وحدیث شعبۃ عن قتادۃ عن أنس أخرجہ: خ/الأذان ۱۴۱ (۸۲۲)، م/الصلاۃ ۴۵ (۴۹۳)، د/الصلاۃ ۱۵۸ (۸۹۷)، ت/الصلاۃ ۹۰ (۲۷۶)، حم۳/۱۱۵، ۱۷۷، ۱۷۹، ۲۰۲، ۲۷۴، ۲۹۱، دي/الصلاۃ ۷۵ (۱۳۶۱)، (تحفۃ الأشراف: ۱۲۳۷) (صحیح)
۱۱۱۱- انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: '' سجدے میں اپنی ہیئت درمیانی رکھو ۱؎ اور تم میں سے کوئی اپنے دونوں ہاتھوں کو کتے کی طرح نہ پھیلائے'' - یہ الفاظ اسحاق بن راہویہ کے ہیں۔
وضاحت ۱؎: سجدہ میں اپنی ہیئت درمیانی رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ دونوں ہتھیلیوں کو زمین پر رکھے، اور کہنیوں کو زمین سے اور پیٹ کو ران سے الگ رکھے۔