• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سنہری باتیں

شمولیت
اگست 10، 2013
پیغامات
365
ری ایکشن اسکور
316
پوائنٹ
90
'محبت میں کھایا جانے والا پہلا دھوکا
''محبت میں کھایا جانے والا پہلا دھوکا ایسا ہی ہوتا ہے۔۔۔
دھوکے کے علاوہ سب کچھ لگتا ہے، دل یہ نہیں مانتا کہ ہم اتنے معمولی ہو گئے۔۔۔
کہ کسی کا دل مٹھی میں نہیں کر سکے، اور دماغ یہ بات تسلیم نہیں کرتا۔۔۔
کہ کسی کی دُنیا ہمارے علاوہ بھی کسی دوسرے وجود سے مکمل ہو سکتی ہے۔۔۔
حقیقت بہت دیر تک حقیقت نہیں آزمائش، پریشانی، غلط فہمی، بد دُعا لگتی ہے۔۔۔
بس حقیقت بن کر نظر نہیں آتی۔''
بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ آنکھوں دیکھا اور کانوں سنا بھی سچ نہیں ہوتا ۔۔ اور شاید یہ اسی لیے ہوتا ہے کہ ہم سامنے والے کو صحیح سمجھ نہیں پا رہے ہوتے ۔۔ اور جب ہم اس کی جگہ خود کو رکھتے ہیں تو ہمیں سمجھ آتی ہے کہ اصل ماجرا کیا ہے ۔۔ شاید ہم تب تک دوسروں کی مجبوریاں سمجھ نہیں سکتے جب تک خود اس فیز سے نا گزریں ۔۔
بہرال محبت صرف اللہ کی ذات سے کی جائے تو انسان بہت سکون میں رہتا ہے کیونکہ اللہ پاک کبھی اپنے بندے کو رسوا نہیں کرتا ۔۔ اس کی برداشت سے زیادہ نہیں آزماتا ۔۔ بےشک اللہ کریم ہے ۔۔
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
اور عبدہ بھائی
اس کے جواب کا انتظار رہے گا ۔۔
میری بہن دفتری اور گھر کی مصروفیت کی وجہ سے معذرت-اسی جلدی کی وجہ سے پہلے پوائنٹ یعنی مایوسی کی وجہ میں بھی ابھی کچھ وضاحت رہتی ہے
وجہ دو طرح کی ہوسکتی ہے ایک کیوں کے ساتھ اور دوسری کس کے سابقے کےساتھ-

کیوں کے ساتھ میں نے اوپر بیان کر دی کہ جیسے کچھ لوگوں کو اعتراض ہوتا ہے کہ یہ مولویوں میں اتنا اختلاف کیوں ہے اللہ کو تو پتا تھا کہ جو آگے فرقے بننے تھے تو اللہ تعالی نے ہر بات واضح کیوں نہیں بتا دی تو اسکے تناظر میں بتایا تھا کہ اگرکسی کو مایوسی میں بھی اسی طرح کا اعتراض ہو تو اسکی وضاحت اوپر کر دی ہے جیسا کہ بہن کی اوپر والی پوسٹ سے مجھے بھی پہلے یہی لگا تھا
اب وجہ کو دوسرے رخ سے بیان کروں گا
کہ مایوسی کس وجہ سے ہوتی ہے-

مایوسی بھی جنت کے امتحان کے لئے آزمائشوں میں سے ہے جو لا تقنطوا من رحمۃ اللہ کے تحت ڈالی گئی ہے پس یہ اللہ کی طرف سےاسکی مشیت سے ڈالی گئی ہے تو پھر یہ بھی اللہ کی طرف سے یعنی امتحان لینے والے سے ہمیں پتا چلے گا کہ اسنے اس کے لئے کیا طریقہ اختیار کیا تو قرآن و حدیث سے پتا چلتا ہے کہ اسمیں دو بنیادی چیزیں شیطان اور ہمارا نفس ہے
قران میں ہے قال فبما اغویتنی لاقعدن لھم صراطک المستقیم ثم لاتینھم من بین ایدیھم ------ یعنی شیطان دائیں بائیں آگے پیچھے ہر طرف سے گمراہ کرنے کے لئے بیٹھا ہے
دوسری جگہ فرمایا افرایت من اتخذ الھہ ھواہ یعنی نفس بھی اللہ کے مقابلے میں موجود ہے (اگرچہ نفس کو کنٹرول کرنے میں افراط تفریط کی جاتی ہے جس پر ان شاءاللہ علیحدہ لکھوں گا)
اب شیطان اور نفس مختلف طریقوں سے مایوسی پر ابھارتے ہیں جس کے بارے بات ان شاء اللہ علاج میں کروں گا
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
اب شیطان اور نفس مختلف طریقوں سے مایوسی پر ابھارتے ہیں جس کے بارے بات ان شاء اللہ علاج میں کروں گا
ہمیں بہترین علاج کے لئے شیطان اور نفس کے مختلف ہتھکنڈوں کو بھی ذہن میں رکھنا چاہیے جیسے محترم ارسلان بھائی کی پوسٹ میں توکل نہ ہونے کا ذکر ہے
اسکے ساتھ ساتھ علاج پر بحث سے پہلے مایوسی کی مندرجہ ذیل اقسام کو بھی مدنظر رکھنا ہو
جائز مایوسی یعنی کسی شرعی طور پر ممنوع کام سے مایوسی

-جیسے ہم کسی گناہ کے کرنے پر استطاعت نہ ہونے کہ وجہ سے مایوس ہو جاتے ہیں اسی طرح کی مایوسی تو شیطان کو بھی ہوتی ہے جیسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی غالبا مسلم کی حدیث ہے کہ ان الشیطان قد اَئس ان یعبدہ المصلون فی جزیرۃ العرب کہ شیطان اس بات سے مایوس ہو گیا---------- -پس اس کا علاج میرا موضوع نہیں
ناجائز مایوسی یعنی شرعی طور پر مطلوب، مستحسن یا مباح کام پر مایوسی

یہی دوسری مایوسی کا علاج ہمارا مطلوب ہے اسمیں بھی پھر دو قسمیں کی جا سکتی ہیں
ایک شرعی طور پر مطلوب یا مستحسن کام پر مایوسی اور دوسری مباح کاموں پر مایوسی جیسے اپنے لئے متاع دنیا کی خواہش وغیرہ
پس اس دوسری میں بھی شرعی طور پر مطلوب یا مستحسن کاموں پر مایوسی کا علاج زیادہ فائدہ مند ہے چنانچہ اسپر ان شاءاللہ زور دوں گا
 
شمولیت
اگست 10، 2013
پیغامات
365
ری ایکشن اسکور
316
پوائنٹ
90
آنسو بہت کمال کی چیز ہوتے ہیں ۔۔
دیکھنے میں بہت شفاف نظر آتے ہیں۔۔۔
حالانکہ پتا نہیں ۔۔۔
کتنا میل،
کتنا کھوٹ،
کتنا پچھتاوا
یہ اپنے ساتھ بہا کے لے جا رہے ہوتے ہیں ۔۔۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
درست کہا۔۔۔
موتیوں کے ذکر میں ان موتیوں کا ذکر کیوں نہ آئے۔۔۔
جو رات کے خاموش آنگن مین درد والے دل کی سیپ کے باطن سے ظہور ہوتے ہیں۔۔۔
اُن آنکھوں سے ٹپکتے ہیں۔۔۔
شاید یہ آسمان فکر کے ستارے اندر کے انگارے ہیں۔۔۔
دل کی گہرائیوں سے نکلنے والے آپ حیات کا چشمہ۔۔۔
اسی لئے کہاوت مشہور ہے کہ آنسوں تنہائی کے ساتھی ہیں۔۔۔
تقرب الٰہی کے راستوں پر چراغاں کرنے والے موتی یہ ہی۔۔۔
انسانی آنسوں ہیں۔۔۔
 
شمولیت
اگست 10، 2013
پیغامات
365
ری ایکشن اسکور
316
پوائنٹ
90
فاصلے بڑھتے ہیں تو غلط فہمیاں بھی بڑھ جاتی ہیں ۔۔۔
پھر
وہ بھی سنائی دیتا ہے جو کبھی کہا نا ہو ۔۔۔
 
Top