ام عبدالرحمٰن
رکن
- شمولیت
- اگست 10، 2013
- پیغامات
- 365
- ری ایکشن اسکور
- 316
- پوائنٹ
- 90
بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ آنکھوں دیکھا اور کانوں سنا بھی سچ نہیں ہوتا ۔۔ اور شاید یہ اسی لیے ہوتا ہے کہ ہم سامنے والے کو صحیح سمجھ نہیں پا رہے ہوتے ۔۔ اور جب ہم اس کی جگہ خود کو رکھتے ہیں تو ہمیں سمجھ آتی ہے کہ اصل ماجرا کیا ہے ۔۔ شاید ہم تب تک دوسروں کی مجبوریاں سمجھ نہیں سکتے جب تک خود اس فیز سے نا گزریں ۔۔'محبت میں کھایا جانے والا پہلا دھوکا
''محبت میں کھایا جانے والا پہلا دھوکا ایسا ہی ہوتا ہے۔۔۔
دھوکے کے علاوہ سب کچھ لگتا ہے، دل یہ نہیں مانتا کہ ہم اتنے معمولی ہو گئے۔۔۔
کہ کسی کا دل مٹھی میں نہیں کر سکے، اور دماغ یہ بات تسلیم نہیں کرتا۔۔۔
کہ کسی کی دُنیا ہمارے علاوہ بھی کسی دوسرے وجود سے مکمل ہو سکتی ہے۔۔۔
حقیقت بہت دیر تک حقیقت نہیں آزمائش، پریشانی، غلط فہمی، بد دُعا لگتی ہے۔۔۔
بس حقیقت بن کر نظر نہیں آتی۔''
بہرال محبت صرف اللہ کی ذات سے کی جائے تو انسان بہت سکون میں رہتا ہے کیونکہ اللہ پاک کبھی اپنے بندے کو رسوا نہیں کرتا ۔۔ اس کی برداشت سے زیادہ نہیں آزماتا ۔۔ بےشک اللہ کریم ہے ۔۔