"تیسری جماعت پڑھ لی ہے ،میں اب دوسری جماعت کو پڑھاؤں گا" کے مصداق سہی۔۔میں نور الایمان کو پڑھا رہی تھی۔۔کچھ چیزیں تو بہت جلدی سمجھ لیں کہ وہ شام میں تفسیر کلاسز پڑھا رہی تھی اور کہیں اردو میں اسے قدرے دشواری ہوتی۔۔حال میں ہی بی۔ایس انگلش لٹریچر میں کامیابی کا اثر تھا شاید!!)
"ماہ گذشتہ"وہ اردو سے عربی بنا رہی تھی"اوں۔۔الشھر ۔۔۔الشھر الماضی۔۔ٹھیک ہے؟"
"جی۔۔شھر ماضی یا الشھر الماضی دونوں درست ہیں"
"اچھا! گزرے ہوئے سال۔۔۔گزرے ہوئے؟؟"اس کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا۔
"جی ابھی پچھلے ہی لفظ میں آپ نے پڑھا ہے ۔۔گزرے ہوئے یعنی گذشتہ"میں نے اسے بتایا۔
"جی جی۔۔سال۔۔سن۔۔جمع سنون"
"جی سنون،سنین،سنوات۔۔سب استعمال ہو سکتے ہیں"میں نے یادہانی کروائی۔
"جی۔۔جی۔۔۔اچھا!۔۔السنون۔۔السنون ال۔۔۔السنون الگذشتہ!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!"!!)