عبدہ سب سے پہلے تو مجھے یہ بتائیں۔۔۔کہ ناقبول باتیں کیا ہوتی ہیں؟؟؟۔۔۔یا ہم کس اصول کی بنیاد پر بات کو۔۔۔قبول اور ناقبول کے درجے پر فائز کریں گے۔۔۔ذرا اُن اصول کی نشاندہی کریں گے۔۔۔تاکہ آپ کے موقف کو سمجھنے میں ہر قسم کی دقت کو دور کیا جاسکتے۔۔۔
محترم بھائی معذرت کہ میرے خیال میں شاہد یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں تھا اسلئے میں نے اس پر بات ابھی غیر ضروری سمجھی تھی اس خیال کی تھوڑی سی وضاحت کر دیتا ہوں
اسکے لئے پہلے یہ سوچیں کہ یہ پابندی کس نے لگوانی ہے تو وہ لازمی بات ہے حکومت ہے تبھی تو میں نے یہی مشورہ دیا ہے کہ اسکو ایجیٹیشن سے مجبور کیا جائے کیونکہ میں جامعہ حفصہ کی طرح کرنے کے حق میں نہیں
اب حکومت کا تو اس بارے قانون بھی ہے اور ججز اور انتظامیہ اس بارے بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں
ویسے اگر کوئی معیار بنانا چاہتے ہیں تو اسکی بھی مثال موجود ہے کہ ویسے تفریح ہر طرح کی جائز ہے مگر جس تفریح میں فساد ہوتا ہے یعنی بسنت تو قانون نے میڈیا، سیاستدانوں اور مجارٹی عوام کی ہی رائے کے مطابق بسنت کو بین کیا ہے اسی طرح فساد والے تمام واقعات کو بین کیا جا سکتا ہے
عبدہ
نوٹ!۔
خواتین کو بحث کا حصہ نہ بنائیں اگر کوئی ممبر اظہار خیال کرنا چاہے تو وہ آزاد ہے لیکن اس طرح سے ٹیگ کرنا میری نظر میں قطعی طور پر درست نہیں۔۔۔
محترم بھائی اگر یہ بات میرے لئے ہے تو میں اپنی کچھ وضاحت کر دوں
جہاں تک خواتین سے دین سمجھنے یا سمجھانے کا معاملہ ہے تو میرے نزدیک اسمیں کوئی حرج نہیں جب تک فتنے کا ڈر نہ ہو-
میرے کسی کو ٹیگ کرنے کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں چند لکھ دیتا ہوں
1۔کوئی مجھے بلائے جیسے آپنے بلایا تھا
2۔جن ممبران سے بحث چل رہی ہوتی ہے یا جو اس بحث میں موجود ہوتے ہیں انکو انکی سوچ دیکھتے ہوئے باری باری ٹیگ کرتا ہوں
3۔جن کے ساتھ بحث نہیں ہو رہی ہوتی مگر اس کے نظریات دوسری پوسٹ میں پڑھے ہوتے ہیں اور اسکی بھی اصلاح یا اسکی حمایت یا اسکا موقف جاننے کے لئے ٹیگ کرتا ہوں
جہاں تک فتنے والی بات ہے تو اب تو میرے خیال میں بچہ بچہ جانتا ہے کہ کیسے مرد خواتین بن کر اور خواتیں مرد بن کر انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہوتے ہیں پس الحمد للہ یہ تو کوئی بھی یقین سے نہیں کہ سکتا کہ جو بہن بنی ہے وہ بھائی ہے یا بھائی بہن ہے پس اس وجہ سے ایک ذی شعور کے لئے اس میں فتنہ شاہد نہ ہو
محترم بھائی میرے علم کے مطابق تو اس میں ضرورت کے تحت کوئی فتنہ نہیں ہے اسلئے کرتا ہوں البتہ آپ میرے محترم بھائی ہیں اگر آپکا حکم ہے کہ ضرورت کے تحت بھی کسی خاتون کو پوسٹ نہ کروں تو پھر نہیں کروں گا
واللہ محترم بھائی میری خیر خواہی پر آپکے حرص سے میں اللہ سے دعاگو ہوں کہ اللہ اپکو اسکا اجر دے امین جزاک اللہ