- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,763
- پوائنٹ
- 1,207
بَابٌ :مَا يَجْتَنِبُ الْمُحْرِمُ مِنَ اللِّبَاسِ
محرم کون سے لباس سے اجتناب کرے؟
(679) عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم مَا يَلْبَسُ الْمُحْرِمُ مِنَ الثِّيَابِ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم لاَ تَلْبَسُوا الْقُمُصَ وَ لاَ الْعَمَائِمَ وَ لاَ السَّرَاوِيلاَتِ وَ لاَ الْبَرَانِسَ وَ لاَ الْخِفَافَ إِلاَّ أَحَدًا لاَ يَجِدُ النَّعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسِ الْخُفَّيْنِ وَلْيَقْطَعْهُمَا أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ وَ لاَ تَلْبَسُوا مِنَ الثِّيَابِ شَيْئًا مَسَّهُ الزَّعْفَرَانُ وَ لاَ الْوَرْسُسیدنا ابن عمر رضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ محرم کپڑوں کی قسم میں سے کیا ( یعنی کون سے کپڑے) پہنے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:'' نہ کرتے پہنو ، نہ عمامے باندھو، نہ پاجامے پہنو، نہ باران کوٹ اوڑھو اور نہ موزے پہنو مگر جو چپل نہ پائے وہ موزے اس صورت میں پہن لے کہ ٹخنوں کے نیچے سے کاٹ ڈالے اور نہ ایسے کپڑے پہنو جس میں زعفران لگا ہو یا ''ورس'' میں رنگا ہوا ہو۔ ''
(680) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم وَ هُوَ يَخْطُبُ يَقُولُ السَّرَاوِيلُ لِمَنْ لَمْ يَجِدِ الإِزَارَ وَالْخُفَّانِ لِمَنْ لَمْ يَجِدِ النَّعْلَيْنِ يَعْنِي الْمُحْرِمَ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنھما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خطبہ دیتے ہوئے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: '' پاجامہ اس (محرم) کے لیے ہے جو تہبند نہ پائے اور موزہ اس (محرم) کے لیے ہے جو نعلین نہ پائے۔ ''