- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,588
- ری ایکشن اسکور
- 6,779
- پوائنٹ
- 1,207
بَابٌ: بَيَانُ الْمَسْجِدِ الَّذِيْ أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى
اس مسجد کا بیان جو تقویٰ کی بنیاد پر تعمیر کی گئی ہے
(791) عَنْ أَبِى سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ مَرَّبِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي سَعِيدِ نِالْخُدْرِيِّ قَالَ قُلْتُ لَهُ كَيْفَ سَمِعْتَ أَبَاكَ يَذْكُرُ فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى؟ قَالَ قَالَ أَبِي دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم فِي بَيْتِ بَعْضِ نِسَائِهِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَيُّ الْمَسْجِدَيْنِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى؟ قَالَ فَأَخَذَ كَفًّا مِنْ حَصْبَاءَ فَضَرَبَ بِهِ الأَرْضَ ثُمَّ قَالَ هُوَ مَسْجِدُكُمْ هَذَا لِمَسْجِدِ الْمَدِينَةِ قَالَ فَقُلْتُ أَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُ أَبَاكَ هَكَذَا يَذْكُرُهُاس مسجد کا بیان جو تقویٰ کی بنیاد پر تعمیر کی گئی ہے
ابو سلمہ بن عبد الرحمن کہتے ہیں کہ میرے پاس سے عبد الرحمن بن ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ گزرے تو میں نے ان سے کہا کہ آپ نے اپنے والد (سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ) کو کیسے سنا، وہ جو فرماتے تھے کہ اس مسجد کے متعلق جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے؟ انہوں نے کہا کہ میرے والد رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں میں سے کسی کے گھر میں داخل ہوا اور میں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! وہ کونسی دو مسجدیں ہیں جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے؟ بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مٹھی کنکر لے کر زمین پر مارے اور فرمایا: ''وہ یہی تمہاری مدینہ کی مسجد ہے۔ (ابو سلمہ بن عبد الرحمن کہتے ہیں) میں نے کہا کہ میں بھی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے بھی تمہارے والد رضی اللہ عنہ سے سنا ہے (کہ اس مسجد کا) ایسا ہی ذکر کیا کرتے تھے۔