علمائے اہل حدیث کی گواہی
۱۔ جماعت اہلحدیث کے نامور محقق ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ وحیدالزماں کا مسلک بتاتے ہوئے رقمطراز ہیں:
برصغیر کے نامور علماء میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ پہلے متعصب حنفی تھے ۔ پھر تحقیق کے بعد تقلید کا زور ٹوٹ گیا تو کتاب و سنت کی تابعداری کا شوق بڑھ گیاالبتہ ان کے بعض تفردات سے شیعی عقائد کے ساتھ ہم آہنگی کی بنا پر.......(پاک و ہند میں علمائے اہل حدیث کی خدمات حدیث، صفحہ 80)
٢:جماعت اہل حدیث کے نامور محقق حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ تعالی وحیدالزماں حیدرآبادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں موصوف کا مسلک بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
وحیدالزماں پہلے غالی مقلد، پھر نیم اہل سنت اور آخری عمر میں تفضیلی قسم کا شیعہ بن گیا تھا۔وہ اہل حدیث کے نزدیک سخت ضعیف اور متروک الحدیث انسان ہے۔(فتاویٰ علمیہ المعروف توضیح الاحکام جلد دوم، صفحہ 428)
٣ اہل حدیث مورخ جناب محمد اسحاق بھٹی حفظہ اللہ وحیدالزماں کا مسلک یوں سپرد قلم کرتے ہیں:
یہاں یہ عرض کردیں کہ نواب وحیدالزماں کے آباو اجداد حنفی مسلک سے تعلق رکھتے تھے، خو د نواب صاحب کا مسلک بھی یہی تھا۔ اس کے بعد انہوں نے حدیث کی کتابیں پڑھیں اور علم و مطالعہ کی روشنی میں مسائل پر غور کیا تو مسلک اہل حدیث اختیار کر لیا۔(برصغیر کے اہل حدیث خدام قرآن، صفحہ 668)
ضروری وضاحت: یہاں اسحاق بھٹی حفظہ اللہ نے یہ بات زکر نہیں فرمائی کے وحیدالزماں اہل حدیث ہونے کے بعد شیعہ ہو گیا تھابلکہ لکھا: ان کے مفصل حالات ان شاء اللہ مستقل مضمون میں بیان کیے جائیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ اسی صفحے کی حاشیے میں لکھتے ہیں: تفصیل کے لیے دیکھئے: حیات وحیدالزماں (از مولانا عبدالحلیم چشتی) ۔
محمد اسحاق بھٹی حفظہ اللہ نے تفصیل دیکھنے کے لئے جس کتاب کا حوالہ دیا ہے اس کتاب یعنی حیات وحیدالزماں میں واضح طو ر پر یہ مذکور ہے کہ نواب وحیدالزماں حنفی سے اہل حدیث ہونے کے بعد اس مسلک پر بھی نہیں ٹھہرے بلکہ شیعہ ہوگئے تھے اور اسی مسلک پر انتقال کیا۔
٤
مولانا عبدالغفار محمدی حفظہ اللہ جو کہ مولانا سلطان محمود جلالپوری رحمہ اللہ کے تلمیذ رشید ہونے کے ساتھ ساتھ مولانا محمد داود شاکر نائب مدیر مدرسہ معھد سلفی کراچی کے والد بزرگوار بھی ہیں اپنی مایہ ناز تصنیف حنفیوں کے 350سوالات اور ان کے مدلل جوابات میں اہل تقلید کے عام اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کتاب حیات وحیدالزماں کے حوالے سے بطور تائید و اعتراف نقل کرتے ہیں جس کا خلاصہ یہ ہے کہ وحیدالزماں پہلے متعصب حنفی پھر نیم اہل حدیث اور آخر میں غالی شیعہ بن گیا تھا۔
(تفصیل کے لئے دیکھئے حنفیوں کے 350سوالات اور ان کے مدلل جوابات ، صفحہ 470)
٥
نوجوان محقق عالم جناب عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ وحیدالزماں کے مسلکی ادوار کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
علامہ وحیدالزماں (متوفی 1338ھ) پہلے متعصب حنفی تھے ، پھر تحقیق کے بعد تقلید کا زور ٹوٹ گیا تو کتاب و سنت کی تابعداری کا شوق بڑھ گیا ۔ البتہ ان کے بعض تفردات سے شیعی عقائد کے ساتھ ہم آہنگی کی بنا پر اکابر علمائے اہل حدیث نے پر زور بے زاری کا اظہار کیا ہے۔ ( ہفت روزہ حدیبیہ ، جلد 02، 01تا 15مارچ 2011)
اللہ تعالی محترم مضمون نگار کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین
اہل علم کے اقوال لکھتے وقت ان کے مرتبہ کے مطابق نام لکھنے چاہئے تا کہ حسن ترتیب نظر آئے بارک اللہ فیکم
آپ کی ترتیب کی اس طرح ہونی چاہئے جو ہم نے کر دی ہے