• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صرف وحیدالزماں ہی کیوں؟؟؟ ایک تحقیق۔

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

طالب نور

رکن مجلس شوریٰ
شمولیت
اپریل 04، 2011
پیغامات
361
ری ایکشن اسکور
2,311
پوائنٹ
220
جزاک اللہ شاہد نزیر بھائی، بہت خوب بہت زبردست۔۔۔۔اللہ آپ کو خوش رکھے۔ بہت بہترین مواد آپ نے جمع کر دیا ہے۔ وحید الزماں کے حوالے سے ایک بہترین تحریر اور سونے پہ سہاگہ یہ کہ ہر حوالے کا سکین آپ نے خوب محنت سے جمع کر دیے ہیں۔ خاص طور پر وحید الزماں کے صریح خلاف اہلسنت شیعی خیالات کو جس طرح جمع کیا ہے اس کے بعد کسی شخص کے لیے یہ گنجائش نہیں رہتی کہ وہ اس بات کا انکار کرے کہ وحیدالزماں آخر میں شیعہ ہو گئے تھے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو محفوظ رکھے اور کتاب و سنت سے ثابت عقیدہ و منہج پر قائم رکھے، آمین۔
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
وحیدالزماں کا مسلک

علمائے اہل حدیث کی گواہی

۱۔ جماعت اہلحدیث کے نامور محقق ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ
وحیدالزماں کا مسلک بتاتے ہوئے رقمطراز ہیں: برصغیر کے نامور علماء میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ پہلے متعصب حنفی تھے ۔ پھر تحقیق کے بعد تقلید کا زور ٹوٹ گیا تو کتاب و سنت کی تابعداری کا شوق بڑھ گیاالبتہ ان کے بعض تفردات سے شیعی عقائد کے ساتھ ہم آہنگی کی بنا پر.......(پاک و ہند میں علمائے اہل حدیث کی خدمات حدیث، صفحہ 80)
٢:جماعت اہل حدیث کے نامور محقق حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ تعالی وحیدالزماں حیدرآبادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں موصوف کا مسلک بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: وحیدالزماں پہلے غالی مقلد، پھر نیم اہل سنت اور آخری عمر میں تفضیلی قسم کا شیعہ بن گیا تھا۔وہ اہل حدیث کے نزدیک سخت ضعیف اور متروک الحدیث انسان ہے۔(فتاویٰ علمیہ المعروف توضیح الاحکام جلد دوم، صفحہ 428)
٣ اہل حدیث مورخ جناب محمد اسحاق بھٹی حفظہ اللہ وحیدالزماں کا مسلک یوں سپرد قلم کرتے ہیں: یہاں یہ عرض کردیں کہ نواب وحیدالزماں کے آباو اجداد حنفی مسلک سے تعلق رکھتے تھے، خو د نواب صاحب کا مسلک بھی یہی تھا۔ اس کے بعد انہوں نے حدیث کی کتابیں پڑھیں اور علم و مطالعہ کی روشنی میں مسائل پر غور کیا تو مسلک اہل حدیث اختیار کر لیا۔(برصغیر کے اہل حدیث خدام قرآن، صفحہ 668)

ضروری وضاحت: یہاں اسحاق بھٹی حفظہ اللہ نے یہ بات زکر نہیں فرمائی کے وحیدالزماں اہل حدیث ہونے کے بعد شیعہ ہو گیا تھابلکہ لکھا: ان کے مفصل حالات ان شاء اللہ مستقل مضمون میں بیان کیے جائیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ اسی صفحے کی حاشیے میں لکھتے ہیں: تفصیل کے لیے دیکھئے: حیات وحیدالزماں (از مولانا عبدالحلیم چشتی) ۔
محمد اسحاق بھٹی حفظہ اللہ نے تفصیل دیکھنے کے لئے جس کتاب کا حوالہ دیا ہے اس کتاب یعنی حیات وحیدالزماں میں واضح طو ر پر یہ مذکور ہے کہ نواب وحیدالزماں حنفی سے اہل حدیث ہونے کے بعد اس مسلک پر بھی نہیں ٹھہرے بلکہ شیعہ ہوگئے تھے اور اسی مسلک پر انتقال کیا۔

٤ مولانا عبدالغفار محمدی حفظہ اللہ جو کہ مولانا سلطان محمود جلالپوری رحمہ اللہ کے تلمیذ رشید ہونے کے ساتھ ساتھ مولانا محمد داود شاکر نائب مدیر مدرسہ معھد سلفی کراچی کے والد بزرگوار بھی ہیں اپنی مایہ ناز تصنیف حنفیوں کے 350سوالات اور ان کے مدلل جوابات میں اہل تقلید کے عام اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کتاب حیات وحیدالزماں کے حوالے سے بطور تائید و اعتراف نقل کرتے ہیں جس کا خلاصہ یہ ہے کہ وحیدالزماں پہلے متعصب حنفی پھر نیم اہل حدیث اور آخر میں غالی شیعہ بن گیا تھا۔(تفصیل کے لئے دیکھئے حنفیوں کے 350سوالات اور ان کے مدلل جوابات ، صفحہ 470)
٥ نوجوان محقق عالم جناب عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ وحیدالزماں کے مسلکی ادوار کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں: علامہ وحیدالزماں (متوفی 1338ھ) پہلے متعصب حنفی تھے ، پھر تحقیق کے بعد تقلید کا زور ٹوٹ گیا تو کتاب و سنت کی تابعداری کا شوق بڑھ گیا ۔ البتہ ان کے بعض تفردات سے شیعی عقائد کے ساتھ ہم آہنگی کی بنا پر اکابر علمائے اہل حدیث نے پر زور بے زاری کا اظہار کیا ہے۔ ( ہفت روزہ حدیبیہ ، جلد 02، 01تا 15مارچ 2011)
اللہ تعالی محترم مضمون نگار کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین
اہل علم کے اقوال لکھتے وقت ان کے مرتبہ کے مطابق نام لکھنے چاہئے تا کہ حسن ترتیب نظر آئے بارک اللہ فیکم
آپ کی ترتیب کی اس طرح ہونی چاہئے جو ہم نے کر دی ہے
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,013
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
اللہ تعالی محترم مضمون نگار کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین
اہل علم کے اقوال لکھتے وقت ان کے مرتبہ کے مطابق نام لکھنے چاہئے تا کہ حسن ترتیب نظر آئے بارک اللہ فیکم
آپ کی ترتیب کی اس طرح ہونی چاہئے جو ہم نے کر دی ہے
جزاکم اللہ خیر شیخ محترم، میں تہہ دل سے آپکا مشکور اور آپ کے لئے دعاگو ہوں کہ ایک انتہائی اہم مسئلہ کی طرف آپ نے میری رہنمائی فرمائی۔ اس غلطی کا سبب ظاہر ہے یہی ہے کہ میں ایک عامی ہوں اور ابھی بھی بہت سی باتوں سے ناواقف ہوں۔ آپ جیسے ہی مخلص اور دوسروں کی اصلاح کے لئے کوشاں علماء ہی کی بدولت ان شاءاللہ ہم جیسے لوگ بہت جلد اپنی خامیوں پر قابو پالیں گے۔
 
شمولیت
مئی 20، 2011
پیغامات
182
ری ایکشن اسکور
522
پوائنٹ
90
برادرم مرزا مظہر جان جاناں دہلوی کی جو تحریری تصویر آپ نے ’’ ارواح ثلاثہ ‘‘ جیسی کتاب کی مدد سے پیش کی ہے وہ درست نہیں ۔ مرزا صاحب مسلک و عقائد کے اعتبار سے اہل حدیث تھے ۔ محمد تنزیل الصدیقی الحسینی نے ان پر سوانحی مضمون لکھا تھا جس میں تفصیل سے ان کے مسلک کا ذکر کیا ہے ۔ وہ مضمون ہفت روزہ ’’ الاعتصام ‘‘ لاہور میں شائع ہوا تھا ۔ اللہ رب العزت نے توفیق دی تو اسے کتاب و سنت فورم پر شیئر کروں گا ۔ نزہۃ الخواطر میں بھی مرزا مظہر کے حالات درج ہیں اسے بھی ملاحظہ فرمائیں ۔ غیر معیاری کتابوں سے مستند استدلال نہیں کئے جاسکتے۔
 
شمولیت
مئی 20، 2011
پیغامات
182
ری ایکشن اسکور
522
پوائنٹ
90
برادرم ابن بشیر الحسینوی نے مولانا اسحاق بھٹی کی طرف سے جو وضاحت پیش فرمائی ہے خود مولانا اسحاق بھٹی صاحب نے اپنی جانب سے ایسی کوئی وضاحت نہیں فرمائی اور اپنی کتاب اہل حدیث خدام قرآن میں وحید الزماں کو اہل حدیث سمجھتے ہوئے ہی شامل کیا ہے اگر ان کے نزدیک وحید الزماں واقعی شیعہ ہوگئے تھے تو انہیں چاہئے تھا کہ وحید الزماں کو اپنی کتاب جو خاص اہل حدیث خدام قراآن پر لکھی گئی اس میں جگہ نہ دیتے ۔ کیونکہ انما الاعتبار بالخواتیم
 

sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
السلام علیکم
Soutulislam.com......Express the Way of Quran w Hadith and Salaf W Sualiheen........قرآن و حدیث اور سلف و صالحین کے منہج کی ترجمان اردو ویب سائٹ...صوت الاسلام
اس لنک پر جو ویب سائٹ ھے اس کے مرکزی صفحے پر حدیث سیکشن پر جانے کے لنک "حدیث نبوی"
پر کلک کیجئے تو جو صفحہ کھلے گا وہاں صحیح بخاری کا جو ترجمہ و تشریح لگاھوا ھے وہ نواب وحید الزماں کا ہی ھے یا کسی اور کا ؟
 

siddique

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
170
ری ایکشن اسکور
900
پوائنٹ
104
السلام علیکم
Soutulislam.com......Express the Way of Quran w Hadith and Salaf W Sualiheen........قرآن و حدیث اور سلف و صالحین کے منہج کی ترجمان اردو ویب سائٹ...صوت الاسلام
اس لنک پر جو ویب سائٹ ھے اس کے مرکزی صفحے پر حدیث سیکشن پر جانے کے لنک "حدیث نبوی"
پر کلک کیجئے تو جو صفحہ کھلے گا وہاں صحیح بخاری کا جو ترجمہ و تشریح لگاھوا ھے وہ نواب وحید الزماں کا ہی ھے یا کسی اور کا ؟
وعلیکم سلام جناب والا
آپ اس سے ثابت کیا کرنا چا ہتے ہے۔
آپ دیو مقلد ہے آپ کا قرآن حدیث سافٹ ویر پر جو موطا مالک کا ترجمہ ہے۔وہ وحید الزماں کا ہی ہے۔یا کسی اور کا؟
شعیوں کی سائٹ ziyaraat.net
نسائی کا ترجمہ خورشید حسین قاسمی
ابن ماجہ کا قاسم امین
شمائل ترمذی کا زکریا کاندھلوی
مسند احمد کا ظفر اقبال
یہ ترجمہ شعیوں کی سائٹ پر کیا کر رہے ہے
اسکے بر خلاف اہلحدیث کے صرف مشکوۃ اور بخاری ہے
اور وحید ازمان کے بارے میں ہمارا عقیدہ آپ نے اس پوسٹ میں پڑھیا ہے
اللہ حافظ
 

sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
وعلیکم سلام جناب والا
آپ اس سے ثابت کیا کرنا چا ہتے ہے۔
آپ دیو مقلد ہے آپ کا قرآن حدیث سافٹ ویر پر جو موطا مالک کا ترجمہ ہے۔وہ وحید الزماں کا ہی ہے۔یا کسی اور کا؟
شعیوں کی سائٹ ziyaraat.net
نسائی کا ترجمہ خورشید حسین قاسمی
ابن ماجہ کا قاسم امین
شمائل ترمذی کا زکریا کاندھلوی
مسند احمد کا ظفر اقبال
یہ ترجمہ شعیوں کی سائٹ پر کیا کر رہے ہے
اسکے بر خلاف اہلحدیث کے صرف مشکوۃ اور بخاری ہے
اور وحید ازمان کے بارے میں ہمارا عقیدہ آپ نے اس پوسٹ میں پڑھیا ہے
اللہ حافظ
السلام علیکم بھائی صدیق
میرے سوال میں ایسی کوئی بات نہیں تھی بھائی صاحب کہ آپ گرمی کھاگئے؟؟
میں ثابت کیا کرنا چاھتا تھا وہ آپ نے تو نہیں اک دوسرے بھائی نے فرمادیا ھے ، نیچھے جو اقتباس ھے اسے پڑھ لیجئے
وحید الزماں لکھنوی کے ترجمہ حدیث سے کسی کو اختلاف نہیں ہے اصل مسئلہ ان کے دور آخر کے عقائد و نظریات پر ہے ۔
دیکھ لیجئے صدیق صاحب میں نے کچھ نہیں کہا لیکن محمد صاقب صدیقی صاحب نے کہہ دیا ھے ۔ یعنی شیعہ رافضی کافر اور ناجانے کیا کیا کہا جارہا ھے جس بندے کو ، اس کے تراجم کو اہلحدیث سائٹوں پر لگایا جارہا ھے اور اس میں کسی کو اختلاف نہیں ھے ۔ سبحان اللہ ۔ یا اللہ تیری بھی کیا شان ھے تو ہمیں کیسے کیسے رنگ دکھاتا ھے ۔
وحید الزمان کے شیعہ ھونے سے پہلے کی تمام تصانیف اور ترجمے قبول ہیں اور اس کے شیعہ ھونے کے بعد کی کتابوں وغیرہ سے اختلاف ھے ؟؟ ٹھیک سمجھا ھوں میں ؟

اک کام اور کروا دیں سارے اہلحدیث بھائی مل ملا کر کہ وحید الزمان کی تمام تصانیف و ترجمہ کی فہرست بھی پیش کردی جائے رہنمائی کہ لئے کہ یہ سب اس کے شیعہ ھونے سے پہلے کی کتابیں ہیں اور وہ سب کتابیں وحید الزماں کے شیعہ ھونے کے بعد کی کتابیں ہیں ۔ ایسا کردیا جائے تو کیا خیال ھے سب کا ؟ فائدے مند ھوگا یا نہیں ؟

شکریہ
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top