• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صرف وحیدالزماں ہی کیوں؟؟؟ ایک تحقیق۔

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
بھائی میں جو بات بھی کرتا ہوں، وہ میری بات ہوتی ہے جو دلائل کی بنیاد پر صحیح بھی ہوسکتی ہے اور غلط بھی، اگر وہ صحیح ہے، تو دوسروں کو اسے بلا تامل مان لینا چاہئے ورنہ رد کر دینا چاہئے۔
کیا آپ جو بات بھی کرتے ہیں، مسلکِ احناف کی ترجمانی کرتے ہیں؟؟؟
 

sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
بھائی میں جو بات بھی کرتا ہوں، وہ میری بات ہوتی ہے جو دلائل کی بنیاد پر صحیح بھی ہوسکتی ہے اور غلط بھی، اگر وہ صحیح ہے، تو دوسروں کو اسے بلا تامل مان لینا چاہئے ورنہ رد کر دینا چاہئے۔
کیا آپ جو بات بھی کرتے ہیں، مسلکِ احناف کی ترجمانی کرتے ہیں؟؟؟
سبحان اللہ آپ کی بات جو لوگ مان لیتے ہیں انہیں" بلا تامل" مان لینا چاھئیے ؟ یعنی آپ کی تقلید کریں ؟ اور جناب میں جوکچھ بھی یہاں لکھ رہا ھوں وہ اہل سنت والجماعت حنفی دیوبندی کی حیثیت سے لکھ رہا ھوں اور آپ یہاں شاید اہلحدیث فورم پر نگران اعلٰی کی حیثیت سے موجود ہیں ۔ تو میں یہی سمجھتا ھوں کہ آپ جو بھی بات کریں گے اسے اہلحدیث جماعت کی نمائندگی حاصل ھونی چاھئیے۔
اب آپ یہ بتادیجئے انس نضر صاحب کہ وحید الزمان کو آپ نے کیسے رحمۃ اللہ علیہ لکھ دیا ھے ؟
اور کیسے وحید الزمان کو مرتد کہنا ذیادتی قرار پاتا ھے ؟

شکریہ
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
١۔میری تمام اہل الحدیث بھائیوں سے گزراش ہے کہ اس مکالمہ کو شروع سے پڑھنے کے بعد انسان اس نتیجہ تک پہنچتا ہے کہ اس قسم کا مکالمہ اہل الحدیث کا منہج نہیں ہے خصوصا جبکہ مدمقابل کا اصل مقصود دوسرے کو زیر کرنا ہو نہ کہ افہام وتفہیم ۔
٢۔بعض اوقات یہ بھی ہوتا ہے کہ آپ مکالمہ میں نرمی اختیار کرتے ہیں تاکہ آپ کا مدمقابل بھی نرم پڑے لیکن وہ اور چڑھنے کی کوشش کرنا شروع کر دیتا ہے کیونکہ یہ بعض لوگوں کی نفسیات ہے کہ وہ نرمی کو کمزوری سمجھ کر مزید سختی کرتے ہیں ۔ پس اہل الحدیث بھائیوں کو تو کم ازکم یہ سمجھنا چاہیے کہ جب ان کا مدمقابل بقلم خود یہ اقرار کر رہا ہے؛
اگر ایسا ھوجائے تو مجھ جیسے جاھل بندوں کو اہل حدیث موقف سمجھنے میں آسانی ھوجائے گی ۔
تو یہاں صرف یہ آیت قرآنی بطور جواب نقل کر کے اس مکالمہ کو فطری انجام تک پہنچانے میں ہی خیر ہے۔
{وَعِبَادُ الرَّحْمَنِ الَّذِينَ يَمْشُونَ عَلَى الْأَرْضِ هَوْناً وَإِذَا خَاطَبَهُمُ الْجَاهِلُونَ قَالُوا سَلَاماً }الفرقان63
کیونکہ کتاب وسنت کے متبعین کو جاہلین سے مکالمہ کرنے سے منع کیا گیا ہے اور جاہلین کے دومعنی ہیں ایک وہ جس کے پاس علم نہ ہو اور دوسراوہ جس کے پاس حلم نہ ہو۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
جزاکم اللہ علوی بھائی! آپ نے مناسب مشورہ دے کر صحیح راہنمائی فرمائی!
حسین بھائی! آپ ’صحیح‘ کہہ رہے ہوں گے، میری طرف سے اس موضوع کو آگے بڑھانے میں معذرت!
میری کوئی بات محسوس ہوئی ہو تو معذرت!
 

عمرمعاویہ

مبتدی
شمولیت
جون 03، 2011
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
206
پوائنٹ
0
میرے بھائی شاہد نذیر نے شکوہ ظاہر کیا کہ مقلدین ہر معاملے میں علامہ وحید الزماں کو لے آتے ہیں مسائل میں تو اس کی چند وجوہات ہیں کہ ہر معاملے علامہ وحید الزماں آ ہی جاتےہیں۔ ہم فقہ کی چھوٹی بڑی کتابوں کو چھوڑیں، صحیح بخاری جو اس وقت ہر معقول ویب سائٹ پر موجود ہے وہ علامہ داود راز کی ترجمہ شد ہے اور اس میں تشریح میں جتنے بھی احکام بیان کیے گئے ، علامہ صاحب کی تیسر الباری سے لیے گئے ہیں اور بریکٹ میں حوالہ دیا گیا ہے (وحیدی) اور ایک مجلس کی تین طلاق میں تو مکمل علامہ وحید الزماں صاحب کی عبارت کوٹ کی گئی ہے، تو اس میں مقلدین کا کیا قصور!

دیکھیے ایک صفحہ صحیح بخاری از داود راز سے علامہ صاحب کی فقہ ہے کہ نہیں۔



دیکھیے علامہ صاحب کی خدمات اور القابات





یہ دیکھیے صحیح بخاری میں ہی علامہ صاحب کی فقہ نقل کی گئی ہے اور فقہ بھی کسی خلیفہ راشد سیدنا عمر کے فیصلے کو خلاف سنت قرار دینے کی اب اس میں ہمارا کیا قصور



اور دیکھیں یہ صحیح بخاری مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی طرف سے شائع کرواءی گئی ہے تو پھر اسے کیوں نہ جماعت اہل حدیث کی ترجمان نہ سمجھا جائے
 

طالب نور

رکن مجلس شوریٰ
شمولیت
اپریل 04، 2011
پیغامات
361
ری ایکشن اسکور
2,311
پوائنٹ
220
شاہد نزیر بھائی ان دنوں اپنے شہر سے باہر ہیں۔ اسی موضوع پر ایک مضمون "نواب وحید الزماں کی شخصیت، ایک تحقیقی جائزہ" میرا لکھا ہوا موجود ہے۔ یہاں موجود حنفی حضرات سے گزارش ہے کہ اس مضمون کو مکمل ملاحظہ فرمائیں اور اس طور پر جو اعتراض آپ کا ہو وہاں سامنے لائیے ان شاء اللہ کوشش کروں گا بہتر انداز سے بات پیش کی جا سکے اور ان حضرات سے بھی گزارش ہے کہ بحث برائے بحث کی بجائے بہتر انداز سے بات پیش کریں اور یہ مد نظر رکھیں کہ کوئی اعتراض ایسا نہ ہو جس کا جواب مضمون میں پہلے سے ہی موجود ہے۔ اللہ ہی سے ہدایت کا سوال ہے۔
 

طالب نور

رکن مجلس شوریٰ
شمولیت
اپریل 04، 2011
پیغامات
361
ری ایکشن اسکور
2,311
پوائنٹ
220
[JUSTIFY]
اگر متنازع ھے تو وحید الزمان کے تراجم جن میں اس نے اپنے نظریات کو داخل کیا ھوا ھے ، انہیں ہر اہل حدیث ویب سائٹ سے ھٹانا لازم ھے یا نہیں ؟ اور اگر متنازع نہیں تو پھر اسکے خلاف لکھتے ھوئے یہ بھی لکھا جانا چاھئے کہ ہم وحید الزمان کو شیعہ کافر مرتد مانتے ہیں لیکن اسنے جو تراجم کئیے جن میں اسنے اپنے نظریات داخل کئیے "بریکٹس" میں اور "تشتریح" کے نام پر وہ اہلحدیث کے ہاں قابل حجت ہیں۔
اگر ایسا ھوجائے تو مجھ جیسے جاھل بندوں کو اہل حدیث موقف سمجھنے میں آسانی ھوجائے گی ۔
امید ھے میں آپ کو بات سمجھا سکا ھوں۔
والسلام
sahj صاحب چونکہ خود اقرار کر چکے ہیں کہ وہ جاہل ہیں اس لئے بہتر یہ سمجھتا ہوں کہ ہمارے بھائی بھی یہ سمجھ لیں کہ بعض جگہ جو انہوں نے یہ دعویٰ کر رکھا ہے کہ
میں جوکچھ بھی یہاں لکھ رہا ھوں وہ اہل سنت والجماعت حنفی دیوبندی کی حیثیت سے لکھ رہا ھوں
اس بات کو ہرگز دل پر نہ لیں یہ بات محض ہوائی ہے اور sahj بھائی ہم لوگوں کے ساتھ زرا دل لگی کر رہے ہیں۔ ورنہ جو خود کو جاہل کہہ رہا ہے وہ کسی جماعت کا نمایندہ ہو سکتا ہے۔۔۔؟
اب میں مناسب سمجھتا ہوں کہ اہلسنت و الجماعت حنفی دیوبندی ہونے کے دعویدار کچھ علماء کا مئوقف مسئلہ زیر بحث میں پیش کر دوں جسے محض دل لگی کرتے ہوئے اپنی جہالت کے باوصف sahj صاحب مذاق بنائے بیٹھے ہیں۔ چنانچہ وحیدالزماں کے حوالہ سے جو اعتراضات بھی اہلحدیث کی ویب سائیٹس وغیرہ پر کیے گئے ہیں ان کو مشہور دیوبندی جامعہ بنوریہ کے دارالافتاء کے نیچے پیش کیے گئے احمد رضا خان بریلوی کے حوالہ سے دیے گئے فتویٰ سے سمجھیں۔ آپ صاف محسوس کریں گے کہ جہالت واقعی انسان کو بہت ذلیل کرواتی ہے۔ اللہ سمجھنے کی توفیق دے، آمین۔

[/JUSTIFY]
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
جزاک اللہ طالب نور بھائی۔تصویر کا سائز کچھ بڑا تھا اور لفٹ سائٹ باہر نکل رہی تھی میں نے اس کو چھوٹا کرکے دوبارہ اپلوڈ کردیا گیا ہے ۔
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
اتنی محنت صرف اس لئے کہ نواب وحیدالزماں خاں صاحب کو اہل حدیث کی فہرست سے نکال سکیں۔ شاہد نذیربھائی آپ تو صرف اپنی زبان سے کہہ دیتے کہ ہم ان کو اہل حدیث نہیں مانتے ہم یقین کرلیتے)ابتسامہ فقط(
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top