• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
مطلب آپ کو بر صغیر کے منہجی علماء کی فہرست چاہیے؟؟ کیا ایسی فہرست بنانا آپ کے مطابق ممکن ہے؟ یا صرف اتنا کہنا کافی ہے کہ تمام اہل حدیث علماء سے علم حاصل کیا جا سکتا ہے سوائے ان کے جن کے منہج کی غلطیاں واضح ہوں؟؟

بر صغیر پاک و ہند کے تمام منہجی علماء کی فہرست مانگنا صحیح سوال نہیں لگتا۔ سلف صالحین میں شاید ہی کسی نے ایسا سوال کسی عالم سے کیا ہو، کبار علماء کے نام پوچھے جا سکتے ہیں، کسی خاص عالم کے متعلق سوال کیا جا سکتا ہے، لیکن آپ تو بر صغیر کے تمام منہجی علماء کے نام مانگ رہے ہیں؟
یہ بات آپ کی درست ہے کہ مکمل احاطہ ممکن نہیں لیکن معروف یا بعض کی فہرست بنانا تو ممکن ہے چلیں چند کے نام ہی بتا دیں
میں اس بات پر کیوں اصرار کر رہا ہوں یہ بھی بعد میں بتاوں گا
 

عبدالمنان

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 04، 2015
پیغامات
735
ری ایکشن اسکور
178
پوائنٹ
123
ان علماء کی فہرست تحریر کر دیں جو منھج کے اعتبار سے درست اور صحیح ہوں (اور اس پر ڈاکٹر مرتضی بخش اور طارق علی بروہی صاحب کی تصدیق یا تائید بھی ہو)
جیسے میرے نزدیک یہ چند نام ہیں اور اسی طرح ایک طویل فہرست ہے:
شیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ، شیخ حافظ شریف حفظہ اللہ، شیخ حافظ مسعود عالم حفظہ اللہ، شیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ، وغیرھم
اللّٰہ ہم سب پر رحم فرمائے، فیض بھائی ایسی کوئی لسٹ (فہرست) ڈاکٹر مرتضیٰ بخش یا طارق علی بروہی کی سیٹس پر مجھے نہیں مل سکی، اگر ان دونوں نے ایسی کوئی لسٹ جاری کی ہے اور آپ کو معلوم ہے تو ہمیں بھی بتائیں۔
میرے لئے ان دونوں سے منہجی علماء کی فہرست پوچھنا بھی ممکن نہیں ہے۔ میں ہندوستان میں رہتا ہوں اور میرے پاس ان دونوں کا فون نمبر بھی نہیں ہے۔
اس لئے اگر آپ کے لئے ممکن ہو تو آپ خود ان دونوں سے براہ راست پوچھ لیں۔ طارق علی بروہی صاحب شاید پاکستان میں ہی رہتے ہونگے نہ؟؟
یا ڈاکٹر مرتضیٰ بخش اگر پاکستان آئیں تو ان سے پوچھ لیں۔
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
اللّٰہ ہم سب پر رحم فرمائے، فیض بھائی ایسی کوئی لسٹ (فہرست) ڈاکٹر مرتضیٰ بخش یا طارق علی بروہی کی سیٹس پر مجھے نہیں مل سکی، اگر ان دونوں نے ایسی کوئی لسٹ جاری کی ہے اور آپ کو معلوم ہے تو ہمیں بھی بتائیں۔
میرے لئے ان دونوں سے منہجی علماء کی فہرست پوچھنا بھی ممکن نہیں ہے۔ میں ہندوستان میں رہتا ہوں اور میرے پاس ان دونوں کا فون نمبر بھی نہیں ہے۔
اس لئے اگر آپ کے لئے ممکن ہو تو آپ خود ان دونوں سے براہ راست پوچھ لیں۔ طارق علی بروہی صاحب شاید پاکستان میں ہی رہتے ہونگے نہ؟؟
یا ڈاکٹر مرتضیٰ بخش اگر پاکستان آئیں تو ان سے پوچھ لیں۔
عبدالمنان بھائی اللہ گواہ ہے کہ میری ان دونوں سے کوئی ذاتی مخاصمت ، مخالفت یا لڑائی نہیں ہے اور یہ بھی واضح رہے کہ میں کسی کا دفاع یا مخالفت برائے شخصیت نہیں کرتا بلکہ حمایت اور مخالفت برائے حق کی کوشش کرتا ہوں ، اس حوالے سے میرے کوئی ریمارکس سخت ہوں یا ذاتیات پر آ رہے ہوں تو میں اس پر معذرت کر لیتا ہوں اور وہ کلمات واپس لے لیتا ہوں۔
اصل بات یہ ہے کہ ان کے نزدیک برصغیر پاک و ہند کے علماء چونکہ جماعتی و تنظیمی زندگی گزارتے ہیں لہذا وہ منھج سے خارج ہیں یعنی کوئی بھی منھج پر نہیں ہے (اگر یہ میرا سوء ظن ہوا تو میں اس پر اسی فورم پر معذرت طلب کر لوں گا)
ان کے حوالے سے ایسی کسی نام کا نا ملنا اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ صرف اپنے آپ کو منھج پر سمجھتے ہیں یا ہر وہ شخص جو ان کی تائید کرے
میں نے اسی لیے بار بار ان کے نزدیک منھجی علماء کے نام پوچھے تاکہ ہم اپنے اس اختلاف پر ان ہی کو حاکم بنا لیں لیکن ایسا نہ ہوا اور نہ ہی ہو گا
خدارا صرف اتنا سوچیں کہ کیا برصغیر کے سینکڑوں بلکہ ہزاروں علماء غیر منھجی زندگی گزارتے رہے ان میں محدثین بھی ہیں ، مفسرین بھی ہیں ، فقہاء بھی ہیں
مزید یہ کہ یہی غیر منھجی علماء (علی زعمہم) سعودی عرب کی مختلف جامعات میں علم حدیث، علم عقیدہ، علم فقہ بھی پڑھاتے رہے
ان کے نزدیک صرف تین سعودی علماء جنہوں نے ڈاکٹر مرتضی بخش کو تزکیہ دیا ہوا ہے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا سعودی عرب میں صرف یہی تین علماء ہیں (باقی علماء سعودیہ جن میں شیخ ابن باز، شیخ عثیمین ، عمر فلاتہ، رحمہم اللہ ، شیخ عبدالمحسن العباد حفظہ اللہ، کو میں نے خود اپنی آنکھوں سے لوگ برصغیر پاک و ہند کے علماء کی تکریم و تعظیم کرتے دیکھا ہے)
شیخ عبدالرحمن سدیس حفظہ اللہ، شیخ شریم ، شیخ علی الحذیفی، شیخ عبدالباری ثبیتی، شیخ صلاح البدیر حفظہم اللہ سے میری خود ملاقاتیں رہی اور علماء کے ساتھ بعض ملاقاتوں میں میں خود موجود تھا بالخصوص شیخ سدیس و شریم حفظہم اللہ ،
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ سب سعودی مشائخ برصغیر پاک و ہند کے ان غیر منھجی علماء سے استفادہ بھی کرتے رہے ان کی تکریم بھی کرتے رہے وہ سب غلط ہے صرف یہ دونوں افراد کے پاس یہ اختیار ہے کہ کس کو منھجی قرار دیں اور کس کو غیر منھجی قرار دیں
مزید یہ کہ یوٹیوب پر یہ سب مواد مل جائے گا
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
چلیں منھجی علماء کی فہرست کو چھوڑ دیں ایسا کریں وہ کون سا منھج ہے جس پر یہ سب کو پرکھتے ہیں
اس منھج کی تفصیل بیان کر دیں
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
مدینہ منورہ میں حافظ شریف صاحب حفظہ اللہ کے ساتھ ایک ’ محفل ‘ کی روداد سے اقتباس :
’’شیخ ربیع بن ہادی المدخلی حفظہ اللہ و رعاہ سے حافظ صاحب کی ملاقات ہوئی ، حافظ صاحب نے شیخ ربیع صاحب کی اس دور کی کچھ باتیں بتائیں ، جب حافظ صاحب جامعہ اسلامیہ میں زیر تعلیم تھے ، کہ کس طرح انہوں نے اتباع سنت ، اور اخماد بدعت کے لیے نمایاں کاوشیں سرانجام دیں ۔
البتہ اب شیخ ربیع بڑھاپے اور عوارض کے باعث کافی کمزور ہیں ، حافظ صاحب سے مل کر بہت خوش ہوئے ، دوبارہ پھر ملنے کو کہا ، حافظ صاحب دوبارہ بھی گئے ، ہم نے اس حوالے سے حافظ صاحب سے اور ان کے ساتھ جانے والے کچھ مشایخ سے پوچھا کہ شیخ ربیع کی مجلس کا کیا ماحول ہے ؟
حافظ صاحب نے شیخ ربیع صاحب کی تو مدح و توصیف کی ، البتہ باتوں سے لگ رہا تھا کہ شیخ کے کچھ حاشیہ نشیں ان کی بزرگی و ضعف کا غلط استعمال کر رہے ہیں ۔ شیخ صاحب سے ملاقات کی چاہت لے کر جانے والے کئی ایک مشایخ و طلاب علم ان کے اس رویے سے نالاں ہیں ۔
کوئی ڈاکٹر مرتضی بخش ہیں ، ان کے حوالے سے معروف ہے کہ وہ شیخ ربیع کے معتقدین میں سے ہیں ، اور ان کے منہج پر ہیں ، انہوں نے علم و فضل میں اپنے سے کئی درجے بڑے علماء و مشایخ پر’ حکم ‘ لگایا ہوا ہے کہ ان سے علم نہیں لینا چاہیے ۔ جبکہ دوسری طرف شیخ عبد الباسط صاحب کے ایک سوال پر حافظ شریف صاحب کا کہنا تھا کہ خود شیخ ربیع حفظہ اللہ نےشیخ ’ عبد اللہ ناصر رحمانی ‘ صاحب کو پاکستان میں قابل اعتماد اہل علم میں سے قرار دیا ہے ۔
اب شیخ ربیع صاحب کا وہ موقف درست مانا جائے جو فضیلۃ الشیخ حافظ محمد شریف صاحب نے نقل کیا ہے ؟ یا پھر وہ کہ جو کسی غیر معروف ڈاکٹر صاحب کی سوچ ہے ؟‘‘
 
شمولیت
جولائی 22، 2011
پیغامات
92
ری ایکشن اسکور
125
پوائنٹ
73
جماعۃ الدعوۃ کی پالیسیوں سے مجھے کامل اتفاق نہیں ، لیکن یہ آپ کی خام خیالی ہے کہ حکومت پاکستان اسے دہشت گرد سمجھتی ہے ، اس طرح کا کوئی معاملہ ہوتا ، جہاں باقی سب عسکری جماعتیں بین ہوچکی ہیں ، یہ بھی ختم ہوجاتی ۔ جماعۃ الدعوۃ کو فوج کی حمایت حاصل ہے ۔ جس طرح سعودی حکومت یا فوج اپنے مقاصد کے حصول کے لیے کوئی جماعت یا تحریک قائم کرے ، تو وہ درست ہوگی ، اسی طرح جماعۃ الدعوۃ کم از کم اس اعتبار سے حکومت کا ہی ایک حصہ ہے ، اسے خارجی یا دہشت گرد وغیرہ کہنا لا علمی اور جہالت ہے ۔
 
شمولیت
جولائی 22، 2011
پیغامات
92
ری ایکشن اسکور
125
پوائنٹ
73
آپ کی اس طویل تحریر کا جواب دینے کے لیے کی بورڈ میرے پاس بھی ہے اور لکھنا مجھے بھی آتا ہے
کی بورڈ تو ہے آپ کے پاس لیکن شاید آپ کے پاس کوئی دلیل ثبوت ہے نہیں اپنےالزام تراشیوں کا اس لیے ابھی تک آپ نے کوئی بھی ثبوت مہیا نہیں کی۔
مھربانی کر ہے ثبوت مہیا کر دیں جزاک اللہ خیر۔

السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 
شمولیت
جولائی 22، 2011
پیغامات
92
ری ایکشن اسکور
125
پوائنٹ
73
خضر حیات بھائی، جیسا کہ اس موضوع کے ٹیگس میں، مدخلی اور مدخلیت لگائی گئی ہے اسی طرح آپ ایک ٹیگ مزید اضافہ کردیں، اور وہ ہے حزبیت
جزاک اللہ خیر۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964

عبدالمنان

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 04، 2015
پیغامات
735
ری ایکشن اسکور
178
پوائنٹ
123
شیخ عبد اللہ ناصر رحمانی سے تحذیر کا قصہ

شیخ عبد اللہ ناصر رحمانی نے کہا ہے کہ وہ آپ کی کچھ واضح منہجی غلطیاں بیان کریں گے آپ اس کے متعلق کیا کہتے ہیں ؟

جماعت کا صحیح مفہوم اور اس میں حکمران وقت کی کیا حیثیت ہے؟

اتباع سلف اور جماعت کو لازم پکڑنے کے متعلق ایک عظیم حدیث

جماعت کی تعریف اور بعض احکام و مسائل- حصہ اول

جماعت کی تعریف اور بعض احکام و مسائل- حصہ دوم

شرح السنہ، پوائنٹ نمبر:2 یہ بھی سنت میں سے ہے کہ جماعت کو لازم پکڑا جائے، جس نے جماعت سے منہ موڑا اور اسے چھوڑ دیا اس نے اسلام کا قلادہ اپنی گردن سے اتار پھینکا اور وہ خود بھی گمراہ ہوا اور دوسروں کو بھی گمراہ کیا۔

شرح السنہ، پوائنٹ نمبر:3 اور وہ بنیاد جس پر جماعت قائم ہوتی ہے وہ رسول اللہ (ﷺ)کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین ہیں، وہی اہل سنت والجماعت ہیں، جس نے ان سے (دین)نہیں لیا وہ گمراہ ہوا اور بدعت ایجاد کیا، اور ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی اور گمراہ جہنم میں ہے۔

شرح السنہ، پوائنٹ نمبر:5 جان لو!(اللہ تعالی تم پر رحم کرے)کہ دین اللہ تبارک و تعالی کی جانب سے آیا ہے، یہ لوگوں کی عقل اور ان کی آراء پر نہیں قائم کیا گیا ہے، اس کا علم اللہ اور اس کے رسول (ﷺ)کے پاس ہے، تم ذرا بھی اپنی خواہش کی پیروی نہ کرو، تم دین سے دور جا گرو گے اور اسلام سے نکل جاؤ گے، پھر تمہارے لئے کوئی حجت نہیں ہوگی، کیونکہ رسول اللہ (ﷺ)نے اپنی امت کے لئے سنت کو بیان کردیا اور اپنے صحابہ کرام کے لئے اسے واضح کر دیا ہے ، اور وہی جماعت اور اسواد اعظم ہیں، اور سواد اعظم حق اور اہل حق ہیں، جس نے دین کے کسی معاملے میں اصحاب رسول (ﷺ)کی مخالفت کی اس نے کفر اختیار کیا۔

جماعت کے متعلق بعض غلط فہمیاں اور ان کا ازالہ

مسلمانوں کا حکمران جو ان کے امور و جماعت کا اصل متولی ہے کے علاوہ کسی اور کی بیعت ایجاد کر لینا منہج سلف میں سے نہیں.

بعض شبہات کا ازالہ اور اعتراضات کے جوابات

پہلا شبہ: سعودی عرب کے بعض کبار سلفی علماء مثلا شیخ بن باز رحمہ اللہ اور شیخ ربیع المدخلی حفظہ اللہ نے ہماری ان جمعیتوں کو سراہا ہے اور ایسی جمعیتوں کو قائم کرنے کی اجازت بھی دی ہے۔

دوسرا شبہ: ہماری جمعیت حق پر ہے کیونکہ اس کی بنیاد فلاں بڑے اہل حدیث عالم نے رکھی ہے یا اس کے فلاں اور فلاں بڑے علماء امیر رہے ہیں یا ان کے ساتھ وابستہ رہے ہیں تو کیا ان کا یہ عمل حزبیت تھا ؟ اور کیا وہ بھی حزبی تھے؟

تیسرا شبہ: کسی جماعت یا شخص پر فتوی لگانا صرف فتوی کمیٹی کا کام ہے انکے علاوہ کسی کو حق نہیں ہے کہ وہ کسی پر فتوی لگائے ورنہ اسکا یہ عمل خروج کی طرف دعوت ہوگا۔

چوتھا شبہ: ہماری جمعیت حق پر ہے کیونکہ ولی الامر گورمنٹ کی مخالف نہیں ہے بلکہ ان کی اجازت سے بنی ہے اور جس جمعیت کو حکومت کی اجازت حاصل ہو وہ حزبیت کیسے ہو سکتی ہے ؟

ایک شبہ: جہاد کا مسئلہ اجتہادی مسئلہ ہے اور اگر کوئی اس میں غلطی کرتا ہے تو اس کے خلاف کاروائی کرنا درست نہیں ہے۔

کیا علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمہ اللّٰہ خروج کی پہلی سیڑھی پر تھے؟

فضیلت الشیخ وصی اللہ عباس حفظہ اللہ کی نصیحت کے متعلق چند باتیں

کیا انڈیا اور پاکستان میں کوئی سلفی عالم نہیں ہے؟

جماعت الدعوہ کی حقیقت اور ایک الزام کا جواب

توحید خالص اور طارق علی بروہی کے متعلق ایک سوال کا جواب

ایک اعتراض کا جواب: ڈاکٹر مرتضی بن بخش نے اہل حدیث علماء کا نام لےکر سر عام رد کیا ہے ان کو نصیحت کئے بغیر ، یہ کہاں کی سلفیت ہے ؟

علماء کی غلطیوں کے متعلق ہمارا موقف
 
Top