• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
محمد ٖفیض عالم ابرار کو چاہیے کہ طارق علی بروہی کے جانت سے گالی گلوچ کرنا ثابت کرے؟ یہ پھر میں بتاوں کے اہل الحدیث کہ نام پر کیسے سود خور لوگ موصولیں ہیں سندھ کے اندہر جس سے تصحیح لی جاتی ہے اور جو مساجد کے چندہے تک کہا جاتے ہیں اور اسیے لوگوں کو علماء اہل الحدیث کی سرپرستی بھی ملی ہوئی ہے۔
یو ٹیوب گواہ ہے طارق علی بروہی کے عقیدت مندوں کی ایسی حرکات سے کہ جو علماء ان کے مخالف ہیں ان کی تقریروں سے جملے کاٹ کاٹ کے اور ایڈیٹنگ کرنے کے بعد اس پر حاشیہ آرائی کرنا دشنام طرازی نہیں تو اور کیا ہے میرا خیال ہے آپ کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے یا پی ٹی آئی سے ہے کہ آپ کے نزدیک گالی اور دشنام طرازی کا مفہوم الگ ہے خود میری ایک تقریر ککے درمیان سے جملے کاٹ کاٹ کے اس پر مذمومانہ حاشیہ آرائی کی ہوئی ہے
میرے ان باکس میں باقاعدہ گالیوں والے واٹس اپ موجود ہیں
لیکن میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ طارق علی براہی جیسے گمراہ اور بخشی تقلید والے شخص پر اپنا وقت ضائع کروں
 
محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
جس منہجی غلطی کا آپ طارق علی بروہی پر الزام لگا رہے ہیں وہی غلطی آپ بھی کر رہے ہیں، یہ کھ کر کہ اس کا دوسروں کے منہج کو غلط کہنا غلط ہے، آپ بھی بروہی کے منہج کو غلط کہ رہے ہیں، یعنی جو منہج آپ کے مطابق غلط ہے آپ اسی میں ملوث ہیں۔
صحیح بات تو یہ ہوگی کہ اگر آپ ان کے منہج کو غلط سمجھتے ہیں تو بات کو واضع کریں، غلطیوں کی نشان دہی کریں، اگر ان کی ترجمہ شدہ کتب کا مطالعہ کرنا پڑتا ہے تو مطالعہ کریں پھر ان کی منہجی غلطیاں واضح کریں۔ ورنہ کسی کی منہجی غلطی کو واضح کئے بغیر اس کے منہج کو غلط کہنا غلط منہج ہے۔ اور ایسے شخص کی جو اپنے آپ کو سلفی اور اہل حدیث کہتا ہے، سلفی علماء کی کتب کا ترجمہ کرتا ہے، اس کے متعلق وضاحت کے بغیر کچھ کہنا اپنے مسلمان بھائی پر ظلم اور سلفی علماء سے روکنے کے مترادف ہوگا۔

بروہی کی سیٹ پر دوسرے علماء کے اقوال بھی موجود ہیں، انہوں نے دوسرے علماء کی کتب کے تراجم بھی کئے ہیں۔ آپ کی یہ بات صرف الزام لگ رہی ہے، اگر ایسا نہیں ہے تو برائے مہربانی ان کی اس غلطی کی نشان دہی کریں کہ انہوں نے کہا شخصیت پرستی کی ہے؟ ورنہ آپ ان کے منہج کو غلط کھ رہے ہیں اور وہ دوسروں کے منہج کو غلط کہ رہے ہیں، دونوں کی غلطی ایک ہی ہوئی۔

اگر متقدمین اور متاخرین میں سلفی علماء آپ کی طرح سونچتے تو کسی گمراہ فرقے، گمراہ شخص کا رد نہیں لکھتے، ان کی غلطیاں واضح نہیں کرتے، اور لوگوں کو ان سے بچنے کے لئے مستقل کتابیں نہیں لکھتے۔
اس ڈر سے نہیں لکھنا کہ آپ کا ان کے رد میں لکھنا ان کی شہرت بڑھا دے گا صحیح نہیں ہے، اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اس شخص سے لوگوں کو نقصان ہو سکتا ہے تو آپ کو اس کے رد میں لکھنا چاہئے یہی مسلمانوں کے ساتھ خیرخواہی ہے اور یہی منہج سلف صالحین ہے۔
اللّٰہ تعالٰی مجھے اور آپ کو دین کی صحیح سمجھ دے، آمین
شیخ عبداللہ ناصر رحمانی کے رد پر بخشی اور طارق علی براہی کے موقف کی مکمل تفصیل لکھیں تاکہ میں آپ کو منھج کی غلطی بتا سکوں کیونکہ بغیر مثال کے بات واضح نہیں ہو گی
 
عبدالمنان

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 04، 2015
پیغامات
735
ری ایکشن اسکور
178
پوائنٹ
123
فیض بھائی آپ میری کس بذت سے غیر متفق ہیں یہ تو بتا دیں، کیا پوری بات سے غیر متفق ہیں یا ان میں سے کچھ باتوں سے؟ ذرا ہم طالب علموں کے لئے وقت نکالیں ان شاءاللہ ہم سب کا فائدہ ہوگا۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ آمین
 
عبدالمنان

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 04، 2015
پیغامات
735
ری ایکشن اسکور
178
پوائنٹ
123
شیخ عبداللہ ناصر رحمانی کے رد پر بخشی اور طارق علی براہی کے موقف کی مکمل تفصیل لکھیں تاکہ میں آپ کو منھج کی غلطی بتا سکوں کیونکہ بغیر مثال کے بات واضح نہیں ہو گی
جی صحیح کہا آپ نے کہ "بغیر مثال کے بات واضح نہیں ہو گی"۔
لیکن میں کس لئے شیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ پر رد کی تفصیل لکھوں، آپ مجھے سمجھانا چاہتے ہیں، آپ ہی ڈاکٹر مرتضیٰ بخش اور طارق علی بروہی کی منہجی غلطیاں واضح کرنا چاہتے ہیں تو یہ تفصیل لکھنے کا کام بھی آپ ہی کی ذمےداری ہے۔
آپ اسے ایک بوجھ سمجھ کر نہیں بلکہ علماء اور خاص کر شیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ، اور عموماً دوسرے علماء، منہج سلف اور اہل حدیث کی خدمت اور ان کا دفاع سمجھ کر کریں، ان شاءاللہ اجر بھی ملے گا اور ہم جیسے طالب علموں کو فائدہ بھی ہوگا۔ اگر ہم صحیح بات سمجھ گئے تو آپ کے لئے دعا بھی کریں گے۔

اللّٰہ آپ کو بہترین بدلہ دے علماء کے دفاع کا۔ آمین
 
شمولیت
جولائی 22، 2011
پیغامات
92
ری ایکشن اسکور
125
پوائنٹ
73
السلام اعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
آپ اتنے جذبات میں ہیں کہ میرا نام بھی آپ سے درست نہیں لکھا گیااور اگر ان بوجھ کر لکھا ہے تو پھر آپ نے میری بات کی تائید ہی کی ہے
جذبات کی بات نہیں ہے یہ میرے پی سی میں آٹو ڈکشنری آن رہتی ہے جس سے شارٹ الفاظ آجاتے ہیں تو جلد بازی میں سلیکٹ ہو جاتے ہیں کبھی کبار ورڈس۔
آپ کے نام کو جلدی بازی میں غلط لکھنے پر معذرت۔
 
شمولیت
جولائی 22، 2011
پیغامات
92
ری ایکشن اسکور
125
پوائنٹ
73
یو ٹیوب گواہ ہے طارق علی بروہی کے عقیدت مندوں کی ایسی حرکات سے کہ جو علماء ان کے مخالف ہیں ان کی تقریروں سے جملے کاٹ کاٹ کے اور ایڈیٹنگ کرنے کے بعد اس پر حاشیہ آرائی کرنا دشنام طرازی نہیں تو اور کیا ہے میرا خیال ہے آپ کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے یا پی ٹی آئی سے ہے کہ آپ کے نزدیک گالی اور دشنام طرازی کا مفہوم الگ ہے خود میری ایک تقریر ککے درمیان سے جملے کاٹ کاٹ کے اس پر مذمومانہ حاشیہ آرائی کی ہوئی ہے
میرے ان باکس میں باقاعدہ گالیوں والے واٹس اپ موجود ہیں
لیکن میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ طارق علی براہی جیسے گمراہ اور بخشی تقلید والے شخص پر اپنا وقت ضائع کروں
ایسے بھی نہیں ہے یہ آپ کہ معتصبانہ رویہ ہے اور کچھ نہیں، طارق علی بروہی نے اپنے طرف سے ایک اچھا کام کیا ہے کچھ علماء کہ منھجی غلطی کو واضع کیا اور وہ انہوں نے اپنے رائے سے نہیں بلکہ کبار سلفی علماء کے دلائل سے ان کے فتوۃ جات سے کیا ہے۔

محمد فیض الابرار بھائی اتنا متکبرانہ رویہ بھی ٹھیک نہیں اگر آپ کے علم میں ان کوئی منھجی غلطی ان لوگوں کا ہے تو وہ آپ پیش کردیں جیسے کہ بھائی عبدالمنان صاحب نے آپ سے گذارش کی ہے ۔

اور دیکھیں آپ اپنا رویہ آپ ایک مسلمان بھائی کا نام تک صحیح نہیں لے رہے اور الٹا گالی کا الزام طارق علی بروہی پر لگا رہے۔

اگر یوٹیوب یا دیگر سوشل میڈیا کہ اوپر بروسہ کر کے علم لینے لگ جائیں تو اس طرح شیخ کفایت اللہ سنابلی حفظہ اللہ کو شیخ زبیر علی زئی رحم اللہ نے کذاب کہا ہوا ہے اور شیخ کفایت اللہ سنابلی نے ان کی غلطیوں کو اصول الحدیث سے غلط ثابت کیا ہے۔
تو کیا آپ کے اصول سے اگر دیکھا جائے تو؟ کیا ان دونوں اہل علم نے اپنے علم کے استطاعت سے جو سمجھا بیان کرنا ایک دوسری کے اوپر گلی گلوچ یا کیچڑ اچھالنا کہا جائیگا؟
جب کہ میرا کہنا یہ ہے کہ شیخ کفایت اللہ السنابلی حفظہ اللہ نے بڑی ہمت کا کام کر کہ امت کے ایک حساس ٹاپک پر اصل حقیقت سے پردہ چاک کر کہ امت پر احسان عظیم کیا ہے، جس ٹاپک پر اچھے اچھے نہیں بولتے اور وہ ہے ایک مسلمان کی دفاع کرنا۔
اور دوسری طرف شیخ زبیر علی زئی رحم اللہ جو کے ایک علماء تھے ان کی غلطیوں سے امت کو آگائی دی کہ یہان یہاں شیخ کو اصول الحدیث کے رو سے غلطی ہوئی ۔
اس سے امت کو صحیح راستے کی طرف آگائی دینا مقصد ہوتا ہے نا کہ ان کی رتبہ کو گھٹانہ مقصد ہوتا ہے۔

اور مجھے حیرانگی ہوتی ہے اس بات پر ایک طرف تو توحید سے لا بلد شخصیت جیسے کہ ڈاکٹر اسرار کی تعریف کی جاتی ہے اشعری ماتریدی عقائد کے حامل اور خوارج جیسی نہج پر چلنے والے مولانا مودودی کہ تفسیر کی تعریف کی جاتی اور دیگر اس طرح کہ وحدت الوجود ڈارون تیھوری کو صحیح ماننے والوں کے علم سے مستفید ہونے کا مشورہ دیا جاتا ہے تو دوسری طرف ایک سلفی کے کام کے خلاف بات کی جاتی ہے کیوں کہ اس کا قصور بس اتنا سا ہوتا ہے کہ اس نے ایک دو علماء کی منھجی غلطی واضع کیا کردی بڑا جرم کردیا اور اس بات پر اتنا معتصابنہ رویہ؟

کیا آپ لوگ آجکل کے لوگوں کو اپنے پسندیدہ علماء کی تقلید کروانا چاہتے؟ کہ وہ آنکھ بند کر کہ آج کے علماء کی ہر بات کو مان لیں؟ اگر چہ کہ منھجی غلطی پر ہی کیوں نا ہو؟
کیا آپ یہ چاہتے ہیں جن علماء کے ساتھ اہل الحدیث ٹائٹل لگا ہو تو ایسے علماء کی کوئی بھی غلطی کی نشاندہی نہیں کرنی چاہیے؟
محمد فیض الابرار صاحب طارق علی بروہی کی ویب سائٹ میں کوئی بھی ایسا مواد موجود نہیں جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ ڈاکٹر مرتضی بن بخش کی بات کی تقلید کی جاتی ہو اور نا ہی مرتضی بن بخش کے تقاریر میں ایسی کوئی بات ملتی ہو جو کہ ان کہ اصحاب الحدیث ویب سائٹ میں آڈیوز ہیں۔
اللہ سے ڈریں انصاف سے بات کیا کریں معتصبانہ رویہ رکھ کر کسی کے خلاف شخصیت پرستی کی آڑ میں کوئی رائے قائم نا کیا کریں۔

ہاں اگر ان دونوں مرتضی بن بخش یا طارق علی بروہی کے کام میں کوئی غلطی جو منھج سلف کے خلاف ہو تو واضع کریں جس سے ہر مسلمان کو آگائی ہو اور آپ کے لیے اس میں اجر اور ثواب ہو کسی مسلمان کو حق بات دلائل سے پہنچ جائے۔ اور وہ اپنی اصلاح کر لے۔

جزاک اللہ خیر۔
 
علماء کی غلطیوں پر باقاعدہ ویڈیوز بنانا یہ کون سا اصلاح کا طریقہ ہے اور صرف ان علماء کی ویڈیوز جو مخالفت کرتے ہیں
اور کیا اصلاح بذریعہ تشہیر یہ مسنون طریقہ ہے
اور میرا خیال ہے آپ بھی اس فکر سے متاثر لگتے ہیں جیسا کہ مجھ پر آپ نے ایک الزام لگا دیا کہ میں متکبرانہ رویہ کا حامل ہوں آپ پہلے متکبر کا معنی لغت اور کتب احادیث میں دیکھیں کیونکہ یہی کام آپ کے ممدوح کرتے ہیں بغیر سوچے سمجھے مخالفین کی ودیوز تیار کرو اور اپلوڈ کر دو اور اسے اصلاح کا نام دو
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
علماء کی غلطیوں پر باقاعدہ ویڈیوز بنانا یہ کون سا اصلاح کا طریقہ ہے اور صرف ان علماء کی ویڈیوز جو مخالفت کرتے ہیں
اور کیا اصلاح بذریعہ تشہیر یہ مسنون طریقہ ہے
اور میرا خیال ہے آپ بھی اس فکر سے متاثر لگتے ہیں جیسا کہ مجھ پر آپ نے ایک الزام لگا دیا کہ میں متکبرانہ رویہ کا حامل ہوں آپ پہلے متکبر کا معنی لغت اور کتب احادیث میں دیکھیں کیونکہ یہی کام آپ کے ممدوح کرتے ہیں بغیر سوچے سمجھے مخالفین کی ودیوز تیار کرو اور اپلوڈ کر دو اور اسے اصلاح کا نام دو
متفق!
اللہ آپ کو خوش رکھے شیخ محترم. ہم نے آپ کو بہت اچھا پایا ہے.
 
عبدالمنان

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 04، 2015
پیغامات
735
ری ایکشن اسکور
178
پوائنٹ
123
علماء کی غلطیوں پر باقاعدہ ویڈیوز بنانا یہ کون سا اصلاح کا طریقہ ہے اور صرف ان علماء کی ویڈیوز جو مخالفت کرتے ہیں
اور کیا اصلاح بذریعہ تشہیر یہ مسنون طریقہ ہے
ویڈیو یا آڈیو بنانا اور اس میں علماء یا عام لوگوں کی غلطیوں کو واضح کرنا، غلطی کرنے والے کو اور دوسرے لوگوں کو اس غلطی سے بچنے اور دور رہنے کی نصیحت کرنا، یہ سب قرآن، حدیث اور سلف صالحین صحابہ رضی اللّٰہ عنہم اور آئمہ و محدثین کے عمل سے ماخوذ عمل ہے۔
یہ عمل علماء کا ایک دوسرے کی غلطیوں کو واضح کرنے اور عوام کو ان سے روکنے کے لئے کتابیں لکھنے کی مانند ہے۔
نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے صحابہ کی اصلاح اکیلے میں بھی کی ہے اور مجلس اور بہت سارے لوگوں کے سامنے بھی کی ہے، غلطی کرنے والے صحابی کا نام لے کر بھی کی اور نام بغیر بیان کرے بھی کی ہے، غلطی کرنے والوں کو نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے غصہ بھی کیا ہے اور ان کی اس غلطی سے دوسروں کو بعض رہنے کی نصیحت بھی کی ہے۔

نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی اس سنت پر صحابہ نے بھی عمل کیا ہے، اور بعد کے علماء نے مسلمانوں سے خیر خواہی کرتے ہوئے لوگوں اور بڑے بڑے علماء کی غلطیوں پر کتابیں مرتب کی ہیں۔ علماء نے گمراہ لوگوں کی، گمراہ جماعتوں کی غلطیوں پر بھی کتابیں لکھی اور اہل سنت والجماعت کے علماء کی غلطیوں کو واضح کرنے کے لئے بھی کتابیں لکھی۔
اس زمانے کے بڑے بڑے علماء بھی دوسرے علماء یا لوگوں کی غلطیوں کو واضح کرنے کے لئے کتابیں بھی لکھتے ہیں اور آڈیو اور ویڈیو بھی بناتے ہیں۔ اس کی کئی مثالیں ہیں۔
اگر آپ صرف شیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ کی غلطی کو بتانے والوں کو گمراہ کھ رہے ہیں تو آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے، بلکہ ان علماء کو بھی گمراہ یا منہجی غلطی پر کہنا چاہیے جنہوں نے شیخ عبداللہ ناصر رحمانی سے بڑے علماء یا لوگوں کے رد میں کتابیں لکھی ہیں، شیخ عبداللہ ناصر رحمانی سے بڑے علماء کی غلطیوں کو واضح کیا ہے، ان پر ویڈیوز یا آڈیوز بنائی ہیں۔ شیخ عبداللہ ناصر رحمانی سے بڑے علماء کا کتابیں لکھ کر علمی رد کیا ہے۔

اور اگر آپ ایسا نہیں کرتے اور آپ ایسا ان شاءاللہ کریں گے بھی نہیں، تو کیا آپ شیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ کو غلطی سے پاک اور معصوم مانتے ہیں؟ اور مجھے معلوم ہے کہ آپ شیخ کو غلطی سے معصوم نہیں مانتے، تو ہم سب کو چاہیے کہ کسی کی ذات کے لئے تعصب نہ کریں، غلطی کسی سے بھی ہو سکتی ہے غلطیوں سے پاک انسان صرف نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ذات ہے باقی تمام سے غلطیاں ہو سکتی ہیں۔
جب کسی عالم کی غلطی قرآن، حدیث اور علمائے سلف کے اقوال سے واضح ہو جائے تو ہمیں مان لینا چاہئے اور اس غلطی سے اپنے آپ کو بچانا چاہئے۔

اللّٰہ تعالٰی ہمیں نیکی اور تقویٰ کے کاموں میں ایک دوسرے کا تعاون کرنے کی توفیق دے اور گناہ اور نافرمانی کے کاموں میں تعاون کرنے سے بچا لے۔ آمین
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
علامہ احسان الہی ظہیر
شیخ عبد اللہ ناصر رحمانی
شیخ مبشر ربانی
شیخ توصیف الرحمن
اور پھر اس وقت سوشل میڈیا پر موجود اہل علم میں سے ، شیخ فیض الابرار جیسے لوگوں کا منہج درست نہیں ۔
اہل حدیث کا سب سے بڑا ویب سائٹس نیٹ ورک ، ان کی پالیسی بھی درست نہیں ۔
اگر مزید نام لیے جائیں ، شیخ ارشاد الحق اثری ، حافظ شریف صاحب ، ڈاکٹر عبد الرحمن مدنی صاحب ، مفتی عبید اللہ عفیف صاحب ، انڈیا کے مولانا عبد المعید مدنی صاحب ، حافظ صلاح الدین مقبول صاحب ، اسی طرح اداروں میں جامعہ رحمانیہ لاہور ، جامعہ سلفیہ فیصل آباد وغیرہ وغیرہ ۔ امید یہی ہے کہ یا تو ان سب پر حکم لگ چکا ہوگا ، یا پھر ان کا منہج غلط قرار دینے میں ایک لمحہ بھی تاخیر نہیں کریں گے ، اس فکر کے ایک صاحب علما کے واٹس ایپ مجموعہ میں موجود رہے ہیں ، شیخ فیض بھی ان کو جانتے ہیں ، انہوں کا بھی رویہ ہے ، کوئی عالم دین ذکر ہو ، کوئی جماعت ہو ، فورا سے پہلے منہج کی غلطیاں نکالنا شروع کردیتے ہیں ۔
آخر کس کا منہج درست ہے ، پاکستان انڈیا میں موجود اہل حدیث کے ہزاروں سیکڑوں علما میں سے کوئی پندرہ بیس نام تو بتادیں کہ جن کا منہج درست ہے ۔
حیرانی کی بات یہ ہے کہ جن پر فتوی لگادیے گئے ہیں ، ان کا کام دیکھیں ، کہ انہوں نے برصغیر پاک و ہند میں اہل حدیث اور سلفی منہج کے لیے کتنا کام کیا ہے ؟ اور دوسری طرف فتوی لگانے والوں کے پلڑے میں کیا ہے ؟
 
Last edited:
Top