• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عذاب قبر کی حقیقت دامانوی صاحب کی نظر میں

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

اس پر اگر متنازعہ دونوں حالتیں اور ساتھ میں اپنی رائے بمعہ ایمان کی تعریف کے ساتھ تو دوسرں کی رائے جاننے کا آپ کو بہتر موقع ملتا۔

والسلام
 
شمولیت
جون 01، 2014
پیغامات
297
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
41
السلام علیکم ورحمتہ اللہ!
علمائے اہل حدیث سے اختلاف کا یہ طریقہ بہت برا ہے۔اگر مخالفین ایسی زبان استعمال کریں تو سمجھ میں آتا ہے۔ لیکن مسلک حق سے نسبت رکھنے والے اپنے ہی علماء کے خلاف ایسی بدتمیزانہ زبان استعمال کریں یہ سمجھ میں نہیں آتا۔
یہ رد مجھے کسی منکرین عذاب قبر کا لکھا ہوا لگ رہا ہے؟
مکافات عمل ہے ،اس فورم کے اکثر اہل حدیث(سوائے چند کے) دوسروں کے بزرگوں کے خلاف ایسی ہی زبان استمال کرتے ہیں اور اب!اس گھر کو اگ لگ گئی گھر کے چراغ سے؟
 
شمولیت
جون 01، 2014
پیغامات
297
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
41
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

فورم کی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ لولی صاحب کو علمائے اہل حدیث کے لئے اس گھٹیا انداز گفتگو کے استعمال پر روکے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دیگر فرقوں کے لوگ اپنے بڑوں کا بے پناہ احترام کرتے ہیں اور کرنا بھی چاہیے لیکن جب خود کو اہل حدیث کہنے والے اپنے ہی علماء کی عزت کرنے کے بجائے انھیں اس طرح لتاڑتے نظر آتے ہیں تو دوسروں کو یہ کہنے کا موقع ملتا ہے کہ مسلک اہل حدیث قبول کرنے کے بعد انسان کو چھوٹے بڑے کی تمیز نہیں رہتی اور وہ بدتمیز ہوجاتا ہے اسی لئے اشرف علی تھانوی اور دیگر دیوبندیوں اور بریلویوں نے اپنی کتابوں میں لکھا ہے کہ غیرمقلدیت کا پہلا قدم بزرگوں کی گستاخی و توہین ہے۔ مخالفین کو ایسی باتوں کا جواز یقینا لولی صاحب جیسے لوگ ہی فراہم کرتے ہیں۔ جو اپنے بزرگوں کا احترام کرنا نہیں جانتا اس سے دوسروں کی عزت محفوظ رہنے کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے۔
مکافات عمل کا نتیجہ:اس گھر کو اگ لگ گئی گھر کے چراغ سے؟
 
شمولیت
جون 01، 2014
پیغامات
297
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
41
میرے بھائی ذرا صبر سے کام لیں

کسی کی غلطی کی نشان دہی کرنا ہمار حق ہے

اور ایک بات کام کھول کر سن لیں میرے بھائی کوئی بھی ھو

دیوبندی

بریلوی

اہلحدیث

کوئی بھی ھو جس کی بات بھی قرآن اور صحیح احادیث سےٹکرا جا ے گی

رد کر دی جا ے گی



کیا اہل حدیث قرآن و حدیث کا نام لیکر اسی کے خلاف لکھتے ہیں؟
 
شمولیت
جون 01، 2014
پیغامات
297
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
41
امام احمد بن حنبل رح کا تجدید روح (روح کی واپسی) سے متعلق متنازع بیان نیچے دیا گیا ہے -جو بظاھر قرآن و حدیث کے مفہوم سے میل نہیں کھاتا - اگر کوئی بھائی اس پر تبصرہ کرنا چاہیں اور ہم سب کے علم میں اضافہ کرنا چاہیں تو خوشی ہو گی -

حوض کوثر ، شفاعت ، منکر نکیر، عذاب قبر ، ملک الموت کے ارواح کو قبض کرنے اور پھر ارواح کے قبروں میں جسموں کی طرف لوٹاے جانے پر ایمان لانا ضروری ہے - اور اس پر بھی ایمان لانا ضروری ہے کہ قبر میں ایمان و توحید کے بارے میں سوال ہوتا ہے - (کتاب الصلوة صحفہ ٤٥ طبقات حنابلہ فی ترجمہ مسدد بن مسرھد)
امام اہل سنت امام احمد بن حنبل کا یہ بیان قرآن وحدیث کے کس مفہوم کے خلاف ہے وہ نقل کر دیں
 
شمولیت
جون 01، 2014
پیغامات
297
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
41
آپ کی بات درست ہے بھائی ۔۔۔۔آپ باطل کو رد کریں مگر قرآن اور صحیح احادیث نے بھی اس طرح کے رویے کی اجازت نہیں دی۔
ہمارے نبی کریم ﷺ عمدہ اخلاق کی مثال ہیں۔ان کی ہی پیروی ہمیں کرنی ہے۔
آپ کا یہ رویہ ہر گز درست نہیں۔۔اس میں بہتری لائیں ، اس سلسلے میں دعوت و تبلیغ سے متعلقہ کتب کا مطالعہ کریں۔
اللہ ہدایت دے۔آمین


یہی حق اور ظرف کی پہچان ہے۔۔۔جزاک اللہ خیرا
محترمہ : آپ نے لولی کے مولانا دامانوی صاحب کے ردکے متعلق لکھا کہ"آپ کی بات درست ہے بھائی ۔۔۔۔آپ باطل کو رد کریں
کیا دامانوی صاحب اہل باطل سے ہیں؟؟؟
 
شمولیت
جون 01، 2014
پیغامات
297
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
41
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

محترم لولی صاحب میں نے جو کہنا تھا کہہ چکا اور سمجھنے والوں نے سمجھ لیا لیکن آپ کو سمجھ نہیں آئی اور آپ نے غیر متعلق بحث چھیڑلی۔ میری بات سے آپ نے یہ کیسے اخذ کرلیا کہ میں اپنے علماء کی غلطیوں کو قبول کرنے کی دعوت دے رہا ہوں یا انکی تقلید کی ترغیب میرا مطمع نظر ہے؟

میں صرف یہ کہنا چاہتا تھا کہ اپنے متعلقات سے انسان کو فطری محبت ہوتی ہے جیسے اپنے والدین سے، اپنی اولاد سے، اپنی برادری سے، اپنے بزرگوں سے، اپنے دوست احباب سے وغیرہ اور اپنے مخالفین سے انسان کو فطری طور پر نفرت ہوتی ہے۔ اسی رویہ کی بناء پر انسان اپنوں کی عزت اور ان کا احترام کرتا ہے جبکہ مخالفین پر تنقید کرتا ہے اور اس فطری جذبہ سے مجبور ہوکر انکی عزت سے احتراز کرتا ہے۔

لیکن آپکا اپنے ہی علماء کو طعن و تشنیع کا نشانہ بنانا غیرفطری اور قابل مذمت رویہ ہے۔ اور یہی ایب نارمل رویہ دوسروں کو مسلک اہل حدیث پر انگلی اٹھانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔یہ بھی کتنی عجیب بات ہے کہ آپکی ابوجابر عبداللہ دامانوی حفظہ اللہ کی تحریر پر تنقید آپکی لاعلمی اور مسئلہ سے ناواقفی کا نتیجہ ہے۔اور آپ اسے بزعم خویش قرآن و حدیث کی خدمت سمجھ رہے ہیں۔ سبحان اللہ۔اگر آپ یہ جاہلانہ تنقید اپنے ہی عالم کو سب وشتم کئے بغیر اچھے رویے سے کرتے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں تھا۔
دوسروں کے بزرگوں کے بارے جناب جیسے اہل حدیث کی ایسی ہی بد تمیزانہ زبان ہوتی ہے ۔اب برداشت کرو اپنے اس لولی بھائی کو اسی کو مکافات عمل کہتے ہیں؟
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
امام احمد بن حنبل رح کا تجدید روح (روح کی واپسی) سے متعلق متنازع بیان نیچے دیا گیا ہے -جو بظاھر قرآن و حدیث کے مفہوم سے میل نہیں کھاتا - اگر کوئی بھائی اس پر تبصرہ کرنا چاہیں اور ہم سب کے علم میں اضافہ کرنا چاہیں تو خوشی ہو گی -

حوض کوثر ، شفاعت ، منکر نکیر، عذاب قبر ، ملک الموت کے ارواح کو قبض کرنے اور پھر ارواح کے قبروں میں جسموں کی طرف لوٹاے جانے پر ایمان لانا ضروری ہے - اور اس پر بھی ایمان لانا ضروری ہے کہ قبر میں ایمان و توحید کے بارے میں سوال ہوتا ہے - (کتاب الصلوة صحفہ ٤٥ طبقات حنابلہ فی ترجمہ مسدد بن مسرھد)
قبر میں روح کو جسم میں لوٹایا جاتا ہے ،اس کی دلیل حضرت برا بن عازبؓ کی روایت ہے جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ثم تعاد روحہ فی جسدہ۔لہٰذا یہ بیان متنازع نہیں ہے اور قرآن و حدیث سے مطابقت رکھتا ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ یہ روح کا لوٹایا جانا ایسا نہیں جس سے دنیوی زندگی لازم آئے؛اس کی کیفیت ہمیں معلوم نہیں اور اس پر ایمان بہ ہر حال ضروری ہے؛ابن حزمؒ نے اس حدیث کو ضعیف قرار دیا ہے لیکن محدثین کے ہاں یہ درست ہے اور اس پر جو اشکالات ابن حزمؒ نے پیش کیے ہیں ان کا جواب ابن قیمؒ نے دیا ہے کتاب الروح میں۔
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
کیا اہل حدیث قرآن و حدیث کا نام لیکر اسی کے خلاف لکھتے ہیں؟

جس نے بھی غلط لکھا - میں اس کا رد کرتا ہوں - اہلحدیث کا عالم ہو یا دیوبند کا عالم ہو یا بریلوی کا عالم ہو - کیا یہ بات دیوبندی کہہ سکتا ہے - کیا آپ اپنے علماء کی باتوں کا رد کرتے ہیں -

یہاں میں نے کی دیوبند اور بریلوی کی کتابوں کے حوالے دیے ہیں فورم میں -

کیا میں یہ کہ سکتا ہوں کہ دیوبند کے علماء۔اور بریلوی علماء قرآن اور صحیح احادیث کے خلاف لکھتے رہے - جو آپ کا فتویٰ دیوبند کے علماء اور بریلوی علماء کے بارے میں ہو گا وہی فتویٰ اہلحدیث کے ان علماء پر ہو گا - جو قرآن اور صحیح احادیث کے خلاف لکھتے رہے - شکریہ

آپ کے فتویٰ کا منتظر - آپ کا بھائی لولی آل ٹائم
 
Last edited:
Top