میرا خیال تھا کہ آپکا تصوف کے متعلق کچھ مطالعہ ہوگا۔ مگر آپ ان ہی ناقدین تصوف کی طرح نکلے ،"جانتا بھی نہیں اور مانتا بھی نہیں" کبھی مدارج السالکین دیکھ لینا۔مگر اسکو سمجھنے کے لئے علم ہونا چاہئے اور جہاں تک ابن تیمیہ کا تعلق ہے ،آپ جیسے لوگوں کے لئے ابن تیمیہ ؒ فرماتے ہیں:۔
ابن تیمیہؒ کا تصوف پر ایک ارشاد گرامی ان لوگوں کے نام پر جو افراط وتفریط کا شکار ہیں۔آپ فرماتے ہیں
" ترجمعہ :۔ یعنی ایک جماعت نے مطلق صوفیاء اور تصوف کی برائی کی ہے ،اور انکے بارے میں کہا ہے کہ یہ بدعتیوں کا طبقہ ہے جو اہل سنت سے خارج ہے،اور ایک جماعت نے صوفیاء کے بارے میں غلو سے کام لیا ہے اور انبیاء علیہ اسلام کے بعد انکو سب سے افضل قرار دیا ہے اور یہ دونوں باتیں مذموم ہیں
درست بات یہ ہے کہ صوفیاء اللہ کی اطاعت کے مسلئہ میں مجتہد ہیں،جیسے دوسرے اہل اطاعت اجتہاد کرنے والے ہوتے ہیں اسلیئے صوفیاء میں مقربین اور سابقین کا درجہ حاصل کرنے والے بھی ہیں،اور ان میں مقتصدین کا بھی طبقہ ہے جو اہل یمین میں سے ہیں اور اس طبقہ صوفیاء میں سے بعض ظالم اور اپنے رب کے نافرمان بھی ہیں۔( فتاوٰی ابن تیمیہ جلد11 صفحہ 18 بحوالہ کیا ابن تیمیہ علماء اہلسنت میں سے ہیں صحفہ 12)
منکر تصوف عبد الرحمن کیلانی لکھتے ہیں:
ابن قیم اور ان کے استاد ابن تیمیہ دونوں بزرگ نہ صرف یہ کہ سماع موتٰی کے قائل تھے بلکہ ایسی طبقہ صوفیاء سے تعلق رکھتے تھے جنھوں نے اس مسئلہ کو اچھالا اور ضیعف اور موضوع احادیث کا سہارا لیکر اس مسئلہ کو علی الاطلاق ثابت کرنا چاھا ابن تیمیہ اور ابن قیم دونوں صاحب کشف و کرامات بھی تھے اور دونوں بزروگوں نے تصوف و سلوک پر مستقل کتابیں بھی لکھی
(روح عذاب قبر اور سماع موتٰی ،عبدالرحمٰن کیلانی، صفحہ 55،56)(ماہنامہ محدث، جلد 14 ، صفحہ95،96)
یہ تو خیر کچھ بھی نہیں یہ لنک بھی آپ کے لئے ہے
یہ تو کچھ نہیں جو میں نے پیش کیا ،شیخ عبد الوہاب نجدی جیسے لوگ بھی مطلق تصوف کے خلاف نہیں تھے۔چونکہ یہاں حاملین تصوف کے مضامین کی کوئی ضمانت نہیں ورنہ میں بہت کچھ مواد آپکے پیش خدمت کروں ۔ اور آخری بات یہ ہے کہ تصوف کا حصول کتابیں نہیں ہیں یہ تو کفیات ہیں ، اسکے لئے تو دل چاہئے اور دل بھی وہ
دل بینا کر خدا سے طلب
آنکھوں کا نور ہے دل کا نور نہیں
آپ اگر تصوف کو جاننا یا سمجھنا چاہتے ہیں تو وہ سینے تلاش کرو جو میں برکات نبوت ﷺ کے امین ہوں ۔یہ جو کلیم صاحب کے حوالے آپ نے دئیے ہیں یہ سب میں جانتا ہوں ، یہ سب مہمل باتیں ہیں ۔آپکو جو اعتراض ہے وہ پیش خدمت کریں؟؟؟