آپ قرآن وحدیث سے ثابت کریں دینی امور میں اصطلاح قائم کرنے کا کیا طریقہ ہے۔نیز فقہا محدثین اور مفسرین ،متکلمین کی جو اصطلاحات ہیں ،اس پر قرآن و حدیث سے نص پیش کریں۔؟۔ نیز لفظ تصوف یا اصطلاح تصوف پر متقدمین کے جو اعتراضات پیش کریں؟
عامر صاحب آپ سوال پر سوال کرتے رہتے ہیں اور اعتراض پر اعتراض اور کسی ایک سوال یا اعتراض کا جواب نہیں دیا۔
دینی امور میں اصطلاح قائم کرنے کا طریقہ کار پر میں جو کچھ لکھوں گا آپ اس پر بھی اعتراض کرتے رہو گے اور بات کہیں کی کہیں نکل جائے گی لیکن پھر بھی میں اختصار کے ساتھ اتنا ضرور کہوں گا کہ اس کی اصل کتاب و سنت سے ضرور ثابت ہونی چاہیے اور اس کے مشتملات غیر اسلامی نظریات کے ساتھ مشابہت نہ رکھتے ہوں تو ایسی اصطلاحات وضع کی جا سکتی ہیں اور اصول حدیث، اصول تفسیر اور اصول فقہ کی اصطلاحات اس کی واضح اور بین مثالیں ہیں کسی بھی مکتبہ فکر کا عالم دین ان کے وجود پر اعتراضات نہیں کرتا اگر ہے بھی تو جزوی طور پر اس کی تشریحات پر لیکن جیسا تصوف کے ساتھ ہے ویسا معاملہ نہیں ہے اور جس طرح میں تصوف پر اعتراض کر رہا ہوں اس طرح آپ محدثین یا مفسرین یا متکلمین کی کسی اصطلاح پر اعتراض کریں تو اس کا جواب میں دوں گا۔
آپ ادھر ادھر کی باتیں کرنے کے بجائے صرف تصوف کی اصطلاح کو ثابت کریں باقی باتیں بعد میں مجھے اگر لفظ تصوف پر آپ کا کوئی معقول جواب ملا تو میں بات کروں گا ورنہ یہ میری آخری پوسٹ ہے اس موضوع پر ۔ کیوں کہ آپ اصل موضوع پر بات کرنے کے بجائے ادھر ادھر کے اعتراضات ہی نقل کر رہے ہیں یا کم ازکم اصطلاح تصوف پر ہی کوئی معقول جواب نقل کیا ہوتا تو پھر بھی بات تھی میں بات کر رہا ہوں بنیاد کی اور آپ کبھی ابن القیم رحمہ اللہ کے صوفی ہونے کا دعوی کرتے ہیں تو کبھی شیخ نذیر حسین رحمہ اللہ کو صوفیاء کا سرخیل ہونے کا دعوی ۔ خدا کے لیے میرے بھائی اللہ آپ کو اپنی امان اور عافیت میں رکھے اصل موضوع کی طرف آیئے تو پھر ایک ایک موضوع پر بات ہو سکتی ہے آپ کی سب باتوں کے جواب میرے پاس ہیں لیکن میں چاہتا ہوں کہ سب سے پہلے آپ اس لفظ کو ثابت کریں ۔
اور سوال کا آخری حصہ تو صرف بحث برائے بحث یا مخالفت برائے مخالفت کا ہی مظہر ہے ارے میرے بھائی آپ ہر اعتراض کا خاتمہ اس سوال پر کیوں کرتے ہیں کہ لفظ تصوف یا اصطلاح تصوف پر اعتراضات پیش کریں سابقہ 100 پوسٹ کیا آپ نے پڑھی ہی نہیں سب کچھ اس میں لکھا ہوا ہے
اور میرے بھائی مجھے بار بار یہ لکھتے ہوئے اچھا نہیں لگ رہا کہ مشتملات تصوف پر بات بعد میں کیجیے گا سب سے پہلے اس لفظ کو ثابت کریں