ویسے تو
عامر رضا سے اوپر پوسٹ کرتے کوئی غلطی ہو گئی اور جواب کو اقتباس سے مکس کر دیا ہے مگر میرے خیال میں انھوں نے میرے تین سوالوں میں سے پہلے صرف دو کا جواب دیا ہے جو مندرجہ ذیل ہے
عامر رضا کا جواب
تصوف کیا ہے ،اس پر الحمد للہ بہت کچھ لکھا جا چکا ہے ،تصوف اعمال کو پرکھنے کا نام نہیں ہے۔اور آپ بتائیں کے وہ کونسا تصوف ہے جسکی علحیدہ کوئی سکیل جس پر اعمال پرکھے جاتے ہیں؟؟؟
عامر رضا صاحب چلو یہ تو آپ نے مان لیا کہ تصوف سکیل نہیں بلکہ سکیل قرآن و حدیث ہے
اب اس بات پر میرے کچھ مزید سوالوں کا جواب دے دیں
1-کیا اہل حدیث اسکو نہیں کہتے جو امام شافعی کی طرح یہ کہے کہ میری بات بھی اگر قرآن و حدیث کے خلاف ہو تو اسکو دیوار پر دے مارو
2-اگر اوپر کا جواب نہیں ہے تو پھر ثابت ہوا کہ آپ اہل حیث نہیں بلکہ ابن سبا کی طرح اہل حدیث کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے
3-اگر آپ کا جواب ہاں ہے تو پھر ذرا آپ بتائیں کہ جب شاہد نذیر بھائی تصوف کا انکار کرتے ہیں تو آپ اسکو قرآن و حدیث کا انکار سمجھتے ہیں تا صرف تصوف کا انکار سمجھتے ہیں
4-اگر صرف تصوف کا انکار سمجھتے ہیں قرآن و حدیث کا انکار نہیں سمجھتے تو پھر شاہد نذیر بھائی پر شاہد گناہ کون سا ہے
5-اگر آپ تصوف کا انکار قرآن و حدیث کا انکار سمجھتے ہیں تو پھر ذرا وہ قرآن و حدیث کی بات بتائیں جس کا شاہد نذیر بھائی نے انکار کیا ہے
امید ہے آپ میرے سوالوں کا جواب دے دیں گے اور مجھے ٹانگ اڑانے کا طعنہ نہیں دیں گے کیونکہ ٹانگ اڑانے کے بہانے سے گلو خلاصی نہیں ہو گی