وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ قابل احترام بھائی جان وغیرہ وغیرہ بھائی جان۔۔۔۔۔۔۔۔مسٹر سہج خان
آپ کی اپنی باتوں میں تضاد۔آپ نے
پوسٹ نمبر35 میں کہا
السلام علیکم مسٹر گڈ مسلم
لیکن آپ نے تمام صحابہ کو ایک ہی درجہ میں رکھ کر سوال کیا ہے ۔ بھاءی جان صحابہ نابینہ بھی تھے اور صحابیہ خواتین بھی تھیں ۔نءے مسلمان بھی تھے پرانے بھی ۔ تو کیا آپ ایسے صحابہ جو بعد میں کلمہ پڑھ کر حلقہ اسلام و صحابیت میں داخل ہوءے انہوں نے دین کو سیکھنے کے دوران علم نہ ہونے کی وجہ سے کوءی عمل برخلاف کیا تو کیا آپ ایسا کرسکتے ہیں
شکریہ
اب آپ جناب اعلی اپنے ان الفاظ پر غور کریں ذرا اور تھوڑی سی
’’علم نہ ہونے کی وجہ سے کوءی عمل برخلاف کیا تو ‘‘ اس سے آپ کیا ثابت کرنا چاہتے تھے۔؟ ہم تو یہ سمجھے کہ آپ نے بھی اس بات کا اقرار کرلیا کہ اصحاب رسولﷺ سے غلطی ہوسکتی ہے۔رائٹ
اب آپ اپنی
پوسٹ نمبر38 ملاحظہ کریں۔جس میں آپ نے یہ مبارک الفاظ لکھے۔
یہ جو آپ نے سمجھا کہ میں نے کچھ ایسا کہا جس سے ثابت ہوتا ہو کہ
آپ کی عبارت سے یہ تو ثابت ہوگیا کہ کہ صحابہ کرام سے غلطی ہوسکتی ہے
میں ایسا نہیں سمجھتا ۔ مزید آپ نے اپنا عقیدہ فرمایا کہ
صحابہ کرام سے غلطی ہوسکتی ہے۔اور ہوئی بھی ہے۔
میں ایسا بھی نہیں کہتا بلکہ سوچتا بھی نہیں ۔
یہ سوچ جب آپ نے یہ الفاظ کہے
’’علم نہ ہونے کی وجہ سے کوءی عمل برخلاف کیا تو ‘‘ اس وقت نہیں تھی اب آ گئی ہے۔
بھائی جان یہ تضاد کیوں۔؟ سیدھی سے بات ہے۔اور جس کو علمائے احناف بھی مانتے ہیں کہ علم نہ ہونے کی وجہ سے اصحاب رسولﷺ سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں۔انبیاء کرام علیہم السلام کی ذات کے علاوہ کوئی شخص معصوم عن الخطاء نہیں ہے۔تو آپ اس چیز کو کیوں نہیں مانتے۔؟