بھائی جان آپ کو معلوم ہی نہیں کہ بات کس ٹاپک پہ ہورہی ہے ۔بس ایسے ویسے آئیں بائیں کررہے ہیں ۔جناب مسٹر مسٹر اور جناب جناب اور تعصب سے بری ہوکر بات پر غور و فکر کریں گے تب ہی معلوم ہوگاکہ بات ہے کیا ۔اور اس کا جواب کیا ہے۔
جناب اعلی باتیں دو ہیں ۔
1۔ اصحاب رسول ﷺ سے غلطی ہوئی کہ نہیں
2۔ جو اصحاب رسول سے غلطیاں ہوئیں ان کے بارے میں کیاحکم ہے۔
ہماری بات جو شروع ہوئی تھی وہ نمبرایک والی ہے کہ اصحاب رسولﷺ سے غلطی ہوئی کہ نہیں ۔؟ اور اس بات کو آپ دلیل دے کر مان بھی چکے ہیں ۔اب اس پر بات کرنے کی کوئی گنجائش ہی نہیں رہی
جس بات کو منوانے کےلیے ہم نے بات شروع کی تھی وہ الحمدللہ آپ مان گئے ہیں ۔سہج بھائی جان اللہ تعالی ایسے ہی آپ کو باقی مسائل میں تحقیق کرکے ماننے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
بس آپ اپنے لیے دعا کریں اور ہم دوا کررہے ہیں ۔ان شاءاللہ اللہ بہتری کرے گا۔
مجھے یقین ہے کہ آپ پھر بھی کہیں گے کہ میں نے کہا ں کہا ہے ۔بھائی جان اگر آپ نے کہا نہیں تو انکار بھی نہیں کیا اورقرآنی آیت و حدیث جو پیش کی اس کامطلب کیا ہے پھر۔؟ اس میں واضح معلوم ہے ۔اور آپ کا پیش کرنا ہی اس بات کی بین دلیل ہے کہ آپ بھی اس حدیث میں موجودہ بحث کو مانتے ہیں۔
باقی جس بات کی طرف آپ بازو کھینچ رہے ہیں وہ ہماری اس بات سے الگ ہے۔اور اس بات پر آپ کو چیلنج ہے کہ آپ ہماری طرف سے یہ ثابت کردیں کہ کسی بھی اہل حدیث نے کہا ہو کہ اصحاب رسولﷺ نے جو غلطیاں کی ہیں ۔کل قیامت کو اللہ ان سے پوچھے گا ۔نعوذباللہ۔
بھائی جان غلطیاں جو ہوئیں اللہ کریم نے ان کو معاف کردیا۔اور یہ بات قرآن میں بھي ہے۔ اور ہم سب کا یہی عقیدہ ہے ۔باقی احناف کے ہاں جتنی صحابہ کرام کی عزت ہے وہ بھی ہمیں معلوم ہے۔شاید بتانے کی ضرورت نہیں۔اللہ تعالی ہدایت دے۔آمین