• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

علمائے دیوبند کی صحابہ کرام رضی اللہ عنھم اجمعین کے بارے میں زبان درازیاں

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

ابو تراب

مبتدی
شمولیت
مارچ 29، 2011
پیغامات
102
ری ایکشن اسکور
537
پوائنٹ
0
اس تھریڈ کو بند نہ کیا جائے، کیونکہ یہاں بھی کھل کر حساس موضوعات پر بات نہیں ہوگی تو کہاں ہوگی؟ ایک بات پر سب ممبران کا اتفاق ہے کہ صحابہ کرام جنتی،امت میں سب سے اعلٰی وافضل ہیں۔ان سے محبت وعقیدت ایمان کا لازمی جزو ہے۔اختلاف یہاں یہ ہے کہ میری اور کچھ بھائیوں کی رائے میں کئی صحابہ سے لغزشیں ہوئیں،اللہ نے معاف فرمائیں،جب کہ سہج صاحب کی رائے ہے کہ صحابہ "معصوم عن الخطاء"ہیں،ان سے کوئی خطا،غلطی نہیں ہوئی۔ان باتوں کے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ کسی بھی بھائی کا قطعی یہ ذہن نہیں کے صحابہ کرام کی حرمت پر کوئی لعنتی اٹیک کرے۔سہھج صاحب بحث کو الجھا رہے ہیں۔ بحث کا اصل نقطہ مرکز تھا کہ آیا کوئی غیر نبی معصوم ہے کہ نہیں۔ غیر نبی کے معصوم ہونے پر سھج صاحب قرآن و حدیث سے ایک دلیل بھی دینے سے قاصر رہے ہیں اور ان شاءاللہ رہیں گے۔ان سے کچی روٹی،پکی روٹی وغیرہ کے حوالے جتنے مرضی لے لو۔
 

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
DEAR BROTHERS.

RIGHT FROM THE BEGINNING ,I AM SAYING BROTHER SAHJ IS ARGUING WITH IRRELEVANT EXAMPLES AND SPREADING THE SUJJECT HERE AND THERE AND HE IS NOT GOING TO CONCLUDE THE SUBJECT AND HE IS INSISTING AND REPEATING THE SAME THINGS.PROBABLY HE IS NOT UNDERSTANDING THE DIFFERENCE OF DOING ANY DEED AND THE ACCOUNTABILITY OF THE DEED .QURAN VERY CLEARLY SAYS THAT THEY ARE BLESSED WITH ALLAH AND ALLAH IS BLESSED WITH THEM.MAY ALLAH KEEP US THE RIGHT PATH AND BESTOW US WISDOM.
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
السلام علیکم جناب ارسلان صاحب
کون سی دلیل ؟؟ کیا صحابہ کو غلطیاں کرنے والا ثابت کرنے والی دلیلیں ؟ یعنی آپ بھی دفاع فرمارہے ہیں اپنے جلیل القدر اکابرین کا ، کہ جو فرماتے ہیں کہ "حضرت عمر رضی اللہ عنہ موٹے موٹے مسائیل میں غلطیاں کرتے تھے"؟
کچھ روشنی عنایت فرمائیے۔

شکریہ
میں کوئی عالم تو نہیں لیکن آپ کی اس بات کا جواب آپ ہی کی کتاب سے دینا پسند کرونگا، اگر آپ اس پر روشنی ڈال دیں تو مہربانی ہوگی، اس کتاب کو میں نے ایک ہفتہ پہلے کہیں سے ڈاونلوڈ کیا تھا، اور اس واقعہ کو پڑھ کر مجھے لگا کے شاید صحابہ کرام سے بھی غلطی ہوتی ہوگی، واللہ الم،

سہج صاحب اگر آپ اس فیصلے کی تھوڑی تشریح کر دیں تو مہربانی ہوگی، کیا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فیصلہ لینے میں غلطی کی یا حضرت علی رضی اللہ عنہ نے؟؟



یہ آپ ہی کے مسلک کی کتاب ہے،
اگر آپ ہمیں غلطی پر مان رہیں ہے تو اپنے اکابرین کو کیا کہینگے.
کیا آپکی کتابیں بھی صحابیوں کا دفاع کر رہی ہے؟؟
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم جناب ارسلان صاحب
کون سی دلیل ؟؟ کیا صحابہ کو غلطیاں کرنے والا ثابت کرنے والی دلیلیں ؟ یعنی آپ بھی دفاع فرمارہے ہیں اپنے جلیل القدر اکابرین کا ، کہ جو فرماتے ہیں کہ "حضرت عمر رضی اللہ عنہ موٹے موٹے مسائیل میں غلطیاں کرتے تھے"؟
کچھ روشنی عنایت فرمائیے۔

شکریہ
وعلیکم السلام سہج صاحب
آپ نے کہا ہے کہ میں ان حوالہ جات کو جو زاہد بھائی نے دیے ہیں درست نہیں مانتا تو ان کو دلیل سے غلط ثابت کریں۔ابھی تک تو صرف یہ ثابت ہو پایا ہے کہ آپ بحث تو شروع کر چکے ہین اب راہ فرار کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں۔
سہج صاحب کوئی دسوں بار گڈ مسلم بھائی یہ ثابت کر چکے ہیں کہ ہم اندھے مقلد نہیں ہیں۔آپ نے فتاوی نزیریہ کے حوالے سے کیا ثابت کرنا چاہاہے کہ انہوں نے غلط کہا ہے تو ہمارا ،موقف بھی یہی ہے کہ اگر جونا گڑھی صاحب کی یہ بات درست نہیں تو ہم بھی درست نہیں مانتے اور اگر درست ہے تو درست مانیں گے۔ہمیں شریعت پر چلنا ہے آپ کی رائے پر نہیں۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
جب کسی عورت کا خاوند لاپتہ ہو جائے۔۔۔،کہیں اس کے بارے میں معلوم نہ ہو۔۔۔۔، عورت مقررہ وقت تک انتظار کرے۔۔۔۔، پھر نکاح ختم ہو جاتا ہے،عورت نکاح کرسکتی ہے۔ یہی فتوٰی سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا بھی ہے۔۔۔ فقہ حنفیہ اس کے کھل کر مخالف ہے،ان کے مطابق عورت کا نکاح نہین ٹوٹتا خواہ خاوند کتنے سال لاپتہ رہے۔اسی مسئلہ کی وجہ سے سید مودودی علیہ الرحمۃ نے احناف کی ان کتب کو"دھرم شاستر" کہا تو اس کوفی فرقے کو آگ لگ گئی۔۔۔۔اسی طرح کے دسییوں بیسیوں مسائل ہیں جن میں احناف فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی کھل کر مخالفت کرتے ہیں۔۔۔
sahj بھائی صاحب، حضرت[/B] ٍفاروق اعظم رضی اللہ عنہ آپ کو اس مسئلہ میں یاد نہیں آتے،ریال کھا کھا کر آپ"ناموس صحابہ"کے چیمپیئن بنے بیٹھے ہیں، آپ کے احناف کے بڑے بڑے "تھمب"اس مسئلے کی روشنی میں کہتے ہیں کہ ہم نہیں مانتے عمر رضی اللہ عنہ کے فتوے کو۔۔۔آپ رضی اللہ عنہ کی ناموس،حرمت اس وقت کہاں جاتی ہے؟؟؟

جزاک اللہ
جزا ک اللہ خیرا ابو تراب بھائی
ارے بھائی جان !حنفیت صرف ایک فتوے کے کہاں خلاف ہے حنفیت کا تو اسلام سے کھلم کھلا اختلاف ہے اور ان کی باتیں دین اسلام کی صاف شفاف تعلیمات سے ٹکراتی ہے۔یہ کتابیں پڑھ کر دیکھیں۔
مذہب حنفی کا دین اسلام سے اختلاف
بہشتی زیور کا خودساختہ اسلام
دین میں تقلید کا مسئلہ
مقلدین علمائے عرب کی نظر میں
 

sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
میں کوئی عالم تو نہیں لیکن آپ کی اس بات کا جواب آپ ہی کی کتاب سے دینا پسند کرونگا، اگر آپ اس پر روشنی ڈال دیں تو مہربانی ہوگی، اس کتاب کو میں نے ایک ہفتہ پہلے کہیں سے ڈاونلوڈ کیا تھا، اور اس واقعہ کو پڑھ کر مجھے لگا کے شاید صحابہ کرام سے بھی غلطی ہوتی ہوگی، واللہ الم،

سہج صاحب اگر آپ اس فیصلے کی تھوڑی تشریح کر دیں تو مہربانی ہوگی، کیا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فیصلہ لینے میں غلطی کی یا حضرت علی رضی اللہ عنہ نے؟؟



یہ آپ ہی کے مسلک کی کتاب ہے،
اگر آپ ہمیں غلطی پر مان رہیں ہے تو اپنے اکابرین کو کیا کہینگے.
کیا آپکی کتابیں بھی صحابیوں کا دفاع کر رہی ہے؟؟
السلام علیکم بھاءی عامر
الحمدللہ ہم اہل سنت والجماعت حنفی تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا احترام کرتے ہیں ۔۔۔۔۔
یہی وجہ ہے کہ ٓپ نے جو اسکین صفحات پیش کءے ہیں یہ دکھانے کے لءے کہ اہل سنت نے صحابہ کے بارے میں کچھ غلط لکھا ہے ۔ لیکن بھاءی جان یہ عبارت تو آپ نے پیش کردی لیکن اپنے ان اکابرین کے بارے میں کچھ نہیں فرمایا جنہوں نے صحابہ کو غلطیاں کرنے والا بنا کر دکھایا؟ اچھا چلیں ٓپ کو مجبور نہیں کرتا کہ ٓپ اپنے اکابرین کے بارے میں کچھ کہیں ۔
میں ٓپ کو ٓپ کے اسکین کردہ صفحات کے بدلے میں اپنی طرف سے ،آپ کے اکابرین اہلحدیث میں سے ایک صاحب "امام الہند جونا گڑھی صاحب" کی کتاب شمع محمدی سے ایک صفحہ دکھاتا ہوں اور دیکھءے کہ وہ کس انداز میں صحابی رسول کا ذکر فرماتے ہیں اور جو صفحہ ٓپ نے پیش کیا اسے لکھنے والے نے کیسا انداز اپنایا ہے۔
درخواست ٓپ سے یہ ہے کہ کم از کم اس مراسلے میں جو بات ٓپ کی سمجھ میں آے اسے ایمان داری سے بیان کردینا۔



"مومنوں کی ذہانت کے قصے"


اس صفحہ میں ہیڈنگ کے الفاظ ہی دیکھ کیں تو معلوم ہوجاتا ہے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے بارے میں کچھ بات انتہاءی محبت بھرے انداز میں بتاءی جارہی ہے

یہاں لفط " اصلاح فرمانا " استعمال ہوا ہے ۔ معاذ اللہ غلطی دکھانا یا موٹے موٹے مسلے میں غلطی دکھانا نہیں۔
کیا اس طرح کے انداز بیان میں بھی ٓپ کو کہیں کوءی گستاخی کا پہلو نظر ٓتا ہے ؟؟؟؟
اگر ٓتا ہے تو نشاندہی کردیجءے بھای عامر تاکہ میں بھی سمجھ سکوں۔
اب میں ٓپ کو کتاب "شمع محمدی " جناب جونا گڑھی صاحب ۔ سے ایک صفحہ پیش کرتا ہو دیکھیں کہ انہوں نے صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے بارے میں کیا فرمایا ہے



سیدنا فاروق (رضی اللہ عنہ) کی سمجھ کا معتبر نہ ہونا
دیکھیں عامر صاحب کیسا متعصبانہ انداز اپنایا گیا ہے ؟ اس انداز میں اور "اصلاح فرمانا " میں کچھ فرق محسوس ہوا ؟
مزید یہ کہ "صحابہ کی درایت (بسا اوقات) معتبر نہیں ہوتی " اس عبارت میں موجود (بسا اوقات) کو بعد میں اضافہ کیا گیا ہے کیونکہ اسی کتاب کا یہی صفحہ مجھے کہیں اور سے میں دیکھنے کو ملا ہے جس میں (بسا اوقات ) کے بغیر ایسا لکھا ہوا ہے "صحابہ کی درایت معتبر نہیں ہوتی"۔
یہ دیکھیں


اب آپ کی جانب سے ہوءے اک سوال کا جواب
کیا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فیصلہ لینے میں غلطی کی یا حضرت علی رضی اللہ عنہ نے؟؟
نہیں بھاءی جان کسی صحابی نے غلطی نہیں کی ہاں ایک صحابی نے دوسرے صحابی کی اصلاح فرمادی ۔ اور بس ۔
دیکھا میرے بھاءی فرق انداز بیان کا ؟
اب باقی سمجھ ٓپ خود پیدہ کیجءے ، کیونکہ ٓپ میرے مقلد تو ہیں نہیں کہ میں ٓپ کو جو سمجھاوں وہ سب ٓپ من و عن تسلیم کرلیں ۔ اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بیان کیجءے گا کہ توہین ٓمیز انداز تحریر کس کا تھا ؟ اس مصنف کا جس کا اسکین ٓپ نے پیش کیا ؟ یا اسکا جسکا اسکین میں نے پیش کیا ؟

اللہ تعالٰی آپ کو اور مجھے درست عمل کرنے والا بنادے۔آمین



والسلام
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
کم سے کم "بسااوقات" کا لفظ لگایا تو گیا، اس سے یہ بات بھی ثابت ہوتی ہے کہ اہل حدیث حضرت اپنی غلطی کی اصلاح کرتے رہتے ہے،
ایسی بہت سی سائٹ حنفیوں کی ہے جو اہل حدیث کے خلاف اسی طرح کے ثبوت پیش کرتی رہتی ہے، جیسا کے یہاں اہلے حدیث حنفیوں کی گستاخیاں ظاہر کرتے ہے، اور میں بھی ان باتوں سے اتفاق رکھتا ہوں، اور کیوں نہ ہو اہلے حدیث علماء یا حنفی علماء کوئی معصوم نہیں ہوتے، بس بات یہ ہے کی غلطیوں کو تسلیم کیا جائے نہ کی یہ سوچتے رہیں کی ہمارے علماء نے یہ گستاخی کی ہے تو ضرور اس میں بھی انکی کوئی خاص وجہ رہی ہوگی.

میں نے جو اوپر پوسٹ کیا ہے اس سے میرا یہ ارادہ بالکل نہ تھا کی کسی صحابہ کی شان میں گستاخی کا پہلو نکلے، جس طرح آپ نے میری پوسٹ کا جواب دیا کہ ::

اب آپ کی جانب سے ہوءے اک سوال کا جواب
کیا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فیصلہ لینے میں غلطی کی یا حضرت علی رضی اللہ عنہ نے؟؟
نہیں بھاءی جان کسی صحابی نے غلطی نہیں کی ہاں ایک صحابی نے دوسرے صحابی کی اصلاح فرمادی ۔ اور بس ۔
دیکھا میرے بھاءی فرق انداز بیان کا ؟
اسی طرح آپ یہ امیج بھی دیکھ لیں تو پتا چلتا ہے کی پورا واقعہ کیا ہے،


یہ تو وہی بات ہو گیئی جیسے ہم کسی بریلوی سے بات کر رہے ہے، اور وہ کچھ سوچے سمجھے بغیر صرف ہیڈنگ پیش کر رہا ہے، اور جواب سننے کے لئے تیار ہی نہیں،

آپ نے صرف ہیڈنگ دکھا دی، "صحابہ کی درایت (بسا اوقات) معتبر نہیں ہوتی " یا "صحابہ کی درایت معتبر نہیں ہوتی"۔
صرف ہیڈنگ دیکھنے سے کوی بھی شخص غلط گمان میں پڑ سکتا ہے.
صحابہ نے کئی غلطیاں کی لیکن صحابہ نے کوئی بھی غلطیاں جان بوجھ کر نہیں کی،
پوری بات بھی پوسٹ کر دیتے تو لوگوں کا گمان ختم ہو جاتا،

الله ہمیں صحیح بات سمجھنے کی توفیق عطا فرماے، آمین.
 

sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
السلام علیکم برادر عامر
بھئی آپ نے خود ہی اپنی پیش کردہ کتابی اسکین پر روشنی ڈالنے کو کہا تھا۔
سہج صاحب اگر آپ اس فیصلے کی تھوڑی تشریح کر دیں تو مہربانی ہوگی، کیا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فیصلہ لینے میں غلطی کی یا حضرت علی رضی اللہ عنہ نے؟؟
میں کوئی عالم تو نہیں لیکن آپ کی اس بات کا جواب آپ ہی کی کتاب سے دینا پسند کرونگا، اگر آپ اس پر روشنی ڈال دیں تو مہربانی ہوگی، اس کتاب کو میں نے ایک ہفتہ پہلے کہیں سے ڈاونلوڈ کیا تھا، اور اس واقعہ کو پڑھ کر مجھے لگا کے شاید صحابہ کرام سے بھی غلطی ہوتہمیں غلطی پر مان رہیں ہے تو اپنے اکابرین کو کیا کہینگے.
کیا آپکی کتابیں بھی صحابیوں کا دفاع کر رہی ہے؟؟

اور جب میں نے کچھ روشنی ڈالدی ، تو آپ نے نئے سوالات پیدہ کرنے کی کوشش کی کہ
صرف ہیڈنگ دیکھنے سے کوی بھی شخص غلط گمان میں پڑ سکتا ہے.
لیکن بھائی جان یہ سوال نہیں اعتراف ہے اس بات کا کہ گستاخانہ انداز کی ہیڈنگ ہی کافی ہوتی ہے عام مسلمانوں کو گمراہ کرنے کے لئے ۔ اور اس بات کو آپ خود بھی مانتے ہیں ۔

مزید اس سے پہلے آپ نے کہا کہ
آپ نے صرف ہیڈنگ دکھا دی، "صحابہ کی درایت (بسا اوقات) معتبر نہیں ہوتی " یا "صحابہ کی درایت معتبر نہیں ہوتی"۔
بھائی جان“ ہیڈنگ “ کو آپ کیا سمجھتے ہیں ؟ ہیڈنگ جو ہے وہ “ متن “ کا عکس ہوتی ہے ۔ یعنی متن سے جو نتیجہ نکلتا ہو یا نکالنا چاہا جائے وہ بات ہیڈنگ میں ظاہر کی جاتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ جس نے صحابہ کے بارے میں محبت بھرا خطاب کیا اس نے “اصلاح“ کا لفظ استعمال کیا اور جس نے “غطی “ یا “ صحابہ کی درایت معتبر نہیں ہوتی “ کے الفاظ استعمال کئے اسنے صحابہ کو ان کے ادب کے مطابق پیش نہیں کیا ۔

پوری بات بھی پوسٹ کر دیتے تو لوگوں کا گمان ختم ہو جاتا
بھائی جان میں نے صرف ہیڈنگز پیش کرکے آپ کو کچھ سمجھانے کی کوشش کی تھی لیکن آپ شاید نہیں سمجھے ؟ بحرحال کوئی بات نہیں اللہ تعالٰی سے دعا ھے کہ وہ آپ کو سہی بات کی سمجھ عطا کرے ۔

مزید آگے چلتے ہیں

آپ نے میرے مراسلہ میں موجود حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں گستاخانہ عبارت ، جو کہ جونا گڑھی صاحب نے لکھی اور جسے بدقسمتی سے آپ اور دوسرے غیر مقلدین درست سمجھ کر صحابہ کے بارے میں بے ادب قسم کے نظریات بنائے بیٹھے ہیں جس کا نمونہ آپ کے الفاظ سے بھی نظر آتا ھے
صحابہ نے کئی غلطیاں کی
۔ بھائی میرے ہم مسلمانوں کو زیب ہی نہیں دیتا کہ ہم ایسے الفاظ اپنی زبانوں سے ادا کریں اور لکھیں ۔ کیونکہ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شان میں حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے کہ
النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ لاَ تَسُبُّوا أَصْحَابِي، فَلَوْ أَنَّ أَحَدَكُمْ أَنْفَقَ مِثْلَ أُحُدٍ ذَهَبًا مَا بَلَغَ مُدَّ أَحَدِهِمْ وَلاَ نَصِيفَهُ ‏"‏‏.‏ تَابَعَهُ جَرِيرٌ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ وَمُحَاضِرٌ عَنِ الأَعْمَشِ‏
صحيح بخاري
كتاب فضائل الصحابة

یعنی فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ““ میرے صحابہ کو برا نہ کہنا ““

اور “برا “ کہنے کے لئے اتنا بھی کافی ہے کہ “صحابہ نے کئی غلطیاں کیں “ یا پھر دھڑلے سے ہیڈنگز بنا کر لکھنا کہ “ سیدنا فاروق (رضی اللہ عنہ) کی سمجھ کا معتبر نہ ہونا“ جبکہ میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کا اک ارشاد مبارک یہ بھی ہے کہ
میرے بعد میں آنے والے دو لوگوں ابوبکر و عمر کی اقتداء و پیروی کرو ۔
( ترمذی ، ابن ماجہ ، مسند احمد )

معاذ اللہ ثمہ معاذ اللہ ۔ کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غیر معتبر شخصیت کے بارے میں خوشخبری فرمائی ؟؟؟؟؟ توجیہات پیش کر کر کے یہ بتانے والے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی سمجھ معتبر نہیں یا تمام صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کی “ درایت “ معتبر نہیں ، کیا صحابہ کی بے ادبی اور گستاخی کے مرتکب نہیں ؟ فیصلہ میں آپ پر چھوڑتا ہوں ۔ آپ چاہیں تو اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ھوئے بلکہ تقلید در تقلید کرتے ہوئے صحابہ کے بارے میں منفی سوچ رکھے رہیں یا پھر نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی بشارتوں کے مقابلہ میں ایسے تمام بدبختوں کی باتوں کا رد کردیجئے جو کسی نہ کسی طرح صحابہ کی قدر و منزلت کو ہم مسلمانوں کی نظر میں کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

مزید یہ کہ کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جس صحابی کے بارے میں یہ فرمادیں کہ ““"پہلی امتوں میں " محدث " ( وہ روشن ضمیر ، صائب الراۓ جسے اللہ کی طرف سے الہام ھوتا ھو ) ھوا کرتے تھے ؟ اور اگر میری امت میں بھی کوئی محدث ھو تو وہ حضرت عمر(رضی اللہ عنہ) ھونگے "(صحیح مسلم ) اور کوئی غیر مقلد مولانا صاحب فرمائیں کہ “ “ سیدنا فاروق (رضی اللہ عنہ) کی سمجھ کا معتبر نہ ہونا“ کیا معنی رکھتا ہے ؟؟؟؟؟ حدیث رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو اہمیت دینے والے غیر مقلدین اس حدیث کے بلمقابل ابھی تک یہاں اپنے معتبر عالم جوناگڑھی صاحب کو اہمیت دے رہے ہیں اور تائید کررہے ہیں کہ اس نے جوکچھ کہا وہ درست ہے اسلئے کہ معاذ اللہ “صحابہ غلطی کرتے تھے“ ؟ اور جوناگڑہی صاحب کی جو آپ لوگ تقلید کررہے ہیں حدیث کے مقابلہ میں وہ کیا کہلائے گا ؟؟ تقلید یا کچھ اور ؟؟ ہم اہل سنت والجماعت کو تعنے دینے کی بجائے اپنے قول و فعل و کردار پر توجہ کیجئے ۔ کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مقابلہ میں ایک امتی کی رائے “ سیدنا فاروق (رضی اللہ عنہ) کی سمجھ کا معتبر نہ ہونا“ کو مان رہے ہیں ۔۔ ارے غیر مقلدو دیوار پر مارو جونا گڑہی صاحب کی رائے کو اور اپنے اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان مبارک کو گلے سے لگاؤ ۔ کیا تمہیں نہیں معلوم پردہ کا حکم اللہ نے کس صحابی کی “ سمجھ “ کے جواب میں قرآن میں اتارہ ؟ جنگ بدر کے قیدیوں کے بارے میں کس صحابی کی “ سمجھ “ کو اللہ نے معتبر قرار دیا ؟؟

اللہ تعالٰی سب کو سہی سمجھ دے۔ آمین

والسلام
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
وعلیکم السلام،

سہج بھائی جان میں نے صرف صحابہ کے بارے میں کچھ الفاظ کہے تو آپکو برا لگا،
لیکن آپکے منہج کے لوگ جو برائی کرتے ہے وہ آپکو بری نہیں لگتی، ایسا کیوں؟
محمد زاہد بن فیض صاحب کی پوسٹ نمبر ١١ میں جواب تو آپ دینے سے رہے، لیکن ہماری پوسٹ سے صرف صحابہ کرام بھی غلطی کرتے تھے یہ بات پکڑ لی، لیکن آپکے منہاج کے لوگ جو بات کہتے ہے اسے سمجھنے میں آپکو دشواری ہوتی ہے، ایسا کیوں،؟ یہ دو رخی کیوں ہے بھائی جان.

چند زبان درازیاں کتاب سے ہٹ کر بھی ملاحظہ ہوں۔
سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ تعالٰی عنہا کے بارے میں دیوبندیوں کے پیر مشتاق علی شاہ نے کہا ۔۔خدا جانے سچ کہتی ہے یا جھوٹ بولتی ہے۔(ترجمان احناف ۔۔۔199)
سیدنا عبادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اوکاڑوی نے مجہول الحال کہا ہے۔(ترجمہ جزاءالقرات 131)محمود الحسن دیوبندی نے فاطمہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کے بارے میں لکھا ہے کہ وہ زبان دراز تھیں۔نعوزباللہ(تقاریر شیخ الہند 133)
اپنے اپنے دستخط میں لکھا ہے کی "اگر تم نہیں جانتے تو علم والوں سے پوچھ لو
٢١ :٧"
بھائی اس آیت پر آپ کا عمل بھی ہے یا نہیں،؟؟
اگر عمل کرتے ہے تو زاہد بھائی کی پوسٹ نمبر ١١ کا جواب کسی عالم سے پوچھ کر بتانا،
 

sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
وعلیکم السلام،

سہج بھائی جان میں نے صرف صحابہ کے بارے میں کچھ الفاظ کہے تو آپکو برا لگا،
لیکن آپکے منہج کے لوگ جو برائی کرتے ہے وہ آپکو بری نہیں لگتی، ایسا کیوں؟
محمد زاہد بن فیض صاحب کی پوسٹ نمبر ١١ میں جواب تو آپ دینے سے رہے، لیکن ہماری پوسٹ سے صرف صحابہ کرام بھی غلطی کرتے تھے یہ بات پکڑ لی، لیکن آپکے منہاج کے لوگ جو بات کہتے ہے اسے سمجھنے میں آپکو دشواری ہوتی ہے، ایسا کیوں،؟ یہ دو رخی کیوں ہے بھائی جان.



اپنے اپنے دستخط میں لکھا ہے کی "اگر تم نہیں جانتے تو علم والوں سے پوچھ لو
٢١ :٧"
بھائی اس آیت پر آپ کا عمل بھی ہے یا نہیں،؟؟
اگر عمل کرتے ہے تو زاہد بھائی کی پوسٹ نمبر ١١ کا جواب کسی عالم سے پوچھ کر بتانا،
السلام علیکم بھائی عامر
میرے منہج کے لوگ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی گستاخی کرتے ہی نہیں ۔
مزید یہ کہ آپ کے منہج کے لوگوں کی باتیں اس لئے پکڑ لی گئی ہیں کہ آپ ان لوگوں کی گستاخانہ تحریرات کو سینے سے لگائے بیٹھے ہیں ۔ ثبوت ؟ یہ دیکھیں آپ نے ہی لکھا ہے کہ
صحابہ نے کئی غلطیاں کی
۔۔ یہ اسلئے آپ کو دکھایا کہ جن لوگوں کے منہج پر چلا جاتا ہے ، انکی سوچ کو بھی اپنالیا جاتا ہے ، چاہے وہ غلط ہو یا سہی ۔ پھر ایسی بات جس میں صحابہ کو کم تر " معاذ اللہ" دکھانے کی کوشش کی گئی ہو اور اسے آپ جیسا نادان مسلمان اپنا کر ایسی بات کہنے لگ پڑے کہ معاذ اللہ ثمہ معاذ اللہ "صحابہ نے کئی غلطیاں کی" تو پھر ؟؟ انجام کیا ہوتا ہے معلوم ہے آپ کو ؟ بندہ صحابہ پر جری ہوجاتا ہے تعن کرنا عادت بن جاتی ہے اور پھر کچھ عرصہ بعد جب اسے دعاوں کی ضرورت ہوتی ہے کوئی اسے دعا دینے کو تیار نہیں ہوتا ۔ یقین نہ آئے تو وحید الزمان کا اور ۔ ثناء امرتسری کا انجام دیکھ لو ۔ دونوں پر کفر کے فرمان جاری ہوچکے ہیں ، اور بھی ہوں گے ویسے لوگ ۔
لیکن یہاں آپ کو خصوصا٘ مشورہ دیتا ہوں کہ برادر ایسی بات سوچتے بھی نہیں کہ معاذ اللہ کسی صحابی سے غلطی ہوئی یا صحابہ کی سمجھ معتبر نہیں یا فلاں صحابی کی سمجھ معتبر نہیں ۔۔۔۔ارے جناب صحابی کی سمجھ معتبر نہیں لیکن کیا ایسے غبی لوگوں کی سمجھ معتبر ہے کہ جو دن میں کئی بار تاریخ date لکھنے کے موقع پر تاریخ ہی بھول جاتے ہوں ؟؟؟ تجربہ کرکے دیکھ لیں بھائی جان آپ بھی اور دوسرے لوگ بھی جو یہاں صحابہ کو غلطی کرنے والا مانتے ہیں ،کہ جب بھی کچھ لکھنے کے لئے قلم چلاتے ہیں تو تاریخ لکھتے ہوئے ٹہرنا پڑتا ہے کہ نہیں ؟ جب ہم اور آپ جیسے لوگوں کو آج کی تاریخ تک یاد نہیں رہتی ، اسکے باوجود اگر لوگ اپنی درایت کو صحابی کی درایت سے اعلی سمجھیں تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟؟؟

پوسٹ نمبر 11 کا جواب آپ کو پوسٹ نمبر 12 میں نظر آجائے گا بھائی جان

اور آپ نے مشورہ دیا ہے کہ پوسٹ نمبر 11 کے " جھوٹے " الزامات کے بارے میں کسی عالم سے پوچھوں ۔ تو بھائی ان شاء اللہ یہ آپ سے وعدہ ہے کہ جیسے ہی موقع ملا ضرور پوچھوں گا ۔ ٹھیک

آخری بات آپ سے یہ ہے بھائی عامر کہ پچھلی پوسٹ میں ،میں نے کہا تھا
۔ کیا تمہیں نہیں معلوم پردہ کا حکم اللہ نے کس صحابی کی “ سمجھ “ کے جواب میں قرآن میں اتارہ ؟ جنگ بدر کے قیدیوں کے بارے میں کس صحابی کی “ سمجھ “ کو اللہ نے معتبر قرار دیا ؟؟
اور یہ اس لئیے کہا تھا کہ غیر مقلدین علما کہتے ہیں اور ان کے مقلدین مانتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی معاذ اللہ "سمجھ معتبر " نہیں۔ اسلئے میں نے کوشش کرکے یہ حدیث ڈھونڈی ہے آپ لوگوں کو دکھانے کے لئے کہ دیکھیں ، اللہ تعالی نے نمونہ دکھادیا کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی سمجھ معتبر ہے ۔
عَنْ أنَسٍ قَالَ : قَالَ عُمَرُ : وَافَقْتُ رَبِّي فِي ثَلاَثٍ : فَقُلْتُ يَا رَسُوْلَ اﷲِ! لَوِ اتَّخَذْنَا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيْمَ مُصَلًّی فَنَزَلَتْ ( وَاتَّخِذُوْا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيْمَ مُصَلَّی) وَ آيَةُ الْحِجَابِ، قُلْتُ يَارَسُوْلَ اﷲِ! لَوْ أمَرْتَ نِسَاءَ کَ أنْ يَحْتَجِبْنَ فَإِنَّهُ يُکَلِّمُهُنَّ الْبَرُّ وَ الْفَاجِرُ، فَنَزَلَتْ آيَةُ الْحِجَابِ وَ اجْتَمَعَ نِسَاءُ النَّبِيِّ صلی الله عليه وآله وسلم فِي الْغَيْرَةِ عَلَيْهِ، فَقُلْتُ لَهُنَّ (عَسَی رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَکُنَّ أنْ يُبَدِّلَهُ أزْوَاجًا خَيْرًا مِنْکُنَّ) فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

’’حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میرے رب نے تین باتوں میں میری موافقت فرمائی۔ میں عرض گزار ہوا کہ یا رسول اﷲ! کاش! ہم مقام ابراہیم کو نماز کی جگہ بنائیں تو حکم نازل ہوا۔ (اور مقام ابراہیم کو نماز کی جگہ بناؤ) اور پردے کی آیت، میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا : یا رسول اﷲ! کاش آپ ازواج مطہرات کو پردے کا حکم فرمائیں کیونکہ ان سے نیک اور بد ہر قسم کے لوگ کلام کرتے ہیں تو پردے کی آیت نازل ہوئی اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات نے رشک کے باعث آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر دباؤ ڈالا تو میں نے ان سے کہا۔ ’’اگر وہ آپ کو طلاق دے دیں تو قریب ہے کہ ان کا رب انہیں اور بیویاں عطا فرما دے جو اسلام میں آپ سے بہتر ہوں۔‘‘ تو یہی آیت نازل ہوئی۔‘‘

امید ہے کہ آپ بھائی جماعت صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کی جانے انجانے گستاخی کرنے سے بعض آجائیں گے اور اللہ تعالی سے بھی اپنے اس عمل پر معافی مانگیں گے ۔

مجھے یقین ہے اللہ تعالی معافی مانگنے والے کو معاف فرماتے ہیں ۔

جزاک اللہ خیرا

والسلام
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top