sahj
مشہور رکن
- شمولیت
- مئی 13، 2011
- پیغامات
- 458
- ری ایکشن اسکور
- 657
- پوائنٹ
- 110
اللہ تعالی آپ کو بھی خوش رکھے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی ۔و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سہج بھائی جان پہلے بھی آپ سے بات ہوچکی ہے ۔اور ہم دیکھ چکے ہیں کہ جہاں آپ بات نہ کرسکتے ہوں تو پھر وہاں آپ اس انداز سے ہی بات کرتے ہیں ۔جیسے ابھی کررہے ہیں ۔اور پھر انتظامیہ پریشان ہوکر آخر یہ فیصلہ کرنے پر مجبور ہوجاتی ہے کہ وہ تھریڈ کو مقفل کردے۔ ہم بھائی جان بھائی جان کہہ کر بلارہے ہیں اور آپ ہو کہ مسٹر مسٹر،جناب جناب کی رٹ لگائی ہوئی ہے۔بھائی جان ہم مسائل دینیہ میں بات کررہے ہیں میدان جنگ میں ایک دوسرے کو للکار نہیں رہے۔بھائی دین کے مسائل میں بات کرتے ہوئے تحمل مزاجی شرط ہے۔اور سوری بھائی آپ میں تحمل نہیں ہے۔ایک دوسرے کو مسائل بتا رہے ہیں ہم بھی غلط ہوسکتے ہیں اور آپ بھی ۔اگر اس طریقے سے بات کریں گے تو کیا ایک دوسرے کو مسائل بتا پائیں گے۔؟؟۔سوچو بھائی۔۔۔۔!!!!!!!
اب آپ کی پیش کردہ باتیں نمبروائز بیان کرتا ہوں۔
1۔آپ نے کہا کہ میں آپ کی پیش کردہ عبارات کو بے دلیل ہی رد کرچکا ہوں ۔سہج بھائی جان کسی سے جان کیسے چھڑائے جائے یہ تو آپ ہی سے سیکھنا چاہیے۔آپ نے پوسٹ نمبر بارہ میں کہا کہ میں ان عبارات کو درست نہیں مانتا۔بھائی آپ درست مانیں یا نہ مانیں ۔آپ رد کریں یا نہ کریں لیکن آپ کے علماء تو بیان بھی کرچکے ہیں اور کہہ بھی چکے ہیں اور اپنی کتابوں میں پیش بھی کرچکے ہیں ۔اب آپ جیسے حنفی بھائی پھر بھی نہ مانیں تو پھر ہمارے پاس کوئی علاج نہیں ۔حوالہ جات کے ساتھ بات کو بیان کیا گیا ہے اور پھر بھی آپ بے دھڑک ہوکر کہہ رہے ہیں کہ میں ان کو نہیں مانتا ۔حق تو یہ تھا کہ آپ ان کتابوں سے ہی پیش کرتے کہ بھائی جان جو آپ نے پیش کیا ہے وہ درست نہیں ہے ۔درست بات یہ ہے۔تب ہوتی مزے کی بات۔
2۔ میں نے آپ سے سوال کیا آپ کا حق تھا کہ آپ اس کا جواب دیتے لیکن آپ نے وہی پرانا طریقہ اختیار کیا کہ میرے ہی سوال کو دوبارہ مجھ سے کردیا۔اس کی مثال تو ایسے ہے کہ ایک کافر آپ کے پاس آتا ہے اور کہتا ہے کہ اگر میں کلمہ پڑھوں تو کیا مسلمان ہوجاؤں گا۔تو آپ اس سے یہ سوال کریں گے کہ اگر تم کلمہ نہ پڑھو تو کیا کافر ہو جاؤں گے۔بھائی جان جو وہ سوال کررہا ہے آپ اس کا جواب دیں ۔جو میں سوال کررہا ہوں آپ اس کا جواب دیں اور پھر آپ کو بھی حق ہے کہ آپ مجھ سے بھی سوال کریں۔لیکن کیے گئے سوال کا جواب دینا تو گوارہ کریں نا۔پیارے بھائی
3۔آپ نے سوال کیا آپ کے سوال کا جواب میرے سوال کے جواب کے بعد دیا جائے گا۔
4۔آپ کی یہ باتیں کتنی مضحکہ خیز ہیں قسم سے بہت ہنسا ہوں بھائی جان ۔
جناب گڈ مسلم صاھب شاید بھول گءے ہیں کہ آپ نے اپنی زندگی کا ہر ہر عمل کسی نا کسی امتی کی تقلید کر کے ہی سیکھا ہے ۔ اور یہاں بھی ہر دوسری تحریر کسی ناکسی عالم صاحب کی پیش کی جاتی ہے ، بلکہ ماشاء اللہ علماء اہلحدیث کی وافر مقدار میں کتب کا زخیرہ بھی موجود ہے ۔ یہ سب کتابیں بھی ایسے ہی سنبھال رکھی ہیں ؟ کیا ان میں لکھی علماء کی باتوں کی آپ تقلید نہیں کرتے ؟ بحرحال یہ موضوع نہیں ہے ۔ کیوں ٹھیک کہا ناں ؟
بس اتنا کہتا ہوں اور اس کا جواب بھی شایدیہ ہو ۔يهدي من يشاء الي صراط مستقيم
نوٹ
باقی فیض بھائی جان سے متعلق جو آپ نے باتیں کی ہیں وہ بھائی جان خود ہی جواب دیں گے۔بھائی سہج اگر بات سنجیدہ انداز میں کروگے تو ان شاءاللہ بات ہوتی رہے گی ورنہ سوری بھائی اس طرح کے ماحول میں آپ سے بات کرنا بہت مشکل ہے۔اللہ آپ کو خوش رکھے۔آمین
والسلام