السلام علیکم
اگر کسی نے خواب دیکھ لیا تو اس میں کیا نقصان ہوگیا
اگر ایک خواب جھوٹا بیان کیا تو دوسرے کو الہام ہوگیا کہ یہ خواب جھوٹا ہے
یا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ دونوں صاحبان خواب ایک ساتھ دیکھ رہے ہوں اور دوسرے کو معلوم ہوگیا کہ جھوٹ بیان کیا ہے
یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ایک نے خواب دیکھا اور دوسرے کو حسد ہو گیا کہ ہمیں کیوں نہیں دکھائی دیا
یا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ایک خواب میں ہوں اور دوسرے بين اليقظة والنوم ہوں
اور یہ بھی امکان ہے کہ محترم ابھی خواب میں ہی ہوں
بک رہا ہوں خواب میں کیا کیا کچھ
کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی
ایسا نہ ہو کہ کوئی دروازہ توڑ دے
رکھ آئو گھر سے باہر بہتریہی ہے خواب
ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکن
دل کے یہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے
کلّ ما فی الکون وہم او خیال
او عکوس فی المرایا او ظلال
یعنی جو کچھ کائنات میں ہے وہم اور خیال ہے، یا پھر آئینوں میں نظر آنے والے عکس یا سائے ہین۔
عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا نے انہيں عورتوں کی بیعت کےبارہ میں بتایا کہ :
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ نے کبھی بھی کسی عورت کے ہاتھ کوچھویا تک نہیں ، لیکن نبی صلی اللہ علیہ وسلم عورتوں سے عھد لیتے تھے اورجب عھد لے لیتے تو آپ فرماتے جاؤ میں نے تم سے بعت لے لی ۔ صحیح مسلم حدیث نمبر ( 1866 ) ۔
تویہ نبی معصوم ، خير البشر ، اورقیامت کے روز بنوآدم کے سردار کو دیکھیں کہ وہ بیعت میں بھی عورتوں کے ہاتھ نہیں چھوتے حالانکہ اصل میں تو بیعت ہاتھ سے ہوتی ہے ، تونبی صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ دوسرے مردوں سے کس طرح مصافحہ کیا جائے ؟
امیمۃ بنت رقیقۃ رضي اللہ تعالی عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
( میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا ) سنن نسائي حدیث نمبر ( 4181 ) سنن ابن ماجہ حدیث نمبر ( 2874 ) ۔
شیخ البانی رحمہ اللہ تعالی نے اس حدیث کو صحیح الجامع ( 2513 ) میں صحیح قرار دیا ہے ۔
شیخ ابن باز رحمہ اللہ تعالی کہتےہیں :
پردے کے پیچھے سے عورتوں کے ساتھ مصافحہ کرنے میں بھی نظر ہے ، اورظاہر یہ ہوتا ہے کہ حدیث شریف کے عموم اورسد ذریعہ پر عمل کرتے ہیں عورت سے مصافحہ کرنا مطلقا منع ہے فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے :
( میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا ) ۔
دیکھیں حاشیۃ مجموعۃ رسائل فی الحجاب السفور ( 69 ) ۔