• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

غیر مقلدین علماء سے تقریبا چارسو سوالات

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
اسکا مطلب ہے آپ مطلق تقلید کو واجب مانتے ہیں ؟ ہاں یا نہیں میں ہی جواب دیجئے۔شکریہ
حیرت ہے محترم میں نے اوپر یہی تو فرمایا ہے کہ نہ جاننے والے کے لئے مطلق تقلید واجب ہے اور اس پر آیت سے دلیل بھی دی ہے پھر آپ کون سا ہاں اور ناں کروانا چاہتے ہیں

باقی اگلی فرصت میں ان شاءاللہ
باقی یہ تھا کہ میں نے اوپر سوال کیا تھا کہ جب ہمیں مطلق تقلید کا مرتکب بھی کہا جا رہا ہے اور پھر ہم سے یہ بھی سوال ہے کہ لازمی ہر ہر بات کے لئے حدیث پیش کریں یا للعجب
آپ نے جواب ہمارے بھائی عبدالمجید بلتستانی کے حوالے سے دیا تھا وہ پول میں نے اوپر کھول دیا ہے اسلئے جواب پھر ادھار ہے
 
شمولیت
نومبر 16، 2013
پیغامات
216
ری ایکشن اسکور
61
پوائنٹ
29
محمد بن یعقوب الفیروزآبادی
محمد بن یعقوب الفیروزآبادی کی کتاب کا نام ہے : القاموس المحیط نہ کہ القاموس الوسیط
اور المعجم الوسیط کے مولفین ایک نہیں بلکہ ایک پورا لجنۃ ہے ۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
السلام علیکم
محترم سہج صاحب عمدہ کاوش ہے، اگر انہی سوالوں کو ایک ایک کر کے الگ الگ تھریڈ میں بحث ہوتی تو سبھی کو فائدہ ہوتا، مجھے نہیں لگتا اس طرح کوئی ایک ساتھ ان سوالوں کے جواب دے گا،
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344
سوال نمبر 1
ایک حدیث صحیح صریح غیر معارض ایسی پیش کریں کہ امام کے لئے تکبیر تحریمہ بلند آواز سے کہنا سنت ہے اور مقتدی کے لئے آہستہ کہنا سنت ہے
پہلے ایک موضوع پر بات کر لیں باقی بعد میں کریں گے
امام کا تکبیر تحریمہ بلند آواز سے کہنا اور مقتدی کا آہستہ کہنا اس پر امت کا اجماع ہے اگر میرا جواب غلط ہے تو اس کی کمزوری ضرور ثابت کرنا جزاک اللہ خیرا
 

sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
حیرت ہے محترم میں نے اوپر یہی تو فرمایا ہے کہ نہ جاننے والے کے لئے مطلق تقلید واجب ہے اور اس پر آیت سے دلیل بھی دی ہے پھر آپ کون سا ہاں اور ناں کروانا چاہتے ہیں
الحمدللہ اک بار پھر کم از کم یہ تو ثابت ہوا کہ جب کوئی اپنے آپ کو فرقہ جماعت اہل حدیث سے منسوب کرتا ہے تو سب سے پہلے بات کو گھمانا پھرانا یا آسان الفاظ میں یون کہیں کہ "جھوٹ" گھٹی میں شامل ہوجاتا ہے ۔ یہی کام آپ نے بھی یہاں کیا ہے جانے نہیں شاید انجانے میں ۔ دیکھئے آپ نے لکھا تھا
اب موصوف خود بتائیں کہ جب اس کے نزدیک اہل حدیث کے ہاں تقلید مطلق واجب ہے یعنی جب انکو کوئی دلیل حدیث سے نہ ملے تو وہ کسی بھی غیر معین عالم سے پوچھ کر عمل کر سکتا ہے تو پھر اس کا اہل حدیث سے ہر بات پر حدیث کا مطالبہ کرنا کس بنیاد پر ہے
اس عبارت سے جو بات سمجھ آتی ہے ،وہ یہ کہ ہم (احناف) کہتے ہیں کہ آپ مطلق تقلید کو واجب سمجھتے ہو ۔اب یہ آپ نے ہی بتانا تھا کہ آپ لوگ مطلق تقلید کو واجب مانتے ہو یا نہیں تو آپ نے لکھا بھی ایسی انداز میں کہ مجھے پوچھنا پڑا کہ اسکا مطلب ہے آپ مطلق تقلید کو واجب مانتے ہیں ؟ ہاں یا نہیں میں ہی جواب دیجئے
اب جب کہ آپ اقرار کرچکے ہیں کہ آپ اپنے اکابرین کے حکم کے مطابق مطلق تقلید کو واجب مانتے ہیں تو آپ کم از کم حد میں جیسے آپ اچھا سمجھو کہ مطابق "مقلد" بنے۔ مگر نہ حنفی،شافعی،مالکی اور ناہی حنبلی مقلد بنے ۔ بلکہ بنے سینکڑوں اماموں کے مقلد۔ بھئی فرقہ جماعت اہل حدیث کے کم از کم اتنے تو بڑے بڑے علامہ ہوں گے ہی ناں جن سے آپ وہ مسئلہ پوچھیں گے جو نہ قرآن میں ملے اور ناہی کسی حدیث میں ؟
اسی لئے میں نے جو سوالات پیش کئے ہیں وہ آپ جیسے مطلق تقلید کے ماننے والوں سے نہیں ہیں خالص غیر مقلدوں سے ہیں جو "تقلید" کو شرک کہتے ہیں اور مقلدین کو مشرک تاکہ امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک ہی جھٹکے میں صفایا کردیا جائے۔
تو آپ عبدہ صاحب مقلد ثابت ہوچکے ہیں اسلئے اب آپ مزید بات نہیں کیجئے گا بلکہ میدان میں ہرقسم کی تقلید کا انکار کرنے والوں کو آنے دیں کہ وہ پیش کردہ ہر ہر مسئلہ و سوال کا جواب آیت قرآنی یا صحیح صریح غیر معارض حدیث سے پیش کریں یا پھر ساری جماعت فرقہ اہل حدیث کو اجازت ہے کہ وہ اپنا اپنا بیان حلفی یہاں پیش کرتے جائیں کہ وہ بھی آپ کی طرح اپنے اکابرین کے فیصلہ کو بغیر قرآن و حدیث سے دلیل دیکھے مانتے ہیں اور ان کے فیصلہ کہ "مطلق تقلید واجب ہے" کو من و عن تسلیم کرتے ہیں ۔ کیوں ٹھیک ہے کہ نہیں ؟
اور آخری بات یہ کہ آپ کے ہی اکابرین فرقہ جماعت اہل حدیث نے ایک اور فیصلہ بھی کیا ہے اسے بھی مان لو بھئی!
۔ قسم دوم مباح ہے اور وہ تقلید مزھب معین کی ہے آپ اسے مانتے ہو یا نہیں ؟ جواب پھر صرف ہاں یا نہیں میں ہی دینا ۔
کیوں عبدہ صاحب ایسا کرنے سے جھگڑا ختم ہوتا ہے یا نہیں ؟
(لیکن دیکھ لینا شاید آپ کے سوا کوئی بھی تقلید کا انکاری مطلق تقلید کو واجب تو کجا مباح بھی نہیں کہے گا بلکہ شاید اپنے اکابرین سے ہی بے زاری کا ہی اظہار کردے)
شکریہ
 

sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
سوال نمبر 1
ایک حدیث صحیح صریح غیر معارض ایسی پیش کریں کہ امام کے لئے تکبیر تحریمہ بلند آواز سے کہنا سنت ہے اور مقتدی کے لئے آہستہ کہنا سنت ہے
پہلے ایک موضوع پر بات کر لیں باقی بعد میں کریں گے
امام کا تکبیر تحریمہ بلند آواز سے کہنا اور مقتدی کا آہستہ کہنا اس پر امت کا اجماع ہے اگر میرا جواب غلط ہے تو اس کی کمزوری ضرور ثابت کرنا جزاک اللہ خیرا
1
یہ جواب ویسے نہیں دیا گیا جیسے مانگا گیا تھا ۔
2
ایسا کریں آپ اگر اپنے آپ کو فرقہ اہل حدیث سے منسلک سمجھتے ہیں تو پہلے اپنی دلیلیں لکھیں یعنی حجت کیا ہے آپ کے ہاں ؟
ہم اہل سنت والجماعت کی تو چار دلیلیں ہیں
1
قرآن
2
سنت
3
اجماع
4
قیاس شرعی
چلیں شاباش پہلے اپنے دلائل کی تعداد لکھیں پھر اگلی بات کریں گے۔
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344
احناف بھائیوں سے گزارش ہے کہ جب جواب مل جاے تو اللہ کے لیے اس کو تسلیم کر لیا کریں مسلمانوں میں کوئی ایک بندہ ایسا دکھا دیں جو تکبیر تحریمہ کے بارے اس موقف کی مخالفت کرتا ہو میرا دعوی ہے کہ تم قیامت کی دیواروں تک ایسا شخص نہیں لا سکتے جو اس کا مخالف ہو جاؤ جا کر تلاش کرو شاباش
 

sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
السلام علیکم
محترم سہج صاحب عمدہ کاوش ہے، اگر انہی سوالوں کو ایک ایک کر کے الگ الگ تھریڈ میں بحث ہوتی تو سبھی کو فائدہ ہوتا، مجھے نہیں لگتا اس طرح کوئی ایک ساتھ ان سوالوں کے جواب دے گا،
کچھ بھی کرلیں جواب نہیں آئیں گے (۔۔۔)
ایک صاحب نے ایسا کیا تھا جیسا آپ نے فرمایا لیکن اس کا بھی ابھی تک جواب نہیں آیا
http://forum.mohaddis.com/threads/sahj-صاحب-کا-آمین-بالجھر-سے-متعلق-ایک-روایت-پر-اعتراض.19018/
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344
کچھ بھی کرلیں جواب نہیں آئیں گے (۔۔۔)
ایک صاحب نے ایسا کیا تھا جیسا آپ نے فرمایا لیکن اس کا بھی ابھی تک جواب نہیں آیا
http://forum.mohaddis.com/threads/sahj-صاحب-کا-آمین-بالجھر-سے-متعلق-ایک-روایت-پر-اعتراض.19018/
میں نے جواب دیا ہے لیکن جناب تقلید کی عینک اتاریں تو سمجھ آے گی
 
Top