• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

غیر مقلدین علماء سے تقریبا چارسو سوالات

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
یہ ان صاحب کی طرف سے پہلی دفعہ ایسا نہیں ہے : یہاں دیکھیں 200 سوالات خیر سے یہاں بھی موجود ہیں :
وہاں میں نے کچھ لکھا تھا وہی یہاں نقل کردیتے ہیں :
قبل اس کے یہ موضوع میدان معرکہ کا منظر پیش کرنے لگے سب ساتھیوں سے گزارش ہے کہ اگر آپ واقعتا بحث برائے بحث نہیں کرنے آتے تو چند باتوں کا خیال رکھ لیا کریں ۔
1۔ علمی اختلاف کو علمی اسلوب اور انداز میں پیش کیا کریں ۔ کوشش کرکے ایسے جملے استعمال نہ کریں جن سے بات علمی بحث و مباحثہ سے نکل کر میدان قتال بن جائے ۔ اور اگر کسی کا مقصد ہی '' جھگڑا کرنا '' ہے تو میرے خیال سے ان علمی بحثوں کو ذریعہ نہیں بنانا چاہیے ۔
2۔ کسی کتاب سے کوئی سوال یا علمی مسئلہ یہاں نقل کرنا چاہیں تو ذرا یہ بھی دھیان رکھا کریں کے مخالف مکتبہ فکر اس کا جواب دے تو نہیں چکا ۔ وہی صدیوں پرانی باتیں بار بار اسی انداز میں دھرانے کا کیا فائدہ ہوسکتا ہے ؟ اوپر جتنے سوالات میں دیکھ سکا ہوں اس کے جوابات کئی دفعہ دیے جاچکے ہیں ۔
3۔ مد مقابل پر ایسا اعتراض نہ کریں ( چاہے سوال کی صورت میں ہی ہو ) جس کا وہ قائل ہی نہیں ۔ آپ کے سوالات میں سے بہت سارے اسی قبیل سے ہیں ۔ کسی اہلحدیث نے دعو ی کیا ہے کہ صرف قرآن میں مکمل نماز ہے ؟ یا حدیث کی کسی ایک کتاب میں مکمل نماز یا دین کے مسائل موجود ہیں ۔
4۔ کسی پر ایسا اعتراض نہ کریں یا کوئی ایسا سوال نہ کریں جس کے زد میں آپ خود بھی آتے ہوں ۔ مثلا اوپر بہت سارے سوالات یہ مفہوم اپنے اندر لیے ہوئے ہیں کہ قرآن وسنت کے اندر بہت سارے مسائل کا حل موجود نہیں ۔۔۔۔ اب یہ اعتراض ہر مسلمان پر ہوتا ہے ۔ صرف کسی خاص مکتبہ فکر سے اس کا تعلق کیسے جوڑا جاسکتا ہے ؟ کیا سائل قرآن و حدیث پر عمل پیرا ہونے کا دعوی نہیں رکھتے ؟
اگر مسائل میں غور و فکر کرنے کا یہی اسلوب اور انداز اپنالیا جائے تو مجھے بتائیے اس طرح کے سوالات کے موجدین بھی تو خود کو '' حنفی '' یعنی امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے پیروکار سمجھتے ہیں ۔ کیا وہ نماز کے تمام مسائل امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ سے ثابت کرسکتے ہیں ؟ یقینا نہیں کرسکیں گے ۔ تو کیا پھر ان حضرات کے '' حنفی '' ہونے پر اعتراض کیا جاسکتا ہے؟
5۔ عام طور ہم بحث و مباحثہ کے درمیان اخلاقیات کے دامن سے بھرپور جان چھڑانے کی کوشش کرتے ہیں آخر یہ کون سا فن اور دین کی کون سی شاخ ہے جس پر ہم اتناوقت ضائع کرتے ہیں ؟
گزارش : اب کسی بھائی کو ادھر ادھر کے حوالے پیش کرکے یہ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں کہ بعض فلاں فلاں حضرات بھی بعض دفعہ ایسا کرتے ہیں کہ میں پہلے سے اعتراف کرتا ہوں ۔اور خوداپنے آپ کو اور فورم پر موجود اپنے مکتبہ فکر کے ساتھیوں اور مخالف مکاتب ہائے فکر سب سے ان باتوں پر غور و فکر کی التماس کرتا ہوں ۔ تاکہ دین کے نام پر ہمارا صرف کیا ہوا وقت ذاتی اور جماعتی قسم کی بے فائدہ رنجشوں سے نکل کر واقعتا دین کی خدمت کہلا سکے ۔
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344
سوال نمبر 1
ایک حدیث صحیح صریح غیر معارض ایسی پیش کریں کہ امام کے لئے تکبیر تحریمہ بلند آواز سے کہنا سنت ہے اور مقتدی کے لئے آہستہ کہنا سنت ہے
پہلے ایک موضوع پر بات کر لیں باقی بعد میں کریں گے
امام کا تکبیر تحریمہ بلند آواز سے کہنا اور مقتدی کا آہستہ کہنا اس پر امت کا اجماع ہے اگر میرا جواب غلط ہے تو اس کی کمزوری ضرور ثابت کرنا جزاک اللہ خیرا
اوپر مین نے تکبیر تحریمہ کی دلیل دے دی ہے لیکن شاید احناف کے نزدیک اجماع بھی حجت نہیں رہا ہے اللہ سب کو ہدایت دے
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
1
یہ جواب ویسے نہیں دیا گیا جیسے مانگا گیا تھا ۔
2
ایسا کریں آپ اگر اپنے آپ کو فرقہ اہل حدیث سے منسلک سمجھتے ہیں تو پہلے اپنی دلیلیں لکھیں یعنی حجت کیا ہے آپ کے ہاں ؟
ہم اہل سنت والجماعت کی تو چار دلیلیں ہیں
1
قرآن
2
سنت
3
اجماع
4
قیاس شرعی
چلیں شاباش پہلے اپنے دلائل کی تعداد لکھیں پھر اگلی بات کریں گے۔
اس طرح کی باتیں آپ پہلے بھی کسی جگہ کرچکے ہیں وہیں جاکر بات کو آگے بڑھائیں ۔
http://forum.mohaddis.com/threads/کیا-احناف-امام-صاحب-کی-مکمل-تقلید-کرتے-ہیں-؟.17919/#post-132976
پرانی باتوں کے لیے نیا موضوع شروع کرنے یا کسی دوسرے رواں موضوع میں پیش کرنے کی کیا ضرورت ہے ۔ آئندہ آپ سے احتیاط کے لیے بھی گزارش کرنا ضروری نہیں ہے ۔
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344
اللہ جانے کیا ماجرا ہے ہی لوگ مانتے کیون نہیں ہیں ؟ دلائل کتنے ہی مضبوط کیوں نہ ہوں ماننے کا نام ہی نہین لیتے ، اللہ ہی ان کو ہدایت دے
 

sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110

sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
اوپر مین نے تکبیر تحریمہ کی دلیل دے دی ہے لیکن شاید احناف کے نزدیک اجماع بھی حجت نہیں رہا ہے اللہ سب کو ہدایت دے
وضاحت کیجئے اس جواب میں دلیل کون سی تھی؟ لیکن اس سے بھی ہلے یہ بتائیے کہ تقلید شرک ہے کہ نہیں ؟اور پھر آپ کی کتنی دلیلیں ہیں آپ پر حجت ؟
 

sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
اس طرح کی باتیں آپ پہلے بھی کسی جگہ کرچکے ہیں وہیں جاکر بات کو آگے بڑھائیں ۔
http://forum.mohaddis.com/threads/کیا-احناف-امام-صاحب-کی-مکمل-تقلید-کرتے-ہیں-؟.17919/#post-132976
پرانی باتوں کے لیے نیا موضوع شروع کرنے یا کسی دوسرے رواں موضوع میں پیش کرنے کی کیا ضرورت ہے ۔ آئندہ آپ سے احتیاط کے لیے بھی گزارش کرنا ضروری نہیں ہے ۔
نئے تھریڈ میں بات سب کو نئی کرنی چاھئیے ۔ٹھیک؟ آپ کو بھی سب سے پہلے اس اصول پر کاربند ہونا چاھئے پرانی باتوں کے لنک دئے بغیر ۔ ٹھیک؟
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344
وضاحت کیجئے اس جواب میں دلیل کون سی تھی؟ لیکن اس سے بھی ہلے یہ بتائیے کہ تقلید شرک ہے کہ نہیں ؟اور پھر آپ کی کتنی دلیلیں ہیں آپ پر حجت ؟
کیا تکبیر تحریمہ والی بات پر اجماع نہیں ہے؟؟؟ تقلید کے لیے الگ تھریڈ بنائیں
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344
وضاحت کیجئے اس جواب میں دلیل کون سی تھی؟ لیکن اس سے بھی ہلے یہ بتائیے کہ تقلید شرک ہے کہ نہیں ؟اور پھر آپ کی کتنی دلیلیں ہیں آپ پر حجت ؟
دلیل کوئی بھی ہو دلیل ، دلیل ہوتی ہے اگر اجماع کو نہیں مانتے تو ہم کیا کریں؟؟
 

sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
کیا تکبیر تحریمہ والی بات پر اجماع نہیں ہے؟؟؟ تقلید کے لیے الگ تھریڈ بنائیں
1

اجماع آپ کی کونسے نمبر کی دلیل ہے؟
2
تقلید سمیت وہ تمام مسائل جو سوالات کی صورت میں اسی تھریڈ میں موجود ہیں ان سب پر یہیں آپ بات کرسکتے ہیں کہیں اور بھاگنے دوڑنے کی ضرورت نہیں ۔ٹھیک؟
3
تقلید شرک ہے یا نہیں ؟
 
Top