عبدہ صاحب سے گزارش کردی تھی لیکن آپ پھر بھی بات بڑھارہے ہیں ؟----------
اس پوری عبارت کو آپ نے گم کردیا اور وہی غیر مقلدانہ طریقہ استعمال کیا جسے ڈھکوسلہ کہتے ہیں کہ اگلی بات ایسے انداز میں شروع کردی جیسے بڑا پہاڑ اپنی جگہ سے اکھاڑ پھینکا ہو؟
قارئین سے گزارش ہے کہ وہ فیصلہ کر دیں کہ بات کون بڑھا رہا ہے شروع میں چونکہ ان کے سوالات مطلقا تمام اہل حدیث سے تھے تو میں نے اعتراضات کیے بلکہ انکے سوال پر میں نے تو ان سے کہا ہے کہ ہم تقلید مطلق کو لا علمی کی صورت میں واجب کہتے ہیں اور آپ نے اگر وہ سوالات لگانے تھے تو ادھر وضاحت لکھ دیتے کہ یہ سارے اہل حدیثوں سے نہیں
مگر چونکہ آپ نے سب کو رگڑنا چاہا تو اب جوابی رگڑ سے تکلیف کیوں ہوئی
جیسے ایک آدمی نے لڑائی کرتے ہوئے دوسرے کو کہا کہ تم مجھ کو جانتے نہیں میں کون ہوں دوسرے نے دو تھپڑ لگاتے ہوئے کہا کہ بتاؤ تم کون ہو تو وہ کہنے لگا کہ یار آپ تو خواہ مخواہ بات کو بڑھا رہے ہو میں تو کہ رہا تھا کہ آپ جانتے نہیں کہ میں بیمار ہوں (ابتسامہ)
آپکی پوسٹ اور ہمارا محل نزاع
اب میں نیچے آپ کی پوسٹ سے اعتراضات کشید کر کے لکھتا ہوں اور بتاتا ہوں کہ ان میں سے اختلافی باتیں (محل نزاع ) کیا ہیں آپ ان محلات کی توثیق کر دیں تاکہ آگے صرف انہیں باتوں پر بحث ہو اور میں ڈھکوسلوں سے بچ سکوں
اسکا مطلب تو خود آپ ثابت فرمارہے ہیں کہ "چند" علماء فرقہ اہل حدیث مطلق تقلید کو شرک کہتے ہیں ، پس ثابت ہوا کہ چند علماء اہلحدیث گمراہ ہیں یا پھر عبدہ صاحب سمیت وہ تمام غیر مقلد جو مطلق تقلید کو واجب مانتے ہیں سب کے سب مشرک ہیں ۔
بھائی اس اقتباس سے آپ کا اور میرا مندرجہ ذیل محل نزاع ثابت ہوتا ہے
محل نزاع نمبر 1
کیا جب چند اہل حدیث علماء ہر قسم کی تقلید کو شرک کہتے ہیں تو پھر کیا ہم تقلید مطلق کرنے والے اہل حدیث مشرک نہیں ہو جائیں گے
اور جہاں نص نہ ملے وہاں صحابہ تابعین و ائمہ مجتہدین کی تقلید کرتے ہیں خصوصاً آئمہ مزھب حنفی کی جن کے اصول و فروغ کی کتب ہم لوگوں کے مطالعہ میں رہتی ہیں"۔
(اشاعۃ السنہ۔ج23،ص290)
اوپر آپ ہی کے اکابرین کا انداز تقلید پیش کردیا ہے اب انہیں دجال مانو یا اپنے آپ کو ۔ عجیب ڈھکوسلہ ہے یہ بھی کہ اقرار تقلید بھی ہے اور انکار بھی کہ تقلید تو کرتے ہیں مگر مقلد نہیں ؟اور حد یہ کہ مثال صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کی کہ جیسے وہ پوچھتے تھے لاعلمی کی وجہ سے ویسے ہی ہم ۔
تحقیق کرلیجئے اگر یہ بات غلط ہوتو مجھے بتائیے گا۔
اوپر لا علمی میں تقلید مطلق کی بات پیش کر کے تحقیق کی دعوت دے رہے ہیں جو میرے اور انکے درمیان محل نزاع ہی نہیں یا للعجب
جب میں لا علمی میں تقلید مطلق کو مانتا ہوں تو اس پر مزید بحث نہ کر کے مجھے ڈھکوسلوں سے بچائیں اللہ اجر دے گا
آپ تقلید کو واجب مانتے ہیں اور تقلید شخصی کو مباح ان دونوں باتوں پر لڑائی ختم ہوتی ہے جوکہ آپ کرنا نہیں چاھتے(ـبھئی آپ اپنا واجب ادا کرو اور ہمیں مباح پر عمل کرلینے دو لڑائی ختم کرو )
بھئی میں نے اس بات پر تو میں نے آپ سے کیا پورے فورم پر کسی سے بحث نہیں کی میری بحث تو آپ سے کچھ اور باتوں پر ہو رہی ہے مگر لگتا ہےاب آپ بیمار کی طرح اس کا بہانہ بنا کر جان چھڑانا چاہ رہے ہیں (ابتسامہ)
میں تو کہہ چکا کہ یہاں سارے فرقہ جماعت اہل حدیث والے ارکان اقرار کرتے جائیں کہ وہ بھی مطلق تقلید کو واجب مانتے ہیں اور اکابرین فرقہ جماعت اہل حدیث کی طرح ضرورت کے وقت فقہ حنفی کی تقلید بھی کرلیتے ہیں
یہ بات پہلے محل نزاع کے تحت آتی ہے کہ کچھ اہل حدیث تو ضرورت کے وقت مطلق تقلید کو مان رہے ہیں تو سارے کیوں نہیں مانتے پس اسکا جواب پہلے محل نزاع میں آپ کو مل جائے گا
مگر جب آپ تقلید کو واجب مان کر بھی مقلد کہلانے پر تیار نہیں تو اس سے تو یہی پتا چلا کہ ڈھکوسلہ عروج پر ہے (ابتسامہ)
اس میں ہمارا آپ سے واقعی اختلاف ہے پس دوسرا محل نزاع مندرجہ ذیل ہوا
محل نزاع نمبر 2
کیا یہ ممکن ہے کہ کوئی اسان تقلید بھی کرے اور مقلد بھی نہ کہلائے
نتیجہ: بھائی آپ اوپر دو محل نزاع کی توثیق کر دیں اور اگر کوئی اور مجھ سے اختلاف ہے تو وہ بھی لکھ دیں تاکہ میں ڈھکوسلوں سے بچ سکوں