• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فیض عالم کون تھا؟؟

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
کہیں آپ ٹارگٹ کلر تو نہیں جو کراچی میں سمجھانے کی بات کر رہے ہیں ۔
ہا ہا ہا ابو محمد بھائی خوب کہا آپ لوگ ہمارے لیے بھی دعا کیا کریں کہ کراچی کو ان خبیث لوگوں سے پاک کرے آمین
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
شاہد نذیر صاحب آپ کبھی بھی کراچی آئیں تو مجھے آپ سے ملاقات کر کے خوشی ہو گی پھر میں آپ کو سمجھانے کی کوشش کروں گا
اور میں نے تو مہمان نوازی کی بات کی ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے نہ کہ ؟؟؟؟
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
اور آپ کی باتوں کا جواب دینے کے لیے مجھے آپ کی سطح پر اترنا پڑے گا جو میرا منصب نہیں ہے یہ آپ کی تربیت ہو سکتی ہے کہ مخالفت رائے پر ذاتیات پر اتر آئیں اور گھٹیا کلمات اور الزامات لگانا شروع کر دیں کیوں کہ جس طرح کی آپ زبان استعمال کر رہے ہیں وہ زبان کم از کم میں استعمال نہیں کر سکتا صرف یہ کہہ سکتا ہوں کہ اللہ آپ کو ہدایت دے اور اس حدیث (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فحش کلامی اور دشنام طرازی کو پسند نہیں کرتے تھے) پر عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین اللہم آمین
محترم محمد فیض الابرار صاحب نہ تو میں نے آپ پر کوئی الزام عائد کیا ہے اور نہ ہی آپکی مخالفت میں ذاتیات پر اترا ہوں۔ آپ نے حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ پر ایک جھوٹا الزام عائد کیا تھا جس پر میں نے آپکو جھوٹا کہہ دیا یہ تو ایک حقیقت ہے جسے میں نے بیان کیا نہ تو یہ کوئی الزام ہے نہ دشنام طرازی اور نہ ہی کوئی فحش کلامی۔ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ میں نے غلط بیانی سے کام لیا ہے اور آپکو ناحق الزام دیا ہے تو برائے مہربانی آپ حافظ زبیرعلی زئی کی تحریر یا تقریر پیش کردیں جس میں انہوں نے فیض عالم صدیقی کو کافر کہا ہو اور یہ کہا ہو کہ اسکی مغفرت حرام ہے۔ اس کے لئے آپکو میری سطح پر نہیں اترنا پڑے گا بلکہ آپ اپنی سطح پر رہتے ہوئے بھی یہ کام کرسکتے ہیں۔ مجھے آپکے ثبوت کا انتظار رہے گا۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
بریلوی اور دیوبندی بھی ایسا ہی رویہ اس وقت اختیار کرتے ہیں اور انتہا پسندی پر آکر مخالف کی ذاتیات پر اتر آتے ہیں اور دشنام طرازی شروع کر دیتے ہیں تو شاہد نذیر صاحب آپ نے بھی زبیر علی زئی صاحب کی اندھی عقیدت میں مبتلا ہو کر یہی رویہ اختیار کیا ہوا ہے واضح رہے کہ میرے تمام کلمات میں کہیں بھی کسی کے لیے توہین اور تنقیض نہیں بالخصوص کسی عالم دین کے حوالے سے میں صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ جن بنیادوں پر فیض عالم صدیقی صاحب پر بقول آپ کے منکر حدیث اور ناصبی ہونے کے فتوی جات لگائے جا رہے ہیں تو کیا وہ وجوہات کہیں بھئ پائی جائیں گی تو یہی فتوی ان پر بھی لاگو ہوگا کہ نہیں ؟؟؟ اور اس حوالے سے میں شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے کچھ کلمات بمعہ حوالہ نقل بھی کیے تھے
دیکھئے محترم مجھے اس بات سے غرض نہیں اور نہ ہی میں نے اس بات پر کوئی بحث کی ہے کہ جس بنیاد پر فیض عالم صدیقی کو ناصبی کہا گیا ہے وہی وجہ اگر کسی اور شخص میں پائی گئی تو کیا اسے بھی ناصبی کہا جائے گا یا نہیں۔ یہ ایک الگ بحث ہے جس میں، میں نہیں پڑنا چاہتا۔
اس اعتبار سے یہ ایک خالصتا علمی بحث تھی اور اس کا مقصد فیض عالم صدیقی صاحب کی طرف داری نہ تھی لیکن شاہد نذیر صاحب نے تو میرے سوال پر غور کیے بغیر انتہا پسندی کا ثبوت دیتے ہوئے انتہا درجے کی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجھے ہی کذاب اور گندی باتیں کرنے والا وغیرہ بنا دیا
مجھے تو اس بات پر حیرت ہوئی کہ اگر بقول آپکے یہ خالص علمی بحث تھی تو اس خالص علمی بحث میں خالص جھوٹ شامل کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ حافظ زبیرعلی زئی پر بہتان باندھے بغیر بھی تو بحث کو آگے بڑھایا جاسکتا تھا۔
آپ کی انصاف پسندی اسی سے ظاہر ہو رہی ہے کہ میں صرف ایک وضاحت طلب کر رہا تھا اور آپ ہیں کہ جواب دینے کے بجائے دشنام طرازیوں پر اتر آئے۔
دیکھئے! آپ کا یہ شکوہ بجا نہیں کیونکہ یہ وضاحت آپ مجھ سے طلب نہیں کررہے تھے بلکہ میں نے تو ایک دوسرے مسئلہ کی جانب آپکی توجہ مبذول کروائی ہے جس کا اب تک کوئی معقول جواب آپکی جانب سے موصول نہیں ہوا۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
اور میں ایک بات اچھی طرح جانتا ہوں کہ یہ تشدد پسندی اسی وقت آتی ہے جب کسی بات کا جواب نہ ہو تو پھر مخالف کو دشنام طرازیوں اور تہمتوں سے خاموش کروانے کی کوشش کی جاتی ہے یھدیک اللہ
آپ اپنی تصحیح فرمالیں کہ میں آپکو خاموش کروانے کی کوشش نہیں کررہا کیونکہ جواب آپ نے دینا ہے میں نے نہیں۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
شاہد نذیر صاحب آپ کبھی بھی کراچی آئیں تو مجھے آپ سے ملاقات کر کے خوشی ہو گی پھر میں آپ کو سمجھانے کی کوشش کروں گا
محترم میں کراچی ہی میں رہائش پذیر ہوں۔
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
ہم نے محمد فیض الابرار سے انکے مذکورہ بالا دعوے کا ثبوت مانگا تھا لیکن فیض الابرار صاحب جواب دینے کے بجائے الٹے سیدھے بیانات دے رہے ہیں کیونکہ انہیں خود معلوم ہے کہ وہ اپنے اس دعویٰ میں کذاب ہیں۔
ہم حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ کی تحریر سے ایک اقتباس پیش کررہے ہیں جو فیض الابرار کے جھوٹے ہونے پر مہر تصدیق ثبت کرتا ہے۔ ملاحظہ فرمائیں حافظ زبیر علی زئی لکھتے ہیں: اسی طرح امت مسلمہ کے تہتر فرقے ہیں جن میں سے بہتر فرقوں کی تکفیر کرنا اور امت مسلمہ سے خارج قرار دینا غلط ہے۔ بس صرف یہ کہہ دیں کہ یہ فرقے گمراہ ہیں اور اہل بدعت میں سے ہیں یا انکے عقائد کفریہ اور شرکیہ ہیں۔ (الحدیث، شمارہ نمبر33، صفحہ 13)
اس اقتباس سے معلوم ہوا کہ حافظ زبیر علی زئی کسی کلمہ گو کی تکفیر کے قائل نہیں بس زیادہ سے زیادہ اسے گمراہ قرار دینے کے قائل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حافظ صاحب نے فیض عالم صدیقی کو بھی صرف گمراہ قرار دیا ہے لیکن زبیر علی زئی کے فیض عالم کو ناصبی کہہ دینے کا مطلب فیض الابرار نے خود ہی کافر ہونا اخذ کرلیا ہے اور وہ اس گندی حرکت پر شرمندہ بھی نہیں ہیں۔[/quote]

شاہد نذیر صاحب میں بحث برائے بحث اور وہ بھی بالخصوص ذاتیات پر کبھی بھی میرا اسلوب نہیں رہا
اور جہاں تک رہا آپ کا یہ کہنا کہ میں نے آپ کی مخالفت میں ذاتیات پر نہیں اترا تو یہ اوپر میں نے آپ کی تحریر سے ہی اقتباس لیا ہے جس میں آپ مجھے کذاب ، الٹے سیدھے بیان دینے والا، گندی حرکت کرنے والا ۔۔۔۔۔ قرار دیا ہے
مجھے صرف یہ بتا دیں کہ ان کلمات کا مفہوم کیا ہے کیا یہ ذاتیات پر اترنا نہیں ہے اور اسے دشنام طرازی نہیں کہتے ایک طرف تو آپ ایک محدث کی حمایت میں مجھ سے بحث کر رہے ہیں تو پلیز جس محدث کی آپ حمایت کر رہے ہیں ان سے انہی کلمات کا مطلب پوچھیے گا وہ آپ کو بتائیں گے ۔۔ کم از کم آپ اپنی تحریر کو ہی دیکھ لیتے تو یہ کہنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی جسے ہم اہل حدیث غلط بیانی کا نام دیتے ہیں شکر ہے کہ آپ کے کلمام حذف نہیں ہوئے تھے یہ صرف بطور مثال میں نے آپ کی تحریر سے اقتباس لیا ہے اگر کہیں تو سارے اکٹھے یہاں پوست کر ریتا ہوں اور آپ ثابت کیجیے گا کہ میں نے زبیر علی زئی پر کیا تہمت لگائی ہے ۔
 
Top