• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فیض عالم کون تھا؟؟

شمولیت
جولائی 25، 2013
پیغامات
445
ری ایکشن اسکور
339
پوائنٹ
65
بظاہر تو ایسا ہی محسوس ہو رہا ہے لیکن اصل سوال یہ تھا کہ فیض عالم کون تھا؟ اس پر زبیر علی زئی صاحب نے انہیں ناصبی اور کافر قرار دیا تھا اور وجہ یہ بیان کی کہ فیض عالم صدیقی صاحب نے صحیح مسلم کی ایک حدیث پر کلام کیا اور امام زہری کو ضعیف قرار دیا اور سید نا علی کی خلافت کو نام نہاد خلافت قرار دیا وغیرہ وغیرہ تو میں نے اس پر یہ لکھا کہ صحیح مسلم کی احادیث پر تو بے شمار لوگوں نے کلام کیا اور سید نا علی رضی اللہ عنہ کی خلافت کو تو شاہ ولی اللہ الدھلوی رحمہ اللہ نے بھی نام نہاد ہی قرار دیا تھا اور جہاں تک بات ہے امام زہری پر کلام کی تو کیا یہ ناقض ایمان ہے اس لیے شخصیات کا احترام اور تکریم اپنی جگہ لیکن انہیں تقدس آمیز جگہ دے کر انہیں معصوم عن الخطا قرار دینا کم از کم ایمان کے ایسے لوازمات میں سے نہیں ہے کہ اگر کوئی اس پر کچھ تحفظات رکھے تو اس پر کفر کا فتوی لگا دیا جائے یہ بات واضح رہے کہ صحابہ تمام کے تمام عادل ہیں اگر ان پر کوئی کلام کرتا ہے تو پھر کوئی شک نہیں کہ وہ کافر ہے۔
زبیرعلی زئی نے کیا ان حکمرانوں کے خلاف بھی کچھ کہا ہے جو غیر اللہ کے نازل کردہ قوانین کے ساتھ مسلمانوں کی گردنوں پر مسلط ہیں؟؟؟؟
 
محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
اور فیض عالم صدیقی صاحب واضح رہے کہ ایک مورخ تھے وہ مفسر یا محدث یا فقیہہ نہیں تھے اور تاریخ پر جس جس نے بحث یا تحقیق کی تو اس کی کتاب میں ایسے مسائل بکثرت ملیں گے واقدی اور کلبی وغیرہ کی کتب اٹھا کر دیکھ لیں تو وہاں بھی ایسی ہی قباحتیں مل جائیں گی۔ اور جہاں تک انہیں ناصبی کا لقب دینے کی بات ہے تو انہوں نے اہل بیت کی توہین کی ہے تو بتایا جائے کہ کیا توہین کی ہے اگر تحقیق کو توہین کا نام دیا جاتا ہے تو پھر زبیر علی زئی حفظہ اللہ نے اہل دیو بند کے تو پرخچے اڑا دیے ہیں علامہ احسان الہی ظہیر رحمہ اللہ نے بریلویت اور شیعیت اور دیگر گمراہ فرقوں کے خلاف کام بھی تحقیق کے زمرے میں ہی آتا ہے اور یہ لازم نہیں کہ ہر محقق کی بات سے ہم اتفاق ہی کریں میں نے ان کے بیٹے سے رابطہ کیا ہے انہوں نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ ان کی کتب مجھے بجھوائیں گے میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ کس طرح انہوں نے اہل بیت کی توہین کی ہے تاکہ یہ معاملہ بھی واضح ہو جائے فیض عالم صدیقی صاحب کی جو کتب میرے پاس موجود ہیں میں انہیں پڑھ رہا ہوں اللہ ہم سب کو اپنی امان اور عافیت میں رکھے آمین
 
آزاد

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
363
ری ایکشن اسکور
920
پوائنٹ
125
فیض الابرار بھائی! آپ کا فیض ہمارے سوال کے جواب پر کیوں نہیں ہورہا؟
محمد فیض الابرار نے کہا ہے: ↑
قابل غور تو یہ ہے کہ جب استاذ الاساتذہ عبد المنان نور پوری رحمہ اللہ کو انہوں نے ضعیف قرار دے دیا ہے تو فیض عالم صدیقی صاحب کیا بیچتے ہیں
 
شمولیت
جنوری 19، 2013
پیغامات
301
ری ایکشن اسکور
571
پوائنٹ
86
زبیرعلی زئی نے کیا ان حکمرانوں کے خلاف بھی کچھ کہا ہے جو غیر اللہ کے نازل کردہ قوانین کے ساتھ مسلمانوں کی گردنوں پر مسلط ہیں؟؟؟؟
نہیں کیوں کو وہ احادیث اور قرآن آپ جیسے محقیقین تکفیریوں سے زیادہ سمجھتے ہیں اسی لئے ان سے قتال کا فتویٰ نہیں دیا۔
 
شمولیت
جنوری 19، 2013
پیغامات
301
ری ایکشن اسکور
571
پوائنٹ
86
اور فیض عالم صدیقی صاحب واضح رہے کہ ایک مورخ تھے وہ مفسر یا محدث یا فقیہہ نہیں تھے اور تاریخ پر جس جس نے بحث یا تحقیق کی تو اس کی کتاب میں ایسے مسائل بکثرت ملیں گے واقدی اور کلبی وغیرہ کی کتب اٹھا کر دیکھ لیں تو وہاں بھی ایسی ہی قباحتیں مل جائیں گی۔ اور جہاں تک انہیں ناصبی کا لقب دینے کی بات ہے تو انہوں نے اہل بیت کی توہین کی ہے تو بتایا جائے کہ کیا توہین کی ہے اگر تحقیق کو توہین کا نام دیا جاتا ہے تو پھر زبیر علی زئی حفظہ اللہ نے اہل دیو بند کے تو پرخچے اڑا دیے ہیں علامہ احسان الہی ظہیر رحمہ اللہ نے بریلویت اور شیعیت اور دیگر گمراہ فرقوں کے خلاف کام بھی تحقیق کے زمرے میں ہی آتا ہے اور یہ لازم نہیں کہ ہر محقق کی بات سے ہم اتفاق ہی کریں میں نے ان کے بیٹے سے رابطہ کیا ہے انہوں نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ ان کی کتب مجھے بجھوائیں گے میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ کس طرح انہوں نے اہل بیت کی توہین کی ہے تاکہ یہ معاملہ بھی واضح ہو جائے فیض عالم صدیقی صاحب کی جو کتب میرے پاس موجود ہیں میں انہیں پڑھ رہا ہوں اللہ ہم سب کو اپنی امان اور عافیت میں رکھے آمین
آپ کی مرضی ہے جناب اگر یہ باتیں آپ کو صحیح لگتی ہیں تو ہم مزید کچھ نہیں کہہ سکتے -
 
شمولیت
جنوری 19، 2013
پیغامات
301
ری ایکشن اسکور
571
پوائنٹ
86
اور یہ کہ انتہا پسندی کسی بھی صورت میں جائز نہیں اور صرف اپنی تحقیق اور سوچ کو حتمی کہہ لینا اور باقی سب غلط یہ رویہ درست نہیں اور نہ ہی اسلام اس کی تائید کرتا ہے یہ واضح رہے کہ اسلام میں اختلاف رائے کی اجازت ضرور ہے لیکن مخالفت سے بچنا چاہیے ورنہ صحابہ کرام رضوان اللہ علہیم اجمعین کے مابین اختلاف رائے کم از کم سامنے رکھ لیں۔ ایک صحابی اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو ٹوٹنے کا قائل ہے تو دوسرا کہتا نہیں کہ وضو نہیں ٹوٹتا یعنی یا تو ٹوٹتا ہے یا نہیں لیکن اس پر کسی صحابی نے دوسرے پر فتوی نہیں لگائے اور کسی کی مغفرت کو حرام نہیں قرار دیا
یہی وجہ ہے ہم نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کو ترجیح دیتے ہیں تا کہ اختلاف کی گنجائش ہی نہ رہے۔
 
حسیب

رکن
شمولیت
فروری 04، 2012
پیغامات
116
ری ایکشن اسکور
85
پوائنٹ
75
اور فیض عالم صدیقی صاحب واضح رہے کہ ایک مورخ تھے وہ مفسر یا محدث یا فقیہہ نہیں تھے اور تاریخ پر جس جس نے بحث یا تحقیق کی تو اس کی کتاب میں ایسے مسائل بکثرت ملیں گے واقدی اور کلبی وغیرہ کی کتب اٹھا کر دیکھ لیں تو وہاں بھی ایسی ہی قباحتیں مل جائیں گی۔ اور جہاں تک انہیں ناصبی کا لقب دینے کی بات ہے تو انہوں نے اہل بیت کی توہین کی ہے تو بتایا جائے کہ کیا توہین کی ہے اگر تحقیق کو توہین کا نام دیا جاتا ہے تو پھر زبیر علی زئی حفظہ اللہ نے اہل دیو بند کے تو پرخچے اڑا دیے ہیں علامہ احسان الہی ظہیر رحمہ اللہ نے بریلویت اور شیعیت اور دیگر گمراہ فرقوں کے خلاف کام بھی تحقیق کے زمرے میں ہی آتا ہے اور یہ لازم نہیں کہ ہر محقق کی بات سے ہم اتفاق ہی کریں میں نے ان کے بیٹے سے رابطہ کیا ہے انہوں نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ ان کی کتب مجھے بجھوائیں گے میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ کس طرح انہوں نے اہل بیت کی توہین کی ہے تاکہ یہ معاملہ بھی واضح ہو جائے فیض عالم صدیقی صاحب کی جو کتب میرے پاس موجود ہیں میں انہیں پڑھ رہا ہوں اللہ ہم سب کو اپنی امان اور عافیت میں رکھے آمین
آپ نے خود تسلیم کیا ہے کہ وہ مورخ تھے۔ تو ایک مورخ کو کیا حق ہے کہ وہ حدیث کی کتاب کلام کرے۔
یہ تو اُن کی فیلڈ ہی نہیں ہے۔ بندہ اپنی فیلڈ میں ہی کام کرتا اچھا لگتا ہے
 
محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
فیض الابرار بھائی! آپ کا فیض ہمارے سوال کے جواب پر کیوں نہیں ہورہا؟
بالکل میں اآپ کے سوال کو بھولا نہیں ہوں اگر میں کوئی دلیل نہ دے سکا اور میری بات غلط ہوئی تو مجھے معذرت کرنے میں ایک بھی منٹ نہیں لگے گا اس لیے کہ حق کو ماننے میں کوئی ذاتی انا نہیں اانی چاہیے میں نے ایک ساتھی سے کہا ہے وہ جلد ہی مجھے بھیج رہے ہیں
 
محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
آپ نے خود تسلیم کیا ہے کہ وہ مورخ تھے۔ تو ایک مورخ کو کیا حق ہے کہ وہ حدیث کی کتاب کلام کرے۔
یہ تو اُن کی فیلڈ ہی نہیں ہے۔ بندہ اپنی فیلڈ میں ہی کام کرتا اچھا لگتا ہے
میرا خیال ہے کہ تاریخ کے بنیادی مصادر و مراجع میں حدیث سر فہرست ہے اس لیے ایک مورخ کا حدیث پر مہارت کا نہ ہونا کوئی عیب نہیں اس پر اس کی رائے غلط بھی ہو سکتی ہے صحیح بھی میں خود تاریخ کا استاد ہوں اس لیے میرے بنیادی مصادر میں سے حدیث بھی ہے اور تاریخ پڑھاتے وقت صرف تاریخی روایات کو سامنے رکھا جائے تو ہماری تاریخ کی شکل برقرار نہیں رہتی اگر اآپ چاہیں گے تو میں اس پر بھی آپ کے ساتھ الگ موضوع پر بات کر سکتا ہوں کہ حدیث کس طرح ایک مورخ کے لیے معاون ثابت ہو سکتی ہے
 
Top