اور فیض عالم صدیقی صاحب واضح رہے کہ ایک مورخ تھے وہ مفسر یا محدث یا فقیہہ نہیں تھے اور تاریخ پر جس جس نے بحث یا تحقیق کی تو اس کی کتاب میں ایسے مسائل بکثرت ملیں گے واقدی اور کلبی وغیرہ کی کتب اٹھا کر دیکھ لیں تو وہاں بھی ایسی ہی قباحتیں مل جائیں گی۔ اور جہاں تک انہیں ناصبی کا لقب دینے کی بات ہے تو انہوں نے اہل بیت کی توہین کی ہے تو بتایا جائے کہ کیا توہین کی ہے اگر تحقیق کو توہین کا نام دیا جاتا ہے تو پھر زبیر علی زئی حفظہ اللہ نے اہل دیو بند کے تو پرخچے اڑا دیے ہیں علامہ احسان الہی ظہیر رحمہ اللہ نے بریلویت اور شیعیت اور دیگر گمراہ فرقوں کے خلاف کام بھی تحقیق کے زمرے میں ہی آتا ہے اور یہ لازم نہیں کہ ہر محقق کی بات سے ہم اتفاق ہی کریں میں نے ان کے بیٹے سے رابطہ کیا ہے انہوں نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ ان کی کتب مجھے بجھوائیں گے میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ کس طرح انہوں نے اہل بیت کی توہین کی ہے تاکہ یہ معاملہ بھی واضح ہو جائے فیض عالم صدیقی صاحب کی جو کتب میرے پاس موجود ہیں میں انہیں پڑھ رہا ہوں اللہ ہم سب کو اپنی امان اور عافیت میں رکھے آمین