کفایت اللہ
عام رکن
- شمولیت
- مارچ 14، 2011
- پیغامات
- 5,001
- ری ایکشن اسکور
- 9,806
- پوائنٹ
- 773
آپ نے اپنی سابقہ پوسٹ میں پھول بکھیرے تھے کہ:
اس بات کو جواب آپ کو دیا ہے کہ آپ یزید جیسے فاسق و فاجر جس پر امت کا اجماع ہے کا موازنہ خلیفہ راشد سے کر رہے ہواگریزیدرحمہ اللہ کے مخالفین باغی نہیں ہیں۔
تو علی رضی اللہ عنہ کے مخالفین بھی قطعا باغی نہیں ہیں۔
اگراہل شام کے خلاف کاروائی کرنے میں علی رضی اللہ عنہ حق پرتھے ۔
تو اہل مدینہ ومکہ کے خلاف کاررائی کرنے میں یزید رحمہ اللہ بھی حق پرتھے
آپ کے جواب پرافسوس ہے جناب !
یزیدرحمہ اللہ پرآپ نے جوتہمت لگائی ہے اس سے قطع نظر سوال یہ ہے کہ کیا علی رضی اللہ عنہ کی سنت کی پیروی کرنا اوران کے نقش قدم پرچلنا ناجائز ہے؟؟؟؟؟؟
اگرجائز ہے اوریہی درست بھی ہے کیونکہ حدیث میں خلفائے راشدین کی سنت کی پیروی کاحکم ہے تو ایسی صورت میں یزید رحمہ اللہ نے سنت علی رضی اللہ عنہ کی پیروی ہی تو کی ہے ! اس میں اتنا زیادہ بوکھلانے کی کیابات ہے۔
تعجب ہے آپ اسے موازنہ کا نام دے رہے ہیں ، گویا کہ آپ کو تسلیم ہے کی علی رضی اللہ عنہ اپنے اقدامات میں غلطی کے مرتکب ہوئے اوریہی غلطی کوئی اوردہرائے تو اس کا موازنہ علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ نہیں ہوسکتا۔
اوراگرآپ علی رضی اللہ عنہ کے اقدامات کو غلط نہیں سمجھتے توبتلائے ایک صحیح کام جسے علی رضی اللہ عنہ انجام دیں ، کیا دوسرے لوگ بھی وہی صحیح کام نہیں کرسکتے ! پھر اگرصحیح نہیں تو کیا غلط کاموں میں علی رضی اللہ عنہ کے نقش قدم کی پیروی کی جائے ۔
یہ عجیب منطق ہے۔