• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قبروں میں مدفون مردے نہیں سنتے۔

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
ہمارا عقیدہ سماعِ موتٰی کے بارے میں: "قدرت کا اصول، ضابظہ اور قانون ہے کہ جو شخص اس دنیا سے چلا گیا اس کا کسی قسم کا رابطہ اس دنیا سے قائم نہیں رہتا،کوئی مردہ دنیا والوں کا کلام ہر وقت نہیں سن سکتا۔ ہاں اگر اللہ چاہے تو سنوا دے وہ پر چیز پہ قادر ہے لیکن یہ خرقِ عادت ہے قانون نہیں"


آیت نمبر 1 : سورۃ الانعام آیت نمبر 36 :

اِنَّمَا یَسۡتَجِیۡبُ الَّذِیۡنَ یَسۡمَعُوۡنَ ؕؔ وَ الۡمَوۡتٰی یَبۡعَثُہُمُ اللّٰہُ ثُمَّ اِلَیۡہِ یُرۡجَعُوۡنَ

وہ ہی لوگ قبول کرتے ہیں جو سنتے ہیں (١) اور مردوں کو اللہ زندہ کر کے اٹھائے گا پھر سب اللہ ہی کی طرف لائے جائیں گے


یہاں پر اصول اور کلیہ بیان کیا گیا ھے کہ بات کا جواب وہی دیتا ھے جو سنتا ھے۔جو سنتا نہیں وہ جواب بھی نہیں دیتا اور یہی حقیقت ھے۔کیونکہ کی قران پاک کے واضح الفاظ موجود ھیں

اس آیت کی تفسیر میں امام فخر الدین رازی کا قول نقل ھے:

جن کے بارے میں آپ سے حرص کرتے ھیں کہ وہ آپ کی تصدیق کریں گے وہ تو مردوں کی طرح ھیں جو نہیں سنتے""
تفسیر کبیر جلد 4، صفحہ 37، تفسیر بحر محیط جلد 4 صفحہ 117

علامہ بیضاوی رحمہ اللہ علیہ نے لکھا

اور یہ کافر مردوں کی طرح ھیں جو نھیں سنتے۔۔۔

تفسیر بیضاوی جلد 7 صفحہ 186

تفسیر جالالین میں ھے: شبہ فی عدم السماع----
یعنی ان کفار کو نہ سننے پر مردوں سے تشبیہ دی ہے۔
تفسیر جالالین صفحہ 114

تفسیر خارزن میں علامہ علاؤالدین محمد خارزن رحمہ اللہ علیہ نے لکھا "ولھذاشبہ بہ الکفار بالموتٰی لان المیت لا یسمع ولا یسمع ولا یتکلم

اسی لیئے کفار کو مردوں سے تشبیہ دی ہے کیونکہ مردہ یقیناً نہیں سنتا اور نہ کلام کرتا ہے۔

تفسیر خارزن جلد 2 صفحہ 15


تفسیر مدراک میں علامہ ابو البرکاۃ رحمہ اللہ علیہ نے لکھا:

مردوں کو اللہ تعالٰی قیامت کے دن زندہ کر کے اٹھائے گا۔۔۔۔۔تب وہ سنیں گے اس سے پہلے نہیں۔

تفسیر مدراک جلد 2 از سورۃ الانعام

تفسیر ابن جریر میں لکھا ھے:

پس اللہ تعالٰی نے ان کے ذکر کو مردوں میں شمار کر دیا ھے، مردے نہ تو آواز سنتے ہیں اور نہ پکار کو سمجھتے ھیں۔

تفسیر ابن جریر صفحہ 185، از سورہ الانعام

آیت نمبر2: سورۃ فاطر 19-22

مَا یَسۡتَوِی الۡاَعۡمٰی وَ الۡبَصِیۡرُ ۔ وَ لَا الظُّلُمٰتُ وَ لَا النُّوۡرُ ۔وَ لَا الظِّلُّ وَ لَا الۡحَرُوۡرُ ۔ وَ مَا یَسۡتَوِی الۡاَحۡیَآءُ وَ لَا الۡاَمۡوَاتُ اِنَّ اللّٰہَ یُسۡمِعُ مَنۡ یَّشَآءُ ۚ وَ مَاۤ اَنۡتَ بِمُسۡمِعٍ مَّنۡ فِی الۡقُبُوۡرِ ۔

اور اندھا اور آنکھ والا برابر نہیں اور نہ اندھیرا اور روشنی اور نہ سایہ اور دھوپ اور نہ زندے اور مردے برابر ہو سکتے ہیں خدا جس کو چاہتا ہے سنا دیتا ہے اور تم ان کو جو قبروں میں مدفون ہیں نہیں سنا سکتے ‏

دیکھیں یہاں کس قدر صراحت کے ساتھ کہ دیا گیا ہے کہ "اور نہ زندے اور مردے برابر ہو سکتے ہیں" جب کہ حیاتی حضرات کے مولانا سرفراز صاحب لکھتے ہیں کہ

"کہ ادراک ،شعور ،فہم اور سماع میں مردے اور زندہ برابر ہیں ۔ سماع الموتٰی صفحہ 221

اسی آیت کی تائید میں ۔ فقیہ ابو اللیث سمر قندی حنفی رحمہ اللہ علیہ کا قول علامہ عینی رحمہ نے عمدۃ القاری جلد 4 صفحہ 225 میں نقل فرمایا کہ اللہ تعالٰی نے کافروں کو مردوں سے تشبیہ دی تو مطلب ہوا کہ جیسے تو مردوں کو نہیں سنا سکتا ایسے ہی مکہ کے کافروں کو تو سمجھا سکتا۔

باقی دلائل بہت جلد انشاء اللہ۔۔
دعاؤں میں یاد رکھیں ۔۔۔
قرآن کی تفسیر کا حق صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل تھا۔ آپ نے جو کچھ (یہاں تک اور آگے بھی) لکھا اس پر نبوت کی تصدیق نہیں۔ جو کچھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے ہیں وہ آپ کو تسلیم نہیں!!!!


حضرت عمر رضی اللہ عنہ بھی سماعِ موتٰی کے منکر تھے


بسم اللہ الرحمن الرحیم۔



حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ بدر میں ھلاک ھونے والوں کو خطاب فرمایا کہ:



حضرت ابو طلحہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے روز بدر قریش کے چوبیس سربرآوردہ اشخاص کو بدر کے کنوؤں میں ایک گندے پلید کنویں میں پھنکوادیا، حضور کاطریقہ یہ تھا کہ جب کسی قوم پر فتحیاب ہوتے تو میدان میں تین دن قیام فرماتے، جب بدرکا تیسرا دن تھا تو سواری مبارک پر کجاوہ کسوایا، پھر چلے، صحابہ نے ہمر کابی کی، اور کہا ہمارا یہی خیال ہے کہ اپنے کسی کام سے تشریف لے جارہے ہیں، یہاں تک کہ کنویں کے سرے پر ٹھہر کران کا اور ان کے آباء کانام لے لے کر اے فلاں بن فلاں اور اے فلاں بن فلاں کہہ کر پکارنے لگے، فرمایا ''کیا اس سے تمھیں خوشی ہوتی کہ اللہ اور اس کے رسول کا حکم تم نے مانا ہوتا، ہم نے تو حق پایا وہ جس کا ہمارے رب نے ہم سے وعدہ فرمایا تھا، کیا تم نے اس کو ثابت پایا جو تمھارے رب نے تم سے وعدہ کیا تھا ''۔۔۔۔




حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا سوال
۔۔ ( ذرا غور سے پڑھئیے گا انشاء اللہ سب سمجھ آجائے گا)



یا رسول اللہ کیف تکلم اجساد الا ارواح فیھا؟

(یا رسول اللہ آپ ایسے جسموں سے کلام فرما رھے جن میں روح موجود نہیں!)
بخاری جلد ۲ صفحہ ۵۶۶ ، مسند احمد جلد صفحہ ۳۵۷

صحیح بخاری:جلد دوم:حدیث نمبر 1176



اسی طرح دوسری روایت میں موجود ھے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا :



یارسول اللہ کیف اتنا دیھم بعد ثلاث و ھل یسمعون یقول اللہ عزوجل "اِنَّکَ لَا تُسۡمِعُ الۡمَوۡتٰی"



یارسول اللہ آپ ان سے گفتگو فرما رھے ھیں جن کو ھلاک ہوئے تین دن گزر چکے ہیں حالانکہ اللہ رب العزت فرماتے ھیں آپ مردوں کو نہیں سنا سکتے۔


مسند احمد جلد ۲ صفحہ ۲۸۷




ظاہر ہے اب جس کا عقیدہ یہ ہو کہ مردے سنتے ہیں تو وہ ایسے سوال کیوں پوچھے گا ازراہِ تعجب سے ۔۔ اور کیوں دلیل پیش کرے گا! جبکہ آپ نے دیکھا حضرت عمر نے سوال کے ساتھ دلیل بھی پیش کی "انک لا تسمع الموتٰی "۔۔۔

یہ آیت قرآن میں ہے ۔۔۔

-Surah Roum 52

فَاِنَّکَ لَا تُسۡمِعُ الۡمَوۡتٰی وَ لَا تُسۡمِعُ الصُّمَّ الدُّعَآءَ اِذَا وَلَّوۡا مُدۡبِرِیۡنَ

بیشک آپ مردوں کو نہیں سنا سکتے (١) اور نہ بہروں کو (اپنی) آواز سنا سکتے ہیں (٢) جب کہ وہ پیٹھ پھیر کر مڑ گئے ہوں۔

تو میرے خیال میں ہم،تم سے ذیادہ قرآن سمجھنے والے حضرت عمر رضی اللہ عنہ تھے انہوں نے یہ آیت پیش کر کے بتا دیا کہ اس آیت سے سماعِ موتٰی کی نفی ہوتی ہے۔اور اس پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیثِ تقرری بھی بنتی ہے کہ آپﷺ نے اس پر خاموشی اختیار فرمائی اور منع نہیں کیا کہ نہیں عمر اس آیت کا مطلب وہ نہیں جو تم لے رہے ہو ۔۔ آگے آپ جواب ملاحظہ کریں بات واضح ہو جائے گی۔


حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا جواب:




’’انھم الان یسمعون ما اقول لھم‘‘ بخاری شریف جلد ۲ صفحہ ۵۷۶

جو بات میں ان سے کہ رھا ھوں وہ اس وقت اسکو سن رھے ھیں


ایک اور جگہ ہے کہ:

رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں محمد کی جان ہے میری بات تم ان سے زیادہ نہیں سنتے،


اب جواب پر غور فرمائیں یہ جواب آگے خود واضح ھو جائے گا

صرف یہ مردے (ھر مردہ نھیں ) صرف اس وقت (ھر وقت نہیں) ، صرف میری (ھر ایک کی بھی نہیں) بات سن رھے ھیں

حضرت قتادہ تابعی رحمہ اللہ علیہ کا قول نقل کر رھا ھوں۔

قال قتادہ احیا ھم اللہ حتی اسمعھم قولہ تو بیحا و تصغیرا و نقمۃ و حسرۃ و ند ما (بخاری شریف جلد ۲، صفحہ ۲۶۶)

حضرت قتادہ تابعی رحمہ اللہ علیہ نے اس حدیث کی تفسیر میں کہا ھے کہ اللہ نے کچھ دیر کے لیئے ان مردوں کو زندہ کر دیا تھا کہ نبی کریم صلی علیہ و وسلم کی بات سنا دے، افسوس دلانے اور ندامت کے لئیے ،

(گویا یہ نبی کریم صلی علیہ و وسلم کا معجزہ تھا)

ما کلامہ علیہ السلام اھل القلیب فقد کانت معجزۃ لہ علیہ السلام

بدر کے کنویں میں پڑے ھوئے کفار مردوں سے کلام کرنا امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ تھا۔

شرح ھدایہ جلد ۲ صفحہ ۴۸۴

فتح القدیر جلد ۲ صفحہ ۴۴۷

روح المعانی صفحہ ۵۰

مشکوٰۃ ، باب المعجزات صفحہ ۵۴۳






اب جواب دوبارہ پڑھئیے ، غور کیجئے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا کہا:



صرف یہ مردے (ھر مردہ نھیں ) صرف اس وقت (ھر وقت نہیں) ، صرف میری (ھر ایک کی بھی نہیں)




بخاری شریف جلد ۲ صفحہ ۵۶۷


"پس ثابت ہوا کہ بدر کے مردوں سے کلام کرنا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ تھا اور عموم میں ایسا نہیں ہوتا ۔ یہ معجزہ تھا (خرقِ عادت) اور اس پر ہم عقیدہ قائم نہیں کر سکتے کہ تمام مردے ہر وقت سنتے ہیں ۔ "




اور اللہ کا بڑافضل واحسان ھے کہ اشاعت توحید والسنۃ والے اسی عقیدے و مسلک سے جڑے ھیں جو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ،حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا اور تمام صحابہ اکرام کا تھا۔

انشاء اللہ جلد ہی میں حضرت عائشہ کا عقیدہ پیش کروں گا کہ وہ بھی سماعِ موتٰی کی منکر تھیں ۔۔

اللہ سب کو ہدایت دے اور ضد سے بچائے ۔

دعاؤں میں یاد رکھیں ۔۔۔ اللہ نگہبان
یہاں بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کو آپ تسلیم نہیں کر رہے اور امتیوں کے اقوال پیش کیئے جارہے ہیں۔
عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ آیت کی تفیر نہیں بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس آیت کی تفسیر جاننا چاہتے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی وضاحت فرمادی کہ ” میری بات تم ان سے زیادہ نہیں سنتے“ جیسے تم سن رہے ہو ویسے ہی وہ بھی سن رہے ہیں۔ اس کے بعد زندہ اور مردہ کے سننے کے فرق کو بھی واضح فرما دیا کہأَنَّهُمْ لَا يَسْتَطِيعُونَ أَنْ يَرُدُّوا عَلَيَّ شَيْئًا“
دوسری حدیث میں ہے ”وَلَكِنَّهُمْ لَا يَقْدِرُونَ أَنْ يُجِيبُوا“۔
 

Muhamad Ali

مبتدی
شمولیت
جولائی 31، 2016
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
16
بھٹی صاحب! آپ نےپوچھاھےکہ کیا آپ اس حدیث کو صحیح تسلیم کرتے ہیں؟___ بھٹی صاحب اسکاجواب میں بروزھفتہ 4:50‎ PM‏ کی پوسٹ میں تفصیلا" دےچکا ھوں-البتہ آپ میرےسوال کاجواب دینےسےمسلسل بچ رھےھیں،میراسوال بہت سادہ ھےکہ جب آپ یہ تسلیم کرتےھیں کہ"مردہ کا زندہ ھوجانا کامعجزہ ھوناتوٹھیک ھے"___ تو پھریہ مانناکہ ھرمردہ زندہ ھوجاتاھےاوردفناکرجانےوالوں کےقدموں کی آوازسنتا ھے معجزےکومعمول بنانا نہیں؟
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
بھٹی صاحب! آپ نےپوچھاھےکہ کیا آپ اس حدیث کو صحیح تسلیم کرتے ہیں؟___ بھٹی صاحب اسکاجواب میں بروزھفتہ 4:50‎ PM‏ کی پوسٹ میں تفصیلا" دےچکا ھوں-
بھٹی صاحب! آپ نےپوچھاھےکہ کیامیں بخاری کی باب:[المیت یسمع خفق النعال]کےتحت حدیث کوصحیح تسلیم کرتا ھوں؟
اقرار کے ساتھ انکار کا کیا معنیٰ؟؟؟؟؟
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
البتہ آپ میرےسوال کاجواب دینےسےمسلسل بچ رھےھیں،میراسوال بہت سادہ ھےکہ جب آپ یہ تسلیم کرتےھیں کہ"مردہ کا زندہ ھوجانا کامعجزہ ھوناتوٹھیک ھے"___ تو پھریہ مانناکہ ھرمردہ زندہ ھوجاتاھےاوردفناکرجانےوالوں کےقدموں کی آوازسنتا ھے معجزےکومعمول بنانا نہیں؟
میری اس پوسٹ کا مکمل قتباس پیش کریں جس میں یہ اقرار ہے؟؟؟؟؟
یاد رکھیں دوسروں کو دھوکہ دینے والا حقیقتآ خود کو دھوکہ دے رہا ہوتا ہے۔ فلا شک
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
میں اس حدیث کو صحیح تسلیم کرتاھوں اورحدیث کامطلب و مفھوم زیربحث قرآنی آیات اوران آیات کی مؤید دوسری صحیح احادیث کی روشنی میں سمجھتا ھوں-
حدیثَ مبارکہ میں جس قرآنی آیت کو عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پیش کیا وہ صاف ظاہر ہے کہ پہلے نازل ہوچکی تھی اسی کی وضاحت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی اور آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قرآن کا مخالف باور کرا رہے ہیں اور اپنے بڑوں کی خود ساختہ تفسیر کو حق باور کرانا چاہتے ہو۔

آپ سے گزارش ہے کہ وہ صحیح احادیث پیش کریں جو آپ کے مدعا کو ثابت کرتی ہیں۔
یاد رکھیں کہ قرآنِ پاک کی آیت کا مفہوم جو احادیث سے ثابت ہو وہی قابلِ قبول ہے تفسیر بالرائے ہرگز ہرگز قبول نہیں۔
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
میں نے قلیب بدر کے مردوں کی بابت پوچھا ہے کہ وہ کیوں کر معجزہ ہے جب کہ ان کے زندہ ہونے کا کسی حدیث میں کوئی ذکر نہیں؟
اس کا بھی آپ نے کوئی جواب اب تک نہیں دیا۔
 

Muhamad Ali

مبتدی
شمولیت
جولائی 31، 2016
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
16
بھٹی صاحب! اگرنادانستگی میں بھی آپ نےیہ بات مانی ھےکہ قیامت سےقبل مردے کا زندہ ھوجانامعجزہ ھے ____تو یہ بات قابل گرفت یا جرم نہیں کہ جس پرآپ کو پشیمانی ھو یا توبہ و رجوع کرناپڑے بلکہ عین حق ھے-البتہ اس اعتراف_ حق سےیقینا" آپ کےاکابرین کےعقائد پرشدیدترین ضرب پڑتی ھےکہ انہوں نےتو ھرمردےکودفناکرجانے والوں کےجوتوں کی آواز سننےوالا قراردیکرمعجزےکو معمول بناڈالا،صحیح بخاری کے باب:المیت یسمع خفق النعال گےتحت حدیث کا قرآنی نصوص کومطلق نظراندازکرتےھوئے خلاف قرآن مفھوم لیا- جس سےسورۃ المومنون آیت16میں بیان ھونےوالےعام قانون [ثم انكم يوم القيامة تبعثون]کامذاق بن گیا وغیرہ وغیرہ ____ توبھٹی صاحب اکابرین کادفاع کرنےکےبجائےآپ اپنی آخرت کی فکرکیجیئے- بہرحال آپ کی پوسٹ 18‎ Oct 2016‏ کا اقتباس ملاحظہ ھو;‏

Muhamad Ali نے کہا ہے: ↑
مردےکا قیامت سےقبل زندہ ھونابھی معجزہ ھےاور زندہ ھوکرسننابھی معجزہ ھے
”مردہ کا زندہ ہوجانا“کا معجزہ ہونا تو ٹھیک ہے مگر ”زندہ“ کا سننا تو درکنار چلنا پھرنا کھانا وغیرہ سب کام عام فہم ہیں یہ ”معجزہ“ کیوں کر ہوگئے؟
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
البتہ اس اعتراف_ حق سےیقینا" آپ کےاکابرین کےعقائد پرشدیدترین ضرب پڑتی ھےکہ انہوں نےتو ھرمردےکودفناکرجانے والوں کےجوتوں کی آواز سننےوالا قراردیکرمعجزےکو معمول بناڈالا،صحیح بخاری کے باب:المیت یسمع خفق النعال گےتحت حدیث کا قرآنی نصوص کومطلق نظراندازکرتےھوئے خلاف قرآن مفھوم لیا-
قرآنِ پاک کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ اور بہتر کوئی نہیں سمجھ سکتا۔

صحيح البخاري: كِتَابُ المَغَازِي: بَابُ قَتْلِ أَبِي جَهْلٍ
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، سَمِعَ رَوْحَ بْنَ عُبَادَةَ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: ذَكَرَ لَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ يَوْمَ بَدْرٍ بِأَرْبَعَةٍ وَعِشْرِينَ رَجُلًا مِنْ صَنَادِيدِ قُرَيْشٍ، فَقُذِفُوا فِي طَوِيٍّ مِنْ أَطْوَاءِ بَدْرٍ خَبِيثٍ مُخْبِثٍ، وَكَانَ إِذَا ظَهَرَ عَلَى قَوْمٍ أَقَامَ بِالعَرْصَةِ ثَلاَثَ لَيَالٍ، فَلَمَّا كَانَ بِبَدْرٍ اليَوْمَ الثَّالِثَ أَمَرَ بِرَاحِلَتِهِ فَشُدَّ عَلَيْهَا رَحْلُهَا، ثُمَّ مَشَى وَاتَّبَعَهُ أَصْحَابُهُ، وَقَالُوا: مَا نُرَى يَنْطَلِقُ إِلَّا لِبَعْضِ حَاجَتِهِ، حَتَّى قَامَ عَلَى شَفَةِ الرَّكِيِّ، فَجَعَلَ يُنَادِيهِمْ بِأَسْمَائِهِمْ وَأَسْمَاءِ آبَائِهِمْ: «يَا فُلاَنُ بْنَ فُلاَنٍ، وَيَا فُلاَنُ بْنَ فُلاَنٍ، أَيَسُرُّكُمْ أَنَّكُمْ أَطَعْتُمُ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، فَإِنَّا قَدْ وَجَدْنَا مَا وَعَدَنَا رَبُّنَا حَقًّا، فَهَلْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَ رَبُّكُمْ حَقًّا؟» قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا تُكَلِّمُ مِنْ أَجْسَادٍ لاَ أَرْوَاحَ لَهَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، مَا أَنْتُمْ بِأَسْمَعَ لِمَا أَقُولُ مِنْهُمْ» ،
قَالَ قَتَادَةُ: أَحْيَاهُمُ اللَّهُ حَتَّى أَسْمَعَهُمْ، قَوْلَهُ تَوْبِيخًا وَتَصْغِيرًا وَنَقِيمَةً وَحَسْرَةً وَنَدَمًا

حضرت ابو طلحہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے روز بدر قریش کے چوبیس سربرآوردہ اشخاص کو بدر کے کنوؤں میں ایک گندے پلید کنویں میں پھنکوادیا، حضور کاطریقہ یہ تھا کہ جب کسی قوم پر فتحیاب ہوتے تو میدان میں تین دن قیام فرماتے، جب بدرکا تیسرا دن تھا تو سواری مبارک پر کجاوہ کسوایا، پھر چلے، صحابہ نے ہمر کابی کی، اور کہا ہمارا یہی خیال ہے کہ اپنے کسی کام سے تشریف لے جارہے ہیں، یہاں تک کہ کنویں کے سرے پر ٹھہر کران کا اور ان کے آباء کانام لے لے کر اے فلاں بن فلاں اور اے فلاں بن فلاں کہہ کر پکارنے لگے، فرمایا ''کیا اس سے تمھیں خوشی ہوتی کہ اللہ اور اس کے رسول کا حکم تم نے مانا ہوتا، ہم نے تو حق پایا وہ جس کا ہمارے رب نے ہم سے وعدہ فرمایا تھا، کیا تم نے اس کو ثابت پایا جو تمھارے رب نے تم سے وعدہ کیا تھا ''۔عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا یا رسول اللہ آپ ایسے جسموں سے کلام فرما رھے ہیں جن میں روح موجود نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں محمد کی جان ہے میری بات تم ان سے زیادہ نہیں سنتے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان

اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے میری بات تم ان سے زیادہ نہیں سنتے۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان

صحيح البخاري: كِتَابُ الجَنَائِزِ: بَابٌ: المَيِّتُ يَسْمَعُ خَفْقَ النِّعَالِ
النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "العَبْدُ إِذَا وُضِعَ فِي قَبْرِهِ، وَتُوُلِّيَ وَذَهَبَ أَصْحَابُهُ حَتَّى إِنَّهُ لَيَسْمَعُ قَرْعَ نِعَالِهِمْ،۔۔۔ الحدیث
جب بندے کو قبر میں رکھ کر اس کے ساتھی واپس ہوتے ہیں تو وہ مردہ ان کے جوتوں کی آواز سن رہا ہوتا ہے ۔۔۔ الحدیث
 

Muhamad Ali

مبتدی
شمولیت
جولائی 31، 2016
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
16
بھٹی صاحب! آپ کا (چیلنج کےاندازمیں) مطالبہ تھا کہ میں آپ کی
اس پوسٹ کا مکمل اقتباس پیش کروں جس میں آپ کا یہ اقرار ہےکہ (مردہ کا زندہ ھوجانا کامعجزہ ھوناتوٹھیک ھے) ..... اورمطالبہ کے ساتھ ھی آپ نے مجھے یہ بھی یاد دھانی کرائی تھی کہ دوسروں کو دھوکہ دینے والا حقیقتآ خود کو دھوکہ دے رہا ہوتا ہے- _____ بہرحال آپ کےاس مطالبہ پر میں نےفورا" ھی آپ کی 18 ‏Oct 2016‎‏ کی پوسٹ پیش کردی-لیکن اس کےبعد آپ کی طرف سےخاموشی ھے ___ بھٹی صاحب اس خاموشی کو میں اوراس بحث کےدوسرےقارئین آپ کا اپنےسابقہ خلاف_قرآن موقف سے رجوع وتوبہ سمجھیں یا بحث سے فرار ؟ جلدمطلع فرمائیں-
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
بھٹی صاحب! آپ کا (چیلنج کےاندازمیں) مطالبہ تھا کہ میں آپ کی
اس پوسٹ کا مکمل اقتباس پیش کروں جس میں آپ کا یہ اقرار ہےکہ (مردہ کا زندہ ھوجانا کامعجزہ ھوناتوٹھیک ھے) ..... اورمطالبہ کے ساتھ ھی آپ نے مجھے یہ بھی یاد دھانی کرائی تھی کہ دوسروں کو دھوکہ دینے والا حقیقتآ خود کو دھوکہ دے رہا ہوتا ہے- _____ بہرحال آپ کےاس مطالبہ پر میں نےفورا" ھی آپ کی 18 ‏Oct 2016‎‏ کی پوسٹ پیش کردی-لیکن اس کےبعد آپ کی طرف سےخاموشی ھے ___ بھٹی صاحب اس خاموشی کو میں اوراس بحث کےدوسرےقارئین آپ کا اپنےسابقہ خلاف_قرآن موقف سے رجوع وتوبہ سمجھیں یا بحث سے فرار ؟ جلدمطلع فرمائیں-
میری 18 اکتوبر کی پوسٹ
”مردہ کا زندہ ہوجانا“کا معجزہ ہونا تو ٹھیک ہے مگر ”زندہ“ کا سننا تو درکنار چلنا پھرنا کھانا وغیرہ سب کام عام فہم ہیں یہ ”معجزہ“ کیوں کر ہوگئے؟
قارئین اندازہ لگائیں کہ میں نے کیا کہا ہے اور موصوف کیا سمجھ رہے ہیں یا سمجھانے کی کوشش میں ہیں!!!!!
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top