• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن لاریب ہے!! حدیث کی طرف پھر رجوع کیوں؟

شمولیت
جون 11، 2015
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
79
آپ نے اپنا ایمان بتا دیا. آپ کا شکریہ
آپ نے میرے کسی ایک اعتراض کا جواب دیا؟


آپ مجھے قرآن پاک کی کوئی ایک, صرف ایک سند دکھا دیں تو میں آپ کو یہ سب چیزیں دکھا دوں گا. چیلنج ہے میرا.
اور
چیلنج ہے آپ کا۔اس کو کہتے ہیں ضد بازی،حسد،منافقت،غوصہ،علم کا غرور وغیرہ وغیرہ ۔۔نبی کریم ﷺ کے دورمیں بھی بڑے بڑے علمائ تھے لیکن سب باطل تھے صرف واحد ایک نبی کریم ﷺ نے دین کی دعوت دی سب ان کے خلاف ہوئے وہ بھی نبی کریم ﷺ کو چیلنج ہی کرتے کرتے اس دنیا سے چلے گئے اور حصہ میں کیا ملا صرف دوزخ ۔۔۔۔۔اس کتاب کا چیلنج ہے اس میں اختلاف نہیں۔۔اس کو پڑھ کر واقع معلوم ہوجاتا ہے اور ہم مشاہدہ بھی کر سکتے ہیں واقع یہ حقیقت ہے لیکن ہمارے اکثر علما ئ اپنی منافقت کی وجہ سے اس کو قبول نہیں کرتے لیکن ان کی قبول نہ کرنے سے حقیقت کبھی نہیں بدلی جا سکتی۔
منافقت سے بھرے ہوئے کافر ،مشرک بھی یہی کہتے تھے کہ یہ ایسا دین ہمیں بتا رہا ہے جو آج تک ہم نے کبھی سنا ہی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ وہ باتیں ہیں آپ سمجھ رہے میں آپ سے علم کا مقابلہ کررہا اور آپ اپنی اس علم کے نشے میں ایسی باتیں کرتے جا رہے کہ اللہ تعالیٰ مجھ میں اور آپ میں گواہ کافی ہے۔آپ کہتے ہیں اس میں اختلاف ہے لیکن پھر بھی اس کو لاریب تسلیم کرتے ہو۔۔۔اس میں کوئی اختلاف نہیں اس لئے یہ لاریب ہے۔
احادیث کی کتابوں کی بھی تصدیق یہی کتاب کرے گی یہ کسوٹی ہے اللہ تعالیٰ کی طرف سے۔
اس کتاب کو کسی سند کی ضرورت ہے ہی نہیں ۔۔۔۔یہ میرا چیلنج نہیں میرا ایمان ہے ۔ اللہ کا شکر ہے کہ مجھے اس کتاب قرآن مجید کی اہمیت،قدر،شان ،کی پہچان ہے۔ اگر آپ کو نہیں تو اس میں میرا کوئی قصور نہیں۔۔یہ آپ کی تقلید کا قصور ہے ۔۔۔جو چیلنج چیلنج کھیلتے رہے ساری زندگی۔۔۔۔شکریہ
 
شمولیت
جون 11، 2015
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
79
میری آج کل رسائی انٹرنیٹ تک بہت کم ہے.
فیضان بھائی! میں نے قرآن پر اعتراضات آپ کو بتا دیے ہیں.
مجھے مدلل جواب چاہیے. آپ نے دوبارہ مشاہدے اور پڑھنے کا رٹا ہوا سبق دہرایا تو میری طرف سے مزید بات کے لیے معذرت ہوگی.
آپ نے مجھے یہ بتانا ہے کہ قرآن لاریب کیسے ہے جب کہ اس میں تعارض, اختلاف, شاذ روایات, مبہم الفاظ, ذو معنی الفاظ سب کچھ پایا جاتا ہے؟
آپ کہتے میں نے آپ کو اس بات کا جواب نہیں دیا۔۔مجھے معلوم نہیں آپ کو کس وجہ سے کچھ سمجھ نہیں آتا۔
نہایت آدب کے ساتھ میں آپ کے سوالوں کا جواب دیا جبکہ آپ کا موقف ہے ہی غلط،باطل، بے بنیاد پھر بھی جواب دیا گیا لیکن آپ اسے جواب تصور ہی نہیں کرتے ۔
آپ کا موقف ہے کہ
اس قرآن میں اعتراضات ہیں جو آپ نے بتائے یہ آپ کے کم عقلی ہے اس قرآن مجید کا کوئی قصور نہیں اور یہ حقیقت ہے ۔
پھر آپ مجھے کہتے ہیں کہ مشاہدے اور پڑھنے کا رٹا ہوا سبق دہرایا تو میں بات نہیں کرتا میری طرح سے معذرت۔
٭میرے پیارے بھائی نبی کریم کس کی مدد سے تبلیغ کرتے تھے وہ لوگو ں کو کیا پڑھاتے تھے؟
٭جب کسی چیز میں اختلاف پیدا ہوتا تھا تو سب سے پہلی سند،دلیل ،کیا ہوتی تھی؟
٭بہت سے ایسے واقعات ہیں اگر نبی کریم ﷺ نے کوئی بات کہہ دی تو نبی کریم ﷺ کی بھی درستگی کی گئی وہ درستگی کیا چیز تھی؟
اصل حقیقت یہی ہے۔
ہر بات کی دلیل پہلےقرآن مجید کسوٹی پھر اگر قرآن کسی بات کی وضاحت نہ کرے تب ہم ان کتابوں جن کا نام ہے۔صحیح بخاری،مسلم،ترمزی،مشکاۃ،وغیرہ کی طرح رجوع کریں
لیکن حق پہلے اس کتاب ۔۔۔قرآن مجید کا ہی رہے گا۔۔۔۔۔۔آپنے عقیدہ کو درست کریں شکریہ۔
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
آپ کہتے میں نے آپ کو اس بات کا جواب نہیں دیا۔۔مجھے معلوم نہیں آپ کو کس وجہ سے کچھ سمجھ نہیں آتا۔
نہایت آدب کے ساتھ میں آپ کے سوالوں کا جواب دیا جبکہ آپ کا موقف ہے ہی غلط،باطل، بے بنیاد پھر بھی جواب دیا گیا لیکن آپ اسے جواب تصور ہی نہیں کرتے ۔
آپ کا موقف ہے کہ
اس قرآن میں اعتراضات ہیں جو آپ نے بتائے یہ آپ کے کم عقلی ہے اس قرآن مجید کا کوئی قصور نہیں اور یہ حقیقت ہے ۔
پھر آپ مجھے کہتے ہیں کہ مشاہدے اور پڑھنے کا رٹا ہوا سبق دہرایا تو میں بات نہیں کرتا میری طرح سے معذرت۔
٭میرے پیارے بھائی نبی کریم کس کی مدد سے تبلیغ کرتے تھے وہ لوگو ں کو کیا پڑھاتے تھے؟
٭جب کسی چیز میں اختلاف پیدا ہوتا تھا تو سب سے پہلی سند،دلیل ،کیا ہوتی تھی؟
٭بہت سے ایسے واقعات ہیں اگر نبی کریم ﷺ نے کوئی بات کہہ دی تو نبی کریم ﷺ کی بھی درستگی کی گئی وہ درستگی کیا چیز تھی؟
اصل حقیقت یہی ہے۔
ہر بات کی دلیل پہلےقرآن مجید کسوٹی پھر اگر قرآن کسی بات کی وضاحت نہ کرے تب ہم ان کتابوں جن کا نام ہے۔صحیح بخاری،مسلم،ترمزی،مشکاۃ،وغیرہ کی طرح رجوع کریں
لیکن حق پہلے اس کتاب ۔۔۔قرآن مجید کا ہی رہے گا۔۔۔۔۔۔آپنے عقیدہ کو درست کریں شکریہ۔
میرے بھائی آپ چاہتے ہیں کہ میں صرف آپ کی بات پر یقین کر لوں. لیکن میں ایسا کیوں کروں جب تک آپ مجھے کوئی واضح دلیل نہ دے دیں؟
آپ یہی بتا دیں کہ کیا یہ وہی قرآن ہے جو نبی کریم ص پر نازل ہوا تھا؟ اگر ہاں تو اس پر کیا دلیل ہے؟ کیا ثبوت ہے؟
یہ نہیں کہیے گا کہ اسے پڑھ کر دیکھ لوں. اسے پڑھ کر مجھے کچھ نہیں نظر آ رہا. مجھے واضح دلیل چاہیے.

@خضر حیات بھائی. یہ صاحب اگر اب بھی دلیل سء بات نہیں کرتے تو پھر انہیں یہاں بھی بلاک کر دیجیے تو بہتر ہے.
 
شمولیت
جون 11، 2015
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
79
میرے بھائی آپ چاہتے ہیں کہ میں صرف آپ کی بات پر یقین کر لوں. لیکن میں ایسا کیوں کروں جب تک آپ مجھے کوئی واضح دلیل نہ دے دیں؟
آپ یہی بتا دیں کہ کیا یہ وہی قرآن ہے جو نبی کریم ص پر نازل ہوا تھا؟ اگر ہاں تو اس پر کیا دلیل ہے؟ کیا ثبوت ہے؟
یہ نہیں کہیے گا کہ اسے پڑھ کر دیکھ لوں. اسے پڑھ کر مجھے کچھ نہیں نظر آ رہا. مجھے واضح دلیل چاہیے.

@خضر حیات بھائی. یہ صاحب اگر اب بھی دلیل سء بات نہیں کرتے تو پھر انہیں یہاں بھی بلاک کر دیجیے تو بہتر ہے.
آج آپ اللہ تعالیٰ پر پابندی لگا دو جس نے ہر جگہ غور فکر کرنے کا حکم دیا مومنوں کو،جس نے ہر جگہ مشاہدہ کرنے کا فرمایا تاکہ لوگ گمراہی سے بچ سکیں ۔ شکریہ اور اس کو مکمل پڑھیں اگر ہدایت حاصل کرنی ہے تو۔
اگر آپ کا جواب نہیں میں ہے تو رہے میں نے کب کہا میری بات مانو میں نے کہا قرآن کی بات پہلے مان لو کیونکہ یہ واحد لاریب ہونے کے ساتھ ساتھ نبی کریم ﷺ کے دور سے محفوظ یعنی حفاظت سے ہم تک آرہی ہے پھر اس کے بعد اگر قرآن سے جواب نہیں ملتا تو صحیح احادیث کی مان لو کیونکہ نبی کریم ﷺ کا قول بھی ہمارے لئے قرآن مجید کے بعد اہمیت رکھتا ہے یہ ہے مکمل دین اسلام اگر پھر بھی ایک ہی رٹ لگائو گے کہ میں تو نہ مانو تو میرا جواب قرآن سے واضح یہ ہوگا۔


سورۃ المومنون23۔ میری آیات سنائی جاتی تھیں تو تم (رسول ﷺ کی آواز سنتے ہی) الٹے پائوں بھاگ نکلتے تھے ۔ (66) اپنے گھمنڈ میں اس کو خاطر ہی میں نہ لاتے تھے ، اپنی چوپالوں میں اُس پر باتیں چھانٹتے اور بکواس کیا کرتے تھے۔ (67)


سورۃ الروم30۔ اور اس کی نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور تمہاری زبانوں اور تمہارے رنگوں کا اختلاف ہے۔ یقینا اس میں بہت سی نشانیاں ہیں ۔دانشمند لوگوں کے لیے۔(22)

سورۃ الانعام6آیت نمبر 109
یہ لوگ کڑی کڑی قسمیں کھا کھا کر کہتے ہیں کہ اگر کوئی نشانی (یعنی معجزہ ) ہمارے سامنے آجائے تو ہم اُس پر ایمان لے آئیں گے ۔ اے نبی ﷺ ، ان سے کہو کہ نشانیاں تو اللہ کے اختیار میں ہیں۔‘‘ اور تمہیں کیسے سمجھایا جائے کہ اگر نشانیاں آبھی جائیں تو یہ ایمان لانے والے نہیں۔ (109)
٭لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ اگر آپ ہی اللہ کے خاص بندے ہو تو پھر کوئی نشانی لائو لیکن اللہ کا کیا فرمان کہ یہ آیت پیش کر دو ان کے سامنے بس۔آیت کس میں درج ہے؟دلیل کیا ہوئی۔؟؟؟
٭نبی کریم ﷺ نے فرمایا میں تمہارا پیغمبر ہوں اللہ تعالیٰ نے مجھے بھیجا ہے تو مخالفوں نے کہا دلیل دو تو دلیل میں کیا نازل ہوا؟

جواب(قرآن مجید کی آیت)
٭مکہ کے مشرک بھی نبی کریم ﷺ کو مانتے تھے لیکن کہتے تھے ہم نے کچھ بھی اس سے پہلے نہیں سنا جو تم پڑھتے ہو یعنی جو تم تبلیغ کرتے ہو تمہارے پاس اس کے سچ ہونے کی کوئی دلیل نہیں؟
نبی کریم ﷺ نے جواب میں دلیل میں کیا پیش کیا پھر (قرآن مجید کی آیت)
تو اس کے جواب میں کیا نازل ہوا؟
٭نبی کریم ﷺ کو وہ مانتے تھے کہ یہ ہم جیسے بشر ہیں،سچے ہیں صادق و امین ہیں ان میں کوئی بھی عیب نہیں لیکن کس کا انکار کیا ؟

جواب(قرآن مجید کی آیت کا جو دلیل کے لئے بھیجی گئی۔

٭کافر مشرک نبی کریم ﷺ سے سند مانگتے رہے کہ جو تم کہتے ہو اس کی سند لادو کسی عالم سے یہ بات ثابت کر دو یا پھر اللہ تعالیٰ کو ہمارے سامنے حاضر کر دو گواہی کے لئے یا فرشتوں کو بلا دو گواہی کے لئے جو تم تبلیغ کرتے ہو یہ سب جھوٹ ہے پہلے کے لوگوں نے گھڑ لیا ہے تمہارے پاس کوئی دلیل نہیں تو اللہ نے دلیل میں کیا نازل فرمایا؟

جواب(قرآن مجید کی آیت)
٭اسی طرح نبی کریم ﷺ کو اور تنگ کیا گیا دلیل مانگی گئی تو نبی کریم ﷺ غم میں مبتلہ ہو گئے تو اللہ تعالیٰ نے ایک آیت نازل کی جو آپ کی ہدایت کے لئے دلیل ہو سکتی تھی لیکن آپ نہ تو قرآن کی آیات کو لاریب مانتے ہیں لیکن صرف زبان سے عمل سے نہیں اور اللہ کا فرمان ہے اس کتاب میں کوئی اختلاف نہیں (سورۃ النسائ 4 آیت 82) اور آپ اس کو کوئی دلیل بھی نہیں مانتے ۔اللہ کا مقابلہ کیا بات ہے آپ کے علم کی۔
٭ابراھیم علیہ السلام نے اپنے سامنے والے کو کیا جواب دیا اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر ڈالو یعنی مشاہدہ کرو اب کہہ دو یہ کوئی دلیل نہیں تھی جبکہ اللہ تعالیٰ فرما رہا گواہی دے رہا کہ انہوں نے دلیل کے طور پر یہ بات رکھی۔یہ آیت آپ پر بلکل لگائی جا سکتی ہے ۔

سورۃ البقرہ آیت 258۔
کیا تم نے اُس شخص کے حال پر غور نہیں کیا جس نے ابراہیم ؑ سے جھگڑا کیا تھا؟ جھگڑا اِس بات پر کہ ابراہیم ؑ کا ربّ کون ہے ، اور اِس بنا پر کہ اُس شخص کو اللہ نے حکومت دے رکھی تھی ۔ جب ابراہیم ؑ نے کہا کہ ’’ میرا رب وہ ہے جس کے اختیار میں زندگی اور موت ہے ‘‘ تو اُس نے جواب دیا: ’’ زندگی اور موت میرے اختیار میں ہے ۔ ‘‘
ابراہیم ؑ نے کہا : ’’ اچھا ، اللہ سورج کو مشرق سے نکالتا ہے ، تو ذرا اُسے مغرب سے نکال لا ۔ ‘‘ یہ سن کر وہ منکرِ حق ششدر رہ گیا ، مگر اللہ ظالموں کو راہِ راست نہیں دکھایا کرتا ۔ (258)
سورۃ الانعام 6آیت نمبر 35۔
تاہم اگر ان لوگوں کی بے رخی تم سے برداشت نہیں ہوتی تو اگر تم میں کچھ زور ہے تو زمین میں کوئی سرنگ ڈھونڈ و یا آسمان میں سیڑھی لگائو اور ان کے پاس کوئی نشانی لانے کی کوشش کرو ۔ اگر اللہ چاہتا تو ان سب کو ہدایت پر جمع کر سکتا تھا ، لہذا نادان مت بنو (35)
ایک اور مشاہدہ اور غور طلب بات جو اللہ تعالیٰ نے آپ جیسوں کے لئے دلیل دی۔

سورۃ البقرہ 2آیت 266۔
کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرتا ہے کہ اس کے پاس ہرا بھرا باغ ہو ، نہروں سے سیراب ، کھجوروں اور انگوروں اور ہر قسم کے پھلوں سے لدا ہوا ، اور وہ عین اس وقت ایک تیز بگولے کی زد میں آ کر جھلس جائے جبکہ وہ خود بوڑھا ہو اور اس کے کم سن بچے ابھی کسی لائق نہ ہوں؟ اس طرح اللہ اپنی باتیں تمہارے سامنے بیان کرتا ہے ، شاید کہ تم غور و فکر کرو۔(266)

مشاہدہ مشاہدہ اللہ تعالیٰ کو یہا ں آپ آڈر دے دو اے اللہ مشاہدہ کیوں کروں بار بار ایک ہی رٹ لگائی ہوئی ہے۔
سورۃ آلِ عمران 3آیت نمبر 191۔
جو اٹھتے ، بیٹھتے اور لیٹتے ، ہر حال میں خدا کو یاد کرتے ہیں اور زمین آسمانوں کی ساخت میں غور و فکر کرتے ہیں۔ (وہ بے اختیار بول اٹھتے ہیں) ’’پروردگار ، یہ سب کچھ تو نے فضول اور بے مقصد نہیں بنایا ہے ، تو پاک ہے اس سے کہ عبث کام کرے۔ پس اے رب ، ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے،(191)


اللہ فرما رہا ہے اس دنیا کی مثال سے اور آپ کو مجھے سب کو غور کرنے کو فرما رہا تو آپ کہہ دو کیوں کروں غور ۔۔۔
سورۃ الانعام 6آیت نمبر 40۔
ان سے کہو ، ذرا غور کر کے بتائو ، اگر کبھی تم پر اللہ کی طرف سے کوئی بڑی مصیبت آجاتی ہے یا آخری گھڑی آپہنچتی ہے تو کیا اس وقت تم اللہ کے سوا کسی اور کو پکارتے ہو؟ بولو اگر تم سچے ہو۔ (40)

اللہ تعالیٰ پھر اس دنیا کی مثال دے کر غور کرنے کو فرما رہا آپ اللہ سے کہہ دیں کیوں کروں غور ۔۔۔۔!
سورۃ الانعام 6آیت نمبر 50۔
اے نبی ﷺ ، ان سے کہو، ’’ میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں۔ نہ میں غیب کا علم رکھتا ہوں ، اور نہ یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں۔ میں تو صرف اُس وحی کی پیروی کرتا ہوں جو مجھ پر نازل کی جاتی ہے۔‘‘ پھر ان سے پوچھو’’ کیا اندھا اور آنکھوں والا دونوں برابر ہو سکتے ہیں؟۔ کیا تم غور نہیں کرتے؟‘‘ (50)

٭اللہ تعالیٰ نے پھر اس دنیا کی مثال سے لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی پھر دوبارہ مشاہدہ اب کیا کریں میرے بھائی اللہ پر کوئی پابندی لگادو کہ اللہ پھر آپ کو مجھے سب کو مشاہدہ کرنے کو فرما رہا۔۔۔۔اللہ اکبر۔
سورۃ الانعام 6آیت نمبر 99۔
اور وہی ہے جس نے آسمان سے پانی برسایا ، پھر اس کے ذریعہ سے ہر قسم کی نباتات اُگائی ، پھر اس سے ہرے ہرے کھیت اور درخت پیدا کئے ، پھر ان سے تہ برتہ چڑھے ہوئے دانے نکالے اور کھجور کے شگوفوں سے پھولوں کے گچھے کے گچھے پیدا کیے جو بوجھ کے مارے جھکے پڑتے ہیں ، اور انگور، زیتون اور انار کے باغ لگائے جن کے پھل ایک دوسرے سے ملتے جلتے بھی ہیں اورپھر ہر ایک کی خصوصیات جدا جدا بھی ہیں ۔
یہ درخت جب پھلتے ہیں تو ان میں پھل آنے اور پھر اُن کے پکنے کی کیفیت ذرا غور کی نظر سے دیکھو ، اِن چیزوں میں نشانیاں ہیں اُن لگوں کے لیے جو ایمان لاتے ہیں۔ (99)


یہ قرآن مجید میرے بھائی آپ تک ایک دم ہی نہیں آگیا کوئی ہوائی چیز نہیں ہے بلکہ اس کو ایک عرصہ لگا۔
آپ کہتے اس میں اختلاف ہے اللہ کا فرمان ہے اس میں اختلاف تمہارے بزرگوں نے تمہارے علمائ نے کیا یعنی جب جب بھی اللہ کی طرف سے کوئی علم آیا انہوں نے اس میں اختلاف کیا کتاب میں اختلاف نہیں لوگوں کی سوچ میں ،سمجھ میں، اختلاف ۔اور اختلاف کیا بھی کیوں اس کے لئے ایک آیت۔

سورۃ یونس10۔ ابتدائً سارے انسان ایک ہی امّت تھے ، بعد میں انہوں نے مختلف عقیدے اور مسلمک بنا لیے ، اور اگر تیرے ربّ کی طرف سے پہلے ہی ایک بات طے نہ کرلی گئی ہوتی تو جس چیز میں وہ باہم اختلاف کر رہے ہیں اس کا فیصلہ کر دیا جاتا۔ (19)
سورۃ یونس10۔ ہم نے بنی اسرائیل کو بہت اچھا ٹھکانا دیا اور نہایت عمدہ وسائلِ زندگی انہیں عطا کیے ۔ پھر انہوں نے باہمِ اختلاف نہیں کیا مگر اس وقت جبکہ علم ان کے پاس آچکا تھا یقیناً تیر رب قیامت کے روز ان کے درمیان اُس چیز کا فیصلہ کر دے گا جس میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں۔(93)


اختلاف اللہ کی کتاب یا اللہ کے احکمات میں نہیں بلکہ آپ علمائ جو اپنے آپ کو علمائ کہلوانے کے شوک میں ہیں اختلاف آپ لوگوں کے ذہنوں میں ہیں،

سورۃ البقرہ 2۔
ابتدا میں سب لوگ ایک ہی طریقے پر تھے ۔(پھر یہ حالت باقی نہ رہی اور اختلافات رونما ہوئے) تب اللہ نے نبی بھیجے جو راست روی پر بشارت دینے والے اور کج روی کے نتائج سے ڈرانے والے تھے ، اور ان کے ساتھ کتابِ برحق نازل کی تاکہ حق کے بارے میں لوگوں کے درمیان جو اختلافات رونما ہو گئے تھے ، ان کا فیصلہ کرے (اور ان اختلافات کے رونما ہونے کی وجہ یہ نہ تھی کہ ابتدا میں لوگوں کو حق بتایا نہیں گیا تھانہیں) اختلاف ان لوگوں نے کیا جنہیں حق کا علم دیا جا چکا تھا۔ انہوں نے روشن ہدایات پا لینے کے بعد محض اس لیے حق کو چھوڑ کر مختلف طریقے نکالے کہ وہ آپس میں زیادتی کرنا چاہتے تھے۔ پس جو لوگ انبیاء ؑ پر ایمان لے آئے ، انہیں اللہ نے اپنے اذن سے اس حق کاراستہ دکھا دیا، جس میں لوگوں نے اختلاف کیا تھا۔ اللہ جسے چاہتا ہے ، راہِ راست دکھا دیتا ہے۔(213)

سورۃ المائدہ 5۔

پھر اے نبی ﷺ ، ہم نے تمہاری طرف یہ کتاب بھیجی جو حق لے کر آئی ہے اور الکتاب میں سے جو کچھ اس کے آگے موجود ہے اُس کی تصدیق کرنے والی اور اُس کی محافظ و نگہبان ہے لہٰذا تم خدا کے نازل کردہ قانون کے مطابق لوگوں کے معاملات کا فیصلہ کرو اور جو حق تمہارے پاس آیا ہے اُس سے منہ موڑ کر ان کی خواہشات کی پیروی نہ کرو۔ ہم نے تم (انسانوں) میں سے ہر ایک کے لیے ایک شریعت اور ایک راہِ عمل مقرر کی۔ اگرچہ تمہارا خدا چاہتا تو تم سب کو ایک امت بھی بنا سکتا تھا ، لیکن اس نے یہ اس لیے کیا کہ جو کچھ اُس نے تم لوگوں کو دیا ہے اس میں تمہاری آزمائش کرے لہٰذا بھلائیوں میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کرو ۔ آخر کار تم سب کو خدا کی طرف پلٹ کر جانا ہے ، پھر وہ تمہیں اصل حقیقت بتا دے گا جس میں تم اختلاف کرتے رہے ہو ۔(48)

٭آپ کی ایک تہمت کا جواب کیونکہ میرے لئے یہ کتاب معتبر بھی ہے اور یہی کتاب سب سے پہلے کسوٹی بھی ہے آپ مانیں یا نہ مانیں۔
سورۃ النمل27۔ یہ واقعہ ہے کہ یہ قرآن بنی اسرائیل کو اکثر اُن باتوں کی حقیقت بتاتا ہے جن میں وہ اختلاف رکھتے ہیں۔(76)
سورۃ النسائ 4۔
کیا یہ لوگ قرآن پر غور نہیں کرتے؟ اگر یہ اللہ کے سوا کسی اور کی طرف سے ہوتا تو اس میں بہت کچھ اختلاف بیانی پائی جاتی۔ (82)
یہ لوگ جہاں کوئی اطمینان بخش یا خوف ناک خبر سن پاتے ہیں اُسے لے کر پھیلا دیتے ہیں ، حالانکہ اگر یہ اُسے رسول اور اپنی جماعت کے ذمہ دار اصحاب تک پہنچائیں تو وہ ایسے لوگوں کے علم میں آجائے جو ان کے درمیان اس بات کی صلاحیت رکھتے ہیں کہ اس سے صحیح نتیجہ اخذ کر سکیں۔ تم لوگوں پر اللہ کی مہربانی اور رحمت نہ ہوتی تو (تمہاری کمزوریاں ایسی تھی کہ ) معدودے چند کے سوا تم سب شیطان کے پیچھے لگ گئے ہوتے۔(83)
پس اے نبی ﷺ ، تم اللہ کی راہ میں لڑو ، تم اپنی ذات کے سوا کسی اور کے لیے ذمہ دار نہیں ہو۔ البتہ اہلِ ایمان کو لڑنے پر اُکسائو ، بعید نہیں کہ اللہ کافروں کا زور توڑ دے ، اللہ کا زور سب سے زیادہ زبردست اور اس کی سزا سب سے زیادہ سخت ہے۔(84)



محمد فیضان اللہ کا خالص بندہ بننے کی کوشش میں ان بھائی سے بات کرتے ہوئے۔شکریہ

 
شمولیت
جون 11، 2015
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
79
اسلام علیکم !یا تو آپ خود بات کرلو یا اشماریہ صاحب کو بات کرنے دو ۔۔۔شکریہ۔۔۔یہ بدتمیزی بھی ہے۔
رہی بات بلاک کرنے کی وہ مجھے پہلے ہی آپ سے یہی امید ہے ۔۔۔۔۔۔مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا اللہ تعالیٰ کی رضائ کے لئے کام کرتا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ میری یہ خدمت قبول فرمائے ۔۔۔۔اللہ کا فرمان ہے ۔۔ان لوگوں نے میری قدر جانی ہی نہیں جس طرح جاننی چاہئے ۔۔۔۔شکریہ بہت بہت عمر اثری آپ کا۔
اور خضر حیات آپ کا کہ آپ نے مجھے اپنی بات کرنے کا موقع فراہم کیا ۔۔شکریہ۔۔۔۔
اللہ ہر اس انسان کو ہدایت دے جو غور وفکر بھی کرے اور اللہ کی کتاب کی قدر اور شان کو پہچانے ۔ شکریہ
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
@خضر حیات بھائی. یہ صاحب اگر اب بھی دلیل سء بات نہیں کرتے تو پھر انہیں یہاں بھی بلاک کر دیجیے تو بہتر ہے.
ابتسامہ
آپ نے اس تھریڈ میں بھرپور محنت کی ہے ، اللہ اسے آپ کے میزان حسنات میں اضافے کا باعث بنائے ۔ آئندہ اس تھریڈ کو نظر انداز رکھیں ۔
البتہ فیضان صاحب کے لیے یہ تھریڈ کھلے رہے گا ، تاکہ کوئی اور انہیں سمجھانا چاہے ، یا ان کے پاس کوئی نئی دلیل یا سوچ و فکر آئے ، تو یہ اپنا مافی الضمیر بیان کرسکیں ۔
 
شمولیت
جون 11، 2015
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
79
وعلیکم السلام
صحیح بخاری کی احادیث ہی کیوں بلکہ کوئی بھی صحیح حدیث قرآن کے مخالف نہیں ہے.
الزام لگانے میں تو آپ جیسے لوگ ماہر ہیں. خود قرآن پر انگلی اٹھاتے ہو اور دوسروں پر بہتان لگاتے ہو .
السلام علیکم! ایک تھریڈ بنا لیں صحیح بخاری پر تبصرہ میں کرتااور آپ کو میں اس میں موجود ضعیف اور قرآن مجید کے مخالف احادیث جن کو احادیث کہنا ہی گناہ ہے یعنی یہ نبی کریم ﷺ کا نام لے کر جھوٹی بات نبی کریم ﷺ کی طرف منسوب کی گئی ہیں میں کوڈ کرتا ہوں اور دیکھ لیتے ہیں کہ کون قرآن مجید پر واقع ایمان رکھتا ہے کہ یہ لاریب اور حاکم اور تصدیق کرنے والی کتاب ہے سب کتابوں کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شکریہ
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
السلام علیکم! ایک تھریڈ بنا لیں صحیح بخاری پر تبصرہ میں کرتااور آپ کو میں اس میں موجود ضعیف اور قرآن مجید کے مخالف احادیث جن کو احادیث کہنا ہی گناہ ہے یعنی یہ نبی کریم ﷺ کا نام لے کر جھوٹی بات نبی کریم ﷺ کی طرف منسوب کی گئی ہیں میں کوڈ کرتا ہوں اور دیکھ لیتے ہیں کہ کون قرآن مجید پر واقع ایمان رکھتا ہے کہ یہ لاریب اور حاکم اور تصدیق کرنے والی کتاب ہے سب کتابوں کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شکریہ
آپ یہ کام اسی تھریڈ میں کرسکتے ہیں ۔
 
Top