اخت ولید
سینئر رکن
- شمولیت
- اگست 26، 2013
- پیغامات
- 1,792
- ری ایکشن اسکور
- 1,297
- پوائنٹ
- 326
میں سمجھتی ہوں کہ اگر پریشانی اللہ سبحانہ وتعالٰی سے قریب کر دے تو بہت بڑی نعمت ہے۔۔کبھی دل کی سختی اور نفس کو باربار سمجھانے کے باوجود نہ سدھرنے پر مجھے کسی سخت دن کاانتظار رہتا ہے کہ اس دن یہ خود سدھرے گا۔۔پریشانی میں پہلے صرف پریشان ہوتی ہوں جب پریشانی بڑھ جائے تو اللہ سبحانہ وتعالٰی سے دعا کر کے رو لیتی ہوں۔۔9۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتی ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟
اور فرصت۔۔جب ہوتی ہے تو قدر نہیں ہوتی اور جب نہ ہو تو تب قدر آتی ہے۔۔فرصت میں عموما گھر والوں کے ساتھ گپ شپ،کبھی کبھا رمطالعہ اور انٹرنیٹ!
"دو نعمتيں ايسى ہيں جس ميں بہت سارے لوگ خسارے ميں رہتے ہيں، ايك تو صحت و تندرستى اور دوسرى فراغت ہے "صحيح بخارى
کچھ خاص نہیں!کبھی سارادن اس قدر مصروفیت رہتی ہے کہ ٹھیک سے کھانا کھانے کا وقت بھی نہیں ملتا اور کسی دن اتنی فراغت کہ بس صرف کھانا ہی بنانا ہوتا ہے!!)