@انس نظر بھائی آج پہلی بار آپکا انٹرویو پڑھا ہے اور حیران ہوں کہ "آج" پڑھا ہے۔۔۔ آپ کا تعلق کیلانی خاندان سے ہے، یہ بات جان کر مجھے دوہری خوشی ہوئی ہے، ایک تو اس لیئے کہ کیلانی خاندان علم و فضل میں اپنی مثال آپ ہے۔ اور جب معلوم پڑا کے آپ روپڑ سے تعلق رکھتے ہیں تو اور ذیادہ خوشی ہوئی کیونکہ میرے نانا مرحوم، جو میرے سب کچھ تھے، وہ بھی روپڑ خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور حافظ عبداللہ رحمہ اللہ کے ساتھ ہی ایک ہی کارواں میں ہجرت کر کے پاکستان آئے تھے۔ اور دوسرا مجھے اس بات پر خوشی ہو رہی ہے کہ مجھے کیلانی خاندان کا ایک اہم رکن مل گیا جس سے ایک بہت اہم بات پوچھنی تھی۔ میں پچھلے کئی سال سے اپنے خاندان میں پھیلنے والے "انکار حدیث" کے جراثیم کا مقابلہ کر رہا ہوں، اور اللہ سے دعا کر رہا ہوں کہ اس محلک مرض کو ہمارے خاندان سے دور کر دے۔ میرے خالو، جو اللہ جانے کیا چیز ہیں، "پرویزیت اور غامدیت کا ایسا چربہ ہیں کہ معلوم نہیں ہوتا کہ نت نئے شبہات کہاں سے ڈھونڈ کر لے آتے ہیں۔ میرے ان خالو کے تو نا جانے کتنے "کتابی استاد" ہیں، مگر جن کا تذکرہ میں یہاں کر رہا ہوں، وہ موصوف خود کو مولانا عبد الرحمن کیلانی رحمہ اللہ کا "کئی رشتوں" سے منسلک رشتہ دار کہتے ہیں۔ ان کا نام ہے "مولانا عبد الکریم اثری" گجرات میں مقیم ہیں اور خود کو مولانا عنایت اللہ اثرئ وزیر آبادی کا علمی جانشیں مانتے ہیں۔
مولانا کیلانی رحمہ اللہ نے جو عنایت اللہ اثری صاحب کی کتاب "عیون زم زم" اور القول المختار" کے رد میں "عقل پرستی اور انکار معجزات" لکھی تھی، عبدالکریم اثری صاحب نے اس کا رد لکھا ہے " اوہام پرستی پر اسرار معجزات"۔ میں حیران ہوں کے پوری کتاب میں مولانا کیلانی مرحوم کے اٹھائے گئےایک بھی اعتراض کا جواب نہیں دیا، بلکہ ادھر ادھر کی کہانیاں لکھ کر چار صفحے رنگ دیئے۔ اس کتاب میں اثری صاحب نے مولانا عبدالرحمن کیلانی رحمہ اللہ کے بارہ میں جا لکھا اس کا خلاصہ مندرجہ ذیل ہے، آپ سے اس کی تحقیق مطلوب ہے کہ آیا یہ درست بھی ہے یا "عیون ذم ذم" کی طرح دجل سے ہی کام لیا گیا ہے:
۔ عبد الکریم اثری (صاحب کتاب اوہام پرستی) کا تعلق کیلانی خاندان سے ہے۔
۔"بہت سی" رشتہ داریوں سے کیلانی خاندان سے منسلک ہیں۔
۔عبد الرحمن کیلانی رحمہ اللہ جب بھی گجرات آتے، نماز عنایت اللہ اثری کی اقتدا میں پڑھتے، (یہ جانتے ہوئے کہ موصوف معجزات کے بالعموم اور عیسی علیہ السلام کی بن باپ پیدائش کے بالخصوص منکر ہیں)
۔جب بھی ملتے، کبھی اثری صاحب کا عقائد پر تنقید نہیں کی، اور ان کی بہت عزت کرتے تھے۔ (یہ بات ہو سکتا ہے آپکو معلوم کرنا مشکل ہو، لیکن جو بھی معلوم ہو سکے بتایئے گا ضرور)
۔عقل پرستی اور انکار معجزات مولانا کیلانی نے علامہ محمد مدنی جامعہ الاثریہ کے زور دینے پر اور انکے مالی تعاون سے لکھی۔
۔کتاب کے اخراجات کی بقیہ رقم اثری صاحب نے ادا کی۔ وغیرہ۔
محترم انس بھائی وقت نکال کر جواب ضرور تحریر کیجیئے گا۔ شکریہ۔