- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,584
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
تھوڑا سا تعارفوعلیکم السلام
آپ کو انفارمیشن ہاؤس کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا، ابتسامہ
آپ کے انٹرویو کا بھی انتظار ہے
مفصل کا انتظار ہے۔
تھوڑا سا تعارفوعلیکم السلام
آپ کو انفارمیشن ہاؤس کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا، ابتسامہ
آپ کے انٹرویو کا بھی انتظار ہے
ڈاکٹر آف فلاسفی (پی ایچ ڈی)
4- یہ سوال عام ہے اور کوئی بھی جواب دے سکتا ہے،
یہ کسی اسلامی موضوع پر پی ایچ ڈی کرنے سے کیا مراد ہے؟
اس میں کیا کچھ شامل ہوتا ہے اور
کیا کچھ کریں تو پی ایچ ڈی کہلاتی ہے؟
میں اسلامی یونیورسٹی، مدینہ نبویہ کے کلیہ الشریعہ (جس میں فقہ، اُصول فقہ، قانون وقضاء اور وراثت کی سپیشلائزیشن ہوتی ہے) سے بدرجۂ امتیاز (CGPA: 4.67/5.00) فاضل ہوں۔ کلیہ (بی ایس آنرز) کو کہتے ہیں۔
بی کام
ایم اے اسلامیات
"تفسیر" میں پنجاب یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ہے۔
علاوہ ازیں حفظ، تجوید، قراءاتِ سبعہ وعشرہ (صغریٰ وکبریٰ) ، وفاق (عالمیہ)
علماء کا خادم ایک طالب علم ہوں۔
مدینہ یونیورسٹی کی اہم بات یہ ہے کہ ہر سبجیکٹ کو پڑھانے کیلئے اسی کا متخصص، اپنے موضوع کا ماہر پی ایچ ڈی ڈاکٹر استاد ہوتا ہے۔
انس
دینی تعلیم میں تو فاضل درس نظامی ہوں جو کہ وفاق المدارس السلفیہ سے ہے۔
میٹرک سائنس کے ساتھ کی۔
پھر پری انجینیئرنگ کے ساتھ ایف ایس سی کی۔
پھر ڈبل میتھ کے ساتھ گریجویشن کی
اور دنیاوی تعلیم میں پنجاب یونیورسٹی سے عربی اور سیاسیات میں ایم اے کیا ہے۔
علاوہ ازیں پنجاب یونیورسٹی ہی سے علوم اسلامیہ میں پی ایچ ڈی مکمل کی ہے۔
تخصص اصول فقہ میں ہے۔ قرآن مجید کے بعد زیادہ تر مطالعہ اور رغبت اسی علم کی طرف رہی ہے۔
اس کے بعد مارچ 2012 سے مئی 2012 تک یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ علوم اسلامیہ میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر جاب کی۔
اگست 2012 سے تاحال کامساٹس لاہور میں ہوں۔
ابوالحسن علوی
1۔ وراثت پر تقریباً چھ سات سال پہلے ایک کتاب لکھی تھی۔ اب تو بتاتے ہوئے شرم آنی لگی ہے۔ ابھی تک اسے مکمل نہیں کر سکا۔ تفسیر قرآن کے حوالے سے لکھنے کی بہت خواہش ہے۔ اللہ تعالیٰ کوئی ایسا کام لے لیں جو مرنے کے بعد صدقہ جاریہ ہو۔انس بھائی میرے بھی چند سوال ہیں۔
1- آپ نے کبھی کوئی کتاب تصنیف کی ہے یا کرنے کا ارادہ ہے؟ کون سی؟
2- چونکہ آپ نے فقہ میں تخصص کیا ہے، تو اصول الفقہ کی کون سی کتاب آپ تجویز کریں گے جو آپ کے نزدیک اس موضوع پر بہترین اور تفصیلی کتاب ہے؟ اگر ایک سے زیادہ ہیں تو بیان کر دیں۔
3- علم قراءات القرآن پر کچھ بہترین کتب تجویز کریں۔
4- یہ سوال عام ہے اور کوئی بھی جواب دے سکتا ہے، یہ کسی اسلامی موضوع پر پی ایچ ڈی کرنے سے کیا مراد ہے؟ اس میں کیا کچھ شامل ہوتا ہے اور کیا کچھ کریں تو پی ایچ ڈی کہلاتی ہے؟
جزاکم اللہ خیرا! دعاؤں میں یاد رکھیے۔استاذ محترم انس صاحب کا انٹرویو کئی اعتبارات سے انفرادیت لیے ہوئے ہے۔ بہت لطف آیا پڑھ کر۔
استاذ محترم سے میراث پڑھتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کا ادراک ہوا، ان کے پیریڈ میں ہماری بہت سے شرارتوں کے باوجود
ان کا وقار، متانت، سنجیدگی اور علم پر گرفتقائم رہتی۔
ایک دفعہ سخت گرمیوں میں انہیں تنکا لگا برف کا گولہ کھاتے دیکھا تو بڑی حیرانی ہوئی، کچھ اور قریب ہوئے تو ان کے اس طرح کچھ اور غیرمتکلفانہ رویے جان کر بڑی خوشی ہوئی۔عام طور پر بعض اہل علم کئی معاملات میں تکلف سے کام لیتے ہیں، لیکن شیخ کی سادگی اور بے تکلفی(تمام تر جدتوں کے ساتھ) اچھی لگی۔ اللہ رب العزت آپ کا وقار بلند فرمائے۔