ساجد تاج
فعال رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 7,174
- ری ایکشن اسکور
- 4,517
- پوائنٹ
- 604
9۔آپ کو کیا ناپسند اور ناگوار گزرتا ہے؟ کسی بھی حوالے سے بتا سکتے ہیں۔
جھوٹ دھوکہ دہی اور ٹونٹ (طنز بازی ) کرنے سے سخت نفرت ہے ، اکثر کبھی مذاق مذاق میں خود جھوٹ بول بیٹھتا ہوں تو بعد میں خود کو بہت کوستا ہوں کہ میں خود یہ چیز نا پسند کرتا ہوں تو خود کیسے جھوٹ بول گیا پھر ، ایسے موقعے پر اِک حدیث یاد آتی ہے کہ جس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ ہلاکت ہو اُس شخص کے لیے جو دوسروں کو ہنسانے کے لیے مذاق میں بھی جھوٹ بولے ، ہلاکت ہو اُس شخص کے لیے ، ہلاکت ہو۔
دل دُکھانے والے لوگوں سے بہت الرجی ہے جو کسی کا دل ایسے دُکھاتے ہیں جیسے کوئی ثواب کا کام ہو ، کبھی کبھی سمجھ نہیں آتا کہ کیا لوگوں کے دلوں میں اللہ کا خوف بلکل ختم ہو گیا ؟ کیا وہ اِک بار بھی نہیں سوچتے کہ ہم کیا کر رہے ہیں ؟ بہرحال اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ مجھ سمیت تمام مسلم بہن بھائیوں کو اس جھوٹ بولنے ، طنز بازی اور دھوکہ دینے والی بیماری سے کوسوں دور رکھے آمین۔