ساجد تاج
فعال رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 7,174
- ری ایکشن اسکور
- 4,517
- پوائنٹ
- 604
29۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔
مجھے کسی ایک چیز میں کوئی خاص مہارت حاصل ہے ہی نہیں ایسا مجھے لگتا ہے ، لیکن کچھ میرے اپنے لوگ ایسا کہتےہیں کہ مجھ سے بہت سی قابلیت موجود ہیں بس انہیں اُجاگر کرنے کی دیر ہے لیکن وہ قابلیت کیا ہے یہ میں واقعی نہیں جانتا۔ مجھے لکھنے کا بہت شوق ہے مطلب ایسے موضوعات کے بارے میں لکھنے کا جس سے کسی کی اصلاح ہو سکے ، میرے لکھنے میں بہت سی غلطیاں ہو جاتی ہیں اور بہت دینی بھائیوں میں میری رہنمائی کرتے ہوےئ میرے لکھنے کی صلاحیت کو بہتر کیا ہے لیکن پھر خود اس لحاظ میں ابھی بھی بہت پیچھے سمجھتا ہوں، لیکن کوشش کرتا رہتا ہوں اور اسی کوشش میں بہت موضوعات پر لکھا بھی ہے بس کچھ مسائل کی بدولت انہیں کتابی شکل نہیں دے پارہا ہوں۔