• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم ساجد تاج صاحب

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
9۔آپ کو کیا ناپسند اور ناگوار گزرتا ہے؟ کسی بھی حوالے سے بتا سکتے ہیں۔


جھوٹ دھوکہ دہی اور ٹونٹ (طنز بازی ) کرنے سے سخت نفرت ہے ، اکثر کبھی مذاق مذاق میں خود جھوٹ بول بیٹھتا ہوں تو بعد میں خود کو بہت کوستا ہوں کہ میں خود یہ چیز نا پسند کرتا ہوں تو خود کیسے جھوٹ بول گیا پھر ، ایسے موقعے پر اِک حدیث یاد آتی ہے کہ جس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ ہلاکت ہو اُس شخص کے لیے جو دوسروں کو ہنسانے کے لیے مذاق میں بھی جھوٹ بولے ، ہلاکت ہو اُس شخص کے لیے ، ہلاکت ہو۔
دل دُکھانے والے لوگوں سے بہت الرجی ہے جو کسی کا دل ایسے دُکھاتے ہیں جیسے کوئی ثواب کا کام ہو ، کبھی کبھی سمجھ نہیں آتا کہ کیا لوگوں کے دلوں میں اللہ کا خوف بلکل ختم ہو گیا ؟ کیا وہ اِک بار بھی نہیں سوچتے کہ ہم کیا کر رہے ہیں ؟ بہرحال اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ مجھ سمیت تمام مسلم بہن بھائیوں کو اس جھوٹ بولنے ، طنز بازی اور دھوکہ دینے والی بیماری سے کوسوں دور رکھے آمین۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
10۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟


میں نے زندگی میں کوئی بڑے بڑے کام تو نہیں کیئے کہ خود پر فخر محسوس کروں ، لیکن میری طبیعت کچھ ایسی ہے کہ میں کوئی چھوٹا سا کام بھی کر لوں جس سے کسی کے چہرے پر ہنسی آجائے ، یا کسی کی چھوٹی سی مدد ہو جائے یا کسی کے کام آجائوں ، رستے سے پتھر ہٹا دوں ، کسی کو لفٹ دے کر اُس کے ایریا تک پہنچا دوں ، کسی بھٹکے ہوئے کو اُس کی منزل کا صحیح پتہ بتا دوں ایسے چھوٹے چھوٹے کام کر کے میں اپنے اندر بہت خوشی محسوس کرتا ہوں ۔

میں نے اردو فورمز سے دین سے کے متعلق بہت کچھ سیکھا ہے ، موقعے کی مناسبت سے آیات اور احادیث کو ذہن میں بٹھا لینا اور وقت آنے پر اُس کا ذکر کر دینا کہ فلاں آیت میں ایسا لکھا ہے فلاں حدیث میں ایسا لکھا ہے۔ اسی چیز کی وجہ سے سسرال میں بہت عزت بھی ملی ہے جب بھی کوئی بدعتی چیز کا تذکرہ ہوتا ہے تو مجھے فون کے ذریعے یا مل کر اُس کاے بارے میں پوچھ جاتا ہے کہ ساجد بھائی بتائیں کہ فلاں چیز صحیح ہے یا غلط؟ معلومات جتنی ہوتی اُتنا بتا دیتا اگر مجھے خود علم نہ ہو تو انس بھائی ، رفیق طاھر بھائی ، محمد آصف مغل بھائی ، نعیم بھائی اور محسن بھائی سے رابطہ کر کے مسئلہ پیش کرتا اور اُن سے مدد لیتا ، اللہ کا شکر ہے کہ اب تک جتنا گائیڈ کیا خود سے یا بھائیوں کی مدد سے تو اللہ تعالی نے عزت ہی بخشی ۔

باقی اِک دلی خواہش ہے کہ میں قرآن پاک کی اِک اِک آیت کو بمعہ ترجمہ گرافکس میں اُتاروں اور اس کام کو جلد از جلد شروع کروں میں اور ان شا اللہ جلد یہ کام شروع کرنے والا ہوں۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
11۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتے ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟


روزمرہ کے مشاغل ہمم ۔

صبح صبح آفس چلا جاتا ہوں تو شام یا رات میں واپسی ہوتی ہے ، تو کچھ خاص کر نہیں پاتا جو وقت ملتا ہے اُس میں کچھ وقت فیس بُک پر لگاتا ہوں ، پہلے شاپ تھی تو جاب کے ساتھ ساتھ شاپ پر بھی جانا ہوتا تھا تو رات دس سے گیارہ بج جاتے تھے لیکن ابھی روٹین بہت خراب ہو چُکی ہے مصروفیت کے لیے کچھ کرنے کا ارادہ ہے پر ابھی کوئی پلان بنا نہیں۔

پریشانی تبھی آتی ہے کہ بندہ نا اُمید اور بے صبری دکھاتا ہے اور یہی چیز انسان کو توڑ کر رکھ دیتی ہے ، ان حالات کا شکار میں بھی ہوا ہوں اُس کی وجہ خاص یہ بھی کہ جب تک فورمز سے جُڑا رہا تھا ذہن بہت فریش رہتا تھا لیکن کچھ عرصہ غائب رہنے کے بعد خود میں بیزاری محسوس کرنے لگا ، نا اُمیدی چھانے لگی غصہ ہر وقت ناک پر بیٹھا رہتا تھا چڑچڑا سا ہو گیا تھا ، لیکن اب پھر اللہ کے قریب اُس طرح ہونے کی کوشش کر رہا ہوں جس طرح ہونے کا حق ہونا چاہیے ۔

میری ذات میں خامیاں زیادہ ہیں پھر بھی یہی دُعا جاری رکھتا ہوں زبان پر کہ اے اللہ تجھ سے کچھ چھپا ہوا نہیں ہے میں بہت گہنگار ہوں لیکن تیری ذات اُتنی ہی غفورورحیم ہے لہذا میرے دل کو اپنی یاد سے اتنا بھر دے کہ میں ہر کام کو جب کروں تو تیری خوشی اور ناراضگی کو مدِنظر رکھتے ہوئے کروں آمین۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604

12-آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟


صحیح معنوں میں مسلمان بن جائوں اور اللہ تعالی کی عبادت ویسے کروں جیسے اُس کی عبادت کرنے کا حق ہے۔ نبی اکرم ﷺ کی سنت کی پیروی سچے دل سے اور نڈر ہو کر کروں جو زبان سے ادا کروں اُس پر قائم بھی رہوں۔

اپنے والدین کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں ، بچے والدین کا حق کبھی ادا نہیں کر سکتے چاہے وہ ساری زندگی اپنے والدین کی خدمت ہی کیوں نہ کرتے رہیں ، لیکن میں اُن کے کچھ ایسا کرنا چاہتا ہوں کہ والدین اپنے منہ سے یہ الفاظ نکالیں کہ ہاں ہمارے اس بیٹے نے بیٹا ہونے کا فرض نبھایا ہے۔



میں اپنی زندگی میں کچھ ایسا کرکے جانا چاہتا ہوں کہ مرنے کے بعد بھی وہ کام چلتا رہے اور میرے لیے صدقی جاریہ بنا رہے ، اس حوالے سے اِک پلان بنایا تھا ذہن میں جو کہ سب کو سننے میں عجیب لگے لیکن اگر وہ کام ہونا شروع ہو جائے اور لوگ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تو بہت کچھ ہو سکتا ہے ۔
میرا ارادہ ایسے لوگوں کی مدد کرنا ہے جو کہ واقعی مجبور ہیں اور کوئی نہ کوئی کسی وجہ سے پریشان ہے ۔

جیسے کوئی بیٹی کی شادی نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہے یا شادی کے اخراجات پورے نہیںکر سکتے
کسی کے گھر کھانا نہیں ہے یا کچھ والدین اپنے بچوں کو تین وقت کا کھانا نہیں دے پاتے
کوئی بچہ پڑھنا چاہتا ہے لیکن اسکول کی فیس بھرنے کے پیسے نہیں ہیں ، کتابیں خریدنے کے لیے پیسے نہیں ہیں
کوئی ایسی بیماری میں مُبتلا ہے اور وہ بیماری کے علاج کے لیے پیسہ نہیں دے سکتا
کوئی فی سبیل اللہ مدرسہ چلا رہا ہے تو مدرسے کے لیے یا بچوں کے لیے پڑھائی کے اخراجات کا پورا نہ ہونا
بہت سے لوگ کرائے کے گھروں میں رہتے ہیں لیکن کرایہ دینے کے لیے اُن کے پاس پیسے نہیں بن پاتے
ہماری نظر میں بہت سے ایسے بہن بھائی ہوتے ہیں جو کہ صحیح معنوں میں زکاۃ وغیرہ کے حقدار ہوتے ہیں یا ایسے بہن بھائیوں کے گھر میں کسی قسم کی مالی پریشانی ہو
میں نے سوچا کہ فیس بُک پر ایک پیج بنائوں جس کا نام ــ"ایک روپیہ " ہو ، پاکستان کی آبادی 18 کروڑ سے اوپر ہے اگر بہت کم ہی لگائیں تو کم از کم ایک کروڑ عوام ایسی ہے جو کہ کماتی ہے ، ان کمانے والوں میں کوئی سو میں کماتا ہے ، کوئی ہزاروں میں ، کوئی لاکھوں میں ، کوئی کروڑوں میں ، اربوں میں بھی اور کھربوں میں بھی ۔ تو کیوں نا ان سب سے مہینے کے آخر میں صرف ایک روپیہ لیا جائے ۔ ایک کروڑ کمانے والے اور مہینے کے آخر میں صرف ایک روپیہ نکال لیں اپنی آمدنی میں سے تو ہر مہینے ایک کروڑ اکٹھا کیا جاسکتا ہے ۔اور اس ایک کروڑ سے کتنوں کی مدد کی جا سکتی ہے ۔

میری باتیں پڑھ کر شاید کچھ کو عجیب لگے یا شاید کچھ ہنسیں بھی اور میں خود یہ مانتا ہوں کہ یہ بہت بڑی ذمے داری کا کام ہے اور بہت وقت بھی لگ سکتا ہے اور لگے گا بھی یہ ناممکن بھی لگتا ہے لیکن میں یہ بھی جانتا ہون کہ اللہ تعالی کی مرضی سے ایسا ہو بھی سکتا ہے۔

ابھی تک کوئی لائحہ عمل مکمل طور پر تیار نہیں کر سکا ، لیکن یہ بات روز میرے دل و دماغ میں آتی ہے کہ کب میں یہ کام شروع کر سکوں اور کیا یہ سب ممکن ہو سکے گا، لیکن میں ایسا کچھ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ میرے اللہ کے لیے کچھ نہ نہ ممکن نہیں کیونکہ وہ ہر چیز کا قُدرت رکھتا ہے ۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
13- وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟


سب سے بڑی خواہش اللہ کے گھر جانے کی ہے کہ میں کسی بھی طرح خانہ کعبہ کو ایک دفعہ اپنی زندگی میں دیکھ لوں یہی سب سے بڑی خواہش میری اور میری مسز کی ہے۔
والدین سے دور ہوا تو تب سے لے کر اب تک یہ بات مجھے سے ہضم نہیں ہوتی ہے کہ میں کیسے دور ہوگیا اُن سے ، میرے والدین کو میری طرف سے دو پریشانیاں ہیں کہ ہمارے اس بیٹے کا اپنا گھر ہو اور اللہ تعالی سے اسے اولاد کی نعمت سے نواز دے ۔ بس میں اللہ تعالی سے یہ دُعا کرتا ہوں کہ اُن کی زندگی میں مجھے ان کی یہ خواہشات پوری کرنے کا موقع مل جائے ۔
اس کے علاوہ اپنے گھر میں دینی ماحول چاہتا ہوں جیسا ہونا چاہیے ، خود کو صحیح معنوں میں مسلمان بنانا چاہتا ہوں۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604

14۔کس چیز سے خوف زدہ ہو جاتے ہیں؟


موت سے ، موت کے بعد کی زندگی سے اور قبر کے عذاب کے بارے سوچ کر روح کانپ جاتی ہے کہ کیا ہو گا۔ اللہ تعالی مجھ سمیت تمام مسلمانوں کو دنیا وآخرت میں کامیاب کرے آمین۔

موت سب کو آنی ہے لیکن پھر بھی والدین کے بارے میں سوچ کر دل دہل جاتا ہے ۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
15۔مستقبل میں ایسا کیا کرنا چاہتے ہیں ، جو ابھی تک نہیں کیا؟


خود کو دین کے لیے وقف کرنا چاہتا ہوں ۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
16۔ کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟



اُس کا اخلاق اور بات کرنے کا انداز، تکبر انسان کو خاک میں ملا دیتا ہے اور جو تکبر کرتا ہے میں اُس کے ساتھ تعلق رکھنے اور بڑھانے سے گریز کرتا ہوں ۔
ایک دعوت میں شامل ہوا تھا جہاں علم سے بھرپور بھائیوں کا گروپ تھا ، اُن کے بیچ خود بہت عجیب محسوس کرتا تھا لیکن کمال کی بات یہ تھی کہ اُن بھائیوں میں سے کسی بھی ایک بھائی کی بھی گفتگو سے یہ نہیں لگا کہ یہ خود کو سب سے الگ سمجھ رہے ہیں ، سب کے سب بھائی ایک ہی طرح کے لگ رہے تھے اور گُھل مل کر باتیں کررہے ہیں۔ ایک یادگار اور سہانی مُلاقات تھی ۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
17-اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟


دل بہت روتا ہے اور اکثر اوقات زیادہ سوچنے پر خود کو عزیت بھرے دور میں گزرتا ہوا محسوس کرتا ہوں، لوگ فرقوں میں سے اس طرح بٹ گئے ہیں کہ کئی بار سمجھ پانا مشکل ہو جاتا ہے کہ کون سہی ہے اور کون غلط ، اس بار لوگ اپنے اپنے فرقوں میں اکڑتے اور ڈٹے ہوئے ہیں کہ جیسے یہ ان سے زیادہ اچھا کوئی ہے ہی نہیں ، باپ دادوں کے پیچھے چلتے چلتے نسل درنسل گمراہی کی طرف گامزن ہے اور جب ان سے کوئی سچی بات کہی یا بتلاتئی جائے تو بغیر سوچے سمجھے صرف یہ الفاظ سننے کو ملتے ہیں کہ ہم کیوں مانیں آپ کی بات ، کیا ہمارے باپ داد پاگل تھے جو یہ کام کرتے تھے ، استغفراللہ ۔ اکثر کبھی قبر پرستوں ، اور پیر فقیروں والوں سے بث و مباحثہ شروع ہو جائے تو خود پر قابو نہیں رکھ پاتا ان کی جاہلانہ باتیں سُن کر، اگر ان کے کسی بزرگ کے بارے میں کچھ کہہ دو تو کہتے ہیں کہ بھائی ان کو کچھ مت کہنا ہم بڑے عاشق ہیں اُن کے استغفراللہ۔ اور ان عاشقوں کا نماز ، روزہ زکوۃ وغیرہ سے کوئی تعلق نہیں مطلب ان چیزوں سے یہ کوسوںدور ہیں اور خود یہ اپنے پیروں فقیروں کے عاشق کہلوانے میں بہت خوشی محسوس کرتے ہیں۔
مجھے ایسی فیملیز کو دیکھ کر بے حد خوشی محسوس ہوتی ہے کہ جن کی بنیاد کسی قرآن و صحیح حدیث پر مشتمل ہو ، محدث فورم میں بہت سے لوگ ایسے موجود ہیں جن کی پوری کی پوری فیملیز عالمِ دین ہیں ۔ایسے لوگو ں سے میل جول رکھنا اور ملنا خود میرے لیے بہت باعثِ فخر ہے۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
18۔شریعت کے نفاذ کےلیے کیا لائحہ عمل ہونا چاہیے؟


سب سے پہلے تو ہمارے جو بھی حکمران ہوں وہ شریعت پر چلنے والے ہوں جن کے پاس دنیا کے ساتھ ساتھ دین کا بہت بھی سارا علم موجود ہو ، حکمران کا دین پر چلنا ہی بہت سی تبدیلیاں لا سکتا ہے اس لیے سب سے پہلے تو ہمیں ہمارے حکمران ایسے چُننے چاہیے جو کہ شریعت پر چلنے والے ہوں ناکہ بیچنے والے ہوں۔ اگر حکمران ہی کفریہ عمل کرنے میں مشغول رہیں گے تو عوام کا اس سے بھی بُرا حال ہو گا۔

دین کے نفاذ کے لیے ہمیں اپنے گھروں سے ہی شروعات کرنی چاہیے اگر ہمارے گھر میں ہی کوئی دین کا اُجاگر کرنے والا نہ ہو تو ہم کیسے کسی باہر والے کو اس آمادہ کر سکتے ہیں ۔ہمیں گھروں میں ایسا ماحول دینا ہو گا جس کی بنیاد ہی شریعت پر ہو ۔
 
Top