• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم ساجد تاج صاحب

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604

19-محدث فورم کے وہ کون سے رکن ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئے اور آپ کو ان رکن سے دینی فائدہ حاصل ہوا؟


محمد آصف مغل بھائی
نعیم یونس بھائی
انس بھائی
کلیم حیدر بھائی
شاکر بھائی
خضر حیات بھائی
محمد ارسلان بھائی
محمد عامر یونس بھائی
یوسف ثانی
ٓعامر بھائی
دٗعا سسٹر
اخت ولید سسٹر
نسرین فاطمہ سسٹر وغیرہ وغیرہ
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
20۔معاشرے میں سب سے بڑی برائی کیا دیکھتے ہیں اور اس کا خاتمہ کیسے کیا جاسکتا ہے۔


معاشرے کی سب سے بُرائی تو ہمارے حکمرانوں میں ہے جو کافروں کے ایجنڈے پر کام کرتے ہیں اور خود شرک و بدعت کو پوری طرح اپنائے ہوئے ہیں اگر آج ہمارے حکمران صحیح معنوں میں خود کو شریعیت کے مطابق چلانے لگ جائیں تو میرا پختی یقین ہے کہ ہماری آنے والی نسلیں تباہ و برباد ہونے سے بچ جائیں گی ، ہم لوگ لکیر کے قفیر بنے ہوئے ہیں جو بڑوں نے کہہ دیا مان لیا بنا تحقیق کیئے کہ وہ صحیح کہہ بھی رہیں ہیں کہ نہیں۔
ہمارے دنیا کمانے کی ترغیب دی جاتی ہیں اور دین سے رہو ایسا سکھایا جاتا ہے دنیا کی چمک ہم پر اتنی زیادہ مسلط کر دی ہے کہ ہمیں کچھ نظر ہی نہیں آتا۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
21-نوجوان نسل میں سب سے بڑی برائی کیا ہے اور اس کی وجوہات کیا ہیں؟


سب سے بڑی بُرائی چھوٹی عمر میں بچوں کے ہاتھ موبائل فون کا آجانا اور اس کے علاوہ بچوں کا بُری صبحت میں اُٹھنا بیٹھنا اور والدین کا اُن کو کچھ نہ کہنا۔
ہر چیز کو منفی اور مثبت پہلو سے دیکھنا چاہیے ، موبائل جہاں ایک بُرائی بن جاتی ہے وہاں اس سے موجودہ دور میں بہت فوائد بھی لیئے جاسکتے ہیں۔
والدین کا دیندار ہونا بہت ضروری ہے ، مسلمان کے گھر پیدا ہوئے اور خود کو مسلمان کہتے رہیں اور عمل زیرہ ہو تو ایسے مسلمان صرف گمراہ ہی رہیں گے ، والدین کو چاہیے کہ وہ خود کو دین کے لیے وقف کریں اور اپنے بچوں کو پہلے دن سے دین کی تعلیم دینا شروع کر دیں اور اُن کی پروش دین کے مطابق ہی کریں جب پروش ہی دین کے مطابق کریں تو بچہ کبھی بھی کسی چیز کا استعمال بُرائی سمجھ کر نہیں کرے گا۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
22۔تین مقامات جہاں جانے کی خواہش رکھتے ہیں؟


1۔ مکہ معظمہ و مدینہ منورہ
2۔ واپس اپنے والدین کے گھر
3۔ سعودیہ میں ہمارے بہت سے اردومجلس اور محدث فورم کے بھائی موجود ہیں اُن کے گھر جا کر اُن سے دعوت اُڑانے کی بڑی خواہش ہے
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
23۔محدث فورم نے آپ کی اخلاقی ، دینی ، ودیگر تربیت میں کتنا کردار ادا کیا ہے؟


جہاں ہر وقت شریعت کی باتیں ہوں ، اچھی باتے کہنے اور سننے والے موجود ہوں، جہاں چھوٹی چھوٹی پر گائیڈ کیا جائے اور حقیقت کیا ہے وہ بتایا تو اندازہ لگانا اصان ہے کہ ایسے ماحول میں اخلاقی اور دینی تربیت کیسی ہو سکتی ہے۔
سچ کہوں تو اردو فورمز خاص کر اردو مجلس ، صراط الہدی اور محدث فورم کو جوائن کرنے بعد زندگی میں بہت سی تبدیلیاں آتی گئیں ، علم میں اضافہ ، سچ پر ڈٹے رہنا، جھوٹ سے نفرت کرنا ، دل ازاری سے بچنا ، ایمان کی تازگی ، ہر اچھی بات کی یاددہانی ، دل و دماغ کا فریش رہنا ، دل مطمئن رہنا ، ہر کسی سے پیار سے پیش آنا یہ تمام چیزیں اللہ کے فضل سے ان فورمز سے اپنے اندر بہت حد لا سکا ہوں، ورنہ پہلے میری کمپنی تھی جس میں میرا ُٹھنا بیٹھنا تھا وہ صرف اور صرف دنیاوی تھی جس میں صرف دنیاوی ہی فائدہ ہوتا لیکن اب وہ اتنے پیارے بھائیوں سے اللہ تعالی نے نوازا ہے میرے لیے وہ باعثِ فخر ہی ہیں۔اللہ تعالی سلامت رکھے ان کو اور ان کی ہر پیشانی کو دور کر دے آمین۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
24-آپ کے اردگرد نوجوان نسل کن ذرائع سے سب سے زیادہ اسلام سیکھتی سمجھتی ہے؟


موجودہ دور کی ایجادات میں موبائل فون ایسی چیز ہے جہاں آپ ہر چیز کا مطالعہ کر سکتے ہیں ہر چیز تلاش کر سکتے ہیں ، اک موبائل ہاتھ میں ہو تو مسئلے ، بات چیت ، پڑھائی وغیرہ سب کی جا سکتی ہے ۔ اور اگر صحیح استعمال میں لایا جائے تو اس اسلام سیکھنے کے لیے یہ سب سے اچھا ذرائع ہے جن سے سیکھنے والے بہت کچھ سیکھ رہے ہیں۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
25-۔ہدایت اللہ کی طرف سے آتی ہے، مگر اللہ تعالی ایسے اسباب بنا دیتے ہیں ، جو ہدایت کا باعث بن جاتے ہیں ، آپ کی زندگی میں ان اسباب کا کیا کردار رہا؟؟


میں شاید یہ بات کئی جگہکر چُکا ہوں لیکن سوال کا جواب بھی دینا ہے تو بتاتا چلوں کہ ہمارے خاندان میں کوئی عالم ہے اور نہ کوئی حافظ یا حافظہ بن سکا، خاندان سے دین کے متعلق کبھی کوئی انفارمیشن نہیں حاصل ہوئی تھی ، لیکن میرے ایک ماموں اور ایک کزن جنہیں دین کو سیکھنے کو شوق پیدا ہوا پھر کرتے وہ خود کو دین کے مطابق ڈھالنے لگے شروع شروع میں بہت کچھ اُن سے سننے کو مل جاتا تھا پھر خود ی دین کو سیکھنے کا شوق پیدا ہوا کوئی دینی کورس تو نہیں کیا بس ایسے لوگوں کو اُٹھنے بیٹھنے لگا جن سے دین کے متعلق بہت کچھ سیکھنے لگا اور یہ اندازہ ہونے لگا کہ میں کس قدر انجان تھا اپنے دین سے ، گھر میں پاپا نے بہت سخت تھے نماز روزہ کو لے کر اور حقوق العباد کو لے کر لیکن ہم بہن بھائی بھی اُن میں شمار تھے کہ سنتے تھے پر مانتے کم ہی تھے ، میں ان چیزوں کی طرف کیسے راغب ہوا یا کیسے نماز شروع کی اُس کے پیچھے اک واقعہ ہے جو آپ وگوں سے شیئر کرتا ہوں۔
آج سے تقریبا 14 سال پہلے کی بات ہے جب میں آئی کام کر رہا تھا میرے فسٹ ائیر کے فائنل پیپر ہورہے تھے مجھے اکنامس سے سخت چڑ تھی حالانکہ آسان لگتا تھا لیکن بہت زیادہ خشک بھی مجھے پیپروں کے دوران یہ اندازہ ہونے لگا کہ میں اس میں پیپر میں فیل ہو جائوں گا ، بچپن سے سنتے تھے کہ اللہ تعالی سے جب بھی کچھ مانگو مل جاتا ہے اور کئی بار یہ بھی سُنا اگر پیپر نہ آتا ہو تو اُسے خالی چھوڑ بھی آئو اور اللہ تعالی سے دُعا مانگو گے تو پاس ہو جائو گے ، میں نے بھی کچھ یوں ہی کیا پیپر خالی تو نہ چھوڑا جتنا آتا تھا لکھ دیا باقی رہنے دیا اور گھر آکر نمازیں شروع کر دیں اور گُمان کرنے لگا کہ میں نے پاس ہو جانا ہے ، رزلٹ آیا تو جناب ہم اکنامس میں اُڑ چُکے تھے رزلٹ کا پتہ لگنا ہم نے تو رونا شروع کیا اور پاپا کی خود ڈانٹ ےکے ساتھ مار بھی کھائی، دل میں آیا کہ میری نمازیں اور دُعائیں رائیگاں گئیں ، رزلٹ کا پتہ لگنے کے یہ محسوس کیا کہ نماز کیوں پڑھوں اب کیوں کہ میرا کام تو ہوا ہی نہیں لیکن اللہ تعالی کی طرف سے ایسا میرے دل میں آیا کہ میں نماز نہیں چھوڑوں گا وہ دن تھا اور آج کا دن خود نماز کے قریب ہی رکھا، اُس دن سے اپنے اندر بے شمار تبدیلیاں دیکھتا گیا ، سب سے بڑی تبدیلی تب ہوئی جب اردو مجلس کو جوائن کیا اور علم سے بھرے بھرپور بہن بھائیوں سے مُلاقاتیں ہوئیں ۔ پھر صراط الہدی ،محدث فورم الصادقین فورم وغیرہ جوائن کیئے پھر تھوڑا بہت علم اپنے اند ر بھی رکھتا گیا جس سے حقیقی زندگی میں بہت فائدہ ہوا۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
26۔زندگی کے اتنے ادوار گزار لینے کے بعد زندگی سے کیا سیکھا؟؟


سوال نمبر 4 میں جواب دے چُکا ہوں۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
27۔دین اسلام کی ترقی و بلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتے ہیں؟؟


سب سے بڑی کمزوری تو اپنے ایمان کی ہی ہے اسی وجہ سے آج ہم پر بہت سے شیطان راج کر رہے ہیں ، ہمیں سب سے پہلے خود کو سچا ، ایماندار ، محنتی ، دیانتدار بہترین اخلاق کا انسان بنانا ہو گا ، اگر ایسا ہونے لگے تو دین کے دُشمن خودی ہم سے دور ہونے لگیں گے ، ایمان کی کمزوری کے ساتھ ساتھ ہم میں سب بڑی کمزوری آپس میں مل کر نہ رہنے کی ہے یہی وجہ ہے کہ کوئی بھی آکر ہمیں آپس میں لڑوا جاتا ہے اور ہم جاہلوں کی طرح لڑنے بیٹھ جاتے ہیں۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
28۔دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت بھاتی ہے؟؟


ایمان کی کمزروی کے متعلق موضوعات ، دنیاوی چیزوںکی لذت ، موت سے متعلق ، آخرت میں ہونے والے حساب کتاب ، جنت اور جہنم کے بارے میں موضوعات مجھے بہت متاثر کرتے ہیںاور مجھے کم از کم اب ایسی محفلوںمیں بیٹھنا بہت اچھا لگتا ہے جہاں دین سے متعلق بات چیت ہو رہی ہو، میں خاموشی سے صرف سنتا ہی ہوں اور بہت سی چیزیں اُسی وقت ذہن میں بٹھا لیتا ہوں جیسے کسی موضوع کے متعلق کوئی آیت یا حدیث بیان کی جائے تو فورا اُسے یاد کرنے کی کوشش کرتا ہوں کہ اگر کبھی میرے سامنے ایسا موضوع آئے تو میں کوئی حوالہ دے سکوں اور کسی کی رہنمائی کرنے میں حصہ ڈال سکوں ۔
 
Top