• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم ساجد تاج صاحب

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
29۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔


مجھے کسی ایک چیز میں کوئی خاص مہارت حاصل ہے ہی نہیں ایسا مجھے لگتا ہے ، لیکن کچھ میرے اپنے لوگ ایسا کہتےہیں کہ مجھ سے بہت سی قابلیت موجود ہیں بس انہیں اُجاگر کرنے کی دیر ہے لیکن وہ قابلیت کیا ہے یہ میں واقعی نہیں جانتا۔ مجھے لکھنے کا بہت شوق ہے مطلب ایسے موضوعات کے بارے میں لکھنے کا جس سے کسی کی اصلاح ہو سکے ، میرے لکھنے میں بہت سی غلطیاں ہو جاتی ہیں اور بہت دینی بھائیوں میں میری رہنمائی کرتے ہوےئ میرے لکھنے کی صلاحیت کو بہتر کیا ہے لیکن پھر خود اس لحاظ میں ابھی بھی بہت پیچھے سمجھتا ہوں، لیکن کوشش کرتا رہتا ہوں اور اسی کوشش میں بہت موضوعات پر لکھا بھی ہے بس کچھ مسائل کی بدولت انہیں کتابی شکل نہیں دے پارہا ہوں۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
30۔دین اسلام پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کی کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ اور ان رکاوٹوں کا سدباب کس طرح کرتے ہیں؟


میں ابھی بہت پیچھے ہوں ، خود کو شریعت کے اوپر ڈھالنے کی کوشش کر رہا ہوں ، باقی ابھی تک جن بدعات کو چھوڑا ہے ، جیسے ویلنٹائن ڈے ، سالگیرہ ، شب برات وغیرہ وغیرہ ان کو چھوڑتے ہوئے رشتے داروں اور دوستوں سے اکثر باتیں سننے کو ملتی ہیں تو میں ان کی پرواہ بلکل نہیں کرتا بلکہ کچھ باتیں قرآن و حدیث سے بیان کر دیتا ہوں باقی پھر خاموشی اختیار کر لیتا ہوں۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
32۔امور خانہ داری میں کیا کردار ادا کرتے ہیں؟


جب تک شادی نہیں ہوئی تھی ، تو ناشتہ وغیرہ خود بنا لیتے تھے ، اکثر اوقات گھر میں تھپڑی جھاڑو وغیرہ بھی لگا لیتے تھے کیونکہ ایسا کرنے پر اکثر امی پیسے دے دیا کرتی تھیں ابتسامہ ۔۔۔ مجھے سبزی بنانے کا بہت شوق تھا اور اکثر اوقات امی کے ساتھ سبزی میں ہی بنایا کرتا تھا لیکن شادی کے بعد سوائے کچھ دن چائے بنانے اور برتن دھونے کے کوئی کام نہیں کیا ابتسامہ ۔۔۔۔۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604

33۔کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں؟؟اور اگر خود کھانا بنانا پڑے تو؟؟؟


کھانے میں کوئی نخرے نہیں ہیں میرے جو پکتاہے چُپ چپ ، خوشی اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کھا لیتا ہوں۔ ویسے آلو میتھی ، کدو، شلجم ، دال چاول ، آلو کا بھرتہ ۔ویسے دین سے دوری سے پہلے کھانا پینے میں کیڑے بہت نکالتا اور بہت سے سبزیاں کھاتا بھی نہیں تھا لیکن جب نمازپڑھنا شروع کی تب سے لے کر اب تک ہر وہ چیز کھا لیتا ہوں جو بھی گھر میں بنتی ہیں ۔
خود بنانا تو کون سا مسئلہ ہے اگر کبھی ایسا موقع آیا لائف میں تو ضرور باہر سے جا کر لے آئوں گا خود بنانے کی زحمت کون کرے بھلا ابتسامہ۔
انڈا فرائی آملیٹ اور چائے بنانے کے علاوہ کچھ نہیں آتا مجھے ، ویسے چائے بہت اچھی بنا لیتا ہوں میں۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604

34۔ اب تک محدث فورم کے کن کن اراکین سے آپ مُلاقات کر چُکے ہیں؟


اردو مجلس کے بہت سے ممبرز یہاں بھی رجسڑڈ ہیں اس لیے جتنے ان فورمز کے بھائی سے مُلاقات ہوئی ہے بتا دیتا ہوں۔
بابر تنویر بھائی ، ابوعبداللہ صغیر ، جاسم منیر ،محمد آصف مغل ، نعیم یونس ، اہل الحدیث ، ابو ابراہیم ، اسحاق ، علی اوڈ، ابو ثوبان ، محمد ارسلان ، رفیق طاھر ، انس نضر، ابن آدم ، محمد ندیم ،قاری مصطفی راسخ ، باقی ایک لمبی لسٹ ہے جن میں سے اکثر کے نام ذہن میں نہیں جیسے کہ آخری محدث فورم کے اراکین سے جو مُلاقات ہوئی تھی اُن میں بہت سے اراکین شامل تھے اُن کے نام کی لسٹ تو نعیم یونس بھائی کے پاس موجود ہوگی۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
35۔ بطور فعال رکن آپ محدث فورم کے اراکین کے لیے کوئی پیغام دینا چاہیں گے؟


چار دن کی زندگی ہے اسے عداوتوں میں مت گزاریئے، جہاں اللہ کا نام لینے والے اتنے لوگ ہوں وہاں نفرت ، مقابلے بازی ، طنز بازی ، ذاتی رنجشیں نہیں ہونی چاہیے ، جب ایک ہی جگہ بیٹھنا ہو ، ایک ہی طرح کا کام ہو اور ایک ہی مقصد ہوں وہاں آپس میں صرف اور صرف پیار ہی ہونا چاہیے ، اللہ کی رضا کے لیے ملنے اور محبت کرنے والے کو غصہ سُوٹ نہیں کرتا ، ہم جس پلٹ فارم پر جمع ہیں یہاں پر ایک ہی مقصد ہے کہ دین کو کس طرح زیادہ سے زیادہ پھیلایا جائے اس کے لیے ہمیں ہمیشہ ایک ہی رہنا ہےاور کوئی اسلام کا دُشمن ہمیں آپس میں توڑ نہ پائے ۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
31۔دین کے معاملے پر کس شخصیت پر رشک آتا ہے؟


ٓآپ ﷺ کی ذات ہمارے لیے بہترین مثال ہے اور اُن کے صحابہ رضی اللہ عنہ ، تبع ، تبع اور تابعین نے جس طرح دین کو پھیلایا وہ تمام ہستیاں ہمارے قابلِ رشک ہیں۔
پھر ہمارے اردو مجلس اور صراط الہدی اور محدث فورم کے بنانے والے جنہوں نے اتنا اچھا پلیٹ فارم مہیا کیا جہاں اتنا کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
لو جی میں آزاد ہو گیا انٹرویو سے ابتسامہ
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جزاک اللہ خیرا ساجد تاج بھائی!
اللہ تعالی آپ کے علم وعمل میں برکت دے۔ آمین!
 
Top